Tag: psl 10

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاکستان میں ہر سال کھیلی جانے والی ایک پیشہ ورانہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ ہے۔ اس کا آغاز 2015 میں ہوا تھا اور اس کا انتظام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرتا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز پر مبنی لیگ ہے، جس کا مطلب ہے کہ ٹیمیں پاکستان کے مختلف شہروں کی نمائندگی کرتی ہیں لیکن ان کی ملکیت نجی اداروں کے پاس ہے۔ فی الحال چھ ٹیمیں ہیں:

اسلام آباد یونائیٹڈ
کراچی کنگز
لاہور قلندرز
ملتان سلطانز
پشاور زلمی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
اس لیگ میں بین الاقوامی اور ملکی دونوں کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ پر مشتمل ہے جس میں ہر ٹیم دوسری ٹیم کے ساتھ دو بار کھیلتی ہے۔ اس کے بعد سرفہرست چار ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں، جس میں دو کوالیفائنگ فائنل اور ایک ایلیمینیٹر ہوتا ہے، جس کا اختتام فائنل میچ پر ہوتا ہے۔

پی ایس ایل دنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک بن چکی ہے، جو ایک وسیع مداحوں کی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور اعلیٰ معیار کی کرکٹ پیش کرتی ہے۔

  • پی ایس ایل 10: مایہ ناز کرکٹر نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

    پی ایس ایل 10: مایہ ناز کرکٹر نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

    پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے لیے جنوبی افریقا کے مایہ ناز کرکٹر نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔

    پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز 17 مئی سے شروع ہوں گے، جنوبی افریقا کے کھلاڑی وین ڈر ڈوسن نے میچز میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔

    وین ڈر ڈوسن اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔

    واضح رہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بقیہ میچز میں دستیابی سے متعلق فرنچائزز کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

    لاہور قلندرز کے سکندر رضا نے بھی سوشل میڈیا جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’آرہا ہوں انشا اللہ۔‘

    کیا سکندر رضا پی ایس ایل بقیہ میچز میں شرکت کریں گے؟

    یاد رہے کہ 17 مئی کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

    اتوار کے روز راولپنڈی میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ہوگا۔

    پنڈی میں آخری میچ 19 مئی کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    لاہور کا قذافی اسٹیڈیم بالترتیب 21، 22 اور 23 مئی کو کوالیفائر، ایلیمنیٹر 1 اور کوالیفائر 2 کی میزبانی کی جائے گی۔

    ٹورنامنٹ کا فائنل بھی لاہور میں 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

  • کیا سکندر رضا پی ایس ایل بقیہ میچز میں شرکت کریں گے؟

    کیا سکندر رضا پی ایس ایل بقیہ میچز میں شرکت کریں گے؟

    پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کے زمبابوین کھلاڑی سکندر رضا نے بقیہ میچز میں شرکت کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق 17 مئی کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

    اتوار کے روز راولپنڈی میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ہوگا۔

    پنڈی میں آخری میچ 19 مئی کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    لاہور کا قذافی اسٹیڈیم بالترتیب 21، 22 اور 23 مئی کو کوالیفائر، ایلیمنیٹر 1 اور کوالیفائر 2 کی میزبانی کی جائے گی۔

    ٹورنامنٹ کا فائنل بھی لاہور میں 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

    یہ پڑھیں: پی ایس ایل 10: بقیہ میچز کھیلنے کیلیے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار

    تاہم غیرملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بقیہ میچز میں دستیابی سے متعلق فرنچائزز کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

    لاہور قلندرز کے سکندر رضا نے بھی سوشل میڈیا جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’آرہا ہوں انشا اللہ۔‘

    اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سکندر رضا زمبابوے کی آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز جو 22 مئی سے شروع ہو رہی ہے اس سے وابستگی کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    تاہم، ان کی حالیہ پوسٹ نے پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں واپسی کی تصدیق کردی ہے۔

    ٹورنامنٹ میں اب تک 39 سالہ کھلاڑی نے نو میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 45.60 کی شاندار اوسط اور 162.85 کے اسٹرائیک ریٹ سے 228 رنز بنائے ہیں جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

  • پی ایس ایل 10: بقیہ میچز کھیلنے کیلیے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار

    پی ایس ایل 10: بقیہ میچز کھیلنے کیلیے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار

    بھارت کی جنگی جارحیت کے باعث ملتوی کی گئی پی ایس ایل 10 کا باقی ٹورنامنٹ 17 مئی سے شروع ہوگا غیر ملکی کھلاڑیوں پاکستان آنے کو تیار ہیں۔

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت کے جنگی جنون اور پاکستان پر حملوں کے بعد پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

