Tag: Provence

  • عمران خان اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: بلاول بھٹو

    عمران خان اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: بلاول بھٹو

    ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں کی نظریاتی پرورش بھی ایک ہی اسکول میں ہوئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگی حکومت نے گزشتہ پانچ سال میں پنجاب کو کچھ نہیں دیا، یہاں کسان بے حال اور مزدور بہتر روزگار سے محروم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے بھی صوبہ جنوبی پنجاب کے لیے سینیٹ میں قانون پاس کیا، جنوبی پنجاب صوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر عوام پنجاب میں ایک الگ صوبہ چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں، ملتان کے لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں، ممبر سازی مہم کے سلسلے میں یہاں آیا ہوں۔

    جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے‘ بلاول بھٹو

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ یہ شہید بھٹو اور مادر جمہوریت نصرت بھٹو کا قافلہ ہے، یہ میرشاہنواز، میرمرتضیٰ اور شہید بی بی کا قافلہ ہے، مخالفین کو عام انتخابات میں بری طرح شکست ہوگی، عمران خان یہ آپ کا آخری اور میرا پہلا الیکشن ہوگا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی میں دل کا سب سے بڑا اسپتال بنا سکتے ہیں تو ملتان میں بھی بنائیں گے، ہم صرف ایک ہی شہر پر فوکس نہیں کرتے، دل کے اسپتال سکھر، ٹنڈومحمدخان، سیہون، حیدرآباد میں بھی تعمیر کیے، ہمارا ایجنڈا معاشی اصلاحات ہے، عوام کی محرومیاں ختم کردیں گے۔

    پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے ،بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں یونین کونسل کی سطح پر غربت مٹاؤ پروگرام شروع کیا ہے، پروگرام کی وجہ سے 6 لاکھ خاندان غربت سے نکل گئے، صوبے میں 50 لاکھ ایکڑر زمین سیراب اور 1800 میل نہروں کے پشتوں کو مضبوط کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جس دن صوبے کا سوچا بنا لیں گے، فاروق ستار

    جس دن صوبے کا سوچا بنا لیں گے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ابھی ہم نے سوچنا شروع کیا ہے کہ ہمارا صوبہ کیوں نہیں جس دن اس کے قیام کی تحریک شروع کی تو صوبہ بنا کر دم لیں گے۔

    لیاقت آباد میں ایم کیو ایم کے تحت منعقد ہونے والے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ابھی صرف ہم نے سوچنا شروع کیا کہ سب کا صوبہ ہے تو ہمارا کیوں نہیں جبکہ ہم نے ابھی صوبہ بنانے کے لیے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ جس دن صوبہ کا سوچیں گےتو جیسے پاکستان بنایا ویسے صوبہ بھی بنا لیں گے۔

    پڑھیں : فاروق ستار کا 25 دسمبر کو مزار قائد پر جلسے کا اعلان

     سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی کی آبادی کا اصل شمار ظاہر کیا جائے تو ہمارے حصے میں 80 نشستیں آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے اور کسی کا آلہ کار نہیں بھی نہیں بننا۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے حقوق کے لیے خیرات نہیں چاہیے ہم اپنا حق سر اٹھا کر حاصل کرنا چاہتے ہیں، اگر متحدہ پاکستان کمر کس لے تو اگلا وزیر اعلیٰ کراچی کا ہوگا۔ تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے پر تنقید کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ ’’ہم ایسا عظیم الشان دھرنا دیں گے جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا‘‘۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ ہم اپنے حقوق اور اختیارات کے لیے ارباب اختیار اور ریاستی اداروں کے دروازے پر دستک دیں گے ، اگر ہماری شنوائی نہیں ہوئی تو پھر جلد اہم فیصلہ کریں گے۔