Tag: protest

  • سرحد پار سے دہشت گرد حملے، پاکستان کا افغان ناظم الامور سےاحتجاج

    سرحد پار سے دہشت گرد حملے، پاکستان کا افغان ناظم الامور سےاحتجاج

    اسلام آباد: پاکستان نے سرحد پار سے کئے گئے دہشت گردانہ حملے پر افغان ناظم الامور سے احتجاج کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اشتعال انگیزی انتہائی تشویشناک ، باہمی تعاون کی روح کے خلاف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان سرزمین سے 14 اپریل کو چترال میں پاکستانی چوکیوں پربلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی گئی، فائرنگ وقفے وقفے سے پانچ سے6 گھنٹے تک جاری رہی اس دوران افغانستان سے توپ کے 35 گولے فائر کیےگئے۔

    سرحد پار سے دہشت گردوں کےحملے پر پاکستان نے افغان ناظم الامور سے احتجاج کیا اور کہا کہ افغان بارڈر سیکیورٹی فورسز کی طرف سے اشتعال انگیزی بڑھ رہی ہے، بارہا درخواستوں کے باوجود اشتعال انگیزیوں میں اضافہ ہورہاہے، افغان اشتعال انگیزی انتہائی تشویشناک اور باہمی تعاون کی روح کے خلاف ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ، 7 جوان شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

    پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سرحد پار فائرنگ کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ فائرنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    افغان ناظم الامور سے احتجاج میں پاکستان نے افغان حکومت سرحدی علاقے کو محفوظ ،رابطوں کو مؤثر بنائے کا بھی مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سات جوان شہید ہوگئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ گزشتہ روز ایشام کے علاقے میں کیا، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

    قبل ازیں 28 مارچ کو شمالی وزیرستان کے ضلع جھلر فورٹ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

  • ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کیخلاف احتجاج

    ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کیخلاف احتجاج

    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہفتے کے روز کی چھٹی ختم کرنے کیخلاف کراچی میں بینکوں کے ملازمین نے احتجاج کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ہفتے کے روز کی چھٹی ختم کرنے کیخلاف کراچی میں مختلف بینکوں کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے اس فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    بینکوں کے ملازمین کا اسٹیٹ بینک کے باہر احتجاج کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

     

    مظاہرین کا کہنا تھا ک دنیا بھر میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوتی ہے اور تمام بینکس بند ہوتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا اعلان کریں۔

    مزید پڑھیں: ہفتے کی دو سرکاری تعطیلات ختم : وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالتے ہی بڑا اعلان

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنےعہدے کا منصب سنبھالتے ہی ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • تنخواہ سے محروم طبی عملے کا دھرنا : ویکسی نیشن کا عمل تاحال معطل

    تنخواہ سے محروم طبی عملے کا دھرنا : ویکسی نیشن کا عمل تاحال معطل

    کراچی کے سب سے بڑے ویکسینیشن مرکز ایکسپو سینٹر اور ڈاو یونیورسٹی میں طبی عملے کی ہڑتال کے باعث ویکسی نیشن کا عمل معطل ہے۔

    ویکسی نیٹرز نے ڈی ایچ اوایسٹ کے دفتر کے باہر دھرنا دیا ہوا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے حکومت ہمیں تنخواہیں ادا نہیں کر رہی۔

    تنخواہوں سے محروم ویکسی نیٹرز کے احتجاج کے دوسرا مرحلے میں پی آئی بی کالونی میں واقع کے ایم سی اسپتال کے باہر احتجاج جاری ہے۔

    گذشتہ 9ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کے باعث کراچی ایکسپو سینٹر مکمل طور پر ویکسی نیشن کے حوالے سے غیر فعال ہوگیا ہے۔

    ویکسی نیٹرز کے احتجاج کا آج گیارواں دن ہے، ویکسی نیٹرز نے ڈی ایچ او آفس کے مرکزی دفتر کے سامنے راستہ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔

    ملازمین کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر کی انتظامیہ تنخواہوں کی ادئیگی کیلئے تیار نہیں ہے، تنخواہوں کے حصول تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

