Tag: psl 10

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاکستان میں ہر سال کھیلی جانے والی ایک پیشہ ورانہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ ہے۔ اس کا آغاز 2015 میں ہوا تھا اور اس کا انتظام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرتا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز پر مبنی لیگ ہے، جس کا مطلب ہے کہ ٹیمیں پاکستان کے مختلف شہروں کی نمائندگی کرتی ہیں لیکن ان کی ملکیت نجی اداروں کے پاس ہے۔ فی الحال چھ ٹیمیں ہیں:

اسلام آباد یونائیٹڈ
کراچی کنگز
لاہور قلندرز
ملتان سلطانز
پشاور زلمی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
اس لیگ میں بین الاقوامی اور ملکی دونوں کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ پر مشتمل ہے جس میں ہر ٹیم دوسری ٹیم کے ساتھ دو بار کھیلتی ہے۔ اس کے بعد سرفہرست چار ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں، جس میں دو کوالیفائنگ فائنل اور ایک ایلیمینیٹر ہوتا ہے، جس کا اختتام فائنل میچ پر ہوتا ہے۔

پی ایس ایل دنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک بن چکی ہے، جو ایک وسیع مداحوں کی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور اعلیٰ معیار کی کرکٹ پیش کرتی ہے۔

  • پی ایس ایل 10 : معاذ صداقت کے ڈیبیو میں خوبصورت شاٹس، ویڈیو دیکھیں

    پی ایس ایل 10 : معاذ صداقت کے ڈیبیو میں خوبصورت شاٹس، ویڈیو دیکھیں

    لاہور : پی ایس ایل 10 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی کے نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے شاندار ڈیبیو دے کر اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا، نصف سنچری اسکور کرکے خوب داد سمیٹی۔

    پشاور زلمی کے 19 سالہ معاذ صداقت نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں اپنا ڈیبیو کیا، اس موقع پر انہوں نے شاندار نصف سنچری بناتے ہوئے 33گیندوں پر 55 رنز اسکور کیے۔

    اپنی اننگز کے دوران انہوں نے کریز پر کھڑے ہوکر ہر زاویے سے بہت خوبصورت شارٹس لگائے جسے کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹٹرز اور تماشائیوں نے بھی خوب سراہا ساتھ ہی نصف سنچری اسکور کرنے پر اسٹیڈیم میں موجود سینئر کھلاڑیوں نے بھی کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔

    پشاور زلمی کی اننگز میں کپتان بابر اعظم اور معاذ صداقت کے درمیان چوتھی وکٹ پر 102 رنز کی بہترین شراکت ہوئی۔ میچ کے بعد معاذ کو ڈیبیو میں نصف سنچری اسکور کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاذ صداقت نے سب سے پہلے اپنی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ مجھ پر پریشر تو نہیں تھا جب میں بیٹنگ کیلیے آیا تو سب چیزیں نارمل تھیں، میں نے بال ٹو بال کپتان بابر اعظم کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے کھیلا۔

    یاد رہے کہ نوجوان کھلاڑی معاذ صداقت نے پاکستان سپر لیگ سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ میں 21 میچز کھیلے تھے جن میں تقریباً 40 کی اوسط سے رنز بنا کر انہوں نے اپنی جگہ پشاور زلمی میں بنائی۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-islamabad-united-vss-peshawar-zalmi/

  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 10 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 145 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، نوجوان بیٹر معاذ صداقت کو ڈیبیو پر نصف سنچری اسکور کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    معاذ صداقت کی پی ایس ایل میں ڈیبیو پر ففٹی 55 رنز اسکور کیے، کپتان بابر اعظم بھی 53 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، دونوں نے چوتھی وکٹ پر سنچری شراکت بنائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    صائم ایوب 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، مائیکل اووین نے 6 رنز بنائے، محمد حارث 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بین ڈوارشیئس، کائل میئرز اور میری ڈتھ 1 ،1 وکٹ حاصل کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    صاحبزادہ فرحان 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، کیل میئرز 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    کولن منرو 11 رنز بنا کر محمد علی کا نشانہ بنے، سلمان آغا 4 اور کپتان شاداب خان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اعظم خان نے 8 اور عماد وسیم نے 10 رنز بنائے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے محمد علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لک ووڈ اور الزاری جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

     اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بابر اعظم الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

