Tag: protestors

  • ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

    ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

    ہانگ کانگ:ہانگ کانگ میں ہزاروں جمہوریت پسندوں کی سرکاری ہیڈعمارتوں پردھاوا بولنےکی کوشش،پولیس اورمظاہرین کے تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    ہانگ کانگ میں دوماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں حکام کی جانب سے رد عمل ظاہر نہ ہونے پر مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔

    پولیس نے لاٹھی چارچ اور پیپر سپرے کا استعمال کیا جبکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

    مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ آئندہ انتخابات جہوری طریقے سے کروائے جائیں۔

  • برسلز:حکومت مخالف مظاہرہ،مظاہرین نے پولیس پرہلہ بول دیا

    برسلز:حکومت مخالف مظاہرہ،مظاہرین نے پولیس پرہلہ بول دیا

    برسلز:بیلجیم میں حکومت کےخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے،مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ اور کئی گاڑیاں توڑ ڈالیں۔

    برسلز میں مظاہرین نےحکومت کی پالیسیوں کے خلاف مارچ کیا، پارلیمنٹ اسکوائر پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا، مظاہرین نے پولیس پر ہلہ بول دیا اورشاہراہوں پر کھڑی گاڑیوں کو توڑ ڈالا۔

    مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائرکئے اور واٹر کینن کا استعمال کیا، اس موقع پر پولیس نے ہتھے چڑھنے والے احتجاجیوں کی خوب درگت بھی بنائی۔

  • اسلام آباد میں شیلنگ کےخلاف کراچی کےتین مقامات پراحتجاج

    اسلام آباد میں شیلنگ کےخلاف کراچی کےتین مقامات پراحتجاج

    کراچی:اسلام آباد میں پرامن مظاہرین پرپولیس کی شیلنگ کےخلاف کراچی میں تین مقامات پراحتجاجی مظاہرے کیےگئے۔

    انقلاب اورآزادی مارچ کےشرکاپرشیلنگ کےخلاف کراچی کےمختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرےکیے گئے،نمائش چورنگی پرمجلس وحدت مسلمین کےکارکنوں نے دھرنادیااورمظاہرین پرشیلنگ کی مذمت کی،مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی،شاہراہ فیصل پرنرسری اسٹاپ پرپی ٹی آئی کے کارکن احتجاج کرتے ہوئے روڈ پرنکل آئےاورنعرےبازی کی۔

    کلفٹن کےعلاقے بوٹ بیسن میں بھی تحریک انصاف کےمشتعل کارکنوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا اوردھرنادیا،مظاہرین نےعمران خان کےحق میں اورحکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

  • آرمی چیف بھی ایف آئی آر دیکھ کر حیران رہ گئے،ڈاکٹر طاہرالقادری

    آرمی چیف بھی ایف آئی آر دیکھ کر حیران رہ گئے،ڈاکٹر طاہرالقادری

    اسلام آباد:ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی ایف آئی آر میں زبردست فراڈ کیا گیا ہےجسے دیکھ کرآرمی چیف بھی حیران رہ گئے،آج آرمی چیف ایف آئی آر پربات کریں گے،مطالبات منظورنہ ہوئےتودما دم مست قلندر ہوگا۔

    آرمی چیف سے ملاقات کےبعد دھرنے سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری نےبتایا کہ انہوں نے جنرل راحیل شریف کو بتادیا ہےکہ ایف آئی آرمیں فراڈ کیا گیا،آرمی چیف بھی ایف آئی آر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ شریف برادران کوبری کرانےکیلئےڈھائی صفحہ انگریزی کےایف آئی آر میں لگائے،پولیس کا کوئی حق نہیں کہ فریق کی درخواست میں مزید مواد شامل کرے۔

    طاہرالقادری کا مذید کہنا تھا کہ صبح آرمی چیف درست ایف آئی آرکی بات کریں گے،آرمی چیف نے سوا تین گھنٹےان کی ایک ایک بات کو تحمل سےسنا،دس سے بارہ صفحات پر مشتمل ایجنڈے کے ایک ایک نکتے پربات ہوئی۔

    انہونے یہ بھی کہا کہ پہلے ایف آئی آر درج ہو گی جس کے بعد مستقبل کےپرایجنڈے پر بات ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران نہیں چاہئیں،نئی ایف آئی آر نہ کٹی اورشریف برادران نہیں گئے توآگئےکوئی بات نہیں ہوگی مطالبات منظور نہ ہوئے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے عوام کویہ بھی بتیا کہ وہ آرمی چیف سے ملاقات کے بعد سیدھے دھرنے میں پہنچے ہیں،جنرل راحیل شریف سےملاقات تین گھنٹے بیس منٹ جاری رہی جس پر وہ مطمئین ہیں،آرمی چیف سے ان کی زندگی میں پہلی ملاقات تھی جو باہمی اعتماد کی فضا میں ہوئی اوراس کے نتائج آج معلوم ہوں گے۔