    مظاہرے اور احتجاج کے باعث ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسینیشن کے خواہش مند شہری وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین سے محروم ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد کو ہڑتال کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن ضروری قرار دی جارہی ہے۔ طبی عملہ ہڑتال کے باعث ویکسین لگانے سے انکاری ہے، حکومت تنخواہوں کی ادائیگی فوری یقینی بنائے۔

  • متحدہ کا بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج جاری رکھنے اور دھرنے کا اعلان

    متحدہ کا بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج جاری رکھنے اور دھرنے کا اعلان

    کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے کہا کہ اب یہاں سے کوئی نہیں جائے گا، دھرنا دیں گے، حکومت جتنی چاہے طاقت استعمال کرلے، کالے قانون کی واپسی تک یہ قافلہ نہیں رکے گا

    عامر خان نے کہا کہ صرف ہم نہیں بلکہ سندھ بھر کے عوام اس کالے قانون کے خلاف ہیں، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، کالے قانون کو ختم کرکے دم لیں گے۔

    متحدہ کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمرانوں نے اسمبلی فلور پر ہمیں جاہل اور ان پڑھ کہا اور یہ بھی کہا گیا کہ یہ اقلیت میں ہیں اب آؤ اور آکر دیکھ لو کہ کون اقلیت میں ہے، خود کو اکثریت میں کہنے والا حکمران چوروں کا ٹولہ ہے۔

    عامر خان نے مزید کہا کہ سندھ پرغاصبوں کا ٹولہ مسلط ہے، طاقت کے استعمال سے کئی علاقوں میں ہماری ریلیوں کو روکا گیا ہے لیکن یہ جتنی طاقت استعمال کرلیں اب یہ قافلہ رکنے والا نہیں ہے۔

    .اانہوں نے کہا کہ ہمیں مقدمات اور گرفتاری کا خوف نہیں، آدھی زندگی جیلوں میں گزاری ہے، یہاں سے کوئی نہیں جائے گا، دھرنا دیں گے

  • سندھ پر غاصبوں کا ٹولہ مسلط ہے، عامرخان

    سندھ پر غاصبوں کا ٹولہ مسلط ہے، عامرخان

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ پر غاصبوں کا ٹولہ مسلط ہے کالے قانون کوختم کرکے دم لیں گے۔

    کراچی میں فوارہ چوک پر ایک بڑے اجتامع عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اسمبلی کے فلور پر کہا یہ جاہل اور ان پڑھ ہیں۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ طاقت کےاستعمال سےعلاقوں میں بھی ہماری ریلیوں کو روکا گیا، اب یہ قافلہ رکے گا نہیں کالے قانون کو واپس کرکے دم لے گا۔

    متحدہ رہنما نے کہا کہ ہم مقدمات اور گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ہے، ہماری آدھی زندگی جیلوں میں گزاری ہے، سندھ میں غاصبوں کا ٹولہ مسلط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جتنی طاقت استعمال کرلیں یہ قافلہ کسی صورت رکھنے والا نہیں ہے، ہمیں کہا گیا کہ یہ اقلیت میں ہیں، آؤ اور دیکھ لو کہ کون اقلیت میں ہے۔

    عامر خان نے کہا کہ پورے سندھ کے عوام کالے قانون کے خلاف متحد ہیں، صوبے سے کالے قانون کو ختم کر کے دم لیں گے، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، مقدمات اور جیلوں سے نہیں ڈرتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سے کوئی نہیں جائے گا، ہم یہیں دھرنا دیں گے، یہ خود کو اکثریت کہنے والا ٹولہ چوروں کا ہے۔

