Tag: protest

  • لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑا مظاہرہ آج ہوگا

    لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑا مظاہرہ آج ہوگا

    لندن: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آج برطانوی دارالحکومت میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بڑا مظاہرہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی زیر قیادت (آج) ٹین ڈائننگ اسٹریٹ لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

    مظاہرے میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں کے قائدین، تارکین وطن اور سول سوسائٹی کی شریک ہوگی، جس کے ذریعے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کیا جائے گا۔

    وزیر حکومت احمد رضا قادری، راجہ جاوید اقبال اور راجہ زبیر اقبال بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں۔ وزیراعظم مظاہرے سے خطاب بھی کریں گے۔

    ادھر بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور بڑی نا کامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، برسلز میں یورپی پارلیمان میں مسئلہ کشمیر پر ان کیمرا بریفنگ نے بھارتی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

    برطانوی پارلیمنٹ کشمیر کے معاملے میں کردار ادا کرے، پٹیشن دائر

    خیال رہے کہ 70 رکنی اجلاس کے اکثر ارکان نے تجویز کی حمایت کی، فل بینئن نے کہا معاملہ دو طرفہ قرار دے کر ختم نہیں کیا جا سکتا، بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دباؤ ڈالنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی نے مسئلہ کشمیر پر رپورٹ طلب کی تھی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ یورپی یونین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر اجلاس بڑی کام یابی ہے، اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوں گے۔

  • ’کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے بے مثال مظاہرے پر پاکستانیوں‌ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘

    ’کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے بے مثال مظاہرے پر پاکستانیوں‌ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر محمد فاروق حیدر نے پاکستانیوں کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بے مثال مظاہرے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ ملت اسلامیہ پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے بے مثال مظاہرے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور جغرافیائی رشتوں کے ساتھ ساتھ دلی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے اندر 5اگست کے بعد سے جو حالات برپا ہیں اس پر پاکستانی عوام نے جو ردعمل دیا اس سے سیز فائر لائن کے دونوں اطراف بسنے والوں کے حوصلے بلند ہوئے۔

    مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

    جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے بے مثال مظاہروں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان ہمارا اپنا ملک ہے جب کہ ہندوستان قابض، غاصب اور جارح ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف ہندوستان خصوصی حیثیت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ وادی کو جیل بنا کر کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے دوسری جانب ملت اسلامیہ پاکستان ہے جو زلزلہ ہو یا کوئی بھی قدرتی آفت، لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ہو، یا مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کا خاتمہ ہو یا ظلم و ستم ہو کشمیر یوں کے ساتھ کھڑا رہا انہی بنیاد پر کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں۔

  • ایرانی وزیرخارجہ کی سویڈن آمد پر مظاہرے، متعدد افراد گرفتار

    ایرانی وزیرخارجہ کی سویڈن آمد پر مظاہرے، متعدد افراد گرفتار

    اسٹاک ہوم : ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ سویڈن کے موقع پر سول سوسائٹی کی طرف سے سخت احتجاج کیا گیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ متعدد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے اسٹاک ہوم پہنچنے پربڑی تعداد میں لوگ ایران کے خلاف نعرے لگاتے سڑکوں پرنکل آئے۔مظاہرین نے اسٹاک ہوم میں ایرانی وزیرخارجہ اور حکومتی نمائندوں کے درمیان ہونے والے اجلاس کے مقام کی طرف جانے کی کوشش کی جس پر پولیس کو حرکت میں آنا پڑا۔

    پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشد جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔ کم سے کم تین مظاہرین کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ پرتشدد مظاہروں کے بعد 62 افراد کو مظاہرے کے مقام سے منتشر کیا گیا۔

    یہ مظاہرین دارالحکومت اسٹاک ہوم کے وسطی علاقے سولنا میں جمع تھے اور ایرانی وزیرخارجہ کی آمد کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔سماجی کارکنوں نے سویڈیش پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے تصادم کی تصاویر اور فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔

