Tag: Profession

  • انمول بلوچ شوبز سے قبل کس پیشے سے وابستہ تھیں؟ اداکارہ کی لب کشائی

    انمول بلوچ شوبز سے قبل کس پیشے سے وابستہ تھیں؟ اداکارہ کی لب کشائی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے پہلی بار اپنے ماضی سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل دوسری ملازمت سے وابستہ تھیں۔

    ایک انٹرویو میں انمول بلوچ نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح کی شخصیت کی مالک ہیں۔

    دوران انٹرویو انہوں نے بتایا کہ وہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ کو دیکھنے کے لیے بے چین ہیں، انہیں لگتا ہے کہ وہ بہترین فلم ہوگی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ رومانوی شخصیت کی مالک نہیں ہیں، اس لیے انہیں اندازہ نہیں کہ ان میں کون سی سب سے اچھی عادت ہے۔

    انمول کا کہنا تھا کہ وہ حقیقت میں زندگی گزارنے پر یقین رکھتی ہیں، اس لیے انہیں کوئی خواہش نہیں کہ ان کی زندگی پر کتاب لکھی جائے یا کوئی مووی بنائی جائے۔

    اداکارہ نے ساتھی اداکار علی رضا کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ڈرامے میں ان کی جوڑی کو خوب پذیرائی ملی مگر ڈرامے میں ان کی جانب سے ایک ڈائیلاگ کو بار بار بولے جانے پر صارفین نے ناپسند کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامے میں تقریبا ہر قسط میں دوبار اپنے شوہر یعنی علی رضا کو بولتی دکھائی دیں کہ ’آپ چائے پئیں گے، آپ کے لیے چائے بناؤں‘۔

    شائقین نے ان کے اسی ڈائلاگ پر سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق بھی بنایا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنا تخلص ’آپ کے لیے چائے بناؤں‘ رکھ لیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

    انمول بلوچ کس شرط پر فلموں میں کام کریں گی؟

    انمول بلوچ نے اپنے مداحوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ہر بات سچ نہیں ہوتی، وہ ان سے متعلق انٹرنیٹ پر پھیلنے والی تمام معلومات پر یقین نہ کیا کریں۔

  • سعودی عرب : وہ شعبے جس میں غیرملکی کام نہیں کرسکتے

    سعودی عرب : وہ شعبے جس میں غیرملکی کام نہیں کرسکتے

    ریاض : سعودی قوانین کے مطابق مملکت میں روز گار کیلیے آنے والے غیر ملکی چار پیشوں میں کوئی کام نہیں کرسکے گا۔

    سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود امور کے ماہر ماجد القعیط نے کہا ہے کہ اتوار8 مئی 2022 سے سیکریٹری، ٹرانسلیٹر، اسٹاک کیپر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر کے پیشوں میں کسی ایک پر بھی کوئی غیرملکی کام نہیں کرسکتا۔

    وزارت نے خبردار کیا ہے کہ جو غیر ملکی ان پیشوں میں سے کسی ایک پر کام کرتا پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ اسے قانون کی سو فیصد خلاف ورزی کرنے والا شمار کیا جائے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماجدالقعیط نے کہا کہ چاروں پیشوں کی سو فیصد سعودائزیشن کا اعلان کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی کارکن دوسری جگہ عارضی طور پر کام کر سکتا ہے؟ سعودی عرب میں قانون محنت کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے اسپانسر کے ساتھ ہی کام کریں۔

    اسپانسر کے ذمہ کارکن کے جملہ سرکاری امور ہوتے ہیں جنہیں پورا کرنا ضروری ہے، کارکن کو کسی قسم کی پریشانی ہونے کی صورت میں قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے جائز مسائل کے حل کے لیے لیبر آفس سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

  • سعودی عرب: اقامے میں پیشہ کس طرح تبدیل کیا جا سکتا ہے؟

    سعودی عرب: اقامے میں پیشہ کس طرح تبدیل کیا جا سکتا ہے؟

    ریاض: سعودی عرب میں غیر ملکی کارکن کے اقامے میں ان کا پیشہ درج ہوتا ہے، وہ افراد جو اپنے مقررہ پیشے کے مطابق کام نہیں کرتے قانونی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں، تاہم اقامے میں پیشہ تبدیل کروانا ممکن ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق اقامے میں پیشہ تبدیل کروانے کے حوالے سے جوازات سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ اقامہ میں پیشہ کس طرح تبدیل کروایا جاسکتا ہے۔

    جوازات کے ٹویٹر پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کی ویب سائٹ پر پیشے کی تبدیلی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    متعلقہ ادارے سے رجوع کرنے سے قبل پیشے سے متعلق تمام اسناد اور دستاویزات درکار ہوں گی جنہیں ادارے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے۔

    فنی پیشوں سے منسلک افراد کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے پیشے سے متعلق تعلیمی یا ٹیکنیکل ادارے کی اسناد جمع کروائیں، فنی پیشوں سے متعلق کارکنان کے لیے لازمی ہے کہ وہ انجینئرنگ کونسل کی رکنیت حاصل کریں جس کی فیس مقرر ہے۔

    کونسل میں رجسٹریشن کروانے کے بعد اپنے پیشے سے متعلق مصدقہ اسناد جمع کروائی جائیں جن کا جائزہ لینے کے بعد انہیں این او سی جاری کیا جاتا ہے۔

    کونسل کی جانب سے جاری کردہ این او سی کی بنیاد پر اقامہ میں پیشے کی تبدیلی کی جاتی ہے، وزارت افرادی قوت نے مختلف پیشوں کے حساب سے کونسلز قائم کی ہیں جہاں ان پیشوں سے متعلق غیر ملکی کارکنوں کا پیشہ ورانہ ٹیسٹ لینے اور ان کی اسناد کا جائزہ لینے کے بعد منظوری دی جاتی ہے۔