Tag: PROVINCIAL BUDGET

  • بلوچستان کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے، کل حجم کتنا ہوگا؟

    بلوچستان کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے، کل حجم کتنا ہوگا؟

    کوئٹہ: بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا، بجٹ کا تخمینہ 600 ارب سے زائد کا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سردار عبدالرحمان کھیتران شام چار بجے بجٹ پیش کریں گے، بلوچستان کا آئندہ مالی سال کے بجٹ کا تخمینہ 600 ارب روپے زائد کا لگایا گیا ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 195 ارب روپے جبکہ غیرترقیاتی مد میں 385 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

     ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بلوچستان کا بجٹ خسارہ 90 ارب روپے ہونے کا امکان ہے جب کہ بجٹ میں تعلیم ، صحت ، زراعت اور امن ومان کے شعبوں کو ترجیع دی جائے گی،اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے لیے مختلف محکموں میں 7000 نئی اسامیوں کا اعلان متوقع ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے سترہ جون کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہونا تھا تاہم کچھ وجوہات کی بنیاد پر اسے ملتوی کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخواہ بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 فیصد اضافے کا اعلان

    سرکاری حکام نے حکمران جماعت بی اے پی کی کونسل مصروفیات کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کی وجہ قرار دیا تھا۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ اجلاس کو موخرکرنے کی وجہ ترقیاتی بجٹ کی ایڈجسٹمنٹ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے حمایتی ارکان اسمبلی اور وزراء کی اسکیموں کو بجٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت سمیت خیبرپختونخواہ، سندھ اور پنجاب حکومت اپنا صوبائی بجٹ پیش کرچکی ہے۔

  • بلوچستان : آئندہ مالی سال کے لیے3کھرب52ارب30کروڑ کا بجٹ پیش

    بلوچستان : آئندہ مالی سال کے لیے3کھرب52ارب30کروڑ کا بجٹ پیش

    کوئٹہ : بلوچستان کے آئندہ مالی سال19-2018 کا بجٹ پیش کردیا گیا، صوبائی بجٹ مشیرخزانہ رقیہ ہاشمی نے پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل حجم3کھرب52ارب30کروڑ سے زائد ہے، محصولات کی مد میں بلوچستان کو دو کھرب90ارب سے زائد روپے ملیں گے۔

    غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں دو کھرب64ارب چار کروڑ سے زائد روپے مختص جبکہ ترقیاتی اخراجات کی مد میں88ارب30کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کیے گئے ہیں۔

    صوبائی بجٹ کا خسارہ61 ارب70کروڑسے زائد ہے، مشیر خزانہ رقیہ ہاشمی نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 8 ہزار35نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی، بجٹ میں امن وامان کیلئے 38 ارب سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ صحت کیلئے 19 ارب، زراعت کیلئے 8 ارب 7 کروڑسےزائدرقم مختص کی گئی ہے، آئندہ مالی سال کےبجٹ میں8  ہزار 35 نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی۔

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں دس فیصد اضافے، کینسر اسپتال کی تعمیر کیلئے دو ارب روپے مختص کرنے، امراض قلب اسپتال کی تعمیر کیلئے2ارب50کروڑ روپے رکھنے اور سرکاری ملازمین اور اساتذہ کی تربیت کیلئے1ارب50کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    محکمہ لائیواسٹاک کیلئے چار ارب روپے اور مائنزاینڈ منرل کیلئے دو ارب 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ویمن ڈیولپمنٹ کےلیے گیارہ کروڑ 20 لاکھ روپے رکھنے، کالجز کیلئے غیر ترقیاتی بجٹ 8 ارب 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

      اسکولز کیلئے43 ارب50 کروڑ روپےرکھنے، انڈسٹریز کیلئے ایک ارب20کروڑ اور ماہی گیری کیلئے92کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئ  ہے، بجٹ میں معدنیات کے لئے دو ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پنجاب کا بجٹ 11 جون کو پیش کئے جانے کا امکان

    پنجاب کا بجٹ 11 جون کو پیش کئے جانے کا امکان

    لاہور: پنجاب کا بجٹ گیارہ جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے مالی سال 2015-2016 کے بجٹ کا تخمینہ بارہ سو بیس ارب روپے لگایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کا بجٹ پہلی خاتون وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث بخش گیارہ جون کو پیش کریں گی، ترقیاتی منصوبوں کی مد میں چارسو ارب سےروپے سے زائد رکھے جائیں گے۔

    بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا جائے گا اور مزدور کی کم سے کم تنخواہ تیرہ ہزار کردی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق بجٹ میں لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے پانچ ارب مختص کیے گئے ہیں جبکہ تعلیم کے لیے بجٹ میں سینتالیس ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

    لوڈشیڈنگ سے بدحال پنجاب میں توانائی کے لیے صرف ساٹھ ارب مختص کیے جانے کا امکان ہے۔