Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • بی بی سی نے پاکستان سپر لیگ کو دوسری دلچسپ لیگ قرار دے دیا

    بی بی سی نے پاکستان سپر لیگ کو دوسری دلچسپ لیگ قرار دے دیا

    بی بی سی اسپورٹس نے پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) کو دوسری سب سے دلچسپ کرکٹ لیگ قرار دے دیا۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں بیٹنگ اور بولنگ کا توازن بہترین ہے، سنسنی خیز مقابلے شائقین کے دل جیت لیتے ہیں۔

    پی ایس ایل نے بگ بیش، دی ہنڈریڈ، سی پی ایل اور آئی ایل ٹی 20 جیسی لیگز کو پیچھے چھوڑا ہے۔ انٹرٹینمنٹ انڈیکس میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سرفہرست ہے اور پاکستان سپرلیگ کا دوسرا نمبر ہے۔

    یہ پڑھیں: پی ایس ایل 10 سوپر ڈوپر ہٹ ثابت، ویور شپ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے

    جائزے میں کارکردگی اور تفریحی معیار کے متعدد پیمانوں کو مدنظر رکھا گیا، جن میں فی میچ اوسط چوکے اور چھکے، بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ، میچ کے آخری اوور یا گیند پر فیصلہ ہونے کا تناسب، ہوم ایڈوانٹیج کا اثر، وکٹیں لینے کے رجحانات اور پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے بین الاقوامی تجربے (انٹرنیشنل کیپس) کی اوسط شامل تھی۔

    بین الاقوامی تجربے کے لحاظ سے پی ایس ایل کی اوسط 351 انٹرنیشنل کیپس رہی، جو سروے میں شامل لیگوں میں دوسرا سب سے زیادہ ہے۔ اس زمرے میں آئی ایل ٹی 20 پہلے نمبر پر رہا، جسے غیر ملکی کھلاڑیوں کی زیادہ قبولیت سے فائدہ ہوا۔

    بی بی سی رپورٹ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پی ایس ایل سنسنی خیز میچز اور بڑے اسکور فراہم کرتی ہے، لیگ میں مسلسل ہائی اسکورنگ اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملتے ہیں اور دنیا بھر کے نامور کرکٹرز اس میں شرکت کرتے ہیں۔

  • پی ایس ایل سے متعلق اہم خبر آگئی

    پی ایس ایل سے متعلق اہم خبر آگئی

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ صورتحال کے باوجود پی سی بی نے میچ شیڈول سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دی ہے۔

    بھارتی فوج کی رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کے میچز اپنے وقت کے مطابق کھیلے جائیں گے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں آج کوئٹہ اور اسلام آباد کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا، میچ کا ٹاس 7:30 بجے جبکہ کھیل کا آغاز 8 بجے ہوگا۔

    قبل ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہیں تھی کہ ٹورنامنٹ میں آج ہونے والا میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارتی حملوں میں 26 پاکستانیوں کی شہادت اور 46 کے زخمی ہونے کی تصدیق

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

    پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔

    پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔

  • بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے معاذ کی تعریف میں کیا کہا؟

    بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے معاذ کی تعریف میں کیا کہا؟

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت کی تعریف کی ہے۔

    پی ایس ایل 10 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی کے نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے شاندار ڈیبیو دے کر اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا، انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں نصف سنچری بنائی۔

    پشاور زلمی کے 19 سالہ معاذ صداقت نے شاندار نصف سنچری بناتے ہوئے 33گیندوں پر 55 رنز اسکور کیے۔

    پی ایس ایل 10 : معاذ صداقت کے ڈیبیو میں خوبصورت شاٹس، ویڈیو دیکھیں

    پشاور زلمی کی اننگز میں کپتان بابر اعظم اور معاذ صداقت کے درمیان چوتھی وکٹ پر 102 رنز کی بہترین شراکت ہوئی۔ میچ کے بعد معاذ کو ڈیبیو میں نصف سنچری اسکور کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میچ کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے معاذ صدات کی تعریف کی ہے انہوں نے کہا کہ معاذ نے شدید دباؤ میں شاندار بلے بازی کی ہے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اُن کی بیٹنگ سے مجھے بھی اعتماد ملا، میچ میں کامیابی کا کریڈٹ معاذ کو جاتاہے، پچ دیکھ کر ایک اضافی فاسٹ بولر کھلانے کا فیصلہ کیا۔

  • مریم نفیس اپنے ننھے بیٹے کے ہمراہ گراؤنڈ پہنچ گئیں، تصویر وائرل

    مریم نفیس اپنے ننھے بیٹے کے ہمراہ گراؤنڈ پہنچ گئیں، تصویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس اپنے ننھے بیٹے کے ہمراہ پی ایس ایل دیکھنے گراؤنڈ پہنچ گئیں جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے چند تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Red Hot Sheru (@redhotsheru)

