Tag: Promotion

  • چین میں فروغ پاتی مغربی ثقافت کے خلاف حکام کا انوکھا اقدام

    چین میں فروغ پاتی مغربی ثقافت کے خلاف حکام کا انوکھا اقدام

    بیجینگ : چینی حکام نے مردوں کے کانوں میں بالیاں پہننے کے رجحان کو کم کرنے کےلیے انوکھے اقدامات کرلیے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی ممالک کے مردوں میں خواتین کی طرح کانوں میں بالیاں پہننے کی رواج یا فیشن ہے جو آہستہ آہستہ ایشیائی ممالک میں بھی پھیلتا جارہا ہے۔

    چینی حکام کی جانب سے مردوں کے کانوں میں بالیاں پہننے کے رجحان کو کم کرنے کےلیے گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹی وی پر پروگرام کرنے والے مردوں کے کانوں کو چھپایا جارہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالیاں پہننے مردوں کے کانوں کو چھپانے کےلیے سنسر کےلیے استعمال ہونے والی پٹی کانوں پر لگادی جاتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے اٹھائے گئے انوکھے اقدام سے متعلق ناظرین شش و پنج میں مبتلا ہورہے تھے اور سوشل میڈیا پر ان اقدامات کے حوالے سوالات کررہے تھے۔

    ناظرین کی اضطراب کو مدنظر رکھتے ہوئے نشریاتی ادارے کی انتظامیہ نے واضح کیا کہ مردوں کا کانوں میں بالیاں پہننا چینی ثقافت نہیں بلکہ مغربی ثقافت ہے۔

    حکام نے بتایا کہ ٹی وی انتظامیہ چین میں پھیلتی مغربی ثقافت کی حوصلہ شکنی کرنے کےلیے بالیوں کو دھندلا کر دیتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدامات سے متعلق گزشتہ برس چینی حکومت کی جانب سے نشریاتی اداروں کو ضابطہ اخلاق بھیجا گیا تھا۔

    ٹی وی چینلز کو ارسال کیے گئے ضابطہ اخلاق میں کہا تھا کہ مردوں کا بالیاں پہننا مغربی ثقافت ہے جسے چین میں فروغ نہیں پانا چاہیے۔

    چینی حکام کی جانب سے مستقبل میں کانوں میں بالیاں پہننے والے مردوں کو ٹی وی پروگرامز میں شرکت سے روکنے پر غور کیا جارہا ہے۔

  • گوادرمیں سرمایہ کاری کے لیے لندن میں پرکشش اشتہاری مہم

    گوادرمیں سرمایہ کاری کے لیے لندن میں پرکشش اشتہاری مہم

    لندن کی مخصوص سرخ رنگ کی سو سے زائد دو منزلہ بسوں پر پاکستان کے نئے ساحلی شہر اور بندرگاہ گوادر میں سرمایہ کاری کی ترغیب کے لیے تشہیری مہم جاری ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ بسوں پر انگریزی زبان میں گوادر، ابھرتے ہوے پاکستان کا دروازہ‘‘تحریر ہے اور یہ بسیں مرکزی لندن کے علاقوں ویسٹ منسٹر، آکسفورڈ سٹریٹ، پارک لین اور نائٹس برج سمیت لندن کے چار درمیانی زونز میں گردش کریں گی۔’’

    تشہیری مہم چلانے والی کمپنی چائنہ پاک انویسٹمنٹ کارپوریشن کے چیف آپریشن افسر سٹیورٹ ریڈ کا کہنا ہے کہ لندن کی معاشی منڈی میں ہر روز پچاس کھرب ڈالر کا سرمایہ گردش کرتا ہے اور ایک ماہ کے دوران گوادر کی ان سرخ بسوں کو ایک کروڑ سے زیادہ بااثر لوگ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیا کی ابھرتی ہوئی معاشی طاقت ہے جو 2030 تک دنیا کی بیسویں بڑی معیشت ہو گی اور گوادر مستقبل میں جنوبی ایشیا کی تجارت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    چائنہ پاک انویسٹمنٹ کارپوریشن چین کی چوتھی بڑی تعمیراتی کمپنی ٹاپ انٹرنیشنل انجنئیرنگ کارپوریشن کے ساتھ مل کر گوادر میں ماسٹر کمیونٹی منصوبہ تعمیر کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف چین سے آنے والے پیشہ ور افراد کو رہائش کی سہولیات مہیا کرے گا بلکہ پاکستان اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے بھی پرکشش سرمایہ کاری کا موقع مہیا کرے گا۔ ٹاپ انٹرنیشنل انجنیئرنگ کارپوریشن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں 822 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے جس کے سو فیصد ثمرات پاکستانیوں کو ملیں گے۔

    سٹیورٹ ریڈ نے بتایا کہ گوادر کی حفاظت پاک فوج کر رہی ہے اور یہ پاکستان کا محفوظ ترین شہیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی مقامی آبادی سی پیک اور بندرگاہ کی تعمیر سے مستفید ہو رہی ہے اور مقامی لوگوں کو ملازمتوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کی بہترین سہولتیں بھی میسر آ رہی ہیں۔

    سی پیک کے تحت زیرتعمیر ساحلی شہر گوادر کی بندرگاہ کا موازنہ دبئی سے کیا جا رہا ہے اور اس منفرد اور پاکستان سے باہر جاری مہنگی ترین اشتہاری مہم کے ذریعے عالمی منڈی میں گوادر کے اندر سرمایہ کاری کی ترغیب دلائی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ لندن کی بسوں پردنیا کی معروف ترین کمپنیاں اور ادارے اشتہارات لگاتے ہیں جن میں نائیک، امازون اورایپل بھی شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئرکریں