Tag: Projects

  • سعودی عرب میں ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کے بڑے منصوبے

    سعودی عرب میں ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کے بڑے منصوبے

    ریاض: سعودی عرب میں ماحول دوست قابل تجدید توانائی سے چلنے والے بجلی کے منصوبوں پر جلد کام شروع کردیا جائے گا، منصوبوں سے 33 سو میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں تجدد پذیر توانائی (ری نیو ایبل انرجی) سے 33 سو میگا واٹ بجلی کے 5 منصوبوں کے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔

    سعودی کمپنی نے تجدد پذیر توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے لیے جو نئے منصوبے پیش کیے ہیں ان کا تعلق وزارت توانائی کی نگرانی میں تجدد پذیر توانائی کے قومی پروگرام کے چوتھے مرحلے سے ہے۔

    5 میں سے 3 منصوبے ایسے ہیں جن کے تحت ہوا کے ذریعے جبکہ 2 منصوبوں کے تحت شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے گی۔

    ہوا کے ذریعے پراجیکٹس سے 18 سو میگا واٹ بجلی تیار ہوگی، ان میں سے ایک منصوبہ ینبع میں قائم کیا جائے گا جس سے 700 میگا واٹ بجلی پیداوار متوقع ہے۔

    الغاظ میں دوسرے منصوبے سے 600 میگا واٹ جبکہ وعد الشمال پروجیکٹ سے 500 میگا واٹ بجلی کی پیدوار ہوگی۔

    شمسی توانائی کے 2 منصوبوں سے کل 1500 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی، ان میں سے ایک منصوبہ الحناکیہ میں بنے گا جس کی پیداوار 11 سو میگا واٹ ہوگی جبکہ دوسرا منصوبہ طبرجل میں مکمل ہوگا جس سے بجلی کی پیداوار 400 میگا واٹ متوقع ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: وزیر اعلیٰ پنجاب 3 منصوبوں کا افتتاح کریں گے

    ڈیرہ غازی خان: وزیر اعلیٰ پنجاب 3 منصوبوں کا افتتاح کریں گے

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان میں 3 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور 4 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے دورہ ڈیرہ غازی خان کے دوران 3 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور 4 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    وزیر اعلی ٰ جناح فیملی پارک کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، جناح پارک کی بحالی پر 2 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔ وزیر اعلی آفیسر کلب میں نئی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔ آفیسر کلب میں سہولیات کی فراہمی پر 4 کروڑ 72 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔

    عثمان بزدار ملٹری پولیس سرائے کی بحالی کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔

    اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب زچہ و بچہ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کے قیام پر 2 ارب سے زائد کی لاگت آئے گی۔ عثمان بزدار وقار کینٹین تاگدائی 2 رویہ سڑک کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ سڑک کی تعمیر پر 26 کروڑ 17 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

    عثمان بزدار 371 واٹر فلٹریشن پلانٹ اور 31 ہینڈ پمپس کی تنصیب کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر 46 کروڑ 59 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

  • وزیر بلدیات خیبرپختونخوا نے لاکھوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی اسکیم کا افتتاح کردیا

    وزیر بلدیات خیبرپختونخوا نے لاکھوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی اسکیم کا افتتاح کردیا

    پشاور: وزیر بلدیات خیبرپختونخوا ڈاکٹر امجد علی نے سوات میں 70 لاکھ روپے کی لاگت سے ترقیاتی اسکیم کا افتتاح کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیربلدیات ڈاکٹر امجد علی نے پی کے 6 سوات میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، اور اسی سلسلے میں انہوں نے نوے کلے یوسی کوٹھا میں70 لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر ٹینک اور واٹر سپلائی کی نئی سکیم کا افتتاح بھی کر دیا۔

    افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، اور عوامی مفاد کے منصوبے بلا تاخیر مکمل کئے جائیں گے۔

    پی کے 6 سوات میں پانی، نکاس آب اور مواصلات کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے جس سے نئے پاکستان کا خواب جلد شرمندہ تعبیرہوجائےگا۔

