Tag: psl 10

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاکستان میں ہر سال کھیلی جانے والی ایک پیشہ ورانہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ ہے۔ اس کا آغاز 2015 میں ہوا تھا اور اس کا انتظام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرتا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز پر مبنی لیگ ہے، جس کا مطلب ہے کہ ٹیمیں پاکستان کے مختلف شہروں کی نمائندگی کرتی ہیں لیکن ان کی ملکیت نجی اداروں کے پاس ہے۔ فی الحال چھ ٹیمیں ہیں:

اسلام آباد یونائیٹڈ
کراچی کنگز
لاہور قلندرز
ملتان سلطانز
پشاور زلمی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
اس لیگ میں بین الاقوامی اور ملکی دونوں کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ پر مشتمل ہے جس میں ہر ٹیم دوسری ٹیم کے ساتھ دو بار کھیلتی ہے۔ اس کے بعد سرفہرست چار ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں، جس میں دو کوالیفائنگ فائنل اور ایک ایلیمینیٹر ہوتا ہے، جس کا اختتام فائنل میچ پر ہوتا ہے۔

پی ایس ایل دنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک بن چکی ہے، جو ایک وسیع مداحوں کی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور اعلیٰ معیار کی کرکٹ پیش کرتی ہے۔

  • ویڈیو: کولن منرو نے افتخار احمد پر ’چکنگ‘ کا الزام لگادیا

    ویڈیو: کولن منرو نے افتخار احمد پر ’چکنگ‘ کا الزام لگادیا

    پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو نے ملتان سلطانز کے افتخار احمد پر ’چکنگ‘ کا الزام لگا دیا۔

    گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف محض 17.1 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں مسلسل پانچویں فتح حاصل کی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران کولن منرو نے میچ کے 10ویں اوور امپائرز کی طرف اشارہ کیا۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    کولن منرو نے کہا کہ ملتان سطانز کے اسپنر افتخار احمد ‘چکنگ’ (یعنی غیر قانونی بالنگ ایکشن) کررہے ہیں جس کے بعد بالر اور بیٹر کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی۔

    بعدازاں افتخار احمد آن فیلڈ امپائر کے پاس گئے اور انہیں اشارہ کرنے سے منع کرنے کی تلقین کی۔ اس دوران محمد رضوان بھی آئے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بحث ہوئی،  واقعہ کی گرما گرمی کے باعث امپائرز کو مداخلت کرنا پڑی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

  • کین ولیمسن کراچی کنگز کو جوائن کرنے لاہور پہنچ گئے

    کین ولیمسن کراچی کنگز کو جوائن کرنے لاہور پہنچ گئے

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز کو جوائن کرنے کے لئے لاہور پہنچ گئے۔

    کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب ہوئے تھے۔ کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ شیڈول ہے۔

    کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 11ویں میچ میں کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا، خوشدل شاہ کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پاکستان سپر لیگ کو ابھی مزید بہتر کرنا ہے، شعیب ملک

    کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جبکہ ٹم سائفرٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ خوشدل شاہ 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

  • پاکستان سپر لیگ کو ابھی مزید بہتر کرنا ہے، شعیب ملک

    پاکستان سپر لیگ کو ابھی مزید بہتر کرنا ہے، شعیب ملک

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کو ابھی ہم نے مزید بہتر کرنا ہے اور اس حوالے سے دیکھنا چاہیے کہ کیسے کرنا ہے۔

    سابق کپتان شعیب ملک کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھنک ٹینک کا کام پلان کرنا ہے، کوشش ہے کہ جو غلطیاں پہلے ہوئی ہیں ان پر قابو پائیں اور اچھا کریں، ہمارا کام یہ ہے کہ جب موقع ملے تو ہم اچھا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے معاہدے میں لکھا ہوا ہے کہ کھیل سکتا ہوں تو اسی کے مطابق کھیل رہا ہوں۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ اگر مینٹور ہوں تو وہ رول ادا کروں،

    میرے بارے میں کرکٹرز آواز اٹھاتے ہیں کہ ان کرکٹرز کے بارے میں کیوں آواز نہیں اٹھاتے جو پی ایس ایل نہیں کھیل رہے باہر بیٹھے ہیں؟ کچھ کرکٹرز میرے ساتھ بہت پیار کرتے ہیں، میں ان سے زیادہ کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو ابھی ہم نے مزید بہتر کرنا ہے اور اس حوالے سے دیکھنا چاہیے کہ کیسے کرنا ہے۔ میں ابھی اچھے انداز سے کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور میرا فٹنس لیول بھی مقابلے کا ہے۔

    شعیب نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دس سال مکمل ہونے کے بعد اب چئیرمین اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے اور اسے زیادہ متاثر کن بنائیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ ٹیموں کی فیس کم ہونی چاہیے پلئیرز کو زیادہ فیس ملنا چاہیے، مجھے یقین ہے کہ اب اس حوالے سے اچھا پلان کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سابق قومی بیٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ شیعب ڈومیسٹک کرکٹ میں اسٹالینز کے مینٹور تھے اب وہ پی ایس ایل میں بطور پلئیرکھیل رہے ہیں۔

