Tag: property dealer

  • ٹارگٹ کلرز نے ایک اور شہری کی جان لے لی، مقتول فیصل گبول پراپرٹی ڈیلر نکلا

    ٹارگٹ کلرز نے ایک اور شہری کی جان لے لی، مقتول فیصل گبول پراپرٹی ڈیلر نکلا

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: شہر قائد میں ٹارگٹ کلرز نے ایک اور شہری کی جان لے لی، مقتول فیصل گبول پراپرٹی ڈیلر نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، گلزار ہجری، اسکاؤٹ کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کار سوار 40 سالہ فیصل گبول جاں بحق ہو گیا، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔

    ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن رضوان شاہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتول فیصل پراپرٹی کا کام کرتا تھا، مقتول کی کار پر گولی کا نشان موجود ہے، مقتول گھر سے روٹی لینے نکلا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے، 2008 میں مقتول کے بھائی عاطف گبول کو بھی ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

    ایس ایچ او رضوان شاہ کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں۔

  • پراپرٹی ڈیلر حفیظ کے2 کروڑ10لاکھ روپے ہڑپ کرگیا

    پراپرٹی ڈیلر حفیظ کے2 کروڑ10لاکھ روپے ہڑپ کرگیا

    لاہور:   پروفیسر کے ساتھ فراڈ ہوگیا، پراپرٹی ڈیلر محمد حفیظ کو سوا دو کروڑ روپے کا چونا لگا کر فرار ہوگیا۔

    پراپرٹی ڈیلر قومی ٹیم کے پروفیسر محمد حفیظ کے دوکروڑ دس لاکھ روپے ہڑپ کرگیا، پراپرٹی ڈیلر نے حفیظ سے پیسے لیئے نہ پلاٹ دیا نہ پیسے واپس کیے بلکہ چونا لگایا اور فرار ہوگیا۔

    پیسے نہ ملنے پر پروفیسر نے پولیس کا دروازہ کھٹکھٹایا اور شکایت لگائی کہ کاشف اور سہیل سمیت چار افراد نے فراڈ کیا۔

    ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے کہا کہ دونوں فریقین کا مؤقف سننے کے بعد کارروائی کریں گے، محمد حفیظ کا کہنا کہ فراڈ کی رقم لینے کے بعد نہ تو انھیں پلاٹ دیا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