Tag: PS 127

  • پی ایس 127:غیر سرکاری نتائج، پی پی  امیدوار کامیاب، زرداری کی مبارکباد

    پی ایس 127:غیر سرکاری نتائج، پی پی امیدوار کامیاب، زرداری کی مبارکباد

    کراچی: سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 ملیر کے انتخاب میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار غلام مرتضیٰ بلوچ نے 21 ہزار 214 ووٹ لے کر کامیاب حاصل کرلی، شریک چیئرمین آصف علی زداری نے کارکنان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام مرتضیٰ بلوچ کے غیر سرکاری نتائج آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے جیالوں کا جشن اور روایتی رقص جاری ہے۔

    جیالے منظم ہوجائیں، آصف زرداری

    اس موقع پر سابق صدر آصف علی زدرای نے کارکنوں کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جیالے منظم ہوجائیں اور عوامی سطح پر رابطے شروع کردیں کیونکہ مستقبل آپ لوگوں کا ہی ہے۔

    یہ شہر ہے کس کا؟ بھٹو کا‘بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ شہر ہے کس کا؟ بھٹو کا‘‘ اور دوسرے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’ماروی ملیر جی بے نظیر بے نظیر‘‘۔

    مراد علی شاہ کی بھی مبارکباد

    علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر پارٹی قائدین اور کابینہ کے وزرا نے کارکنان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

    13برس بعد پیپلز پارٹی نے یہ نشست دوبارہ حاصل کرلی

    پیپلزپارٹی 13 سال بعد اس نشست کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہےْ دوسری جانب ایم کیو ایم کے امیدوار وسیم احمد 15 ہزار 422 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تاہم اُن کی جماعت کی جانب سے انتخابات کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کرتے ہوئے اسے دھاندلی قرار دیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے غیر سرکاری نتائج مسترد کردیے ہیں اور کہا ہے کہ ہمیں ہرایا گیا، انتخابی ٹریبونل سے رجوع کریں گے، پہلے ہی کہا تھا کہ انتخاب فوج یا رینجرز کی زیر نگرانی کرایا جائے،

    ایم کیو ایم کا 52 پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی کا الزام

    اس حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے تسلیم کیا ہے کہ اس حلقے میں پی پی کا بھی بڑامینڈیٹ ہے۔

    پی ایس 127 میں‌ پی پی کا بھی بڑا مینڈیٹ ہے، خالد مقبول

  • پی ایس 127 میں‌ پی پی کا بھی بڑا مینڈیٹ ہے، خالد مقبول

    پی ایس 127 میں‌ پی پی کا بھی بڑا مینڈیٹ ہے، خالد مقبول

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پی ایس 127 میں‌ پیپلز پارٹی کا بھی بڑا حلقہ انتخاب ہے تاہم ہمارے ووٹرز کو چار گھنٹے تک گھروں سے نکلنے ہی نہیں‌ دیا گیا ان پر تشدد کرکے سب کو خوف زدہ کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم جیتیں گے ہمارے ووٹرز وہاں موجود ہیں جس پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مولا بخش چانڈیو ٹھیک کہہ رہے ہیں وہاں پی پی کا بھی بڑا حلقہ انتخاب ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں حالات ٹھیک نہیں تھے وہاں کے لوگ باہر نکل ہی نہیں سکے، ریاستی غنڈوں نے بائیکس پر آکر چار گھنٹے تک حالات خراب کیے رکھے، ہنگامہ آرائی کری خوف زدہ ہوکر ہمارے ووٹرز باہر نکل ہی نہ سکے،خواتین کو بھی مارا، ہاتھ پیر توڑ دیے، انتظامیہ دیکھتی رہی، شروع کے چار گھنٹوں میں پولنگ ہی نہ ہو پائی۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر ارباب چانڈیو نے بتایا کہ سال 2002ء میں پیپلز پارٹی کے امیدوار شہید عبداللہ مراد یہاں سے منتخب ہوئے تاہم ان کے قتل کے بعد سے آج تک متحدہ ہی اس نشست سے کامیاب ہوتی رہی ہے لیکن اس بار مرتضیٰ بلوچ کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے، ہزاروں جیالے سڑک پر نکل آئے ہیں اور مرتضیٰ کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی آج برسوں بعد یہاں واپس لوٹ آئی ہے، اب الیکشن 2018 یہاں ہوں گے اور پتا چلے گا کہ کون جیتے گا۔

