Tag: provinces

  • تھنک ٹینک نے پاکستان میں نئے صوبوں کے لیے 3 منصوبے پیش کردیے

    تھنک ٹینک نے پاکستان میں نئے صوبوں کے لیے 3 منصوبے پیش کردیے

    اسلام آباد(23 اگست 2025): معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے نئے صوبوں سے متعلق 3 منصوبے پیش کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چھوٹے صوبوں کی تشکیل کا معاشی منظر نامہ سامنے آگیا، معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے رپورٹ جاری کردی۔

    اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ تھنک ٹینک کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کا موجودہ انتظامی ڈھانچہ اہم اقتصادی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہا ہے، اس لیے گورننس اور وسائل کی تقسیم کو بہتر بنانے کے لیے چھوٹے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چھوٹے صوبوں کے قیام سے متعلق 3 معاشی منظر نامے سامنے آ رہے ہیں، پہلے منظر نامے میں پاکستان میں 12 چھوٹے صوبے قائم کیے جا سکتے ہیں اور دوسرے منظر نامے میں 15 سے 20 چھوٹے صوبے قائم کیے جا سکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق تیسرے منظر نامے میں پاکستان میں 38 وفاقی ڈویژنز قائم کیے جا سکتے ہیں، 12 چھوٹے صوبے قائم کرنے سے ہر صوبے کی آبادی کم ہوکر 2 کروڑ تک ہوجائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق 12 چھوٹے صوبوں کے قیام سے صوبائی بجٹ 994 ارب روپے تک ہو جائے گا، 15 سے 20 چھوٹے صوبوں کے قیام سے صوبائی بجٹ 600 سے 800 ارب روپے تک ہوجائے گا اور ہر صوبے کی آبادی ایک کروڑ 20 لاکھ سے ایک کروڑ 60 لاکھ افراد تک ہوسکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 38 وفاقی ڈویژنز قائم کرنے سے ہر ڈویژن کی آبادی 63 لاکھ نفوس تک ہو جائے گی، پاکستان کی 24 کروڑ 15 لاکھ آبادی صرف 4 صوبوں میں قیام پذیر ہے۔

    معاشی تھنک ٹینک کی رپورٹ کہتی ہے کہ پاکستان کی اوسط صوبائی آبادی 6 کروڑ سے زائد ہے، صوبوں میں آبادی کے بے تحاشا فرق کی وجہ سے مسائل ہیں، غربت،بے روزگاری اور تعلیم کی شرح میں فرق بڑھتا جا رہا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں غربت کی شرح 30 فیصد اور بلوچستان میں 70 فیصد ہے، خیبرپختونخوا میں غربت 48 فیصد اور سندھ میں 45 فیصد ہے، آبادی کے دباؤ کی وجہ سے صوبوں کو وسائل کی فراہمی میں بڑا فرق دکھائی دیتا ہے۔

    تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کو 5355 ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں، بلوچستان کو 1028 ارب روپے مل رہے ہیں، صوبوں میں بے تحاشا آبادی کی وجہ سے معاشی مسائل گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، چھوٹے صوبوں کے قیام سے بجٹ کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکے گا۔

    رپورٹ کے مطابق فی الوقت صوبوں میں اوسط غربت کی شرح 40 فیصد ہوچکی ہے، چھوٹے صوبوں کے قیام سے غربت کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوگی اور اس کے قیام سے روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ڈویژنز کے قیام سے ٹارگٹڈ معاشی اقدامات شروع ہوسکتے ہیں، چھوٹے صوبوں کے قیام سے صوبائی آمدن اور زرعی آمدن میں اضافہ ممکن ہے، زرعی اصلاحات سے صوبائی آمدن میں جی ڈی پی کا ایک فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے صوبوں کے قیام سے پراپرٹی ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا، پراپرٹی سیکٹر میں اصلاحات سے صوبوں کی آمدن 2 فیصد بڑھ سکتی ہے، چھوٹے صوبوں سے وفاق اور صوبوں میں ٹیکس نظام میں ہم آ ہنگی ہوگی اور وسائل کی بہتر تقسیم ممکن ہوسکے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/ipp-demands-establishment-of-new-provinces-22-august-2025/

  • وفاقی حکومت کا صوبوں کو اسپتالوں کا تحفہ دینے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا صوبوں کو اسپتالوں کا تحفہ دینے کا فیصلہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ 2025-26 میں صوبوں کو اسپتالوں تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاق کو صوبوں میں اسپتالوں کی تعمیر کی ہدایات دی ہیں، حکومت کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان، چاروں صوبوں میں اسپتال تعمیر ہونگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی صوبوں میں اسپتالوں کی تعمیر جذبہ خیر سگالی کا اظہار ہے، صوبوں میں اسپتالوں کیلئے فنڈز وزارت قومی صحت فراہم کرے گی۔