    شعیب ملک 43 سال ہونے کے باوجود دنیا بھر میں فرنچائز ٹورنامنٹ کھیلنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آل راؤنڈر اس وقت پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں، تاہم پاکستان کے سابق بلے باز محمد یوسف نے پی ایس ایل میں انکی شرکت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    شاداب خان نے محمد رضوان کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    پاکستان کے لیجنڈ بیٹر محمد یوسف نے زور دیا ہے کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کسی کو مینٹور بننا ہے یا کھلاڑی بننا ہے، انھوں نے پی سی بی پر اس بات کیلیے بھی زور دیا کہ وہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے درست موقف اختیار کرے۔

  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 10 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ملتان میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 169 رنز کا ہدف باآسانی 18ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    آندریز گھاؤس نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کولن منرو 45 اور صاحبزادہ فرحان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ اور مائیکل بریسویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

     ملتان سلطانز نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    عثمان خان 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان 36 اور یاسر خان نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    افتخار احمد 10 رنز بنا کر جیسن ہولڈر کا نشانہ بنے، مائیکل بریسیول نے 9 رنز بنائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد نواز، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

     ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

    ملتان سلطانز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، طیب طاہر اور کرس جارڈن پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، آندرے گھاؤس، جیسن ہولؑڈر، سلمان ارشاد اور سعد مسعودکو شامل کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پی ایس ایل 10 میں پوائئنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ ٹاپ پر ہے جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم ایک میچ جیت کر آخری نمبر پر ہے۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں اسلام آباد کی ٹیم 17 میں سے 9 میں فاتح رہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔

  • عبید شاہ کے وکٹ لینے پر عثمان خان نے انہیں دور جانے کا کہہ دیا، ویڈیو وائرل

    عبید شاہ کے وکٹ لینے پر عثمان خان نے انہیں دور جانے کا کہہ دیا، ویڈیو وائرل

    پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کے بولر عبید شاہ کے وکٹ لینے پر عثمان خان نے انہیں دور جانے کا کہہ دیا۔

    ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔

    عثمان خان 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان 36 اور یاسر خان نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

    افتخار احمد 10 رنز بنا کر جیسن ہولڈر کا نشانہ بنے، مائیکل بریسیول نے 9 رنز بنائے۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد نواز، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

    جب اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز ہوا تو عبید شاہ نے 22 رنز پر صاحبزادہ فرحان کی وکٹ حاصل کی اور جشن منانے کے لیے آگے بڑھے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان خان نے عبید شاہ کو قریب آنے نہیں دیا اور مسکراتے ہوئے انہیں دور جانے کا کہہ دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جب عبید شاہ نے سیم بلنگز کی وکٹ لی تو انہوں نے غلطی سے عثمان شاہ کے سر پر ہی ہاتھ مار دیا تھا جس کے سبب وہ نیچے گر گئے تھے۔

  • ابرار احمد نے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز چھوڑنے کی وجہ بتادی

    ابرار احمد نے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز چھوڑنے کی وجہ بتادی

    پاکستان ٹیم کے اسپنر ابرار احمد نے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز چھوڑنے کی وجہ بیان کردی۔

    پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر منفرد سر ہلانے والے جشن کے لیے مشہور ہین لیکن انہوں نے تنقید کے بعد اس انداز کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ابرار احمد نے کہا کہ جہاں یہ جشن مقبول ہوا تو وہیں اس نے تنازع کو بھی جنم دیا ہے۔

    انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے شبمن گل کو آؤٹ کرنے کے بعد اسی انداز میں جشن مناتے ہوئے انہیں جانے کا اشارہ کیا تھا جس پر شدید ردعمل آیا۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    اسپنر نے بتایا کہ انہوں نے یہ جشن گزشتہ پی ایس ایل میں شروع کیا تھا اور اسے جنوبی افریقا میں بھی اپنایا لیکن چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچ کے بعد تنقید کی گئی، میں نے کبھی کسی کو ناراض نہیں کیا اس میں اب آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اسپورٹس مین شپ کو اہمیت دیتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ ان کے اقدام سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔

    ابرار احمد نے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ کا اسکواڈ مضبوط ہے صرف ایک کامیابی ہمارے رفتار کو بدل سکتی ہے، امید ہے کہ بیٹرز اپنی فارم کو جاری رکھیں گے۔

    اسپنر نے کہا کہ میں فٹنس پر کام کررہا ہوں اور اگلے چھ ماہ بیٹنگ کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دوں گا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنا اگلا میچ 25 اپریل کو لاہور میں کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کے متبادل کا اعلان کردیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کے متبادل کا اعلان کردیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کے دوران جنوبی افریقہ کے کھلاڑی رسی وین ڈر ڈیوسن اور آسٹریلوی آل راؤنڈر میٹ شارٹ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر کائلی میئرز کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر رسی وین ڈر ڈیوسن پی ایس ایل 10 میں شامل نہیں ہوسکیں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم رسی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اس مشکل وقت میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