  • پی ایس 127 کا انتخاب:  پیپلز پارٹی کو سبقت حاصل

    پی ایس 127 کا انتخاب: پیپلز پارٹی کو سبقت حاصل

    کراچی: پی ایس 127 کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، 70 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس وقت پیپلز پارٹی کے امیدوار 12ہزار سے زائد ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں، دوسرے نمبر پر ایم کیو ایم اور تیسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 میں ضمنی انتخابات میں کاسٹ کیے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، پولنگ اسٹیشن 66 کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم کے وسیم احمد 430 ووٹ لے کر اور پولنگ اسٹیشن 62 میں 52 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

    اسی طرح سعدی ٹاون کے پولنگ اسٹیشن 52 میں پیپلزپارٹی کے مرتضی بلوچ 432 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جب کہ وسیم احمد 158 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    پولنگ نمبر 1 شادمان ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے 120 ووٹ ہیں جب کہ پی پی پی کے 2، پی ٹی آئی ایک اور مجلس وحدت المسلمین نے 9 ووٹ حاصل کیے،پولنگ اسٹیشن 50 میں وسیم احمد 258 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

    رینجرز کی وجہ سے آج شفاف ووٹنگ ہوئی، امیدوار پیپلز پارٹی

    کراچی: پی ایس 127 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ رینجرز کی وجہ سے آج شفاف ووٹنگ ہوئی، پاکستان مردہ آباد کہنے والوں کو آج شکست ہوگی۔

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان زندہ آباد کہنے والے ہیں، حلقہ پی ایس 127 پیپلزپارٹی کا تھا اور پیپلزپارٹی کا ہی رہے گا، اگر عوام نے اعتماد کیا تو ملیر کے عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

    نتائج سے قبل ہی پیپلز پارٹی کے جیالوں کا جشن

    انتخابات میں سبقت حاصل کرنے کی اطلاعات ملنے پر ملیر میں پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ آفس پر ہزاروں کارکن جمع ہوگئے اور ان کی جانب سے رقص کیا گیا۔

    دریں اثنا میمن گوٹھ میں‌ پیپلز پارٹی کے جیالوں‌ نے نتائج آنے سے قبل ہی جشن منانا شروع کردیا اور کہا کہ جیت ہماری ہی ہوگی کوئی پارٹی ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

  • ہمارا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، فاروق ستار

    ہمارا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارا امیدوار بھاری اکثریت سے فتح حاصل کرے گا، ملیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب کے دوران ڈگری کالج ملیر کے دورے میں اےآر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے پرامن انداز میں انتخابات میں حصہ لیا،ہمیں امید ہے کہ ہمارا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔

    دریں اثنا پی ایس 127 میں ضمنی انتخاب کا وقت ختم ہوگیا، پولنگ عملے کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، چھ بجے کے بعد انتخابی نتائج نشر ہوں گے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق حلقہ انتخاب میں رائے شماری کا تناسب انتہائی کم رہا، صرف 15فیصد ٹرن اوور سامنے آیا۔

    قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن اور سینیٹر نسرین جلیل نے سندھ اسمبلی کے حلقہ 127 ملیر کے الیکشن میں دھاندلی کےالزامات عائد کر دیئے جبکہ پیپلز پارٹی کے نجمی عالم نے دھاندلی کی تردید کر دی۔

    پی ایس127 کا ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم کا پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام

    مزید پڑھیں : پی ایس 127کراچی پرضمنی الیکشن، متحدہ اور حقیقی میں تصادم، صورتحال کشیدہ

    ضمنی انتخابات پی ایس 127، عوامی پذیرائی کا فیصلہ آج ہوگا