Tag: psl 10

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاکستان میں ہر سال کھیلی جانے والی ایک پیشہ ورانہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ ہے۔ اس کا آغاز 2015 میں ہوا تھا اور اس کا انتظام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرتا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز پر مبنی لیگ ہے، جس کا مطلب ہے کہ ٹیمیں پاکستان کے مختلف شہروں کی نمائندگی کرتی ہیں لیکن ان کی ملکیت نجی اداروں کے پاس ہے۔ فی الحال چھ ٹیمیں ہیں:

اسلام آباد یونائیٹڈ
کراچی کنگز
لاہور قلندرز
ملتان سلطانز
پشاور زلمی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
اس لیگ میں بین الاقوامی اور ملکی دونوں کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ پر مشتمل ہے جس میں ہر ٹیم دوسری ٹیم کے ساتھ دو بار کھیلتی ہے۔ اس کے بعد سرفہرست چار ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں، جس میں دو کوالیفائنگ فائنل اور ایک ایلیمینیٹر ہوتا ہے، جس کا اختتام فائنل میچ پر ہوتا ہے۔

پی ایس ایل دنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک بن چکی ہے، جو ایک وسیع مداحوں کی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور اعلیٰ معیار کی کرکٹ پیش کرتی ہے۔

  • ہمیں بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، شان ٹیٹ

    ہمیں بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، شان ٹیٹ

    کراچی کنگز کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ ہمیں بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، ہمیں کوئٹہ کے خلاف میچ جیتنا چاہیے تھا، اچھا ٹوٹل تھا۔

    کراچی کنگز کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے فیلڈنگ اور بولنگ اچھی کی، بولرز نے عمدہ بولنگ کی اور ہم ان سے خوش ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ اسٹار کھلاڑی ذمے داری لیں تو آسانی ہو جاتی ہے، حسن علی اپنے اعتماد کو بلند رکھتا ہے، اس سے بہت خوش ہوں، میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی، بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی۔

    کراچی کنگز کے بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے موسم کی وجہ سے لو اسکورنگ میچ ہو رہے ہوں، میں کنڈیشنز کا ماہر نہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی خوبی یہ ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، فواد علی اچھا بولر ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے ہرادیا تھا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 143 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بناسکی، ابرار احمد کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ٹم سائفرٹ کی 47 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، جیمز ونس 30 رنز بنا سکے، کپتان ڈیوڈ وارنر 4 رنز بنا کر محمد عامر کا نشانہ بنے۔

    شان مسعود 9 اور عمر بن یوسف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نبی 4 اور خوشدل شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، خرم شہزاد اور وسیم جونیئر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد نے چار اوور میں 15 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 19.3 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    فہیم اشرف 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوشل مینڈس 36 اور حسن نواز 35 رنز بناسکے۔ سعود شکیل 6، فن ایلن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، رائلی روسو 6 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔

    سچن ٹنڈولکر کو کرکٹ کی بلندیوں تک پہنچانے میں کس کا ہاتھ ہے؟

    کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عباس آفریدی اور میر حمزہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • بابر اعظم پی ایس ایل میں 400 چوکے لگانے والے پہلے بیٹر، ایک ہی میچ میں کئی ریکارڈز بھی توڑ ڈالے!

    بابر اعظم پی ایس ایل میں 400 چوکے لگانے والے پہلے بیٹر، ایک ہی میچ میں کئی ریکارڈز بھی توڑ ڈالے!

    پاکستان کے سپر اسٹار بیٹر بابر اعظم نے پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کے خلاف ایک ہی میچ میں لیگ کی تاریخ کے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

    طویل عرصہ سے بیٹنگ میں جدوجہد کرنے والے پاکستان کے اسٹار بیٹر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابر اعظم نے لاہور قلندرز کے خلاف نا قابل شکست نصف سنچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کو دوسری فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    تاہم اس کے ساتھ ہی وہ پی ایس ایل میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

    بابر اعظم نے لاہور قلندرز کے خلاف 42 گیندوں پر 56 رنز کی اننگ کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ اس اننگ میں انہوں نے ایک چھکا لگانے کے ساتھ 7 چوکے بھی لگائے۔

    اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 400 چوکے لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ اس فہرست میں فخر زمان 254 چوکوں کے ساتھ دوسرے جب کہ محمد رضوان 236 چوکے لگا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ اس جیت کے ساتھ وہ پوائنٹس ٹیبل پر دو فتوحات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/babar-azam-advice-from-inzimam-ul-haq/

  • پی ایس ایل کیلیے بنگلہ دیش نے اپنے اہم کھلاڑی کو ریلیز کر دیا

    پی ایس ایل کیلیے بنگلہ دیش نے اپنے اہم کھلاڑی کو ریلیز کر دیا

    دنیا کی مقبول کرکٹ لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کے جاری دسویں ایڈیشن کے لیے بنگلہ دیش نے اپنے اہم کرکٹر کو ریلیز کر دیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور اس کرکٹ لیگ میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شریک ہیں۔ بنگلہ دیش نے بھی زمبابوے کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنے اہم کھلاڑی کو پی ایس ایل کے لیے ریلیز کر دیا ہے۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر ناہید رانا کو ریلیز کر دیا ہے وہ زمبابوے کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد پشاور زلمی کو جوائن کر لیں گے۔

