Tag: Protesting PIA employees

  • پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کیخلاف کارروائی شروع

    پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کیخلاف کارروائی شروع

    کراچی : پی آئی اے ملازمین کی جانب سے ادارے کی نجکاری اور تنخواہوں میں عدم اضافے کے معاملے پر احتجاج کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر  نے سختی سے نوٹس لے لیا۔

    سی ای او پی آئی اے عامرحیات نے ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج میں شامل ملازمین کے مکمل کوائف جمع کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    اس سلسلے میں سی ای او نے تمام متعلقہ شعبوں کے چیفس اور جی ایمز کو خط لکھ کر 5ستمبر تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    سی ای او پی آئی اے کے دستخط سے جاری مذکورہ خط میں احتجاج میں شریک تمام ملازمین کی مکمل رپورٹ اور مزید کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی آئی اے کے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین بغیر اجازت ڈیوٹی اوقات میں دفاتر سے غیرحاضر ہوتے ہیں۔

    PIA

    سی ای او کا کہنا ہے کہ یہ ملازمین غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث اور کمپنی کے ضابطہ اخلاق کی صریحاً خلاف ورزی کررہے ہیں، ملازمین کا یہ طرز عمل ادارے کی بدنامی کاباعث بن رہا ہے۔

    عامرحیات نے خط میں واضح کیا کہ پی آئی اے ملازمین کی جانب سے آئندہ کسی بھی احتجاج اور غیرقانونی سرگرمیوں پر سختی سے قابو پایا جائے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ یہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے قوانین اور پالسیوں کی خلاف ورزی ہے، تمام شعبوں کے انچارج ایسے ملازمین کی نشاندہی کرکے5ستمبر تک رپورٹ ارسال کریں بصورت دیگر متعلقہ شعبوں کے سربراہان ذمہ دار ہوں گے۔

  • پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ

    پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے نجکاری اور تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے ملازمین کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے خلاف کارروائی کے لیے پی آئی اے انتظامیہ نے قانونی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملازمین و افسران کے خلاف کارروائی لازمی سروسز ایکٹ کی روگردانی کے سبب کی جارہی ہے۔

    مذکورہ لازمی سروسز ایکٹ رواں سال مئی میں نافذ کیا گیا ہے، ایکٹ کے تحت ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت کو جرم کے طور پر لیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملازم حکم عدولی کے باعث اپنے خلاف تادیبی کارروائی کا خود ذمہ دار ہوگا، لازمی سروسز ایکٹ قوانین کے مطابق ہجوم اکٹھا کرکے احتجاج یا دھرنے پر پابندی عائد ہے۔