Tag: psl 10

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاکستان میں ہر سال کھیلی جانے والی ایک پیشہ ورانہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ ہے۔ اس کا آغاز 2015 میں ہوا تھا اور اس کا انتظام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرتا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز پر مبنی لیگ ہے، جس کا مطلب ہے کہ ٹیمیں پاکستان کے مختلف شہروں کی نمائندگی کرتی ہیں لیکن ان کی ملکیت نجی اداروں کے پاس ہے۔ فی الحال چھ ٹیمیں ہیں:

اسلام آباد یونائیٹڈ
کراچی کنگز
لاہور قلندرز
ملتان سلطانز
پشاور زلمی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
اس لیگ میں بین الاقوامی اور ملکی دونوں کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ پر مشتمل ہے جس میں ہر ٹیم دوسری ٹیم کے ساتھ دو بار کھیلتی ہے۔ اس کے بعد سرفہرست چار ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں، جس میں دو کوالیفائنگ فائنل اور ایک ایلیمینیٹر ہوتا ہے، جس کا اختتام فائنل میچ پر ہوتا ہے۔

پی ایس ایل دنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک بن چکی ہے، جو ایک وسیع مداحوں کی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور اعلیٰ معیار کی کرکٹ پیش کرتی ہے۔

  • پی سی بی کا پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کے لیے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان

    پی سی بی کا پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کے لیے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کے ڈرافٹ کے لیے نظرثانی شدہ پک آرڈ کا اعلان کردیا۔

    پی ایس ایل 10 میں ڈرافٹ کیٹیگریز کو کم کردیا گیا ہے، پچھلی تین پلاٹینیم کیٹیگریز کو اب دو میں یکجا کردیا گیا ہے اور ڈائمنڈ کیٹیگریز کی تعداد تین سے کم کرکے ایک کردی گئی ہے۔

    گولڈ کیٹیگریز کو تین سے کم کرکے دو کردیا گیا ہے جبکہ سلور کیٹیگریز کو پانچ سے کم کرکے تین کیا گیا ہے۔

    پلاٹینیم ون کیٹیگری میں لاہور قلندرز کی پہلی پک ہوگی اس کے بعد کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ شامل ہیں۔

    پلاٹینیم 2 کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی پک ہے اس کے بعد کراچی کنگز کا نمبر ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ تقریب 13 جنوری کو حضوری باغ لاہور میں دوپہر 12:30 بجے ہوگی۔

    یہ تقریب ابتدائی طور پر بلوچستان کے شہر گوادر میں ہونے والی تھی، "غیر متوقع لاجسٹک چیلنجز” کی وجہ سے اسے منتقل کر دیا گیا تھا۔

    پی سی بی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گوادر پاکستان بھر میں پی ایس ایل 2025 ٹرافی ٹور کے لیے اہم مقامات میں سے ایک ہوگا۔

    اس سے قبل تمام چھ ٹیموں نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ سے قبل اپنے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا۔

  • پی ایس ایل 10 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کو حتمی شکل دے دی گئی

    پی ایس ایل 10 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کو حتمی شکل دے دی گئی

    پی ایس ایل 10 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ تقریب 11 کے بجائے اب 13 جنوری کو لاہور میں ہوگی جس میں 6 ٹیمیں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی جس کے لیے کیٹیگریز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر، ٹم ساؤتھی، کرس لین سمیت 40 اوورسیز پلیئر پلاٹینیم کیٹیگری میں دستیاب ہیں۔

    پلاٹینیم کیٹیگری میں میتھیو شارٹ، مجیب الرحمان، مائیکل بریسویل، کوشال مینڈس اور جیسن روئے جیسے کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

    پلاٹینیم کیٹیگری میں آٹھ غیرملکی کھلاڑیوں کا انتخاب ہوسکتا ہے جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 اور گولڈ میں 165 غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

    نسانکا، اسالنکا، فن ایلن چیپ مین، جیسن ہولڈر، ایڈم ملنے، شان ایبٹ، کوربن بوش، ڈیرل مچل، ایلکس کیری، عثمان خواجہ، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان بھی سیزن ٹین کے ڈرافٹ میں دستیاب ہیں۔

    علاوہ ازیں پلاٹینم کیٹیگری کے لیے ڈرافٹ پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کو ابتدائی راؤنڈ میں پہلا انتخاب ملے گا، اس کے بعد ان کے روایتی حریف کراچی کنگز ہوں گے۔

    2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبر پر جبکہ پشاور زلمی چوتھی پک لے گی۔

    گزشتہ سیزن کی رنر اپ ملتان سلطانز پانچویں نمبر پر کھلاڑی کا انتخاب کرے گی جبکہ موجودہ چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر کھلاڑی پک کرے گی۔

  • پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کی تاریخ اور وینیو تبدیل

    پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کی تاریخ اور وینیو تبدیل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کی تاریخ اور وینیو کو تبدیل کردیا گیا۔

    کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو ہونا تھی جو اب دو روز بعد 13 جنوری کو لاہور میں ہوگی۔

    یہ تبدیلی پروڈکشن ٹیم اور براڈ کاسٹرز کو تیاری کو حتمی شکل دینے کے لیے اضافی وقت فراہم کرے گی۔

    رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی ریہرسل 12 جنوری کو ہوگی اور اس دوران مرکزی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے جائیں گے۔

    ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈرافٹنگ کی تاریخ میں تبدیلی ایک ہموار اور اچھی تقریب کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کو گوادر میں کروانے کا اعلان کیا تھا۔

    علاوہ ازیں پلاٹینم کیٹیگری کے لیے ڈرافٹ پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کو ابتدائی راؤنڈ میں پہلا انتخاب ملے گا، اس کے بعد ان کے روایتی حریف کراچی کنگز ہوں گے۔

    2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبر پر جبکہ پشاور زلمی چوتھی پک لے گی۔

    گزشتہ سیزن کی رنر اپ ملتان سلطانز پانچویں نمبر پر کھلاڑی کا انتخاب کرے گی جبکہ موجودہ چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر کھلاڑی پک کرے گی۔

  • پی ایس ایل 2025: کراچی کنگز نے ریٹینشنز کا اعلان کردیا

    پی ایس ایل 2025: کراچی کنگز نے ریٹینشنز کا اعلان کردیا

    کراچی، 4جنوری 2025 – ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی نمائندہ فرنچائز، کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے لیے اپنے کھلاڑیوں کی ریٹینشنز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ کنگز نے تجربہ کار اسٹار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج برقرار رکھتے ہوئے ایک متوازن اور مضبوط ٹیم بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    ڈائمنڈ:

    • حسن علی

    • جیمز ونس

    گولڈ:

    • شان مسعود

    • محمد عرفان خان

    سلور:

    • عرفات منہاس (برانڈ ایمبیسیڈر)

    • ٹِم سیفرٹ

    • زاہد محمود

    کراچی کنگز کے ہر ریٹین کردہ کھلاڑی نے اپنی منفرد صلاحیتوں اور قابلیت سے اسکواڈ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر حسن علی، ایک تجربہ کار کھلاڑی کے طور پر، کنگز کے بالنگ اٹیک کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔جیمز ونس، ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر، ٹیم میں قیمتی تجربہ اور شاندار بیٹنگ صلاحیتیں لاتے ہیں۔ کرکٹ کے سوجھ بوجھ میں اپنی مہارت کے لیے جانے جانے والے ونس، ٹاپ آرڈر کو استحکام اور ضرورت کے وقت پاور فراہم کرتے ہیں۔

    شان مسعود، کپتان کے طور پر، قیادت اور لگن کی علامت ہیں۔ ان کی ٹیم کے ساتھیوں کو انسپائر کی صلاحیت انہیں کھلاڑی اور قائد دونوں حیثیتوں میں ٹیم کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہے۔ محمد عرفان خان، دو شاندار سیزنز میں ایک ایمرجنگ کھلاڑی کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے بعد، اب گولڈ کیٹیگری میں ترقی پا چکے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ کے تجربے کے ساتھ، وہ ایک روشن مستقبل کے لیے ایک اُبھرتا ہوا ٹیلنٹ ہیں۔

    عرفات منہاس، سب کی توجہ کا مرکز بننے والے آل راؤنڈر، سلور کیٹیگری میں ریٹین کیے گئے ہیں۔ میدان پر کردار کے علاوہ، وہ اس سیزن کے لیے کنگز کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے ۔ ٹِم سایفرٹ، ایک متحرک وکٹ کیپر-بلے باز کے طور پر، اسکواڈ میں گہرائی اور لچک پیدا کرتے ہیں۔ ان کی صلاحیت ٹاپ آرڈر اور وکٹ کیپنگ ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط کرنے میں مددگار ہوگی۔ زاہد محمود، گزشتہ سیزن میں متبادل کھلاڑی کے طور پر کراچی کنگز کو جوائن کرنے کے بعد اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھانے والے لیگ اسپنر زاہد محمود بھی ریٹین ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ:

    "یہ ریٹینشنز ہمارے اس عزم کا اظہار کرتی ہیں کہ ہم  ایسی ٹیم بنائیں جو جذبے، استقامت، اور بہترین کارکردگی کی علامت ہو۔ یہ کراچی کنگز کے لیے ایک نئے دور کی تعمیر کا دوسرا سیزن ہے، اور ہم اپنی کور ٹیم کو مضبوط کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، خاص طور پر مقامی کھلاڑیوں کو۔ تجربہ کار اسٹارز اور نوجوان ٹیلنٹس کے اس امتزاج کے ساتھ، ہمیں یقین ہے کہ کنگز اس سیزن میدان کے اندر اپنے کھیل کے ساتھ میدان کے باہر بھی ایک نئی کراچی کنگز کے بہترین سفیر ہوں گے۔”