    اسٹاک ہوم پولیس کی ترجمان ایوا نیلسن نے کہا کہ لوگوں کو احتجاج کی اجازت دی گئی مگرجب انہوں نے پرامن احتجاج کی حدود کو پامال کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف پولیس کو حرکت میں آنا پڑا۔

    سویڈن کی اپوزیشن جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی ایرانی وزیرخارجہ کی اسٹاک ہوم آمد کے خلاف احتجاج کے ساتھ جواد ظریف کا استقبال کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

  • کشمیر کونسل ای یو کا آج یورپی وزارت خارجہ کے سامنے بھارت کیخلاف دھرنے کا اعلان

    کشمیر کونسل ای یو کا آج یورپی وزارت خارجہ کے سامنے بھارت کیخلاف دھرنے کا اعلان

    برسلز: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے اعلان کیا ہے کہ آج یورپی وزارت خارجہ کے سامنے بھارت کے خلاف دھرنا ہوگا۔

    اپنے ایک بیان میں کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بھارت بڑے پیمانے پر کشمیریوں پر مظالم میں ملوث ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال تمام امن پسند اقوام عالم کے لیے لمحہ فکریہ ہے، اقوام عالم کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

    علی رضاسید کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط اور ای میلز کی جارہی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کھل کر سامنے آچکی ہے، حالیہ اقدامات کے بعد مودی کے عزائم دنیا دیکھ رہی ہے۔

    بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیرپراپنا ناجائز تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا، میاں اسلم اقبال

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاک بھارت کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں دشمن کے چھ اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر ثالثی کی پیش کش کی ہے۔

  • سری نگر : کرفیو کے دوران ہزاروں کشمیری مظاہرین بھارت کیخلاف سراپا احتجاج

    سری نگر : کرفیو کے دوران ہزاروں کشمیری مظاہرین بھارت کیخلاف سراپا احتجاج

    سری نگر : بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری عوام کرفیو کے باوجود سڑکوں پر نکل آئے، ہزاروں مظاہرین نے پاکستان کا پرچم تھام کر گو انڈیا گو کے نعرے لگائے، بھارتی فورسز نے پیلیٹ گن سے فائرنگ کی جس سے سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ اقدامات تاحال جاری ہیں۔ وادی میں کرفیو کے باوجود کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔

    پاکستان کا پرچم تھامے گلیوں اورسڑکوں پرنعرے لگائے۔ سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے مظہارین پر لاٹھی، گولی، پیلیٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

     کشمیر میں قابض بھارت نے ظلم کا ہرحربہ استعمال کرلیا لیکن کشمیریوں کی آواز دبانے میں اب تک بری طرح ناکام ہے۔ کرفیو اور کڑی پابندیوں کے باوجود کشمیری نوجوان پاکستان کا پرچم تھامے گلیوں اورسڑکوں پر گو انڈیا گو کے نعرے لگارہے ہیں۔

    کشمیریوں کا کہنا ہے کہ ہم آزادی چاہتے ہیں بھارت سے آزادی ہر کشمیری کا مطالبہ ہے۔ مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے، دکانیں، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بدستور بند ہیں۔

    میڈیا کا بلیک آؤٹ بھی جاری ہے۔ موبائل اورانٹرنیٹ، لینڈ لائن فون اور ٹی وی نشریات کو تاحال بحال نہیں کیا گیا ہے۔ بھارتی فورسز نے بلاجواز ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا۔

    علاوہ ازیں مقبوضہ وادی کی جیلوں میں جگہ کم پڑگئی۔ سیکڑوں کشمیری قیدیوں کو مقبوضہ وادی سے باہرمنتقل کردیا گیا۔

     

  • کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، ایران میں یو این کے دفتر کے سامنے احتجاج

    کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، ایران میں یو این کے دفتر کے سامنے احتجاج

    تہران: ایران میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیریوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیر کے سلسلے میں بھارتی حکومت کے حالیہ فیصلوں اور اقدامات کے خلاف تہران میں دفتر اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق احتجاج میں سینکڑوں کی تعداد میں حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے طلبہ شریک ہوئے۔ مظاہرین نے کشمیری عوام کی حمایت کرتے ہوئے حکومت ہند کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

