Tag: production

  • سعودی عرب میں روزانہ ایک کروڑ ماسک تیار ہوں گے

    سعودی عرب میں روزانہ ایک کروڑ ماسک تیار ہوں گے

    ریاض: سعودی عرب میں فیکٹریوں کو روزانہ ایک کروڑ فیس ماسک تیار کرنے کی ہدایت دے دی گئی تاکہ اس حوالے سے سعودی شہریوں کی ضرورت آسانی سے پوری کی جا سکیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی فیکڑیوں اور اداروں کو یومیہ 1 کروڑ حفاظتی ماسک تیار کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس بحران کے شروع ہی سے مسلسل کوشش رہی ہے کہ حفاظتی ماسک اندرون ملک زیادہ سے زیادہ تیار کیے جائیں تاکہ اس حوالے سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی ضروریات آسانی سے پوری کی جا سکیں۔

    وزیر کا کہنا تھا کہ کئی سرکاری ادارے اندرون ملک ماسک تیار کر رہے ہیں، حکومت اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لیے قرضے بھی دے رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماسک تیار کرنے والی فیکٹریوں سے براہ راست ماسک خریدے بھی جا رہے ہیں۔ یہ طے پایا ہے کہ مملکت میں ماسک کی یومیہ پیداوار 1 کروڑ تک پہنچ جائے۔

    وزیر صنعت کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس بحران کے شروع میں ہماری فیکٹریاں حفاظتی ماسک جتنی تعداد میں تیار کر رہی تھیں اب ان کی پیداواری صلاحیت بڑھ کر 5 گنا زیادہ ہوچکی ہے۔

    سعودی فیکٹریاں فی الوقت 25 لاکھ حفاظتی ماسک تیار کر رہی ہیں اور جلد ہی یہ تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچے گی۔

  • معیشت کے لیے خوشخبری، ملکی پیداوار میں اضافہ

    معیشت کے لیے خوشخبری، ملکی پیداوار میں اضافہ

    اسلام آباد: قومی ادارہ شماریات نے خوشخبری سنا دی، دسمبر 2019 کے بعد جنوری 2020 میں بھی ملکی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ملکی پیداوار پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دسمبر 2019 کے مقابلے میں جنوری 2020 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019 کے مقابلے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 7 فیصد بڑھی، رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 3.37 فیصد کمی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پہلے 7 ماہ فوڈ بیورج، تمباکو، کھاد، پیپر اینڈ بورڈ اور چمڑے کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ سال گزشتہ کی نسبت جولائی تا جنوری آٹو سیکٹر، فارما، اسٹیل اور الیکٹرانکس کی پیداوار میں کمی ہوئی۔

    یاد رہے کہ دسمبر 2019 میں بھی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.66 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا اور جنوری میں ہونے والا اضافہ اس سے بھی زیادہ تھا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019 میں خوراک اور مشروبات سیکٹر، ٹیکسٹائل سیکٹر، پیپر اینڈ بورڈ، چمڑے کی صنعت، فارما سیکٹر اور الیکٹرونکس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    دوسری طرف آٹو سیکٹر، انجینئرنگ پروڈکٹس، آئرن اینڈ اسٹیل کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی تھی۔

  • ایران نے افزودہ یورینیم کی مقدار میں اضافہ کردیا، عالمی توانائی ایجنسی

    ایران نے افزودہ یورینیم کی مقدار میں اضافہ کردیا، عالمی توانائی ایجنسی

    تہران : جوہری توانائی ایجنسی کے سیکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 2015ء کو طے پائے جوہری سمجھوتے کی شرائط پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سیکرٹری جنرل یوکیا امانو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے افزودہ شدہ یورینیم کی مقدار بڑھا دی ہے، ایک بیان میں یوکیا امانو نے کہا کہ ایران کی طرف سے یورینیم کی افزدوگی میں اضافہ باعث تشویش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تناؤ کی وجہ سے پہلے ہی کشیدگی کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ ایران پر الزام ہے کہ اس نے 2015ء کو طے پائے جوہری سمجھوتے کی شرائط پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں کیا۔

    انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران کےدرمیان پائی جانے والی کشیدگی میں جلد کمی آئے گی اور فریقین بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل پر غور کریں گے۔

    عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار اجلاس سے خطاب میں کیا، مئی کے آخرمیں عالمی توانائی ایجنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ایران میں بھاری پانی اور افزودہ شدہ یورینیم کی مقدار میں اضافہ ہوچکا ہے تاہم سنہ 2015ء میں طے پائے معاہدے میں تعین کردہ حدود سے یہ مقدار زیادہ نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اورایران ایک دوسرے کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کےساتھ معاہدہ ختم کرنےکے بعد تہران پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کردی ہیں اور ایران کی طرف سے کسی جوابی کارروائی میں دفاع کے لیے امریکی فوج مشرق وسطیٰ کے ممالک میں تعینات کردی ہے۔

  • اسٹیل ملز کی پروڈکشن چالیس فیصد سے زائد ہوگئی

    اسٹیل ملز کی پروڈکشن چالیس فیصد سے زائد ہوگئی

    کراچی : حکومت پاکستان کی کی جانب سے امدادی پیکج کی بر وقت وصولی اور انتظامیہ کی کاوشوں کے باعث پاکستان اسٹیل ملز کی پروڈکشن چالیس فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

    پاکستان اسٹیل کے ترجمان شازم اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ حکومتی مالیاتی پیکیج کی بروقت حصولی کے ساتھ درآمدی خام مال کی مسلسل فراہمی اور پلانٹ کی اپنی مدد آپ کے تحت ضروری مرمت و دیکھ بھال کو یقینی بنارہی ہے تاکہ مقررہ پیداواری اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔

    انہوں نے بتایا کہ روان ماہ اسٹیل مل کی پیداواری استعدادچوالیس فیصد رہی،اور آئندہ ماہ مہینے پچاس فیصد کا ہدف حاصل کریں گے،ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے خراب ہونے والا بلاسٹ فرنس کی مرمت کر لی گئی ہے اور مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے

  • فریج اور ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد کا اضافہ

    فریج اور ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد کا اضافہ

    اسلام آباد: گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران فریج اور ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں فریجوں کی پیداوار 13لاکھ 9ہزار یونٹس تک بڑ گئی جبکہ ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار 86ہزار 9سو 81یونٹس ریکارڈ کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس سے گزشتہ مالی سال 2012-13ءکے دوران ملک میں 12لاکھ 10ہزار فریج اور 60ہزار 7سو 73ڈیپ فریزر تیار کئے گئے۔

    اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران فریجوں اور ڈیپ فریزرز کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