  • پی ایس ایل 10 میں فرنچائزز کا ریٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    پی ایس ایل 10 میں فرنچائزز کا ریٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے 6 فرنچائزز نے برقرار رکھنے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نے 7، 7 کھلاڑیوں کو ری ٹین کیا ہے، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8، 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

    کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں جیمز ونس اور حسن علی، گولڈ میں کپتان شان مسعود اور عرفان نیازی جبکہ سلور کیٹیگری میں عرفات منہاس، ٹم سائفرٹ اور زاہد محمود کو ری ٹین کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ تقریب گیارہ جنوری کو ہوگی۔

    کراچی کنگز

    پی ایس ایل 18 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا، 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے لیے دستخط کیے ہیں۔

    پی ایس ایل قواعد کے مطابق ہر فرنچائز کو 8 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔

    پی ایس ایل 10

  • پی ایس ایل 10: انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر ڈرافٹ میں شامل

    پی ایس ایل 10: انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر ڈرافٹ میں شامل

    انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر لیوک ووڈ نے 11 جنوری 2025 کو گوادر میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے باضابطہ طور پر پلیئر ڈرافٹ میں جوائن کر لیا ہے۔

    پی ایس ایل انتظامیہ نے اتوار کو ووڈ کی شمولیت کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے بہترین آؤٹ ہونے کی ایک نمایاں ریل شیئر کرتے ہوئے کیا۔

    ووڈ فرنچائز کرکٹ میں ایک مطلوبہ کھلاڑی ہیں، جو اس سے قبل آئی پی ایل، بی بی ایل، بی پی ایل، اور آئی ایل ٹی 20 جیسی ٹاپ لیگز میں حصہ لے چکے ہیں۔ وہ دو ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میں بھی انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

    England's Luke Wood joins PSL 10 Player Draft

    پی ایس ایل کے لیے یہ تیز گیند کوئی اجنبی نہیں ہے، وہ پشاور زلمی کے ساتھ دو سیزن کھیل چکے ہیں۔ اپنے دور کے دوران، انہوں نے 12 میچوں میں 30.30 کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کیں۔

    ووڈ PSL 10 کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹر کرنے والے چھٹے انگلش کھلاڑی اور 16ویں بین الاقوامی کرکٹر بن گئے ہیں، جو پہلی بار بلوچستان میں منعقد ہوگا۔

    غیر ملکی کھلاڑی PSL 10 ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ

    ایلکس کیری

    عثمان خواجہ

    کوربن بوش

    ریلی روسو

    کولن منرو

    ڈیرل مچل

    ٹام کوہلر-کیڈمور

    ٹام کرن

    ڈیوڈ ولی

    دیوڈ ملان

    جیسن رائے

    شکیب الحسن

    مستفیض الرحمن

    سکندر رضا

  • پی ایس ایل 10، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی دستیاب

    پی ایس ایل 10، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی دستیاب

    بنگلا دیش کے اہم فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لیے سائن کر لیا۔

    مستفیض الرحمان نے آئندہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے، وہ ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے پول میں شامل ہو گئے ہیں۔

    اس سے قبل، انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز جیسن رائے نے بھی پی ایس ایل 10 کے لیے سائن اپ کیا تھا، جس نے ستاروں سے بھرپور لائن اپ میں اضافہ کیا۔ علاوہ ازیں پی ایس ایل انتظامیہ نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

    کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل اس وقت جاری ہے جس کا ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں ہونا ہے۔

    انگلش کرکٹر نے مہنگی ترین بھارتی لیگ کو اہمیت نہ دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کیلئے پلئیر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹرڈ کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    ڈیوڈ ولی کو انڈین پریمیر لیگ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا تاہم انھوں نے اب بھارتی ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی اور پی ایس ایل کو ترجیح دی ہے۔

    اس سے قبل ہونے والے پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن میں انگلش کرکٹر نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی انھیں فرنچائز نے باضابطہ طور پر سائن کیا تھا اور ان کی پرفارمنس بھی اچھی رہی تھی۔

    پی ایس ایل میں ڈیوڈ ولی نے اپنے 11 میچز میں 20.40 کی اوسط اور 7.46 کے اکانومی ریٹ سے 15 وکٹیں حاصل کیں تھی اور سیزن کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والر بولر بنے تھے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 2025 کے ڈرافٹ کے سلسلے میں غیرملکی پلیئرز کی رجسٹریشن جاری ہے یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کئی نامور انگلش کرکٹرز رجسٹریشن کے عمل کا حصہ ہیں۔