Tag: properties-in-dubai

  • دبئی میں اثاثے، خیبرپختونخوا کے 47 افراد کے نام سامنے آگئے

    دبئی میں اثاثے، خیبرپختونخوا کے 47 افراد کے نام سامنے آگئے

    پشاور : دبئی میں اثاثے رکھنے والے خیبرپختونخوا کے 47 افراد کے نام سامنے آگئے، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام افراد کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے مزید 47 پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے ، جس کا تعلق خیبرپختونخواسے ہیں ،  اثاثوں پر 47  میں سے   22 افرادکو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور  تمام افرادکی اثاثوں سےمتعلق چھان بین جاری ہے۔

    ذرائع ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ اثاثہ جات کی تحقیقات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ٹیمیں اثاثہ جات کیلئے رقوم کے ذرائع سے متعلق تحقیقات کریں گی۔

    یاد رہے 14 جنوری کو ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ مزید چھیانوے پاکستانیوں کی یو اے ای میں جائیدادوں کا سراغ لگالیا ہے، جس کے بعد یو اے ای میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار دو سو گیارہ ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں : یو اے ای میں جائیدادیں رکھنے والے مزید 96 پاکستانیوں کا انکشاف

    اس سے قبل 17 نومبر 2018 میں ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دبئی میں جائیدادیں رکھنےوالے پاکستانیوں کی تعداد895 ہے، تین سو چوہتر نے ایمنسٹی اسکیم کےتحت جائیداد ظاہرکی جبکہ پاکستان کے35 سیاستدان دبئی جائیدادوں کے مالک ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 894 میں سے 69 نے ٹیکس ریٹرنز میں دبئی جائیدادیں ظاہرکیں، 69 میں سے37 سندھ، 5 پنجاب، 24 اسلام آباد، 2 بلوچستان اور ایک کے پی سے ہے جبکہ 82 پاکستانیوں نے دبئی میں جائیدادیں رکھنے سے انکارکیا، جن میں 55 کا تعلق سندھ، 23 پنجاب، ایک اسلام آباد اور 3 کا کے پی سے ہے۔