    اسلام آباد کے جیسن ہولڈر، حنین شاہ، حیدر علی، آندریز گھاؤس پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ان کی جگہ کولن منرو، کائل مائرز، سعد مسعود، رائلی میری ڈتھ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    پشاور زلمی میں معاذ صداقت، احمد دانیال، محمد علی اور میکس برائنٹ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں تمام کھلاڑیوں کو میچ پریکٹس دیں، اعدادو شمار دیکھ کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ۔

    بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے، ابتدائی 6 اوورز بہت اہم ہوں گے کوشش کریں گے وکٹیں حاصل کریں، کوشش کررہے ہیں جو میچ ہے اسی پر توجہ دیں، ہماری ٹیم میں جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کا اچھا کمبینیشن ہے۔

    پشاور کے خلاف آج کی کامیابی اسلام آباد یونائیٹڈ کو پلے آف مرحلے میں پہنچا دے گی جبکہ پلے آف میں جانے کے لیے پشاور زلمی کو وننگ ٹریک پر آنا ضروری ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو برتری حاصل ہے، اسلام آباد نے 25 کھیلے اور 13 جیتے ہیں۔

  • مریم نفیس اپنے ننھے بیٹے کے ہمراہ گراؤنڈ پہنچ گئیں، تصویر وائرل

    مریم نفیس اپنے ننھے بیٹے کے ہمراہ گراؤنڈ پہنچ گئیں، تصویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس اپنے ننھے بیٹے کے ہمراہ پی ایس ایل دیکھنے گراؤنڈ پہنچ گئیں جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے چند تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Red Hot Sheru (@redhotsheru)

    تصویر میں مریم نفیس کے ساتھ ان کے قریبی دوست قومی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اعظم خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں اداکارہ مرین نفیس کو شوہر کے ساتھ سیاہ رنگ کے لباس میں ٹوئننگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مریم نفیس نے اس دوران سیاہ کپڑے کی مدد سے اپنا ننھا سا بیٹا منفرد انداز میں اپنی کمر کے ساتھ باندھا ہوا ہے جسے مداح دیکھ کر ان کے اس انداز کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر جاری مریم نفیس کی فیملی کی تصاویر لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے بعد لی گئی ہے جبکہ اس میچ میں اسلام آباد کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث ختم

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث ختم

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 10 میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آندھی اور بارش کے باعث ختم ہونے والے میچ کےلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ دےدیا گیا، لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے محمد نعیم نے جارحانہ 50 رنز اسکور کیے جبکہ عبداللہ شفیق نے بھی 53 ناٹ آئوٹ رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا میچ بیچ میں ہی آندھی کے سبب روک دیا گیا تھا اور موسم کے بہتر ہونے کا انتظار کیا جارہا تھا، تاہم ایسا نہ ہوسکا اور شائقین کو میچ دیکھے بنا ہی اسٹیدیم سے جانا پڑا۔

    اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے 21ویں مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں لیکن آج نیا دن ہے، کوشش کریں گے کہ جیت کا تسلسل برقرار رکھیں۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، اس پچ پر 170 سے 180 رنز اچھا اسکور ہوگا، اس میچ کےلیے ہم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    لاہور کے خلاف میچ کےلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ محمد ذیشان کو شامل کیا گیا ہے۔

  • ملتان سلطانز کے پی ایس ایل لیگ مرحلے سے باہر ہونے پر کپتان رضوان نے کیا جواز پیش کیا؟

    ملتان سلطانز کے پی ایس ایل لیگ مرحلے سے باہر ہونے پر کپتان رضوان نے کیا جواز پیش کیا؟

    پاکستان سپر لیگ کے لیگ اسٹیج سے باہر ہونے پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم برا کھیلے اور آج ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے۔

    کراچی کنگز سے یکطرفہ مقابلے میں شکست کے بعد کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز کے مطابق اپنا اسکواڈ تشکیل دیا تھا، بدقسمتی سے کنڈیشنز ہمارے حق میں نہیں گئیں، دوسری ٹیموں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    محمد رضوان نے کہا کہ غلطیاں درست کرنے کیلئےابھی 2 میچز باقی ہیں، گزشتہ 4 سیزن میں ہم نے اسی ٹیم کے ساتھ اچھا کھیل پیش کیا، پورے ٹورنامنٹ میں ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں رہی۔

