Tag: propaganda

  • بھارت میں سوشل میڈیا جھوٹ اور دھوکے کا بڑا ذریعہ ہے، برطانوی ماہرین

    بھارت میں سوشل میڈیا جھوٹ اور دھوکے کا بڑا ذریعہ ہے، برطانوی ماہرین

    لندن : بھارت مں پہلی مرتبہ جو لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں وہ یقینی طور پر جھوٹ اور دھوکہ دہی کا شکار ہوتے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے رکن ماریکیٹے گریگورووا کی زیر نگرانی ’انڈیا کے انفارمیشن مینیپولیشن ایکو سسٹم کا جائزہ‘کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

    اس کانفرنس کا اہتمام لندن میں تارکین وطن تھنک ٹینک ’اسٹیچنگ اسٹوری‘ نے کیا جس میں یورپی پارلیمنٹ کے ارکان، یورپی کمیشن اور یوکے ہوم آفس کے ماہرین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

    یورپی یونین میں تمام جمہوری عمل کی بیرونی تحقیقات سے متعلق یورپی پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی رکن ماریکیٹے گریگورووا نے کانفرنس سے خطاب کیا۔

    اس خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں جب ڈیجیٹل انڈیا زیادہ سے زیادہ بھارتی شہریوں کو آن لائن لانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، پہلی مرتبہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے سیاسی جھوٹ و فریب کا آسانی سے شکار بن سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ان مضمرات کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو کس طرح ڈیجیٹل ہونا چاہیے۔

    کانفرنس کے دوران دیگر مقررین نے خبردار کیا کہ نہ تو بھارتی حکومت اور نہ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ملک میں معلومات کی ہیرا پھیری سے نمٹنے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔

    ایک مقرر کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے معلوماتی ایکو سسٹم کی غلط معلومات اور نفرت انگیز تقریر پھیلانے کے امکانات اور دنیا بھر میں جمہوریت پر اس کے اثرات کی چھان بین کر رہے ہیں۔

  • پروپیگنڈے، بہتان تراشی پر ریحام خان کو نوٹس جاری

    پروپیگنڈے، بہتان تراشی پر ریحام خان کو نوٹس جاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرمراد سعید نے پروپیگنڈے اور بہتان تراشی پر ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا، ریحام خان چودہ روز میں تحریری جواب دینے کا پابند کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمراد سعید کی جانب سے دئیے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید پاکستان تحریک انصاف کی طلبا تنظیم کے بانی صدر رہے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف و دیگر تحریکوں ،عوامی ایشوز میں حصہ لیا۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ الیکشن2013 میں سیاسی جدوجہد کی بدولت ریکارڈ ووٹ کیساتھ رکن اسمبلی بنے جبکہ الیکشن2018 میں بھی دوبارہ عوام کا اعتماد ملا اوربڑی کامیابی حاصل کی۔

    وفاقی وزیر کی جانب سے ریحام خان کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا کہہ ستمبر2018میں وزیربنا اورحکومتی وژن کے مطابق اہداف حاصل کئے، مراد سعید کی وزارت کو 100فیصد کارکردگی پر پہلا نمبر ملا۔

    قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے مسودےکاحوالہ دے کر وزارت مواصلات کو متنازع بنایا گیا، جس کے باعث درخواست کنندہ کی ہتک اور وزارت سےمنسلک اہلکاروں کی حوصلہ شکنی ہوئی۔

    مراد سعید کی جانب سے دئیے جانے والے نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کی تحریر کا حوالہ دے کر بہتان تراشی اور غلیظ پروپیگنڈ کیا جاتا ہے، آپ کے نام سے پہلے ایک مسودہ لیک ہوا جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی بعد میں شائع کردہ مسودہ کا حوالہ دے کر مراد مجھ پر پر تہمت لگائی گئی۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ ریحام خان چودہ دن میں تحریری وضاحت سے کر معافی مانگیں بصورت دیگر عدالت سے سزا اور ایک ارب ہرجانے کی استدعا کی جائیگی۔

