Tag: protocol

  • شہری اسٹریٹ کرمنلز کے حوالے، پولیس بااثر افراد کی شادیوں کے پروٹوکول میں مصروف

    کراچی: شہر قائد میں شہری اسٹریٹ کرمنلز کے حوالے کر دیے گئے ہیں، اور پولیس بااثر افراد کی شادیوں کے پروٹوکول میں مصروف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد سے سرجانی ٹاؤن جانے والی بارات میں فائرنگ کی فوٹیجز اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیں، جن میں پولیس کی سیکیورٹی میں شادی میں خودکار ہتھیاروں کے آزادانہ استعمال کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    فوٹیج کے مطابق بارات میں مسلح افراد نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا، بلڈر کی شادی کی تقریب میں علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا، اور لیاقت آباد اور سرجانی ٹاؤن پولیس ’سب اچھا ہے‘ کا راگ الاپتی رہی۔

    ذرائع کے مطابق شادی میں مقیم نامی شخص بڑے ہتھیار سے ہوائی فائرنگ کرتا رہا، جب کہ پولیس نے شادی کی تقریب کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی۔

    پولیس موبائل کو سادہ لباس اہل کاروں کے علاوہ پرائیویٹ افراد بھی استعمال کرتے رہے، اس سلسلے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ پولیس موبائل کس تھانے یا افسر کی ہے، اس کے بارے میں علم نہیں ہے۔

  • نواز شریف کو سابق وزیراعظم کا پروٹوکول دے دیاگیا

    نواز شریف کو سابق وزیراعظم کا پروٹوکول دے دیاگیا

    لاہور: نوازشریف کو ضمانت پر رہائی کے بعد سابق وزیراعظم کا پروٹوکول دے دیاگیا، پولیس کی ایک گاڑی اور 5اہلکار 24گھنٹے سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ جاتی امرا اور اطراف سیکیورٹی ڈویژن اور مقامی پولیس کے 30 اہلکار بھی تعینات رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے نواز شریف کو سابق وزیراعظم کاپروٹوکول دے دیاگیا ہے اور سیکیورٹی فراہم کردی، پولیس کی ایک گاڑی اور5 اہلکار 24گھنٹے سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

    پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہلکار3شفٹوں میں نوازشریف کےساتھ موجودرہیں گے جبکہ جاتی امرااوراطراف سیکیورٹی ڈویژن اورمقامی پولیس کے30اہلکاربھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

    ذشتہ رات مسلم لیگ ن کےسربراہ نواز شریف کوطبی بنیاد پرچھ ہفتےکیلئے ضمانت پرکوٹ لکھپت جیل سےرہاکردیاگیا تھا ، جہاں سےوہ جاتی امراپہنچے تھے۔

    نوازشریف کی رہائی کا پروانہ طارق لانے والے اہلکاروں کو طارق فضل چودھری اسلام آباد سے خصوصی طیارے میں ساتھ لے کر لاہور پہنچے، جنہوں نے رہائی کی روبکار جیل حکام کے حوالے کی اور نواز شریف کی رہائی عمل میں آئی۔

    مزید پڑھیں : عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف کی کوٹ لکھپت جیل سے ضمانت پر رہائی

    رہائی کےبعد نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل کےباہرمسلم ن کے رہنمائوں اورکارکنوں نےاستقبال کیا۔

    خیال رہے سپریم کورٹ نے نوازشریف کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا معطل کردی اور کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی اور 50لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا چھ ہفتے کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعدضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی اور اگر اُس کے بعد نوازشریف نے خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا تو گرفتار کیا جائے گا۔

    سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کرنے کے ساتھ ساتھ نوازشریف کوضمانت میں توسیع کیلئے لاہورہائی کورٹ سےرجوع کرنےکی ہدایت کی تھی۔

  • نماز جمعہ کی ادائیگی : صدر مملکت عارف علوی نے شہریوں سے معذرت کرلی

    نماز جمعہ کی ادائیگی : صدر مملکت عارف علوی نے شہریوں سے معذرت کرلی

    کراچی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقامی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر ان کی وجہ شہریوں کی مشکلات پر معذرت کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ سیکیورٹی کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی کی مسجد بلال میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے پہنچے تو ان کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتطامات کیے گئے تھے، جس کے سبب نماز جمعہ کیلئے آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    انہیں مسجد میں داخل ہونے کے لیے لائن میں لگ کر جانا پڑا۔ اس موقع پر نمازیوں نے ان کے اس اقدام کی سخت الفاظ مین مذمت بھی کی، ایک شہری نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سارے منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی، مذکورہ ویڈیو میں شہری کا کہنا تھا کہ حکومت سے ہمیں اسی تبدیلی کی توقع تھی، شکریہ عمران خان۔