    پاکستان کے وائٹ بال کپتان نے کہا کہ اگر میں کہوں کے مجھ پر پریشر نہیں ہے تو یہ جھوٹ ہے، جانتے ہیں بری کارکردگی پر لوگ ہم سے ناراض ہیں، کوئٹہ جیتے، ملتان جیتے یا کوئی بھی جیتے جیت پاکستان کی ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں پاکستان ٹیم میں سب کھلاڑی بابر اور فخر بن جائیں، موجودہ صورتحال میں لگ رہا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی کی ٹیمیں بہترین ہیں۔

    محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا ہورہا ہے، مجھے کچھ معلوم نہیں، کھیلوں میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-kings-punch-knocks-multan-sultans-out-playoff-psl/

  • کراچی کنگز کا زوردار پنچ، ملتان سلطانز کو پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا

    کراچی کنگز کا زوردار پنچ، ملتان سلطانز کو پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا

    کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 کے اہم مقابلے میں ملتان سلطانز کو یکطرفہ طور پر شکست دے کر پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے 20 ویں میچ میں ملتان سلطانز کو 87 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی، ملتان کی ٹیم 205 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محض 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    شکست خوردہ ٹیم کے کامران غلام نے سب سے زیادہ 29 رنز اسکور کیے جبکہ یاسر خان 26 رنز بناسکے، کرس جارڈن 14 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

    کراچی کنگز کے آف اسپنر محمد نبی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 14 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا، خوشدل شاہ کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں، عامر جمال، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی، جیمز ونس کو ان کی شاندر اننگز پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پی ایس ایل میں دنوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    کراچی کنگز  نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز اسکور کیے، کراچی کنگز کے کھلاڑی جیمز ونس 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عرفان خان نے بھی 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

    کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر  نے 30 اور ٹم سائفرٹ نے 22 رنز اسکور کیے جبکہ آل راونڈر خوشدل شاہ نے 33 رنز بنائے، ملتان سلطان کی جانب سے عبید شاہ نے 2، ڈیوڈ ولی اور کرٹس کیمفر  نے ایک ایک وکٹ لی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ملتان سلطان کے خلاف آج کے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئییں، شان مسعود اور حسن علی کو آج آرام دیا گیا جبکہ ان کی جگہ ٹیم میں عرفان نیازی اور عامر جمال کو شامل کیا گیا۔

    کراچی کنگز اور ملتان سلطانز پی ایس ایل کے آغاز سے اب تک کرکٹ کے میدان میں 15 بار آمنے سامنے آچکے ہیں۔ ملتان سلطانز نے 15 میچوں میں کل سات فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ کراچی کنگز نے چھ فتوحات حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 19ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی۔

  • بابر اعظم کی کپتانی پر عمر اکمل بھی بول پڑے

    بابر اعظم کی کپتانی پر عمر اکمل بھی بول پڑے

    پاکستانی کرکٹر عمر اکمل بھی بابر اعظم کی کپتانی پر بول پڑے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی آتی ہے تبھی تو پانچ سال تک وہ قومی ٹیم کا کپتان رہا ہے۔

    میزبان نے کہا کہ لیکن انہوں نے کوئی ٹائٹل نہیں جیتا؟

    جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ ٹائٹل نہیں جیتا تو یہ پی سی بی کو دیکھنا چاہیے، ہر دو سال کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ اور چار سال کے بعد ون ڈے ورلڈ کپ آتا ہے دو سال بعد نظر آجاتا ہے کہ یہ کپتان ہے یا نہیں ہے۔

    یہ پڑھیں: ’ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘ عمر اکمل نے یہ کس فاسٹ بولر کے لیے کہا؟

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے تھا کہ بابر سے کپتانی لے پھر پانچ سال اسے کپتان کیوں رکھا۔

    میزبان نے سوال کیا کہ بابر پی ایس ایل میں بھی چوتھی مرتبہ کپتانی کررہے ہیں، جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ پھر فرنچائز کو چاہیے کہ انہوں نے کپتان کیوں بنا رکھا ہے؟

    عمر اکمل نے کہا کہ فرنچائز سے پوچھیں کہ انہوں نے بابر کو کپتان کیوں برقرار رکھا ہوا ہے۔

  • پی ایس ایل 10 میں پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورت حال ہے؟

    پی ایس ایل 10 میں پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورت حال ہے؟

    پی ایس ایل 10 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں کے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم ایک کامیابی کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

    گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 17 اوور میں 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 90 رنز کا ہدف ساتویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا اور 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔

    پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کیا ہے؟

    پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز کھیل کر تمام میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 6 میچز میں 4 میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

    لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 6،6 میچز کھیل کر 3،3 میں کامیابیوں کے بعد بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    پشاور زلمی 6 میچز میں 2 میں کامیابی کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور ملتان سلطانز 7 میچز میں صرف ایک کامیابی کے ساتھ ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔

    واضح رہے کہ ٹاپ 4 ٹیمیں پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ ملتان سلطانز کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کا امکان کم ہوگیا ہے۔

  • خرم شہزاد نے ’ریڈ بال اسپیشلسٹ‘ کا ٹیگ مسترد کردیا

    خرم شہزاد نے ’ریڈ بال اسپیشلسٹ‘ کا ٹیگ مسترد کردیا

    پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر خرم شہزاد نے ’ریڈ بال اسپیشلسٹ‘ کا ٹیگ مسترد کردیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر خرم شہزاد نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے مقابلے میں ملتان سلطانز کے خلاف شاندار بولنگ کے بعد پریس کانفرنس میں ’ریڈ بال اسپیشلسٹ‘ کے لیبل کو مسترد کردیا۔

    خرم شہزاد کو میچ میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھ پر ریڈ بال اسپیشلسٹ کا ٹیگ کس نے لگایا، میں گزشتہ پانچ سالوں سے پی ایس ایل کھیل رہا ہوں۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ آپ کو صرف وائٹ بال کرکٹ میں اپنی لائن اور لینتھ کو ریڈ بال کے مقابلے میں تھوڑا سا ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

    گزشتہ روز خرم شہزاد نے ابتدائی اوور میں ہی ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی، انہوں نے پہلی ہی گیند پر یاسر خان کو آؤٹ کر دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان کو صفر پر واپس ڈگ آؤٹ پر بھیج دیا۔ کامران غلام صرف تین رنز بنانے کے بعد خرم شہزاد کا تیسرا شکار بنے، خرم شہزاد نے چوتھی وکٹ کرٹس کیمفر کی لی جو چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

  • محمد عامر سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں، خرم شہزاد

    محمد عامر سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں، خرم شہزاد

    لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ انجری فاسٹ بولر کی زینت ہے لیکن اب انجری سے نجات حاصل کرلی ہے۔ محمد عامر نے دنیا کی ہر لیگ کھیلی ہے تو ان سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ جب سے لاہور آئے ہیں تو ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے، بابر اعظم اور سعود شکیل دونوں کی کپتانی بہت اچھی ہے، دونوں کی کپتانی میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔

    میرا یہی پلان ہے کہ پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے بھی کھیلنا ہے، میرا اس وقت پورا دھیان پی ایس ایل پر ہے، جب اگلی سیریز آئے گی اس کے بارے میں تب سوچیں گے۔

    اس سے قبل سابق کپتان یونس خان نے محمد عامر کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے بابراعظم کو آؤٹ کرنے کیلیے اپنے تجربے کا استعمال کیا۔

    نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بولنگ کی تعریف کرنا چاہوں گا کہ انھوں نے بہت زبردست بولنگ کی، میں نے دیکھا کہ کس طرح فہیم اشرف کو صائم ایوب کے خلاف استعمال کیا گیا اور پھر محمد عامر نے پشاور کے خلاف کمال بولنگ کی۔

    سابق لیجنڈ بیٹر نے کہا کہ آپ نے ایک چیز نوٹ کی ہوگی کہ جب محمد عامر نے بابراعظم کے خلاف پہلا اوور کیا تو انھیں بالکل بھی لیگ بی فور وکٹ آؤٹ کرنے کی کوشش نہیں کی۔

    یونس خان کا کہنا تھا کہ پہلا بال عامر نے باؤنسر کیا، دوسرا بال کوریڈور میں کیا جو بابر کو کھیلنا پڑ گیا، انھوں نے پہلے اوور میں کوئی ایسا بال نہیں کیا۔

    کراچی کنگز کے حسن علی کا پی ایس ایل میں اب تک کا شاندار سفر

    جب عامر دوسرا اوور کرنے آئے ہیں تو انھوں نے بابر کو ان سوئنگ پر آؤٹ کیا، عامر نے دیکھا کہ بابراعظم اپنے زون میں آگئے ہیں اور وہ شارٹس کھیلیں گے تو محمد عامر نے ان سوئنگ بال ڈال دی اور ان کو آؤٹ کیا۔