Tag: provides

  • چین نے ایک بار پھر پاکستان سے مثالی دوستی کا حق ادا کر دیا

    چین نے ایک بار پھر پاکستان سے مثالی دوستی کا حق ادا کر دیا

    اسلام آباد : چین نے انسداد ٹڈی دل کیلئے پاکستان کو 1لاکھ امریکی ڈالر  فراہم  کردیئے ، وفاقی وزیر سیدفخر امام نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا دونوں دوست ممالک میں دوستانہ تعلقات کو مزید بڑھانا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادٹڈی دل کیلئے چین نے 1لاکھ ڈالر وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کے حوالےکردیے، ایک لاکھ ڈالرکاچیک وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ وتحقیق سیدفخر امام کےحوالے کیا گیا۔

    چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن نے انسداد ٹڈی دل کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا، اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ اور زرعی کونسلر ڈاکٹر گووین لینگ بھی موقع پرموجود تھے۔

    وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ وتحقیق سیدفخر امام نے کہا کہ دونوں دوست ممالک میں دوستانہ تعلقات کومزید بڑھانا چاہئے، زراعت اپنے معاشی تعلقات بڑھا سکتے ہیں۔

    فخرامام نے انسدادٹڈی دل کیلئے1لاکھ امریکی ڈالر کے احسن عطیہ پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا چین کی جانب سے ہمارے مشن کیلئے انسداد ٹڈی دل کیلئے 12 ڈرون کی فراہمی بھی کی گئی ، دونوں فریق زرعی تعاون کومزید فعال کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں کو سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے چاہئیں، تعلقات کو بڑھانا دونوں دوست ممالک کے باہمی مفاد میں ہیں۔

  • بھارت کی چار اعلیٰ‌ شخصیات کیلئے 3ہزار سے زائد کمانڈوز تعینات

    بھارت کی چار اعلیٰ‌ شخصیات کیلئے 3ہزار سے زائد کمانڈوز تعینات

    نئی دہلی : رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں ایک لاکھ آبادی پر صرف 137 پولیس اہلکار ، پولیس کی 22فیصد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں صرف چار اہم افراد کی حفاظت کے لئے اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) کے تین ہزار سے زائد کمانڈوز تعینات ہیں،ان چارافراد میں وزیر اعظم نریندر مودی، اپوزیشن کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور ان کے دو اولادیں راہول گاندھی اورپرینکا گاندھی واڈرا شامل ہیں۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت وہ ملک ہے جہاں ایک لاکھ آبادی پر صرف 137 پولیس اہلکار ہیں جب کہ پولیس کی بائیس فیصد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

    بھارتی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کو بھی ایس پی جی کی سیکورٹی حاصل تھی لیکن مودی حکومت نے دوروزقبل یہ نفری واپس لے لی ہے البتہ انہیں نسبتاً کم درجے کی سیکورٹی ملتی رہے گی، ڈاکٹر من موہن سنگھ2004سے2014 تک بھارت کے وزیراعظم رہے۔

    کانگریس پارٹی نے حکومت کے اس فیصلے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی ایک دن سابق ہوں گے۔

    بھارتی حکام کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر من موہن سنگھ کی ایس جی پی سیکورٹی واپس لینے کا فیصلہ مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کی جائزہ رپورٹ کے بعد کیا گیا، قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہار ی واجپئی کو برسوں کی علالت سے وفات تک ایس پی جی سیکورٹی حاصل رہی۔

    واضح رہے کہ اسپیشل پروٹیکشن گروپ کا قیام سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد1985میں عمل میں آیا۔

    ایس جی پی صرف وزیر اعظم، سابق وزیر اعظم اور ان کے اہل و عیال کو سیکورٹی فراہم کرتا ہے، ایس پی جی کے کمانڈوز کا انتخاب نیم فوجی دستے بارڈر سکیورٹی فورس، سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس، اِنڈو تبتن بارڈر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں میں سے کیا جاتا ہے۔

    انہیں امریکی خفیہ سروس کے ایجنٹوں کی طرز پر تربیت دی جاتی ہے، یہ کمانڈوزانتہائی جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہوتے ہیں لیکن ان کا کام حملہ کرنے کے بجائے دفاع کرنا ہوتا ہے، ایس پی جی کو کافی اختیارات حاصل ہیں۔

    ایس پی جی قانون کے مطابق ریاستی حکومتیں اسے ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کی پابند ہیں۔ وہ اپنے کمانڈوز کو کسی بھی جگہ تعینات کرنے کے لیے بھارتی فضائیہ کے طیارے یا ہیلی کاپٹر بھی استعمال کرسکتی ہیں۔

  • آرمی چیف کا لاہور کی باہمت بیٹی فجر کو نوکری اور مزید تعلیم کا موقع دینے کا اعلان

    آرمی چیف کا لاہور کی باہمت بیٹی فجر کو نوکری اور مزید تعلیم کا موقع دینے کا اعلان

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کی باہمت بیٹی فجر کو نوکری اور مزید تعلیم کا موقع دینے کا اعلان کردیا اور کہا کہ فجر جیسی بچیاں ہمارے لیے مشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کی باہمت بیٹی کیلئے خصوصی اقدام کرتے ہوئے فجر کو فوج کے زیرانتظام نوکری دے دی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پرفجر کو مزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا، لاہور کی باہمت بیٹی فجر کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

    ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فجرجیسی بچیاں ہمارے لیے مشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔

    یاد رہے کہ الیکشن 2018 سے جہاں کروڑوں پاکستانیوں کی امید وابستہ تھی وہیں لاہور کی باہمت بیٹی فجر بھی تمام مشکلات اور معذوری کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ووٹ ڈالنے آئی۔

    اس موقع پر فجر کا کہنا تھا کہ ووٹ اپنے اورملک کی مستقبل کیلئے ڈالیں، گھر بیٹھیں گے تو ووٹ ضائع ہوجائے گا، ووٹ دینا لازمی ہے۔

    فجرنے شکوہ کیا تھا کہ ملک میں انصاف اور روزگار نہیں ملتا، تعلیم حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