    بعد ازاں ویڈیو وائرل ہونے پر صدر پاکستان نے نوٹس لیا اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جس مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے گیا اس کے باہر لوگوں کی قطار کی تصاویر دیکھیں، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ باہر ایسا ہورہا ہے۔

    صدرمملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ اپنے ہمسایوں سے معذرت خواہ ہوں، ایسی نماز کا ثواب بھی ختم ہوجاتا ہوگا جس سے لوگوں کو تکلیف پہنچے۔

  • گورنرسندھ عمران اسمعیل کا شاہانہ پروٹوکول

    گورنرسندھ عمران اسمعیل کا شاہانہ پروٹوکول

    سکھر: تحریک انصاف کے رہنمااور گورنرسندھ عمران اسمعیل وزیر اعظم کی ہدایات بھلا کربھاری بھرکم پروٹوکول کے ہمراہ سفر کرنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسمعیل جب آج سکھر پہنچے تھے تو ان کے ساتھ پورا لاؤ لشکر موجود تھا، گننے پر معلوم ہوا کہ دو تین نہیں بلکہ پوری اکیس گاڑیاں ان کے قافلے میں شامل تھیں۔

    پروٹوکول کے معاملے میں گورنر سندھ عمران اسمعیل نے ملک کے وزیراعظم عمران خان کو بھی مات دے دی ہے، ان کے پروٹوکول میں عموماً پانچ گاڑیاں ہوتی ہیں۔

    گورنرسندھ کے سکھر پہنچنے پروہاں کےغریب عوام حیرت سے اس قافلے کو تک رہے تھے کہ یہ کیسی تبدیلی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال انتخابات کے بعد تحریک انصاف نے حکومت بنائی تو پارٹی چیئرمین عمران خان نے احکامات صادر کیے کہ بھاری بھرکم پروٹوکول نہیں رکھے جائیں گے کہ اس سے عوام کو پریشانی ہوتی ہے۔

  • پروٹوکول دو گاڑیوں‌ کا تھا، باقی پیچھا کرتی رہیں: صدر پاکستان کی وضاحت

    پروٹوکول دو گاڑیوں‌ کا تھا، باقی پیچھا کرتی رہیں: صدر پاکستان کی وضاحت

    کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ  پروٹوکول کے لیے صرف 2 گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی باقی تمام سرکاری گاڑیاں میرا پیچھا کرتی رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی آمد کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پروٹوکول کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر صدر پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وضاحت پیش کی۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میں نے ایئرپورٹ پر موجود حکام کو ہدایت کی تھی کہ پروٹوکول کے لیے  ایک یا دو گاڑیاں اور  سیکیورٹی کے پیش نظر 2 گاڑیاں فراہم کردیں اور لاؤ لشکر دے کر مجھے شرمندہ نہ کریں۔

    صدر پاکستان کہنا تھا کہ ہدایت کے باوجود پروٹوکول کے علاوہ سرکاری گاڑیوں کی لمبی قطار میرا پیچھا کرتی رہیں، ہمیں اس کو ہر صورت روکنے کی کوشش کرنی ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر عارف علوی کی 30 گاڑیوں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

    ایک صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جس جگہ میں ساری زندگی رہا اب وہاں کے پڑوسیوں کے لیے زحمت نہیں بن سکتا، جب عام آدمی کے لیے پروٹوکول یا سیکیورٹی تکلیف دہ ہو تو ہمیں فرق لانا پڑے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر عارف علوی کراچی پہنچے تھے، صدر پاکستان نے وفاقی دارلحکومت سے کراچی تک بغیر پروٹوکول سفر  کیا اور اپنے بورڈنگ پاس وغیرہ بھی خود ہی حاصل کیے، البتہ آج صبح جب انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی تو اُن کے ہمراہ 30 گاڑیوں کا قافلہ تھا۔

  • صدر مملکت کا اختیارات کا ناجائز استعمال ، پی آئی اے کو لاکھوں روپے کا ٹیکا لگادیا

    صدر مملکت کا اختیارات کا ناجائز استعمال ، پی آئی اے کو لاکھوں روپے کا ٹیکا لگادیا

      اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین نے جاتے جاتے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے مبینہ طور پر پی آئی اے کو لاکھوں روپے کا ٹیکا لگا دیا. دوران پرواز  خود تو بزنس کلاس کے مزے  لوٹے ساتھ ہی  رشتے داروں کو بھی مزے کرائے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت حکومت کی جانب سے وی آئی پی کلچر کے خلاف اقدامات کے باوجود پروٹوکول کے مزے لیتے رہے، لندن سے 29 اگست کو اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے، دوران پرواز بزنس کلاس کے مزے خود تو لوٹے ساتھ میں رشتے داروں کو بھی اکنامی کلاس سے بزنس کلاس میں بلوالیا۔

