Tag: protect-corona

  • کورونا سے بچاؤ کیلئے پشاور پولیس کا بڑا کارنامہ

    کورونا سے بچاؤ کیلئے پشاور پولیس کا بڑا کارنامہ

    پشاور:پولیس نے کورونا سے بچاؤ کیلئے چینی طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کر لئے، تیارکئےگئےسوٹ قرنطینہ میں ڈیوٹی پراہلکاراستعمال کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں  کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، اس سلسلے میں پشاور کی پولیس نے کورونا وائر س سے بچنے کے لئے چینی طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کر لئے ہیں۔

    حفاظتی سوٹ سر، پاؤں، ہاتھوں سمیت پورے جسم کومحفوظ بنانےکیلئےاستعمال ہوں گے ، کےپی پولیس کی جانب سے ابتدائی طور پر 100سوٹ تیار کئے گئے ہیں۔

    سی پی اوپشاور محمد علی گنڈاپور کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر سے آئے تمام زائرین کو قرنطینہ سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے، تیارکئےگئےسوٹ قرنطینہ میں ڈیوٹی پراہلکاراستعمال کر رہے ہیں۔

    محمد علی گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی پروٹیکشن سوٹ، پولیس لائن کے انٹری پوائنٹس، لاک ڈاؤن والے علاقوں اور مخصوص چیک پوائنٹس پر موجود اہلکاروں کو دیے جائیں گے۔

    خیال ہے پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، اور متاثر افراد کی تعداد 1000 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ 7 افراد ابھی تک کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

    کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کو روکنے کے لئے ملک کے چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

  • کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کن اشیاء کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہے؟

    کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کن اشیاء کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہے؟

    لاہور: کورونا سے بچاؤ کیلئے 8میڈیکل اداروں اورتنظیموں نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ذاتی صفائی، باہمی فاصلہ، ہاتھوں کا بار بار دھونا ضروری ہے جبکہ دودھ، چکن، گوشت، مچھلی، انڈوں اورہائی پروٹین ڈائیٹ کا استعمال زیادہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا سے بچاؤ کیلئے 8میڈیکل اداروں اورتنظیموں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ہونے والے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ ایجوکیشن، ذاتی صفائی، باہمی فاصلہ، ہاتھوں کا بار بار دھونا ضروری ہے اور سیلف آئسولیشن، مناسب فاصلہ اور اجتماعات سے اجتناب لازمی ہے۔

    مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افراد،خاندان،معاشرہ اورریاست جسمانی مدافعتی نظام بہتر بنانےکی حکمت عملی اپنائیں، دودھ، چکن، گوشت، مچھلی، انڈوں اورہائی پروٹین ڈائیٹ کا استعمال زیادہ کیا جائے۔

    اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومتی سطح پر کسی بھی حکمت عملی کی تیاری میں سائنسی تنظیموں کو شامل کیا جائے، ریاست کوروناسے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے حکمت عملی کا اعلان کرے اور کورونا کےکنٹرول کے لیے چینی ماڈل کو حقیقی معنوں میں اپنایا جائے۔

    پروفیسرجاویداکرم نے کہا ہے کہ کورونا کاعلاج بتانا ماہرین کا کام ہے، ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتا ہوں، کوروناکے کنٹرول کےلیےجنوبی کوریا کی حکمت عملی سب سے بہترہے، ماس اسکریننگ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