Tag: property

  • جائیداد کی خرید و فروخت کا معاہدہ ترک کرنسی میں طے کیا جائے، اردوگان

    جائیداد کی خرید و فروخت کا معاہدہ ترک کرنسی میں طے کیا جائے، اردوگان

    انقرہ : ترک صدر طیب اردوگان نے حکم جاری ہے کہ ترکی میں جائیداد کی خرید فروخت کے معاہدے ’لیرا‘ میں طے کیے جائیں، ترکی میں موجود غیر ملکی شہری بھی ترک کرنسی کا استعمال کریں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر طیب اردوگان نے امریکی پابندیوں کے بعد تجارت و سامان کی خرید و فروخت مقامی کرنسی لیرا میں کرنے کا حکم دے چکے تھے، تاہم صدر اردوگان  نے گذشتہ روز ایک حکم جاری کیا ہے جس کے تحت جائیداد کی خرید و فروخت بھی لیرا میں کرنے کا حکم دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے ترک صدر کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے بعد غیر ملکی کرنسی میں ہونے والے جائیداد کے معاہدوں کو ایک ماہ کے دوران ترک کرنسی ’لیرا‘ میں منتقل کرنے کا کہا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارتی بیان میں رئیل اسٹیٹ اور جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والے ڈیلروں کو مذکورہ حکم پر پابندی سے عمل کرنے کا کہا گیا ہے اور ساتھ ساتھ کرائے پر دئیے جانے والے فلیٹ و مکانات کے معاہدے بھی لیرا میں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیب اردوگان نے غیر ملکی شہریوں کو بھی ترکی میں لیرا استعمال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ترکی میں جائیداد کی خرید و فروخت یا مکانات کرائے پر دینے کے معاہدے عموماً غیر ملکی کرنسی میں طے کے جاتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث ترک کرنسی لیرا کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 40 فیصد نیچے گرچکی ہے جس نے ترکی کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اس لیے طیب اردوگان لیرا کی قدر کو بحال کرنے کی کوششیں کررہے ہیں اور مذکورہ اقدامات بھی اسی کوشش کا حصّہ ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، اس کی وجہ ترکی میں ایک امریکی پادری کی گرفتاری بنی تھی، جسے اپنے خلاف دہشت گردی کے الزامات کا سامنا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا مطالبہ ہے کہ اس پادری کو رہاکیا جائے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 اگست کو یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی سے امریکا میں دھاتوں اور دھاتی مصنوعات کی درآمدات پر عائد کردہ محصولات کو دوگنا کر رہے ہیں، جس کے بعد ترک کرنسی لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔

  • سعودی عرب: جائیداد کا تنازع، حکام نے جائیداد نیلام کردی

    سعودی عرب: جائیداد کا تنازع، حکام نے جائیداد نیلام کردی

    ریاض : سعودی عرب میں عدالتی فیصلے کے باوجود نانا کی وراثت میں بچوں کو ان کی والدہ کا شرعی حصّہ نہ دینے پر حکام نے جائیداد نیلام کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے صوبے ال باحہ میں جائیداد میں والدہ کا حصّہ نہ ملنے پر سعودی شہری اور اس کی بہن نے اپنے ماموں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا تھا جس کے باعث خاندان میں وراثت کے معاملے پر تنازع شروع ہوگیا۔

    مقامی میڈیا نے بتایا کہ عدالت نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ اپنی ماں کا حائیداد میں حصّہ مانگنے والے بہن بھائیوں کے حق میں سنایا لیکن والدہ کے بھائیوں کی جانب سے پھر بھی وراثت میں حق نہیں دیا گیا۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود جائیداد میں حصّہ نہ دئیے جانے پر حکام نے مذکورہ شخص کی تمام جائیداد 40 لاکھ ریال میں نیلام کردی گئی۔

    عدالت میں مقدمہ دائر کرنے والے ابراہیم الغامدی نے میڈیا کو بتایا کہ میری والدہ نے 4 سال قبل  والد کی جائیداد میں حصّہ نہ ملنے پر اپنے بھائیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا لیکن ایک برس قبل والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔

    ابراہیم الغامدی کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ جائیداد کی نیلامی کے بعد ہم اپنی والدہ کا شرعی حق حاصل کرسکیں گے‘۔

  • ڈی ایچ اے کراچی مشرف کی جائیداد ضبط کرے، مقامی عدالت کا حکم

    ڈی ایچ اے کراچی مشرف کی جائیداد ضبط کرے، مقامی عدالت کا حکم

    کراچی : مقامی  عدالت نے ڈی ایچ اے کو پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کر کے تین روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے کراچی کی مقامی عدالت کو احکامات سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کے حوالے سے احکامات جاری کیے، جس کی روشنی میں عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ساؤتھ کے جج نے ڈی ایچ اے سے تین روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرکی جبکہ عدالت نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے  ڈی ایچ اے کو پابندکیا ہے کہ تین روز کے اندر سابق صدر کی تمام جائیداد ضبط کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

    پڑھیں : آئین شکنی کیس، سیشن جج لاہور کو خصوصی عدالت کے احکامات موصول

     مقامی عدالت کی جانب سے ارسال کیے جانے والے حکم نامے میں سابق صدر کی ڈیفنس میں چار دائیدادیں تحریر کی گئی ہیں، جن میں آرمی ہاؤسنگ اسکیم ڈیفنس میں واقع بنگلہ نمبر 6، آرمی ہاؤسنگ اسکیم کلفٹن کا پلاٹ ، ڈیفنس خیابانِ فیصل کا پلاٹ نمبر 172 اور ڈیفنس پیچ اسٹریٹ میں واقع پلاٹ نمبر 301 شامل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : سنگین غداری کیس میں غیر حاضری، پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

    اس ضمن نے مقامی عدالت نے ڈی ایچ اے کو نوٹس میں پابند کرتے ہوئے تین دن کی مہلت دیتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔

  • میرشکیل الرحمان کی تمام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع

    میرشکیل الرحمان کی تمام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع

    خیرپور: اشتہاری ملزم اور جیو کے مالک میرشکیل الرحمان کی تمام ترجائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی سی ساؤتھ کراچی نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کی تمام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی ہیں ۔

    خیرپورکی انسداد دہشت گری کی عدالت نے میرشکیل الرحمان اور دیگرملزمان کواشتہاری قرار دیکر ان کی جائیداد تمام ترتفصیلات طلب کی تھیں۔

    ڈی سی  ساؤتھ کراچی نے میرشکیل الرحمان کی جائیداد کی تمام ترتفصیلات کا باضابطہ لیٹر جاری کرتے ہوئے عدالت میں جمع کرادیا ہے جس کے مطابق ملزم میرشکیل الرحمان جائیداد میں پچاس فیصد کے مالک ہیں ۔

    عدالتی احکامات کے تحت میرشکیل الرحمان اپنے حصے کی جائیداد فروغ نہیں کرسکتے ۔ملزم کے مقدمات کا فیصلہ آنے تک ملزم کی جائیداد عدالتی تحویل میں دے دی گئی ہے۔

    شائستہ لودھی،وینا ملک،اسد خٹک،انصار عباسی اور ڈاکٹرعامر لیاقت علی کی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی میں کوئی ملکیت نہیں۔