Tag: protest end

  • اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا دھرنا ختم، ریلوے ٹریک بحال

    اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا دھرنا ختم، ریلوے ٹریک بحال

    کراچی : پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین نے بن قاسم ریلوے ٹریک پر 10 گھنٹے سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیل ملز ملازمین اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے, بن قاسم ریلوے ٹریک پر کئی گھنٹوں سے جاری دھرنا اسٹیل ملز ملازمین نے ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر ختم کردیا۔

    قبل ازیں ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر ملیر  نے مظاہرین سے مذاکرات کیے، مذاکرات کی کامیابی کے بعد اسٹیل ملز ملازمین نے 10 گھنٹے سے جاری اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کررہے ہیں۔

    اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا مطالبہ تھا کہ 6 ہزار ملازمین کو ملازمتوں پر بحال کیا جائے، اور اسٹیل ٹاؤن میں بجلی گیس بحال کی جائے۔

    رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے 9 اپریل کو مذاکرات کیلئے ملازمین کو سی ایم ہاؤس بلایا ہے، اسٹیل ملز ملازمین نے بن قاسم ریلوے ٹریک پر 10گھنٹوں سے دھرنا دے رکھا تھا۔

    ریلوےٹریک پر دھرنے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت شدید متاثر تھی، وزیر ریلوے نے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کرکے ٹریک کی بحالی کی درخواست کی تھی۔

    مزید پڑھیں : اسٹیل مل کے برطرف ملازمین کا دھرنا، ریلوے ٹریک مکمل بند

    واضح رہے کہ احتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے پاکستان کے مختلف شہروں کو جانے اور آنے والی ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی تھی جس کے باعث لانڈھی اسٹیشن پر مسافروں نے احتجاج بھی کیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، احتجاجی دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی تاہم اب مظاہرین منتشر ہوگئے ہیں۔

  • سانحہ شکارپور کے گرفتارملزمان نےاہم انکشافات کیےہیں، ایس ایس پی

    سانحہ شکارپور کے گرفتارملزمان نےاہم انکشافات کیےہیں، ایس ایس پی

    شکارپور: ایس ایس پی ثاقب اسماعیل کا کہنا ہے کہ سانحہ شکار پور کے گرفتار ملزمان نے کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔

    شکارپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ سانحہ شکارپور کے گرفتاردہشتگردوں نے درگاہ حاجن شاہ کو بھی نشانہ بنایا تھا، جس میں گدی نشین حاجن شاہ سمیت چارافراد جاں بحق ہوئے تھے۔

     ان کا کہناتھاکہ سابق ایم این اے محمد ابراہیم پرخودکش حملے کا مفرور ملزم گرفتاردہشتگرد علی شیر کا بھائی فرید بروہی ہے جودہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث رہا ہے۔

     ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور کے دہشتگردوں نے اپنے نیٹ ورک کی تمام ترتفصیل بتادی، جس کی مدد سے دہشتگردوں کی گرفتاری کاسلسلہ جاری ہے ۔

  • سانحہ شکارپور کمیٹی سے حکومت کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

    سانحہ شکارپور کمیٹی سے حکومت کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

    کراچی :وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سانحہ شکار پور کے شہداء کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس میں شہدا کے ورثاء کیلئے امداد کا اعلان کیا، مذاکرات کی کامیابی کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سانحہ شکار پور کے شہدا کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ شکار پور کو افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کے ورثاء سے ہمدردی ہے، سندھ حکومت جو بھی اقدامات کرسکتی تھی کئے ہیں۔

    اس موقع پر وزیرِاعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے سانحہ شکار پور کے شہیدوں کے ورثاء کیلئے فی کس بیس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

      اس موقع پر سندھ کے وزیرِاطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے گی اور مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا جائے گا۔

    انکا کہنا تھا کہ کالعدم مذہبی تنظیموں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

    اس سے قبل وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین نے ملک ریاض نے ملاقات کی، ملک ریاض نے شہیدوں کے ورثاء کیلئے دس لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا، مذاکرات کی کامیابی کے بعد علامہ مقصود علی ڈومکی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    یاد رہے کہ  تین روز قبل سانحہ شکار پور کے شہداء کمیٹی کا لانگ مارچ اور دیگر افراد کراچی پہنچے اور نمائش چورنگی پر دھرنا دیا۔

    واضح رہے کہ شکار پور کے علاقے لکھی در کی امام بارگاہ میں دھماکے سے جمعے کی نماز کے لیے آئے بچوں سمیت 58افراد جاں بحق اور 39زخمی ہوگئے تھے