  • سوڈان میں مظاہرے: انٹرنیٹ پر پابندی عائد

    سوڈان میں مظاہرے: انٹرنیٹ پر پابندی عائد

    خرطوم: سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں سے قبل انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے، ملک میں 25 اکتوبر کے بعد سے مظاہرے جاری ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی جانب سے دارالحکومت خرطوم اور شہر کو مضافاتی علاقوں سے ملانے والے اہم پلوں اور راستوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ اس موقع پر خرطوم کے گورنر نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ قانون توڑنے اور افراتفری پھیلانے والوں سے سیکیورٹی فورسز کے ذریعے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    25 اکتوبر کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے تناظر میں بڑے پیمانے پر عوام فوج مخالف مظاہروں کو منظم کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کررہے تھے، مزید یہ کہ ہفتے کے روز ہونے والے مظاہروں کے لیے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے مظاہروں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی تھی۔

    یاد رہے کہ سوڈان کی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے سویلین رہنما وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو ان کے گھر میں نظر بند رکھا جس کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا تاہم 21 نومبر کو وزیر اعظم کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

    اس اقدام کو عبداللہ حمدوک کے بہت سے جمہوریت پسند حامیوں کو ان سے الگ کرتے ہوئے اسے فوجی جنرل کی بغاوت کے لیے جواز فراہم کرنے کے طور پر مسترد کر دیا ہے۔

    مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ فوج کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں جبکہ مظاہروں میں فوجیوں کو دوبارہ اپنی بیرکوں میں واپس جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    خرطوم کے گورنر نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ سرکاری عمارتوں کے قریب جانا یا عمارتوں کو کسی قسم کا نقصان پہنچانا قابل سزا جرم ہے اور ایسے افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    سوڈان میں موجود ڈاکٹروں کی جانب سے بنائی گئی ایک کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فوج کے قبضے کے بعد سے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے براہ راست گولیاں برسانے اور آنسو گیس کے شیل پھینکنے کے باعث کم از کم 48 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • تاجرتنظیموں کا آج  فیض آباد میں  دھرنے کا اعلان

    تاجرتنظیموں کا آج فیض آباد میں دھرنے کا اعلان

    راولپنڈی : آل پاکستان تاجر اتحاد نے آج فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا ، صدارتی آرڈیننس اور پوائنٹ آف سیل کے معاملے پر احتجاج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان تاجر اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ تاجرتنظیموں کی جانب سے آج اسلام آباد فیض آبادمیں دھرنادیاجائےگا،
    پورے ملک سے تاجر براستہ زیرو پوائنٹ ، راولپنڈی کے تاجر مری روڈ کے راستے اور جی ٹی روڈ سے آنے والے تاجر براہ راست فیض آباد پہنچیں گے۔

    تاجرتنظیموں کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس،پوائنٹ آف سیل کےمعاملےپراحتجاج کیاجائےگا، پوائنٹ آف سیل تاجروں کا معاشی قتل ہے، ایف بی آر افسران کوتاجروں کی گرفتاریوں کے اختیار دینا قبول نہیں۔

    لاہورپنجاب کے مختلف اضلاع سے تاجروں کی ریلیاں رواں دواں ہے۔

    آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات ناجائز نہیں ہیں، پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے اور جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کی منطق سمجھ نہیں آرہی کیونکہ دنیا میں کہیں بھی جبری ٹیکس قانون لاگو نہیں ہوتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت دوکانوں پر ڈیوائس سیل کیوں لگانے پر ضد کر رہی ہے، ڈیوائس کے پیچھے سیلز ٹیکس رجسٹریشن چھپی ہے، چھوٹے تاجر کے لیے یہ نا ممکن ہے۔

  • اسلام آباد : ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج، مظاہرین اور پولیس گتھم گتھا، متعدد گرفتار

    اسلام آباد : ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج، مظاہرین اور پولیس گتھم گتھا، متعدد گرفتار

    اسلام آباد : پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر نیشنل لائسنسنگ امتحانات کے خلاف ینگ ڈاکٹرز سراپااحتجاج بن گئے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جنگ چھڑگئی۔

    مظاہرین کے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔

    نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف احتجاج جھڑپوں میں تبدیل ہوگیا، طلباء دروازے توڑ اور باڑ پھلانگ کر عمارت میں داخل ہوئے، پولیس نے لاٹھی چارج سے دریغ نہ کیا، ڈاکٹروں نے پتھراؤ کرتے ہوئے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا، پتھراؤ سے ایس پی نوشیروان زخمی ہوگئے۔