    واضح رہے کہ صوبائی وزیر معدنیات کا رواں ہفتہ یہ تیسرا ترقیاتی منصوبہ ہے جس کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس سے پہلے انہوں نے لاکھوں روپے کی لاگت سے زرخیلہ چونگی میں جنازگاہ اور تیرنگ میں 70لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر ٹینک اور واٹر سپلائی کی نئی سکیم کا افتتاح بھی کر چکے ہیں۔

    ڈاکٹر امجد علی نے عوامی اجتماع سے کہا کہ ہماری حکومت عوام کو کھبی بھی مایوس نہیں کرے گی۔ کیونکہ ہم نے کرپشن اور سفارش کلچر کو ختم کرکے میرٹ کو ترجیح دی ہے، حکومت عوامی ضروریات سے باخبر ہے، اسی لئے بلدیاتی اداروں کو پانی، نکاس آب اور صحت و صفائی کے حوالے سے دس فیصد فنڈز مختص کرنے کا پابند بنایا ہے۔

  • بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے: آرمی چیف

    بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے: آرمی چیف

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی زندگیاں بدل دیں گے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوادر کا دورہ کیا اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، جن کے ہمرا وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، سفیر عرب امارات، کمانڈر سدرن کماندڑ، ڈی جی ایف ڈبلیو او، اور عمائدین بھی موجود تھے۔


    آرمی چیف کی جانب سے ’خوشحال بلوچستان‘ پیکج کا آغاز


    اس موقع آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں امن واستحکام کے لیے حکومت سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں، صوبے میں ترقی اور امن کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے، منصوبے عوام کی زندگیاں بدل دیں گے، خوش حال بلوچستان پروگرام سے صوبے میں خوشحالی آئے گی۔

    پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ بلوچستان معاشی حب تب بنے گا جب مقامی آبادی منصوبوں سے مستفید ہوگی، صوبہ خطے کا معاشی حب بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، ترقیاتی منصوبوں سے بلوچ عوام کو بھر پور فائدہ ہوگا۔


    علاقائی امن واستحکام کاراستہ افغانستان سےگزرتا ہے: آرمی چیف


    آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں پلانٹ متحدہ عرب امارات اور سوئس حکومت کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے، پلانٹ سے فراہمی آب کی گنجائش یومیہ 8۔8 ملین گیلن تک بڑھائی جاسکتی ہے، جبکہ منصوبے کی تکمیل 6 سے 8 ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقامی آبادی کو پانی کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں تک جانا نہیں پڑے گا، منصوبے سے مقامی آبادی کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا اور انہیں ابتدائیہ طور پر یومیہ 4۔4 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • توانائی کی پیداوار کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، خواجہ آصف

    توانائی کی پیداوار کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ روشن پاکستان کے ایجنڈے کو یقینی بنانے کے لیے توانائی کی پیداوار اور ترسیل کے مختلف منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 47 ارب روپے سے زائد مالیت کے 2 ڈسٹری بیوشن منصوبوں اور پندرہ ارب روپے سے زائد مالیت کے تین ترسیلی لائنوں کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔


    پڑھیں:  کراچی: 2018 میں پاکستان میں بجلی کی لوڈشیدںگ نہیں ہوگی، وزیر اعظم نواز شریف


    انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن منصوبوں میں لیسکو اور آئیسکو کے لئے جدید آٹو میٹک میٹر کے نظام جبکہ ترسیلی منصوبوں میں میرپور خاص میں220 کے وی کا گرڈ اسٹیشن، مٹیار سے لاہور تک 500 کے وی کی ترسیلی لائن اور ڈی آئی خان سے ژوب گک220 کے وی کی ترسیلی لائن شامل ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا کہ شہر اور دیہات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اوقات میں کمی کردی گئی ہے۔

    وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد شہر میں 6 گھنٹے کی جگہ 4 جبکہ گاؤں ، دیہاتوں میں لوڈشیڈنگ کے اوقات 8 گھنٹے سے تبدیل کرکے 6 گھنٹوں تک محیط کردییے گئے ہیں۔