    صدر مملکت کیساتھ سفر کرنے والوں کے پاس اکنامی کلاس کے ٹکٹس تھے۔

    زرائع کے مطابق لندن میں پی آئی اے کے اسٹیشن مینجر ساجد اللہ نے خلاف قانون صدر مملکت کو پروٹوکول فراہم کیا۔ ساجد اللہ سینٹر مشاہد اللہ کے بھائی ہیں۔

    اسٹیشن مینجر کیجانب سے خاص ہدایت جاری کی گئیں کہ صدر مملکت کے مہمانوں کو بھی پروٹوکول دیا جائے۔

    کپتان نے اکنامی کلاس کے مسافروں کو بزنس کلاس میں سفر کرانے کیخلاف ڈی بریف رپورٹ مینجنٹ کو دے دی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں صدر مملکت کو اور ان کے مہمانوں کو دئیے جانے والے پروٹوکول کے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق کیبن کریو نے صدر مملکت کی ہدایت پر 5 مہمانوں کو اکنامی کلاس کے مسافروں کو بزنس کلاس میں منتقل کیا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کئی بار پروٹوکول پر ناراضگی کا اظہار کر چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کہ نہ میں خود پروٹوکول لوں گا نہ دوسروں کو لینے دوں گا جبکہ وزرا کو بھی پروٹوکول نہ لینے کی ہدایت کی تھی۔

  • عمران خان وزیراعظم کا پروٹوکول ملنے پر سخت ناراض

    عمران خان وزیراعظم کا پروٹوکول ملنے پر سخت ناراض

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم کا پروٹوکول ملنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نعیم الحق کو سیکیورٹی حکام سے رابطہ کرکے اضافی پروٹوکول ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بنی گالہ سے نجی ہوٹل پہنچے تو سیکیورٹی حکام نے عمران خان کو وزیراعظم کا پروٹوکول دیا۔

    عمران خان نے وزیراعظم کا پروٹوکول ملنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی حکام نے بغیراجازت روٹ کیوں لگایا، پروٹوکول لینا چاہتا ہوں اور نہ ہی روٹ لگنا چاہیے۔

    سربراہ پی ٹی آئی نے نعیم الحق کو سیکیورٹی حکام سے رابطہ کرکے اضافی پروٹوکول ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان گھر سے نکلے تو حکومت کی جانب سے وزیراعظم کا مکمل پروٹوکول دیا گیا، عمران خان اس پروٹوکول کے خلاف ہے۔

    خطرات کے باوجودعمران خان کی ہدایت ہے پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے تاکہ عوام کوتکلیف نہ ہو، نعیم الحق

    نعیم الحق نے کہا کہ ہم سیکیورٹی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ خطرات کے باوجود کپتان کی ہدایت ہے کہ پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے تاکہ عوام کوتکلیف نہ ہو۔


    مزید پڑھیں :  نہ خود پروٹوکول لوں گا نہ دوسروں کو لینے دوں گا، عمران خان 


    یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان  نے واضح کیا تھا کہ نہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہوں گی نہ شہنشاہوں والا پروٹوکول ہوگا جبکہ وفاقی اور صوبائی وزرا کا پروٹوکول کم سے کم رکھنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نہ خود پروٹوکول لوں گا نہ دوسروں کو لینے دوں گا۔ تمام وزراء ان کے بنائے گئے ایس او پی کے پابند ہوں گے۔

  • اسلام آباد: نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کا شاہانہ استقبال

    اسلام آباد: نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کا شاہانہ استقبال

    اسلام آباد : نااہلی بھی ہوئے فرد جرم بھی عائد ہوا مگرنوازشریف کے شاہانہ پروٹوکول میں کوئی کمی نہ آئی، احتساب عدالت میں نوازشریف کی پیشی پر وزراء اورکارکنان نے نااہل نواز شریف کا شاندار استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل نوازشریف بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے تو انکا بادشاہوں کی طرح پھولوں کی پتیوں اور نعروں کیساتھ استقبال کیا گیا  جبکہ نوازشریف نے بھی کارکنان کو ہاتھ ہلا کرجواب دیا۔

