Tag: PROVINCIAL ASSEMBLIES

  • چاروں صوبائی اسمبلیوں کے یوٹیوب چینلز ہونے چاہئیں، فواد چوہدری

    چاروں صوبائی اسمبلیوں کے یوٹیوب چینلز ہونے چاہئیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی افادیت سے انکار نہیں کرسکتے، ہماری تجویز ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے یوٹیوب چینلز ہونے چاہئیں۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ صحافت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں پرنٹ میڈیا کو زیادہ چیلنجز درپیش ہیں، میڈیاجب رپورٹنگ کرے تو لوگوں کو خطرناک اثرات سے بھی آگاہ کرے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے یوٹیوب چینلز ہونے چاہئیں، عوام قومی اسمبلی کی طرح صوبائی اسمبلیوں کی کارروائی دیکھ سکیں گے، ہم آنکھیں بند کرکے ٹیکنالوجی سے انکار تو نہیں کرسکتے، ہم سارے رویت ہلال کے ممبر تھوڑی ہیں۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ علاقوں کی یکساں ترقی کیلئے صوبائی فنانشل ایوارڈ کا نفاذ ہونا چاہیے، بچوں کی کم عمری کی شادی کو ہماری پارلیمنٹ ختم نہیں کر پارہی جبکہ سعودی عرب اور ایران کم عمری میں شادی پر پابندی لگا چکے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن نے سینٹ، قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے 279 ارکان کوکام سے روک دیا

    الیکشن کمیشن نے سینٹ، قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے 279 ارکان کوکام سے روک دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے 279 اراکین کو کام سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آجبروز جمعہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکرقومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرزکو خطوط ارسال کردئیے ہیں۔

    الیکشنن کمیشن کی جانب سے ارسال کردہ خطوط میں کہا گیا ہے کہ مالی گوشوارے جمع کرانے تک مذکورہ اراکین کو کام نہیں کرنے دیا جائے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے سینٹ کے 13، قومی اسمبلی کے 62 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے مشترکہ طور پر204 ارکان کو کام کرنے سے روکا ہے۔

    سینیٹ کے تیرہ اراکین میں اقبال ظفرجھگڑا، شاہی سید، حاصل بزنجو، تاج آفریدی اوردیگرسینٹرزشامل ہیں۔

    قومی اسمبلی کے 62 اراکین میں وفاقی وزیرسرداریوسف، خرم دستگیر، اویس لغاری، شفقت محمود اوردیگرشامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے130، سندھ اسمبلی کے 26، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 39 اور بلوچستان اسمبلی کے نو اراکین نے بھی اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کو کام سے روکنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