    مظاہرین نے کشمیری عوام کی حمایت کرتے ہوئے حکومت ہند کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے سلسلے میں اپنی انسانی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

    2 ہفتے میں 4 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا: فرانسیسی خبر رساں ادارہ

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، فرانسیسی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2 ہفتے میں 4 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔

    دوسری طرف بھارتی حکام کی جانب سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے کہ کتنے کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے، اس کے برعکس ابتدائی چند دنوں میں 100 سے زاید مقامی سیاست دانوں، ایکٹوسٹس اور ماہرین تعلیم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • انتہا پسند ہندوﺅں کی سازشیں قبول نہیں، کشمیری عوام سڑکوں پر نکلے، حریت رہنماؤں کی اپیل

    انتہا پسند ہندوﺅں کی سازشیں قبول نہیں، کشمیری عوام سڑکوں پر نکلے، حریت رہنماؤں کی اپیل

    سرینگر : مقبوضہ کشمیرمیں مشترکہ حریت فورم نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ ک ہوہ اپنے جائز حق اور بھارتی مظالم کیخلاف سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کریں۔ 

    مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت فورم نے سول سوسائٹی اور وکلاء، صحافیوں، تاجروں، ٹرانسپورٹروں اور ملازمین کی انجمنوں کے اشتراک سے کشمیری قوم ، وادی کشمیر، جموں اور کارگل کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر نکل کر اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کریں۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام پر زوردیا کہ وہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل اور متنازعہ علاقے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی بھارت کی مذموم کارروائی کے خلاف احتجاج کریں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مظاہروں کی کال کشمیریوں کی خواہشات کے احترام میں دی گئی ہے۔ حریت فورم نے کہا کہ کشمیری قوم انتہا پسند ہندوﺅں کی سازشوں کو ہرگز قبول نہیں کرے گی اور ہندو بنیاد پرستوں کو اپنے وطن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔

    +فورم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کے ساتھ غداری نہیں کی جائے گی اور کشمیری عوام اپنی ماﺅں بہنوں اور بیٹیوں کو ہندو انتہا پسندوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

    مشترکہ حریت فورم نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ کرفیو اور دیگر پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سڑکوں پر نکلیں۔

    بیان میں کہا گہا ہے کہ جموں و کشمیر کشمیریوں کی سرزمین ہے جو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریںگے، مشترکہ فورم نے مزید کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے چاہے اس کا نتیجہ کچھ بھی نکلے۔

    دریں اثنا انتظامیہ نے دفعہ370کی منسوخی اور مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج مظاہروں کو روکنے کیلئے جمعہ کو بارہویں روز بھی پوری مقبوضہ وادی میں سخت کرفیو اور دیگر پابندیوں کا نفاذ برقرار رکھا۔

    لوگوں کو گھروں میں محصور رکھنے کیلئے وادی کے اطراف ہزاروں بھارتی فوجی تعینات ہیں، انٹرنیٹ ، ٹیلیفون اور دیگر مواصلاتی ذرائع کی معطلی کی وجہ سے مقبوضہ وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

  • لندن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تاریخی احتجاج

    لندن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تاریخی احتجاج

    لندن: برطانوی شہر لندن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تاریخ ساز احتجاج جاری ہے.

    تفصیلات کے مطابق آج لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور احتجاج کیا گیا.

    مظاہرے میں کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہے، دیگر مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے مظاہرین بھی ریلی میں موجود ہیں.

    مظاہرین میں سکھ افراد کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی، ہندوبرادری اور دیگرمذاہب کے ماننے والے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے موجود ہیں۔ 

    مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارتی غیرقانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کوحق خودارایت دیا جائے، کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کرفیو  فوری طورپر ختم کیا جائے.

