Tag: psl 10

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاکستان میں ہر سال کھیلی جانے والی ایک پیشہ ورانہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ ہے۔ اس کا آغاز 2015 میں ہوا تھا اور اس کا انتظام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرتا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز پر مبنی لیگ ہے، جس کا مطلب ہے کہ ٹیمیں پاکستان کے مختلف شہروں کی نمائندگی کرتی ہیں لیکن ان کی ملکیت نجی اداروں کے پاس ہے۔ فی الحال چھ ٹیمیں ہیں:

اسلام آباد یونائیٹڈ
کراچی کنگز
لاہور قلندرز
ملتان سلطانز
پشاور زلمی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
اس لیگ میں بین الاقوامی اور ملکی دونوں کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ پر مشتمل ہے جس میں ہر ٹیم دوسری ٹیم کے ساتھ دو بار کھیلتی ہے۔ اس کے بعد سرفہرست چار ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں، جس میں دو کوالیفائنگ فائنل اور ایک ایلیمینیٹر ہوتا ہے، جس کا اختتام فائنل میچ پر ہوتا ہے۔

پی ایس ایل دنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک بن چکی ہے، جو ایک وسیع مداحوں کی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور اعلیٰ معیار کی کرکٹ پیش کرتی ہے۔

  • بنگلہ دیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا

    بنگلہ دیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا

    لاہور: بنگلہ دیشی پیسر ناہید رانا نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کے لئے پشاور زلمی کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

    بنگلہ دیشی پیسر ناہید رانا دوسری بار کسی لیگ کا حصہ بننے جارہے ہیں، اس سے قبل وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔

    بنگلہ دیشی پیسر گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے، پشاور زلمی نے ان کے پرتپاک خیرمقدم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شائقین سے شیئر کی ہے۔

    رائٹ آرم پیسر نے تاحال بنگلہ دیش کی جانب سے کسی ٹی 20 انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لیا ہے تاہم وہ اب تک اس فارمیٹ کے 17 میچز میں 14 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔ بی پی ایل میں وہ کھلنا ٹائیگرز اور رنگپور رائیڈرز کے لئے کھیل چکے ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کنگز کے فاسٹ بول ایڈم ملن انجری کے باعث پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے۔

    کراچی کنگز کے فاسٹ بولر ایڈم ملن گھٹنے کی انجری کے باعث ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی میچوں سے باہر ہوئے ہیں۔

    انہیں انجری لاہور قلندرز کے خلاف کنگز کے رواں سیزن کے دوسرے میچ کے دوران ہوئی۔

    ملن ٹیم کے ساتھ موجود رہے اور ان کی رکوری کا عمل جاری رہا تاہم میڈیکل ٹیم کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس سیزن میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔

    ان کی جگہ کراچی کنگز نے عارضی طور پر نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ کو شامل کیا ہے۔

    سعد بیگ پہلے ہی کین ولیمسن کی جزوی ریپلیسمنٹ کے طور پر ٹیم کا حصہ بن چکے تھے اور اس سیزن میں دو میچز میں شرکت کر چکے ہیں، جن میں انہوں نے 29 رنز اسکور کیے، جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک جارحانہ اننگز بھی شامل ہے۔

    شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند

    کراچی کنگز کی انتظامیہ نے ایڈم ملن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ٹیم کے لیے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

  • پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان دھر لیے گئے

    پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان دھر لیے گئے

    لاہور: گلبرگ پولیس نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان ایاز احمد اور عبدالتواب خود کو ٹی سی ایس کے ملازمین ظاہر کرکے شہریوں کو پی ایس ایل کے جعلی ٹکٹس فروخت کر رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قذافی اسٹیڈیم کے مختلف گیٹس سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم عبدالتواب کو گیٹ نمبر 15 جبکہ ایاز احمد کو فیفا گیٹ سے جعلی ٹکٹس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی میچ ٹکٹس برآمد کر لیے، جنہیں عوام میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

    ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کا کہنا تھا کہ حراست میں لئے گئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میچ کی بہترین سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ جعلی ٹکٹس کے کاروبار کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    محمد رضوان کے حالیہ بیانات پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور میچ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس تمام ممکنہ اقدامات اُٹھا رہی ہے۔

  • بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کی وجہ بتادی

    بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کی وجہ بتادی

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  سے شکست کی وجہ بتادی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے  گزشتہ روز کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو  64 رنز سے شکست دی تھی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    تاہم پشاور زلمی  کی ٹیم 15ویں اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، پشاور زلمی کے حسین طلعت 39 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد حارث نے 17 اور بابر اعظم نے 12 رنز اسکور کیے تھے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی

    تام میچ کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے گفتگو میں کہا کہ ہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کسی بھی شعبے میں اچھا پرفارم نہیں کرسکے۔

    پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ پلان پر عملدرآمد نہ ہو تو ایسے ہی نتیجے آتے ہیں لیکن ابھی چار میچ باقی ہیں، اعتماد ہے اپنی غلطیوں کی نشاندہی کرکے ان پر قابو پالیں گے۔

  • محمد رضوان کے حالیہ بیان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    محمد رضوان کے حالیہ بیان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزتشہ روز سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

    شاہد آفریدی نے سوال کیا کہ رضوان نے اختیارات کی بات، یہ بات انہوں نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے سیریز جیت کر کیوں نہیں کی؟ کپتان کو بہانے نہیں بنانے چاہئیں۔

    پہلگام واقعہ: شاہد آفریدی کا بھارتی سازش پر سخت ردعمل

    ان کا کہنا تھا کہ رضوان کو مسئلہ ہے تو چیئرمین سے بات کرے، میڈیا پر رونا ڈالنا مناسب نہیں ہے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تسلسل نہیں ہے، محسن نقوی نے پنجاب میں کافی کام کیا اور وہ ڈلیور کر چکے ہیں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ محسن نقوی کو ایک عہدہ رکھنا چاہیے، ہر کام مشیروں پر نہیں چھوڑا جاتا، خود بھی دیکھنا پڑتا ہے۔

    آفریدی نے ڈومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگ کی اجازت نہ دینے کا بھی مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سیزن میں لیگ کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی

    لاہور: پی ایس ایل 10 کے 17 ویں مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اپنی پی ایس ایل کی تاریخ کے کم ترین ٹوٹل پر ڈھیر ہوگئی، پشاور کی ٹیم 179 رنز کے تعاقب میں صرف 114 رنز بنا سکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، حسین طلعت 39، محمد حارث 17 اور مچل اوون 15 رنز بناسکے۔

    پشاور زلمی کے بیٹرز اس میچ میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے، کوئٹہ کی بولنگ کے سامنے شکست خوردہ ٹیم کے 7 بلےباز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    پی ایس ایل 10: بابر اعظم کو لگاتار دوسری بار آئوٹ کرنے پر محمد عامر کا منفرد جشن

    کوئٹہ کی طرف سے فہیم اشرف نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 33 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد نے 2، محمد عامر، وسیم جونیئر اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل پشاور کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ کو کھیلنے کی دعوت دی، مارک چیمپئن 33، کوشال مینڈس 32 اور کپتان سعود شکیل کے 32 رنز کی بدولت کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

    پشاور کی طرف سے نمایاں بولنگ کرتے ہوئے الزاری جوزف نے 33 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، صائم ایوب نے 24 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    پی ایس ایل 10 کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ فور میں جگہ برقرار رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا دونوں ٹیموں کےلیے اہم تھا۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کے پہلے مقابلے میں کوئٹہ کی ٹیم نے پشاور کو یکطرفہ طور پر شکست سے دوچار کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-broadcast-indian-staff-sent-back/

  • ’پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کیلیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے‘

    ’پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کیلیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے‘

    پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے بولر فواد علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز اپنے میچز کھیلنے کے لیے لاہور میں موجود ہے۔

    کراچی کنگز نے باصلاحیت فاسٹ بولر فواد علی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ شان ٹیٹ بچپن سے آئیڈیل ہیں، سوچا نہ تھا کہ ایک دن وہ کوچ بھی ہوں گے۔ میں ان سے بہت کچھ بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