    بنگلا دیش نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کیلیے فاسٹ بولر ناہید رانا کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔

    بی سی بی نے ناہید رانا کی جگہ اسکواڈ میں لیفٹ آرم اسپنر تنویر الاسلام شامل کیا ہے۔ انہوں نے اب تک اپنے کیریئر کے 41 فرسٹ کلاس میچز میں 27.06 کی اوسط سے 134 وکٹیں لی ہیں۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ پر زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست ہو چکی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-babar-azam-captain-peshawar-zalmi/

  • ’بولر کا ایکشن نوٹ کرنا امپائر اور ریفری کا کام ہے‘

    ’بولر کا ایکشن نوٹ کرنا امپائر اور ریفری کا کام ہے‘

    پی ایس ایل 10 میں افتخار احمد اور کولن منرو کی لفظی جنگ پر محمد رضوان کا بیان آگیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ منرو اور افتخار کے درمیان ایکشن پر بات ہوئی تھی، بولر کا ایکشن نوٹ کرنا امپائر اور ریفری کا کام ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب ہارتے ہیں تو چیزیں مشکل ہوتی ہیں، غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

    محمد رضوان نے کہا کہ سلطانز کی ٹیم میں ناتجربہ کار بولرز آتے ہیں، ہماری فیلڈنگ میں غلطیاں ہیں، یہاں پر کسی بیٹر کو بار بار چانس نہیں دے سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ کمبی نیشن میں تبدیلی کرنی پڑتی ہے ایمرجنگ کو بھی کھلانا ہوتا ہے لیکن ہمیں پوائنٹس ٹیبل کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کولن منرو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    دونوں کھلاڑی پی ایس ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 2 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں۔

    ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کے 10ویں اوور میں واقعہ پیش آیا تھا، کولن منرو نے افتخار احمد کی طرف ’چکنگ‘ کا اشارہ کیا جس پر محمد رضوان نے بحث کی تھی۔

  • سابق کرکٹر نے آصف علی کو اوپنر بھیجنے والے کو ’سائنسدان‘ کہہ دیا

    سابق کرکٹر نے آصف علی کو اوپنر بھیجنے والے کو ’سائنسدان‘ کہہ دیا

    سابق کرکٹر سہیل تنویر نے لاہور قلندرز کے آصف علی سے اوپننگ کروانے والے کو سائنسدان کہہ دیا۔

    گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہورقلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    بابر اعظم نے ناقابل شکست 56 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قلندرز کی جانب سے آصف علی کو اپنر بھیجا گیا اور وہ صرف 5 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    سابق کرکٹر سہیل تنویر نے آصف علی سے اوپننگ کروانے پر تنقید کی اور کہا کہ اس سائنسدان کو کریڈٹ دیں جس نے انہیں اوپنر بھیجا۔

    سہیل تنویر نے کہا کہ میں نے کبھی آصف علی کو اوپننگ کرتے نہیں دیکھا، ان کا کردار ہمیشہ مڈل آرڈر میں پاور ہٹنگ کرتے دیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ آپ اس سے اننگ کا آغاز کروا رہے ہیں جس کی تکنیک زیرو ہے، وہ پاور ہٹر ہے اس سے پہلے بھیجنا سمجھ سے باہر ہے۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ نئے گیند سے کھیلنا آسان نہیں ہوتا، اس کا آؤٹ ہونا دیکھ لیں کہ انہیں پتا ہی نہیں لگا کہ گیند اندر آگئی، جس طرح نئی گیند کرنا آرٹ ہے اسی طرح کھیلنا بھی ایک آرٹ ہی ہے۔

  • معین خان نے شعیب ملک کی فٹنس سے متعلق بڑی بات کردی

    معین خان نے شعیب ملک کی فٹنس سے متعلق بڑی بات کردی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ شعیب ملک کا فائدہ ہے، ٹیمیں سینئر اور جونیئر سے بنتی ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل میں آٹھ ٹیمیں ہونے سے فائدہ ہوگا، پی سی بی کو ریونیو ملے گا، پلیئرز کا پول بھی بڑھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حسن نواز اچھا نوجوان کرکٹر ہے وہ سیکھ رہا ہے، عثمان طارق کی وجہ سے ٹیم کے بولنگ کمبی نیشن پر فرق پڑا ہے۔

    اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کشمیر سپریم لیگ کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ آزاد کشمیر کے اسپورٹس بورڈ نے کشمیر سپریم لیگ کو غیرقانونی کہہ کر بڑی غلطی کی ہے۔

    ڈائریکٹر آپریشن کشمیر سپریم لیگ کا کہنا تھا کہ کے ایس ایل کی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر کشمیر سپریم لیگ کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، کشمیر کے باصلاحیت نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے راستہ روکنے کی کوشش نہ کریں۔