    اس موقع پر سلام آباد ائیرپورٹ پر سیکورٹی انتظامات سخت کردیے گئے، جس سے عوام کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    نوازشریف کا قافلہ سخت سیکیورٹی حصارمیں احتساب عدالت پہنچایا گیا، جیسے ہی نوازشریف کی گاڑی احاطہ عدالت میں داخل ہوئی کارکنان نے گاڑی کو گھیرے لیا اور نعرے بازی کی۔

    ملکی امور چھوڑ کر آج بھی وزراء حاضری لگانا نہ بھولے، وہیں کارکنان نے انکےحق میں نعرے لگائے۔

    نوازشریف بھی عدالت میں داخل ہونے سے پہلے تمام رہنماؤں سے ملے، احتساب عدالت کے باہر حسب معمول سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات تھی جبکہ غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نااہل وزیراعظم کی تیس گاڑیوں کے شاہانہ پروٹوکو ل میں نیب کورٹ آمد

    نااہل وزیراعظم کی تیس گاڑیوں کے شاہانہ پروٹوکو ل میں نیب کورٹ آمد

    اسلام آباد : احتساب عدالت میں نااہل نوازشریف ان کی بیٹی اورداماد کی پیشی کا انداز ایسا کہ جیسے کوئی بادشاہ دورے پر نکلا ہو۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر آج بھی لاؤلشکرمیں کمی نہ تھی، گاڑیوں کا قافلہ پنجاب ہاؤس سے شاہانہ اندازسے نکلا اور قافلے میں ایک یا دو نہیں پوری 30 گاڑیاں ان کے آگے پیچھے تھیں۔

    مریم نواز اور کیپٹن صفدر بھی احتساب عدالت پہنچے۔

    ملزمان کے پہنچنے سے پہلے ہی وزارء، وکلاء و رہنما عدالت پہنچ چکے تھے، راجاظفرالحق ،آصف کرمانی ، مشاہداللہ، پرویز رشید، طلال چوہدری، دانیال عزیزسمیت کئی لیگی وزراء اپنے اہم امور چھوڑ کرحاضری لگانا نہ بھولے۔

    پابندی کے باوجود کارکن عدالت کے باہر جمع ہوئے اور نعرے لگائے، مختلف مقامات پر استقبالی بینرز بھی آویزاں تھے جبکہ احتساب عدالت کے باہر اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات تھی۔


    مزید پڑھیں : سزایافتہ نااہل نوازشریف کی وطن واپسی پرشاہانہ پروٹوکول


    یاد رہے گذشتہ سماعت میں بھی نااہل نوازشریف شاہانہ انداز میں چھپن گاڑیاں کے جھرمٹ میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

  • نااہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی پیشی یا شہزادی کی آمد

    نااہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی پیشی یا شہزادی کی آمد

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی آج بھی چمچماتی گاڑیوں اور سیکیورٹی گارڈز کے جھرمٹ میں شاہانہ انداز میں احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے لئےخصوصی طیارہ سےاسلام آباد پہنچی تو اسلام آباد ائیرپورٹ پر کچھ دیر کے لئے عام آدمی کا داخلہ بند کردیا گیا۔

    مریم نوازکا قافلہ بادشاہی شان  میں درجنوں گاڑیوں کے ساتھ ائیرپورٹ سے نکلا تو لیگی کارکنان نے مریم نواز کی گاڑی کا استقبال پھولوں کی پتیوں سے کیا۔

    مریم نوازکے پہنچنے سے پہلے کیپٹن صفدر نے کی سواری گارڈز کے گھیرے میں احتساب عدالت پہنچی، صحافی نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا کہ آپ اور مریم الگ الگ کیوں آتے ہیں تو انہوں سیکیورٹی پر بات ٹال دی۔

    احتساب عدالت کےباہرسیکیورٹی کے سخت اقدامات کے گئے اس کےباوجود کچھ وکلاء اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ۔


    مزید پڑھیں : لندن کی سڑکوں پر عام افراد کی طرح گھومنے والی مریم نواز کا پاکستان میں شہزادیوں سا انداز


    مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیشی پر فاقی وزرا آج بھی نیب عدالت دوڑے چلے آئے ، جن میں طلال چوہدری ،دانیال عزیز ،طارق فضل چوہدری، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت طارق فاطمی اور پرویز رشید بھی شامل تھے۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی پر مریم نواز کو کسی اعلیٰ ترین افسر کا پروٹوکول دیا گیا، آگے پیچھے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی تھی، چمچماتی گاڑیوں کیساتھ مریم نواز کے لیے سیکورٹی کے بھی کڑے انتظامات کئے گئے تھے۔

    عدالت کی سیکیورٹی کے لئے چارسو اہلکارتعینات کئے گئے جبکہ خاردارتاریں بھی لگائی گئی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