    پولیس اہلکاروں نے پتھراؤ اور تشدد کے جواب میں لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس سے صورتحالک اور کشیدہ ہوگئی بعد ازاں کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

    احتجاجی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نیشنل لائسنسنگ امتحان کسی صورت قبول نہیں کریں گے، این ایل ای امتحان ہمارے لئے اضافی بوجھ ہے، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پی ایم سی کے بجائے یو ایچ ایس لے، پی ایم سی کے نائب صدر علی رضا کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے تعلیم مکمل ہونے کے بعد رجسٹریشن کے لیے نیشنل لائسنسنگ امتحان کو ملک بھر میں لازمی قرار دیا ہے جبکہ ینگ ڈاکٹرز اسے تسلیم کرنے پر تیار نہیں۔

  • پاکستان میں کورونا ویکسین کی قلت، بیرون ملک جانیوالےافراد کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں 

    پاکستان میں کورونا ویکسین کی قلت، بیرون ملک جانیوالےافراد کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں 

    لاہور: پنجاب میں آسٹرازینیکا کی قلت کے باعث بیرون ملک جانیوالے افراد کی نوکریاں خطر ے میں پڑ گئیں، اوور سیز پاکستانیوں نے حکومت سے ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا ویکسین کی قلت برقرار ہے ، ایکسپو سینٹر میں اوور سیز کے لیے ویکسین پھر ختم ہوگئی ، جس پر بیرون ملک جانیوالے افراد نے پاسپورٹ اٹھاکراحتجاج کیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں آج ویکسین لگانے کا کہا گیاتھا مگرنہیں لگائی گئی، ہمارے پاسپورٹ اوراقامے کی مدت ختم ہو رہی ہے، بیرون ملک ہماری نوکریاں خطر میں پڑ گئی ہیں۔

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں آسترا زینیکا ویکسین شاٹس دیں تاکہ وہ جلد سے جلد بیرون ملک سفر کرسکیں جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آسٹرا زینکا کی اگلی کھیپ 27 جون کو آئے گی۔

    گذشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے مزید 15لاکھ سے زائد ویکسین لے کر وفاقی دارالحکومت پہنچا تھا، سائنو ویک ویکسین کی خوارکیں چین سے خریدی گئی ہے۔

    مانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے 20 سے 30 لاکھ ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

    بیان میں این سی او سی نے کہا تھا کہ صوبے اور وفاقی اکائیوں کو ویکسین فراہمی کیلئےانتظامات مکمل ہیں، حسب ضرورت وفاقی اکائیوں اور صوبوں کو ویکسین فراہم کی جائیگی۔

  • کراچی میں ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر سراپا احتجاج

    کراچی میں ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر سراپا احتجاج

    کراچی : صوبے کے ینگ ڈاکٹرز این ایل ای ٹیسٹ اور پاکستان میڈیکل کمیشن کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے، بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منایا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں پاکستان میڈیکل کمیشن کیخلاف ڈاکٹروں نے یوم سیاہ منایا، اس موقع پر ڈاکٹرز بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر معمول کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تحت احتجاجی مظاہرے میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین وائی ڈی اے سندھ ڈاکٹر عمرسلطان نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن این ایل ای قانون کو ختم کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالجوں میں داخلے کا ٹیسٹ اور امتحانات کے10سمسٹرز کے بعد این ایل ای ٹیسٹ کی کیا ضرورت ہے؟ این ای ایل ٹیسٹ ڈاکٹروں سے پیسے کمانے کا ذریعہ ہے۔

    ڈاکٹر عمرسلطان کا کہنا تھا کہ این ایل ای کے امتحان سے کوئی ڈگری نہیں ملتی، پوسٹ فیلو شپ کے لئے الگ امتحانات دیتے ہیں، ڈاکٹروں کی قابلیت پر کوئی شک ہے تو پہلے سرکاری اداروں سے کرپشن ختم کی جائے۔