Tag: provincial elections

  • صوبائی الیکشن سے قبل پرانے آر ایم ایس پر ایک دن کی موک ایکسرسائز

    صوبائی الیکشن سے قبل پرانے آر ایم ایس پر ایک دن کی موک ایکسرسائز

    پشاور: الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں آر ایم ایس کے استعمال کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ملازمین کو آر ایم ایس کے استعمال کی تربیت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی الیکشن سے قبل پرانے آر ایم ایس پر ایک دن کی موک ایکسرسائز کرائی جائے گی۔

    صوبائی الیکشن کمیشن خیبر پختون خوا نے تمام ریجنل الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

    مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ آج صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک 51 نشستوں میں رزلٹ سسٹم کے استعمال کی مشق کی جائے۔

    مراسلے کے مطابق آپریٹرز صوبے کی 145 صوبائی نشستوں میں بھی آر ایم ایس مشین کے استعمال کی مشق کریں گے، مشین میں ڈیٹا انٹری کرتے وقت اگر مسائل کا سامنا ہو تو متعلقہ الیکشن آفیسر رپورٹ کریں۔

    مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ اس اہم عارضی مشق کو ترجیح دی جائے اور تجاویز بھی پیش کریں۔