    تصویر میں مریم نفیس کے ساتھ ان کے قریبی دوست قومی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اعظم خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں اداکارہ مرین نفیس کو شوہر کے ساتھ سیاہ رنگ کے لباس میں ٹوئننگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مریم نفیس نے اس دوران سیاہ کپڑے کی مدد سے اپنا ننھا سا بیٹا منفرد انداز میں اپنی کمر کے ساتھ باندھا ہوا ہے جسے مداح دیکھ کر ان کے اس انداز کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر جاری مریم نفیس کی فیملی کی تصاویر لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے بعد لی گئی ہے جبکہ اس میچ میں اسلام آباد کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • محمد رضوان کے حالیہ بیان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    محمد رضوان کے حالیہ بیان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزتشہ روز سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

    شاہد آفریدی نے سوال کیا کہ رضوان نے اختیارات کی بات، یہ بات انہوں نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے سیریز جیت کر کیوں نہیں کی؟ کپتان کو بہانے نہیں بنانے چاہئیں۔

    پہلگام واقعہ: شاہد آفریدی کا بھارتی سازش پر سخت ردعمل

    ان کا کہنا تھا کہ رضوان کو مسئلہ ہے تو چیئرمین سے بات کرے، میڈیا پر رونا ڈالنا مناسب نہیں ہے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تسلسل نہیں ہے، محسن نقوی نے پنجاب میں کافی کام کیا اور وہ ڈلیور کر چکے ہیں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ محسن نقوی کو ایک عہدہ رکھنا چاہیے، ہر کام مشیروں پر نہیں چھوڑا جاتا، خود بھی دیکھنا پڑتا ہے۔

    آفریدی نے ڈومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگ کی اجازت نہ دینے کا بھی مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سیزن میں لیگ کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

  • پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے نکال دیا گیا

    پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے نکال دیا گیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے نکال دیا  گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی جس پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

    تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو بھارت روانہ کر دیا گیا ہے، براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا گیا ہے۔

    پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب ، بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 (پی ایس ایل) کے براڈکاسٹنگ عملے میں شامل 23 بھارتی شہری مختلف تکنیکی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی۔

    جس کے بعد پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا اور واہگہ کے راستے سے بھارت سے تمام سرحدپار آمدورفت معطل کردی تھی۔

  • جیمز ونس نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی پر سوال اٹھا دیا

    جیمز ونس نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی پر سوال اٹھا دیا

    انگلش کرکٹر جیمز ونس نے کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی پر سوال اٹھا دیا ہے۔

    انگلش کرکٹر جیمز ونس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مختصر لیگ ہے اس میں کھیل کر انگلینڈ کی کرکٹ متاثر نہیں ہوگی، آئی پی ایل کی اجازت کیوں ہے اور پی ایس ایل کی کیوں نہیں۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دیتی ہے لیکن غیرملکی لیگز میں شرکت سے روکتی ہے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس 10 کے لیے جیمز ونس کو برقرار رکھا گیا ہے جس کے بعد ونس نے ای سی بی کی پالیسی میں دوہرے معیارات پر روشنی ڈالی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل مختصر لیگ ہے لہٰذا اگر آپ یہ لیگ کھیلنے جارہے ہیں تو شاید آپ آئی پی ایل کے مقابلے میں کم ڈومیسٹک کرکٹ سے محروم ہوں گے۔

    ونس نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ ای سی بی، پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان تعلقات سے کچھ لینا دینا ہوگا۔

    واضح رہے کہ جیمز ونس نے گزشتہ سال ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے اور 2025 کے سیزن کے لیے خصوصی طور پر وائٹ بال کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ہمپشائر کے کلب کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ پی ایس ایل میں شرکت کرسکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ای سی بی کی پالیسی نے کھلاڑیوں کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

  • پی ایس ایل کے لیے انگلش کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی

    پی ایس ایل کے لیے انگلش کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے انگلش کرکٹر فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی۔

    انگلش کرکٹ بورڈ نے انگلش اوپنر جیمز ونس کو این او سی دینے سے انکار کیا تو انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دی۔

    جیمز ونس پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

    واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی کے بعد کھلاڑیوں نے احتجاج کیا تھا۔

    ای سی بی نے اس سال ریڈ بال کرکٹرز کو سیزن کے دوران این او سی دینے سے انکار کر دیا تھا۔