  • کرونا ویکسی نیشن کے ذریعے جسم میں چپ داخل کرنے کا پروپیگنڈا، حقیقت سامنے آگئی

    کرونا ویکسی نیشن کے ذریعے جسم میں چپ داخل کرنے کا پروپیگنڈا، حقیقت سامنے آگئی

    پاکستان میں کرونا ویکسی نیشن شروع ہونے کے بعد حسب توقع اس کے خلاف مہمات بھی شروع ہوگئیں، سوشل میڈیا پر ویکسین کے خلاف مختلف بے سروپا ویڈیوز کا راز فاش ہوگیا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ بازو پر ویکسین کی انجکشن لگنے والی جگہ پر لوہا چپکا کر دکھا رہے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ ویکسین کے ذریعے ان کے جسم میں مقناطیسی چپ ڈالی گئی ہے۔

    ایک اور صاحب نے بازو پر انجیکشن لگنے والی جگہ پر بلب رکھ کر اسے روشن کر کے دکھا دیا جیسے ان کے جسم میں کوئی برقی لہر دوڑائی گئی ہو۔

    تاہم ایک نوجوان نے بزرگ کی ویڈیو کا بھانڈا پھوڑ دیا، اس نے دکھایا کہ کس طرح بغل میں مقناطیس دبا لیا جائے تو بازو کے اوپر لوہا چپکنے لگتا ہے، اس مقام کے علاوہ جس میں کہیں اور لوہا نہیں چپکتا۔

    مشیر سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ان ویڈیوز کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی چیزوں پر کان نہ دھریں، عوام بے فکر ہو کر ویکسی نیشن کروائیں تاکہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ ہوسکیں۔

  • پروپیگنڈے کا حقائق اور دلیل پر مبنی جواب دیا جائے: وزیر اعظم

    پروپیگنڈے کا حقائق اور دلیل پر مبنی جواب دیا جائے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے ملکی و بیرونی پروپیگنڈے کا حقائق اور دلیل پر مبنی جواب دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت اطلاعات و نشریات میں اصلاحات اور پی آئی ڈی کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور سیکریٹری اطلاعات شریک ہوئے۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں کو اجاگر کرنے کے لیے وزارت کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں معاشی ترقی اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں پی آئی ڈی کے کردار، وزارت اطلاعات کی کارکردگی اور افرادی قوت پر بریفنگ دی گئی۔

    وزارتوں میں ہم آہنگی مؤثر بنانے اور ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی کے استعمال پر تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہونے کی حیثیت سے اہم کردار کا حامل ہے، حکومتی اقدامات پر رائے عامہ قائم کرنے میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کی وزارت اطلاعات منصوبوں اور معاشی ترقی اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ خارجہ امور میں پاکستان کی اقوام عالم میں ابھرتی حیثیت کو بہتر پیش کیا جائے۔

    وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات کو جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی جبکہ سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی و بیرونی پروپیگنڈے کا حقائق اور دلیل پر مبنی جواب دیا جائے۔ انہوں نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کو میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

  • الزامات لگا کر اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،الطاف حسین

    الزامات لگا کر اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،الطاف حسین

    کرچی:ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نےکہا ہےکہ سرکاری ایجنسیوں اور رینجرز کے چند افسران ایم کیو ایم کےخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں کسی کارکن یا رہنماء کے خلاف ایجنسیوں کے پاس ثبوت ہیں تو وہ ایم کیو ایم کے فرد کوسرعام پھانسی پرلٹکا دیں۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نےاپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہےکے ایم کیو ایم کے کچھ لوگ فرقہ ورانہ قتل غارت گری میں ملوث ہیں،آئی ایس آئی،ایم آئی،آئی بی یاکسی بھی ایجنسی کےپاس ثبوت ہیں توسامنےلائے اور ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کےملوث افراد کو سرعام پھانسی دے دیں،الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر الزامات لگانے والےالزامات ثابت نہ کرسکے تو الزامات لگانے والوں  کو لٹکایا جائے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہا ہے کہ  فوج اورعسکری اداروں نےجو جہادی گروپ بنائے وہی آج شہریوں کو مار رہے ہیں وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلح افواج کےاندرموجود انتہا پسند عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ ایسے تمام مدرسے جہاں نوجوانوں کی برین واشنگ کرکے انہیں دہشت گردی کی ترغیب دی جاتی ہے، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ الزامات لگا کراصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے ہمیشہ شعیہ سنی بھائی چارے اور اتحاد بین المسلین کی بات کی ہے۔