    اسپتالوں کی تعمیر کیلئے آئندہ بجٹ میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی) میں 40 ارب مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

    وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہےکہ صوبوں سے اسپتالوں کیلئے اراضی فراہمی کی درخواست کی ہے، آزاد کشمیر میں اسپتال تعمیر کیلئے ضلع میرپور، بھمبر کے نام زیر غور ہیں۔

    خیبرپختونخوا میں چترال، ضم شدہ اضلاع میں اسپتال تعمیر ہونگے، وفاقی حکومت سندھ کے ضلع تھرپارکر میں اسپتال تعمیر کرے گی، بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 5 سو بیڈز کا اسپتال تعمیر کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ڈی جی خان میں کینسر اسپتال تعمیر کرے گی، پنجگور 5 سو بیڈز اسپتال تعمیر پر 8 ارب روپے لاگت آنے کا امکان ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں صوبوں میں اسپتالوں کی تعمیر کا اعلان کرے گی۔

  • صوبوں اور قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری

    صوبوں اور قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صوبوں اور قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں کا کوٹہ طے کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی ساڑھے چار فیصدجنرل نشستوں پر ایک خاتون کو سیٹ ملےگی جبکہ ستائیس جنرل نشستوں پر ایک اقلیتی سیٹ ملے گی۔

    پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں خواتین کی پچیس مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے، مسلم لیگ ن کو چودہ، پیپلزپارٹی کو خواتین کی نو مخصوص سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

    https://youtu.be/8AxJhVMDHSw

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں چار اقلیتی نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب سے پانچ جنرل سیٹوں پر ایک مخصوص نشست ملے گی۔

    پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی کی سینتیس جنرل نشستوں پر ایک اقلیتی سیٹ، سندھ میں ساڑھے چار جنرل نشستوں پر ایک خاتون کو مخصوص سیٹ ملے گی۔

    اسی طرح کے پی اسمبلی کی ساڑھے چار نشستوں پر ایک خاتون جبکہ تینتیس جنرل نشستوں پر ایک اقلیتی سیٹ ملے گی۔

    بلوچستان اسمبلی کی سترہ جنرل نشستوں پر ایک اقلیت اور ساڑھے چارجنرل سیٹوں پر ایک مخصوص سیٹ ملےگی۔

    یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی آٹھ سوچالیس نشستوں پر انتخابات ہوئے، جن میں سے آٹھ سو بتیس کانتیجہ آگیا ہے۔

    جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کوقومی اسمبلی میں سب سے زیادہ 114 سیٹیں ملی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ’ہمارا پاکستان، پیارا پاکستان‘ وزرائے اعلیٰ یک زبان

    ’ہمارا پاکستان، پیارا پاکستان‘ وزرائے اعلیٰ یک زبان

    راولپنڈی: یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے حب الوطنی سے سرشار نغمے ’امن کا نشان ، ہمارا پاکستان‘ کا ایک اور ٹریلر جاری کردیا جس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے مبارک باد کے پیغامات ریکارڈ کرائے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان (قرار داد پاکستان) کی نسبت سے رواں سال بھی 23 مارچ کو سرکاری سطح پر شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا، اس ضمن میں ملک بھر میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ پریڈ گراؤنڈ میں چاروں مسلح افواج کے دستے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کریں گے۔

    جہاں ایک طرف اسلام آباد میں پریڈ کی ریہرسل جاری ہیں وہیں قوم کے جذبے کو مزید بڑھانے کے لیے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے نئے نغمے ’امن کا نشان، ہمارا پاکستان‘ کی مختلف ویڈیوز حصوں میں ریلیز کی جارہی ہیں جنہیں دیکھ کر قوم کا وطن سے عقیدت و محبت کا والہانہ اظہار کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: یومِ پاکستان، پاکستانی خاتون نےملکی پرچم آسمانوں میں لہرا دیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کے حوالے سے بنائے جانے والے نغمے کی ویڈیو کا دوسرا حصہ جاری کیا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، شہباز شریف (پنجاب)، پرویز خٹک (خیبرپختونخواہ)، مراد علی شاہ (سندھ)، عبدالقدوس بزنجو (بلوچستان) کے علاوہ  گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کا پیغام شامل ہے۔

    چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے منتخب وزرائے اعلیٰ نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارک باد پیش کی اور وطن کی اہمیت و افادیت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ ملک کی ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر چلنا ہوگا۔

    قبل ازیں آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمے کی پہلی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں ملک کے نامور صحافیوں نے اپنے پیغامات ریکارڈ کرائے تھے، ان نامور صحافیوں میں اے آر وائی کے نامور صحافی ارشد شریف نے بھی وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