    مزید پڑھیں: لندن میں اجتماع تاریخی ہوگا، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    احتجاجی مظایرن کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کا یوم آزادی آج یوم سیاہ کےطور پر منا رہے ہیں، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کرے.

    احتجاجی مظاہرین نے کشمیرکو آزادی دو کشمیر بنے گا پاکستان کے بینرز اٹھا رکھے ہیں. ریلی میں برطانیہ کے تعلیم یافتہ طبقے کی بڑی تعداد بھی شریک ہے، جس کی جانب سے نریندر مودی کے غاضبانہ اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ: تحریک انصاف کا جمعے کو بڑے عوامی احتجاج کا فیصلہ

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ: تحریک انصاف کا جمعے کو بڑے عوامی احتجاج کا فیصلہ

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور کشمیر پر مستقل قبضہ جمانے کی شرمناک کوشش پر پاکستان تحریک انصاف نے بھرپور مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے بڑے عوامی احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے کشمیر پر مستقل قبضہ جمانے کی شرمناک کوشش پر پاکستان تحریک انصاف نے بھارت کے غاصبانہ اقدام کی ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف نے جمعے کو اسلام آباد میں بڑے عوامی احتجاج کافیصلہ کیا ہے۔

    پارٹی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ سیف اللہ خان کا کہنا تھا کہ جمعے کو ڈی چوک میں جمع ہوں گے اور اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 پر وار کر کے بھارت قبضے کا نام نہاد جواز بھی کھو بیٹھا ہے، بھارت کے غاصبانہ قبضے کا واحد جواز سنہ 1952 کا دہلی معاہدہ تھا، سیکولر ازم کا نقاب چڑھانے کا حقیقی فاشسٹ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا۔

    سیف اللہ خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر بزور طاقت قبضہ جمانے کی کوشش کی، پاکستان کے پاس اہل کشمیر کی جدوجہد کی معاونت کے تمام راستے کھلے ہیں۔ بھارت قبضے کے اسرائیلی منصوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو شرمناک ایجنڈے کی تکمیل کی اجازت نہیں دیں گے۔ کارکن تیاری کریں، جمعے کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • ہانگ کانگ: حکومت مخالف مظاہرے جاری، ہڑتال کے باعث نظام زندگی درہم برہم

    ہانگ کانگ: حکومت مخالف مظاہرے جاری، ہڑتال کے باعث نظام زندگی درہم برہم

    بیجنگ: چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے بدستور جاری ہیں، جبکہ ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں گذشتہ روز (پیر) کو مکمل ہڑتال کی گئی، جس کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگیا، مظاہرین نے آئندہ بھی ہڑتال کا عندیہ دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے کے مطابق گزشتہ ویک اینڈ پر پرتشدد مظاہروں کے بعد پیر کی ہڑتال نے نظام زندگی کو پوری طرح مفلوج کر دیا، دو سو سے زائد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

    اس صورت حال پر ہانگ کانگ کی انتظامی لیڈر کیری لائم کا کہنا تھا کہ مظاہروں کا تسلسل حقیقت میں چین کی حاکمیت کے لیے چیلنج بنتا جا رہا ہے اور انتہائی خطرناک صورت حال پیدا ہوتی جا رہی ہے۔

    بیجنگ کی حمایت یافتہ لیڈر نے ان خیالات کا اظہار ہانگ کانگ کی عوام سے ٹیلی وڑن پر نشر کی جانے والی ایک تقریر کے دوران کیا۔ اسی تقریر میں لائم نے اپنے منصب سے مستعفی ہونے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

    ہانگ کانگ میں مظاہرین آپے سے باہر، چینی دفتر کی جانب پیش قدمی

    خیال رہے کہ چینی حکومت اور ملکی پالیسی کے خلاف ہانگ کانگ میں جاری مظاہرے تھم نہ سکے، گذشتہ ہفتے مظاہرین کی چینی دفتر کی جانب پیش قدمی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں ہانگ کانگ میں مجرموں کی حوالگی سے متعلق متنازع بل کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا جس کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام نے عوام سے معافی مانگ لی تھی۔