Tag: promoted

  • پاک فوج کے 36 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

    پاک فوج کے 36 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ، جس میں سے 11میجرجنرل کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں بریگیڈیئر  سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقیوں کی منظوری دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی، ترقی پانےوالے11میجرجنرل کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے، آرمی میڈیکل کور سے چوتھی خاتون عبیرہ چوہدری کو میجر جنرل کےعہدے پر ترقی دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجرجنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں فہیم عامر، راشد محمود، عبدالمعید، شاہد منظور، ارشد محمود ، محمد عاطف منشا ، افتخار حسن ،محمد عمر بشیر شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے اسدالرحمان،واجدعزیز،کامران تبریز،محمدرضا،چوہدری عامراجمل، جواداحمدقاضی،احسان علی،کامران نذیر، شبیر ناریجو، عادل رحمانی ، جاوید دوست چانڈیو، سید آصف حسین، محمد اسحاق خٹک، احمد بلال، محمد شہباز تبسم، ظفر اقبال  اور عمران اللہ بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی میڈیکل کور سے بریگیڈیئر محسن محمد قریشی ، بریگیڈیئر ظہیر اختر ، بریگیڈیئر محمود سلطان اور بریگیڈیئر حفیظ الدین کی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر جنرل کے عہد ے پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر سلمان سلیم ، میڈیکل کور کے بریگیڈیئر محمد ظفر علی ، بریگیڈیئر سید خرم شہزاد ، بریگیڈیئر بلال عمیر ، بریگیڈیئر عتیق الرحمن سلہریا اور میڈیکل کور کے بریگیڈیئر راؤ علی شان خان بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرس ہوئی تھی ، جس میں علاقائی، داخلی سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سےگزرتا ہے، مشترکہ کوششوں اور تحمل سے تمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستان پوری سنجیدگی سے خطے میں امن واستحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

  • پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

    پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے 4 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلی سطحی ترقیاں کی گئی اور چار میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

    ترقی پانے والوں میںمیجرجنرل محمدعامر ، میجر جنرل محمدچراغ حیدر ، میجر جنرل ندیم احمد انجم اورمیجر جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں بھی پاک فوج کے 4 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی ،  ترقی پانے والوں میں میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا، نعمان محمود ، میجرجنرل اظہرعباس اور فیض حمید شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا  ساحرشمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف اے خدمات دےرہےہیں، ساحر شمشاد مرزا ڈی جی ملٹری آپریشز خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ  اظہر عباس کمانڈنٹ اسکول آف انفینٹری اینڈٹیکٹکس کوئٹہ تھے۔

  • پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

    پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے 4 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چار میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، ترقی پانے والوں میں میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا، نعمان محمود ، میجرجنرل اظہرعباس اور فیض حمید شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ساحرشمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف اے خدمات دےرہےہیں، ساحر شمشاد مرزا ڈی جی ملٹری آپریشز خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    اظہر عباس کمانڈنٹ اسکول آف انفینٹری اینڈٹیکٹکس کوئٹہ تھے۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج کے 2 لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں اور تبادلے

    یاد رہے دسمبر 2018 میں پاک فوج کے 2 لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے تھے، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو پریزیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل اکتوبر میں بھی پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کئے گئے تھے ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آئی ایس آئی کا چیف مقرر کیا گیا تھا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کورکمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کو کورکمانڈرپشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیوتعینات کیا گیا تھا۔

    خیال رہے پاک فوج میں معمول کے مطابق ہونے والی ان تقرریروں اور تبادلوں کا مقصد اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور باصلاحیت افرادی قوت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔

  • حاکم دبئی نے شامی خاندان کی مدد کرنے والے کسٹم افسر کو ترقی دے دی

    حاکم دبئی نے شامی خاندان کی مدد کرنے والے کسٹم افسر کو ترقی دے دی

    دبئی: حاکم دبئی نے شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے متحدہ عرب امارات کے ایک کسٹم افسر کو اومان کے ساتھ سرحد پر واقع حتا چیک پوائنٹ پر پھنس جانے والے شامی خاندان کی بروقت مدد کرنے پر اگلے گریڈ میں ترقی دے دی۔

    شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی اس میں ایک ریڈیو نیوز کاسٹر فاتح نامی شامی شخص سے گفتگو کررہا تھا کہ کیسے اماراتی افسر نے اومان سرحد کے نزدیک ان کی کار خراب ہونے کے بعد انہیں اپنی کار کی پیش کش کی تھی۔

    دبئی میڈیا آفس کے مطابق سالم عبداللہ بن نہیان کو یکم شوال عید کے پہلے دن سے افسر رینک سے فرسٹ افسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

    فتح نے جواب میں ریڈیو نیوز کاسٹر کو بتایا کہ جمعہ کو عید کے پہلے دن صبح سات بجے کے قریب ہم مسقط جارہے تھے لیکن اچانک ہماری کار خراب ہوگئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسٹم افسر نے ہمیں کار کھڑی کرنے کے لیے کہا اور پھر اس کار کو کسی ٹیکسی یا ٹرک کے ساتھ باندھ کر لے جانے کے لیے گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا تاکہ ہم اپنے گھر پہنچ سکیں لیکن کسی نے بھی مثبت جواب نہیں دیا کیونکہ یہ عید کا پہلا روز اور ابتدائی وقت تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پھر کسٹم افسر نے ہمیں اپنی ذاتی کار کی چابیاں دیں اور کہا کہ وہ اس کار پر مسقط جاسکتے ہیں، امارتی افسر پہلے حتا میں اپنے گھر تک گئے، وہاں اپنا سامان اتارا اور انہیں کہا کہ وہ اب وہاں سے اپنی جائے منزل تک جانے کے لیے اپنا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔

    شامی شہری کا کہنا تھا کہ واپسی پر کسٹم افسر نے ہمیں دبئی میں واقع ہمارے گھر پہنچایا اور پھر خراب کار کو ایک ٹرک سے باندھ کر ایک مکینک کے پاس پہنچادیا تاکہ وہ اس کو ٹھیک کرسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • الیکشن کمیشن نے مختلف اضلاع میں تعینات 22 افسران کی ترقیاں کر دیں

    الیکشن کمیشن نے مختلف اضلاع میں تعینات 22 افسران کی ترقیاں کر دیں

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مختلف اضلاع میں تعینات 22 افسران کی ترقیاں کر دیں۔ الیکشن کمیشن نے افسران کی ترقیوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 20 میں 1، 5 افسران کی گریڈ 19 جبکہ 16 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے، گریڈ 19 کے ریجنل الیکشن کمشنر بنوں محمد رازق کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ ہری پور، فیصل آباد، پشاور اور مردان کے گریڈ 18 کے ڈسٹرک الیکشن کمشنرز کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے جبکہ ذارئع کے مطابق الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات سے قبل گریڈ 21 کے افسران کی کمی کا سامنا ہو گا۔

    اہم عہدوں پر تعینات گریڈ اکیس کے کچھ افسران کی مدت ملازمت عام انتخابات سے قبل پوری ہو رہی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں ، عام انتخابات تک دس کروڑ ووٹرز کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے دس کروڑ ووٹرز رجسٹر کرنے کاہدف مقرر کیا ہے،  اس کیلئے بیس کروڑ سے زائد بیلٹ بیپرز چھاپے جائیں گے، دوہزار تیرہ کے انتخابات میں سترہ کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گۓ تھے، موجودہ انتخابی فہرستوں میں نو کروڑ ستر لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، دس کروڑ ووٹرز کے حساب سے اخراجات کا تخمینہ اور بھیجے جانے والی سمری کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