    بابر اعظم نے پشاور زلمی کی جیت کا کریڈٹ کس کھلاڑی کو دیا؟

    انہوں نے کہا کہ کشمیر سپریم لیگ قانونی ہے، کرکٹ کے چاہنے والے اسے سپورٹ کریں۔

  • بابر اعظم نے پشاور زلمی کی جیت کا کریڈٹ کس کھلاڑی کو دیا؟

    بابر اعظم نے پشاور زلمی کی جیت کا کریڈٹ کس کھلاڑی کو دیا؟

    پی ایس ایل 10 کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں شکست دے دی، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے اختتام پر اظہار خیال کیا۔

    پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلے میں الزاری جوزف اور لیوک ووڈ کا اسپیل گیم چینجر ثابت ہوا۔

    اُنہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے جیت کی بنیاد رکھی، حسین طلعت نے عمدہ اننگزکھیلی، ٹاس کے موقع پر ہی کہہ دیا تھا کہ اب ہر میچ اہم ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہورقلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    بابر اعظم نے ناقابل شکست 56 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    حسین طلعت 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حارث 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 2 اور ٹم کوہلر کیڈ مور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین نے 2 اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    قلندرز کی ٹیم ابتدا سے ہی وکٹیں گنواتی رہی اور صرف 34 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

    سکندر رضا نے 52 رنز بناکر نمایاں رہے، فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی 5، عبداللہ شفیق 0، ڈیرل مچل 2 اور سیم بلنگز 9 رنز بنا کر پویلنی لوٹ گئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور رشاد حسین 13 رنز بناسکے۔

    "بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکار کرے گا تو ہمارا نقصان نہیں”

    پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لک ووڈ نے دو اور علی رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

  • شاہین آفریدی نے پشاور زلمی سے شکست پر کیا کہا؟

    شاہین آفریدی نے پشاور زلمی سے شکست پر کیا کہا؟

    پی ایس ایل 10 کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں شکست دے دی، میچ کے اختتام پر شاہین آفریدی نے اظہار خیال کیا۔

    شاہین آفریدی نے پشاور زلمی سے لاہور قلندرز کی شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے پوری کوشش کی، بدقسمت رہے جیت نہ سکے۔

    شاہین کا کہنا تھا کہ ایک سو ساٹھ رنز اس پچ پر اچھا اسکور ہوتا، آصف علی کو اس لیے اوپنر بھیجا تاکہ اپنا پورا گیم کھیل سکیں، وہ ڈومیسٹک میں بہت بار اوپن کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہورقلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    بابر اعظم نے ناقابل شکست 56 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    حسین طلعت 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حارث 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 2 اور ٹم کوہلر کیڈ مور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین نے 2 اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    قلندرز کی ٹیم ابتدا سے ہی وکٹیں گنواتی رہی اور صرف 34 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

    سکندر رضا نے 52 رنز بناکر نمایاں رہے، فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی 5، عبداللہ شفیق 0، ڈیرل مچل 2 اور سیم بلنگز 9 رنز بنا کر پویلنی لوٹ گئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور رشاد حسین 13 رنز بناسکے۔

    پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ اصلاحات کمیٹی قائم کردی

    پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لک ووڈ نے دو اور علی رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    پی ایس ایل 10 کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہورقلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    بابر اعظم نے ناقابل شکست 56 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    حسین طلعت 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حارث 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 2 اور ٹم کوہلر کیڈ مور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

     لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    قلندرز کی ٹیم ابتدا سے ہی وکٹیں گنواتی رہی اور صرف 34 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

    سکندر رضا نے 52 رنز بناکر نمایاں رہے، فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی 5، عبداللہ شفیق 0، ڈیرل مچل 2 اور سیم بلنگز 9 رنز بنا کر پویلنی لوٹ گئے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور رشاد حسین 13 رنز بناسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لک ووڈ نے دو اور علی رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

     پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔لاہور قلندرز نے آصف علی اور محمد آذب کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی مشکلات کا شکار ہے چار میچ کھیلے تین ہارے ہیں جبکہ لاہور نے چار میں دو میچ جیتے اور دو میں شکست ہوئی ہے۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پشاور زلمی کا پلڑا بھاری ہے۔ 19 میں سے 11 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    واضح رہے کہ ملتان میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کی تھی۔

  • پی ایس ایل 10: محمد رضوان اور کولن منرو پر جرمانہ عائد

    پی ایس ایل 10: محمد رضوان اور کولن منرو پر جرمانہ عائد

    پی ایس ایل 10 میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر محمد رضوان اور کولن منرو پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کولن منرو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    دونوں کھلاڑی پی ایس ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 2 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کے 10ویں اوور میں واقعہ پیش آیا تھا، کولن منرو نے افتخار احمد کی طرف ’چکنگ‘ کا اشارہ کیا جس پر محمد رضوان نے بحث کی تھی۔

    دونوں کھلاڑیوں نے چارجز کو قبول کرتے ہوئے جرمانہ تسلیم کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف محض 17.1 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں مسلسل پانچویں فتح حاصل کی۔