    مائیک ہیسن کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم اس وقت شاندار کھیل پیش کررہی ہے، اور ہم کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے۔ کائلی میئرز کے شامل ہونے سے اسکواڈ مزید بہتر ہوجائے گا، ان کی ٹیم میں موجود مثبت ہوگی۔

    دوسری جانب پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اچھی ہے، اس لیے شاداب کی کپتانی اچھی لگ رہی ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کے پاس ٹیم اچھی تھی اس لیے اس کی کپتانی اچھی لگ رہی تھی جیسے ہی ٹیم بدلی ہے، عباس آفریدی ودیگر کھلاڑی چلے گئے تو اس کے لیے مینج کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسی طرح شاداب ہے اس کے پاس ٹیم اچھی ہے کمبی نیشن اچھا کھلا رہے ہیں جب پریشر پڑے گا تب ان کی کپتانی کا اندازہ ہوجائے گا۔

    احمد شہزاد نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسا ہوتا ہے کہ تین چار میچ جیت جاؤ پھر دیکھا نہیں جاتا کہ لیڈر شپ کوالٹی ہے یا نہیں بس اس کو اگلا کپتان بنادیا جاتا ہے۔

    کے ایل راہول نے آئی پی ایل میں ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا

    انہوں نے کہا کہ شاداب نے بڑے عرصے بعد اچھی بولنگ کی ہے اور اگر وہ ایسا کرتے رہے ٹیم کو جتوایا تو ان کے لیے ٹیم کے دروازے ضرور کھلے ہیں۔

  • عبید شاہ نے غلطی سے عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا، ویڈیو وائرل

    عبید شاہ نے غلطی سے عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا، ویڈیو وائرل

    پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے وکٹ لینے کے بعد غلطی سے وکٹ کیپر عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا۔

    ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 229 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بناسکی۔

    سکندر رضا کی 47 اور سیم بلنگز کی 43 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    فخر زمان 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد نعیم 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ڈیرل مچل 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسامہ میر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    تاہم 14.5 اوورز میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب عبید شاہ کی گیند پر کامران غلام نے سیم بلنگز کا کیچ پکڑا تو عبید شاہ نے جشن مناتے ہوئے ہاتھ عثمان خان کے منہ پر مار دیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبید شاہ کا ہاتھ لگنے کے بعد عثمان خان گر گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    وائرل ویڈیو پر کرکٹ شائقین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’کرکٹ میچ دیکھ کر اس سے پہلے میں کبھی اتنا مسکرایا نہیں ہوں گا۔‘

    ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’نہیں بھائی عبید کو عثمان کے ساتھ کچھ ذاتی مسئلہ ہے۔‘ تیسرے صارف کا کہنا ہے کہ ’عبید شاہ نے عثمان کو سپر مین پنچ مارا ہے۔‘

  • ’مجھے معلوم تھا کہ پشاور زلمی کے پاس۔۔۔‘ خوشدل شاہ نے کیا کہا؟

    ’مجھے معلوم تھا کہ پشاور زلمی کے پاس۔۔۔‘ خوشدل شاہ نے کیا کہا؟

    پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم تھا کہ پشاور زلمی کا پارٹ ٹائمر ہی بولنگ کرے گا۔

    کراچی کنگز نے گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    خوشدل شاہ کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خوشدل شاہ نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ ان کے مین بولرز کے اوورز ختم ہوچکے ہیں اور کوئی پارٹ ٹائم ب ولر ہی آخری اوور کرے گا۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ان کے اہم بیٹر ہیں انہیں آؤٹ کرکے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔

    خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ میں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرکے لطف اندوز ہورہا ہے، بولنگ میں کارکردگی اچھی ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ خوشدل شاہ 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور چار اوورز میں 20 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔

    کراچی کنگز نے سیزن ٹین میں 5 میچ کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کی اور دو میں شکست ہوئی، کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

  • پی سی بی نے عامر جمال پر جرمانہ عائد کردیا

    پی سی بی نے عامر جمال پر جرمانہ عائد کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں پیش آئے واقعے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

    کراچی کنگز نے گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی،اس میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ واقعہ پہلی اننگز کے 15ویں اوور میں رونما ہوا تھا، جب عامر جمال نے حسین طلعت کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے قریب جاکر جملے کسے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    عامر جمال نے الزامات کا اعتراف کیا اور میچ ریفری افتخار احمد کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا، یہ الزامات آن فیلڈ امپائر فیصل خان آفریدی اور پال ریفل نے لگائے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، خوشدل شاہ کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ٹم سائفرٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔خوشدل شاہ 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    ’اسلام آباد کی ٹیم اچھی ہے اس لیے شاداب کی کپتانی اچھی لگ رہی ہے‘

    جیمز ونس 11، سعد بیگ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عرفان خان بھی 10 رنز بناسکے، محمد نبی کو 14 رنز پر عارف یعقوب نے آؤٹ کیا۔

    پشاور زلمی کی جانب سے لک ووڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، علی رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