Tag: Property Dispute

  • جائیداد کا لالچ، درندہ صفت بیٹے نے ماں کو مار ڈالا

    جائیداد کا لالچ، درندہ صفت بیٹے نے ماں کو مار ڈالا

    بھارت کے تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، درندہ صفت بیٹے نے جائیداد کے لالچ میں اپنی ماں کو موت کی نیند سلادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ تلاپور کے دیوی نو ولاز میں پیش آیا، جہاں 52 سالہ رادھیکا اپنے بیٹے کارتک ریڈی کے ساتھ رہتی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم کا اپنی ماں سے جائیداد کے معاملے پر جھگڑا ہوا، اس دوران اس نے سفاکی سے اپنی ماں پر چاقو سے حملہ کردیا۔

    زخمی خاتون کو مقامی افراد نے اسپتال منتقل کیا، مگر وہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور کارتک ریڈی کو گرفتار کرلیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ملزم نشہ آور اشیاء استعمال کرنے کا عادی تھا اور شراب نوشی کا بھی شوقین تھا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

    دوسری جانب گریٹر مانچسٹر پولیس نے 12 سال قبل سیلفورڈ میں قتل ہونے والی 25 سالہ خاتون رانیہ کی باقیات برآمد کرلیں۔

    انٹیلیجنس پولیس نے 12 سال بعد لرزہ خیز قتل کا معمہ حل کر لیا، شوہر کے ہاتھوں 12 سال قبل قتل ہونے والی رانیہ کی تلاش میں پولیس کو باقیات مل گئی۔

    رانیہ کو 12 سال قبل اس کے شوہر نے قتل کر کے لاش کو گم کر دیا تھا، رانیہ 25 سال کی تھی، جب اس کے شوہر احمد الخطیب نے اسے جون 2013 میں سیلفورڈ مانچسٹر کے ایک فلیٹ میں قتل کر دیا تھا۔

    گریٹر مانچسٹر پولیس نے یارکشائر کے ویرانے میں جاسوس کتوں کی مدد سے مدفون لاش تلاش کی اور اسے لیبارٹری میں بھیج دیا تھا۔

    اب پولیس نے کنفرم کیا ہے کہ یہ لاش مقتولہ رانیہ الید ہی کی ہے، اس حوالے سے پولیس نے لواحقین کو تمام معلومات فراہم کر دیں ہیں۔

    رانیہ کے بیٹے بازان نے اپنے خاندان کی طرف بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک دھائی سے زائد عرصہ کے بعد والدہ کی باقیات کی دریافت میرے خاندان کے لیے حیرت انگیز بات ہے۔

    جرمنی میں خوفناک واقعہ، کئی افراد کچلے گئے

    مقتولہ کے شوہر کو جرم ثابت ہونے پر مانچسٹر کراؤن کورٹ نے 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    الخطیب نے جرم کا اعتراف کر لیا تھا تاہم اس کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی طور پر بیمار تھا۔

  • جائیداد کے تنازع پر اے ایس آئی قتل

    جائیداد کے تنازع پر اے ایس آئی قتل

    بونیر: پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی عامر رحمان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سرحد کے شمالی ضلع بونیر میں جائیداد کے تنازع پر اے ایس آئی کو قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اےایس آئی عامر رحمان کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

    بونیر پولیس کے مطابق اے ایس آئی عامر رحمان ٹانگوڑہ کے رہائشی ہیں، ان کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قتل میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پشاور میں مکان خالی کرانے کے تنازعہ پر 24سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا، واقعہ شاور کے علاقے فقیرآباد میں پیش آیا جہاں مکان خالی کرانے کے تنازعے پر 24 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، تھانہ فقیرآباد پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے 17 سالہ کلیم اللہ ولد ظہور ساکن ملک آباد نے بتایاکہ گزشتہ روز اسے اطلاع ملی کہ اسکے بھائی صدام حسین کو کسی نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

  • جائیداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں دو بھائیوں سمیت 4 افراد قتل

    جائیداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں دو بھائیوں سمیت 4 افراد قتل

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین سو رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتولین میں 2 بھائی اور 2 کزن شامل ہیں جبکہ ملزمان میں مقتول کا سگا بھائی اور بھتیجے شامل ہیں، ملزمان اور مقتولین میں جائیداد کا تنازعہ اور سابقہ دشمنی چل رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موقع سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، موقع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    گوجرانوالہ کے ریجنل پولیس افسر ( آر پی او) نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او گوجرانولہ سے رپورٹ طلب کرلی، آر پی او نے ایس پی سول لائن کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔

    آر پی او نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں پیش کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

  • لاہور : جائیداد کا تنازعہ، خون سفید ہوگیا،  گھر میں گھس کر فائرنگ

    لاہور : جائیداد کا تنازعہ، خون سفید ہوگیا، گھر میں گھس کر فائرنگ

    لاہور : جائیداد کے تنازعے پر گولیاں چل گئیں، بھائی نے بھائی کو قتل کرکے بھابھی اور بھتیجی کو زخمی کردیا، پولیس مرکزی ملزم کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں جائیداد کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اندھا دھند فائرنگ سے سابق پولیس اہلکاراعجاز قتل اور اس کی بیوی اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا، اعجاز پراس کے بھائی نے بھتہ مافیا کے ساتھ مل کر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں اعجاز نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ اس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضے میں لے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، مقتول سابق اہلکار کی بیوی اور بیٹی کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویشناک قرار دی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ایک ملزم بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا ہے، واقعے کا مقدمہ تھانہ شیرا کوٹ میں درج کرلیا گیا۔

    مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم علی کھوکھرعادی مجرم ہے، ملزم علی کھوکھر متعدد بارجیل جاچکا ہے، فائرنگ واقعے کا مرکزی ملزم علی کھوکھرتاحال گرفتار نہ ہوسکا۔

  • پنجاب : لالچی ملزم نے والدہ اور بہنوں کو مار مار کر لہو لہان کردیا

    پنجاب : لالچی ملزم نے والدہ اور بہنوں کو مار مار کر لہو لہان کردیا

    بہاولپور : جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے اپنی والدہ بہنوں اور دیگر کو مار مار کر لہولہان کردیا، اے آر وائی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جائیداد کے لالچ نے انسان کو اتنا اندھا کردیا کہ رشتوں کا احترام بھی باقی نہ رہا، رفیق نامی شخص نے اپنی والدہ، بہنوں اور بھانجیوں پر سفاکانہ تشدد کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولپور کے نواحی علاقے نوشہرہ جدید فاروق آباد پل کا رہائشی رفیق وراثتی دکانیں فریقین کی رضامندی کے بغیر فروخت کرنا چاہتا تھا۔

    اس کی والدہ والدہ اور بہن نے اسے ایسا کرنے سے روکا تو رفیق آپے سے باہر ہوگیا، ملزم نے اپنے بیٹوں کے ساتھ بھی ظلم کی انتہا کردی، پہلے تو اپنی والدہ اور بہن کو دھکے دئیے اور تشدد کرکے انہیں زخمی کردیا۔

    اسے روکنے کیلئے جب اس کی بھانجیاں سامنے آئیں تو ملزم رفیق نھے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا، صورتحال دیکھ کر علاقہ مکینوں نے بھی اسے روکنےھ کی کوشش کی لیکن لوگوں کے روکنے کے باوجود اس نے تشدد جاری رکھا۔

    بعد ازاں اے آروائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد علاقہ ڈی پی او نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے،  پولیس نے مرکزی ملزم رفیق کو بھی گرفتار کرلیا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