    فواد علی کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں سینئر بولرز حسن علی اور میر حمزہ کےساتھ بولنگ کر رہا ہوں۔ وہ بتاتے رہتے ہیں۔ اسپیڈ پر بہت کام کیا ہے اور اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

    نوجوان فاسٹ بولر نے کہاکہ کپتان ڈیوڈ وارنر بھی رہنمائی کرتے رہتے ہیں اور ہمیشہ کہتے ہیں کہ محنت جاری رکھو۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 میں اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

  • پی ایس ایل 10 کے دو میچز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان

    پی ایس ایل 10 کے دو میچز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے شیڈول میں ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ کے براڈکاسٹرز کی درخواست کے بعد نظر ثانی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں دو میچوں کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان ہے۔

    ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ابتدائی طور پر یکم مئی کو ہونے والا میچ اب 6 مئی کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو سکتا ہے۔

    اسی طرح ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ جو کہ اصل میں 10 مئی کو ہونا تھا اب 11 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ دونوں میچز اب روشنیوں میں رات کے وقت کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے نکال دیا گیا ہے۔
    پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی جس پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

    تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو بھارت روانہ کر دیا گیا ہے، براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 (پی ایس ایل) کے براڈکاسٹنگ عملے میں شامل 23 بھارتی شہری مختلف تکنیکی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

     

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 10 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 186 رنز کا ہدف 19 اوورر میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ایونٹ میں ملتان سلطانز کی یہ پانچویں شکست ہے۔

    ڈیرل مچل نے 64 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، سکندر رضا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    فخر زمان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نعیم 6 عبداللہ شفیق نے 34 رنز بنائے، سیم بلنگز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد حسنین اور جوش لٹل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

     ملتان سلطانز نے مقررہ اوورزمیں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    یاسر خان 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عثمان خان 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شائے ہوپ 9 رنز بناسکے۔ کپتان محمد رضوان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، کامران غلام نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    لاہور قلندرز کی جانب سے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

     شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    لاہور قلندرز میں محمد نعیم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹان کرن ڈیبیو کریں گے۔

    ملتان سلطانز نے تین تبدیلیاں کرتے ہوئے عاکف جاوید، محمد حسنین اور شائے ہوپ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے واحد کامیابی لاہور قلندرز کے خلاف حاصل کی تھی۔

    پی ایس ایل 10 میں ملتان نے پانچ میچ کھیلے ہیں چارمیں ناکامی ہوئی، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور تیسرے اور ملتان آخری نمبر پرموجود ہے۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں ملتان نے 11 اور لاہور قلندرز نے 9 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔

  • پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے نکال دیا گیا

    پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے نکال دیا گیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے نکال دیا  گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی جس پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

    تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو بھارت روانہ کر دیا گیا ہے، براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا گیا ہے۔

    پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب ، بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 (پی ایس ایل) کے براڈکاسٹنگ عملے میں شامل 23 بھارتی شہری مختلف تکنیکی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی۔

    جس کے بعد پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا اور واہگہ کے راستے سے بھارت سے تمام سرحدپار آمدورفت معطل کردی تھی۔

  • ڈیوڈ وارنر جیتا جتایا میچ ہارنے پر برہم ہوگئے

    ڈیوڈ وارنر جیتا جتایا میچ ہارنے پر برہم ہوگئے

    پی ایس ایل 10 کے 15ویں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی، میچ کے اختتام پر کنگز کے کپتان نے ہارنے کی وجہ بتائی ہے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آخری اوور میں 142 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی کوئٹہ کے  143رنز کے ہدف کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹ پر 137رنز بناسکی تھی۔

    تاہم میچ میں شکست کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے گفتگو میں کہا کہ لڑ کر ہاریں تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن اپوزیشن کو اس طرح میچ گفٹ کرنا ناقابل قبول ہے۔

    کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر جیتا جتایا میچ ہارنے پر برہم ہوگئے انہوں نے کہا کہ گیند بازوں نے شاندار پرفارمنس دی لیکن ٹاپ آرڈر کے آؤٹ ہونے کے بعد بلے بازوں نے بالکل بھی مثبت کرکٹ نہیں کھیلی۔