    چیمپینز ٹرافی کی وجہ سے اس سال پی ایس ایل کی تاریخیں انگلش سیزن سے بھی متصادم ہیں۔

     ریڈ بال کرکٹ سے علیحدگی کے بعد جیمز ونس کو پی ایس ایل کا این او سی مل جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈمور بھی ایسا ہی فیصلہ کرسکتے ہیں۔

  • احسان اللہ کے حوالے سے بڑی خبر

    احسان اللہ کے حوالے سے بڑی خبر

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے اپنے بیان پر معاف مانگتے ہوئے ریٹائرمنٹ بھی واپس لے لی۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر احسان اللہ نے کہا کہ فرنچائز نے پک نہیں کیا تو لوگ بھی باتیں بنانے لگے تھے میں نے جذبات پر آکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ دوبارہ محنت کروں گا اور جن لوگوں نے پک نہیں کیا ہے وہ مجھے منتخب کریں گے۔

    احسان اللہ نے کہا کہ انجری اب ٹھیک ہے بولنگ کررہا ہوں، بولنگ اسپیڈ 135 سے 140 آرہی ہے کوشش ہوگی کہ اس سے زیادہ اسپیڈ آجائے اور 150 سے بولنگ کرنے لگوں۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کرکے لوگوں کو خوش کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ کل رات غلط فیصلہ کیا تھا فرنچائز سے بھی معذرت کرتا ہوں مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے، پی سی بی کا شکر گزار ہوں کے بولنگ کے لیے بلایا اور میں پھر سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

    احسان اللہ نے کہا کہ اگر ملتان سلطانز نے دوبارہ بلایا تو ضرور جاؤں گا اور اچھے پیس کے ساتھ واپسی ہوگی۔

    PSL- پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

    کہنی کے آپریشن سے متعلق انہوں نے بتایا کہ علی ترین اور پی سی بی کا شکر گزار ہوں مجھے انگلینڈ بھیجا، ڈاکٹر سہیل نے مجھے بولنگ کی اجازت نہیں دی تھی، اگر کہنی سیدھی نہیں بھی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے بولنگ کرنی ہے۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ انشا اللہ پاکستان ٹیم کے لیے اچھا کم بیک کروں گا۔

  • ایک اور نوجوان کھلاڑی دلبرداشتہ، پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ایک اور نوجوان کھلاڑی دلبرداشتہ، پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    پی ایس ایل 10 میں منتخب نہ ہونے پر ایک اور نوجوان پاکستانی کرکٹر نے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان سپر لیگ کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا۔

    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے گزشتہ روز ڈرافٹنگ ہوئی جس میں فرنچائز نے اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دی۔ تاہم پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر کو کسی بھی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔

    پی ایس ایل 10 میں پک نہ ہونے پر احسان اللہ کا دل ایسا ٹوٹا کہ انہوں لیگ کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہتے ہوئے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    سوات سے تعلق رکھنے والے اسٹار فاسٹ بولراحسان اللہ پی ایس ایل 8 میں جلوہ گر ہوئے تھے اور آتے ہی چھا گئے تھے۔ انہوں نے ٹورنامنت میں سب سے زیادہ وکٹیں لے کر قومی سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کیا جبکہ ان کے وکٹ لینے پر جشن منانے کے منفرد انداز کے دنیا بھر میں چرچے ہونے لگے تھے۔

    احسان اللہ انجری کی تشخیص کے لئے لندن روانہ ہوگئے | Dialogue Pakistan

    فاسٹ بولر 2022 میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور امرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے اور یہی شاندار کارکردگی ان کی قومی ٹیم میں شمولیت کا سبب بنی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کی لیگ سے بھاری کانٹریکٹ بھی آفر ہوا۔

    تاہم کبھی کبھار کرکٹ کا کھیل ہنساتا کم اور رلاتا زیادہ ہے۔ قسمت کو کچھ اور منظور تھا انٹرنیشنل کرکٹ میں عروج دیکھنے سے قبل فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوئے اور یہی ان کے شروع ہوتے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ بن گیا۔

    پی سی بی کے با اثر افراد نے احسان اللہ کے علاج میں غفلت برتی اور من پسند لیبارٹری میں ان کی انجری کی غلط تشخیص کی گئی، جس کی بنیاد پر علاج بھی غلط ہوتا رہا اور جب حقیقت کھل کر سامنے آئی تو بہت دیر ہو چکی تھی۔

    احسان اللہ انجری سے صحتیاب تو ہو گئے، لیکن ان کی بولنگ اور اڑان دونوں کی رفتار بہت کم ہو گئی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل 10 میں کسی فرنچائز نے انہیں اپنی ٹیم میں منتخب کرنے سے گریز کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-superstars-cricketers-who-not-in-edition/