    تاہم پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور دونوں ممالک میں جنگ بندی کے بعد اب پی ایس ایل 17 مئی سے دوبارہ ری شیڈول کر دی گئی ہے۔

    پی ایس ایل 10 جہاں رکی تھی۔ 17 مئی کو اس کا آغاز وہیں سے ہوگا لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے فرنچائز کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان واپس آنے کے لیے تیار ہیں اور انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کی حامی بھر لی ہے۔

    ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ فخر کا باعث ہوتا ہے۔

    ایلکس ہیلز پی ایس ایل 10 میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اس کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے صرف ایک فتح کی ضرورت ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-schedule-of-the-remaining-matches-annouced/

  • پی ایس ایل 10 کے ٹکٹ کب سے دستیاب ہوں گے؟

    پی ایس ایل 10 کے ٹکٹ کب سے دستیاب ہوں گے؟

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے ٹکٹ کل سے شائقین کو دستیاب ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹکٹ آن لائن کے ساتھ ساتھ نجی کوریئر کمپنی کے مقرر کردہ آؤٹ لیٹس سے بھی خریدے جاسکتے ہیں۔

    پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتوں سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے، اس لیے امکان ہے کہ قیمتیں وہی رہیں گی جیسا کہ پہلے اعلان کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق 17 مئی کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

    یہ پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

    اتوار کے روز راولپنڈی میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ہوگا۔

    پنڈی میں آکری میچ 19 مئی کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    لاہور کا قذافی اسٹیڈیم بالترتیب 21، 22 اور 23 مئی کو کوالیفائر، ایلیمنیٹر 1 اور کوالیفائر 2 کی میزبانی کی جائے گی۔

    ٹورنامنٹ کا فائنل بھی لاہور میں 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

  • چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل سے متعلق بڑا اعلان

    چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل سے متعلق بڑا اعلان

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کی بحالی کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر ٹوئٹ کرکے بتایا کہ پی ایس ایل وہیں سے شروع ہوگا جہاں روکا گیا تھا، ہم متحد ہیں اور کرکٹ کا جشن منائیں گے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز 17 مئی سے شروع ہوں گے، پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائیگا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر کرکٹ کے اسپرٹ کا جشن منانے جارہے ہیں، تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل 10 اور بھارت میں آئی پی ایل کا ٹورنامنٹ جاری تھا،لیکن مودی سرکار کے جنگی جنون کے باعث دونوں لیگز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ اختتامی مراحل میں جاری ہے۔ پی ایس ایل کے فائنل اور پلے آف مرحلے کے تین میچز سمیت مجموعی طور پر 8 میچز کھیلے جانے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے باعث دو روز قبل پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابتدائی طور پر دبئی منتقل کر دیے گئے تھے۔ بعد ازاں اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ پر کیا کہا؟

    ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، الیکس کیری، کیمرون گرین، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیتھن لیون، اسکاٹ بولینڈ، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

  • پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے لیے مجوزہ شیڈول تیار

    پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے لیے مجوزہ شیڈول تیار

    پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے لیے مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 10 کے باقی 8 میچز 17 سے 25 مئی تک کروانے کی توقع ہے، مجوزہ شیڈول کے تحت میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    یہ پڑھیں: پی ایس ایل 10 کی تمام خبریں

    واضح رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل 10 اور بھارت میں آئی پی ایل جاری تھا لیکن مودی سرکار کا جنگی جنون کرکٹ کو لے ڈوبا اور دونوں لیگز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اب پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز پاکستان میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل 10 کے پلے آف مرحلے کی دوڑ سے ملتان سلطانز کی ٹیم باہر ہوچکی ہے، کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے پلے آف میں پہنچنے کا فیصلہ بقیہ میچز کے دوران ہوگا۔۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

  • پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

    پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

    پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان کی سب سے بڑی لیگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کرانے کی تیاریاں شروع ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ فرنچائز مالکان سے بھی مشاورت کر رہی ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں سےدستیابی پربات چیت کی جا رہی ہے ساتھ ہی غیر ملکی کھلاڑیوں سے بھی رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کےمطابق پی ایس ایل کےبقیہ میچز کا شیڈول بنایا جائے گا جبکہ کل تک بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بقیہ 8 میچز کا شیڈول انٹرنیشنل سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جائے گا جس کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دینگے۔

    پاک بھارت جنگ بندی: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل 10 اور بھارت میں آئی پی ایل جاری تھیں لیکن مودی سرکار کا جنگی جنون کرکٹ کو لے ڈوبا اور دونوں لیگز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اب پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز پاکستان میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہی کرائے جائیں گے۔ جب کہ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ اختتامی مراحل میں جاری ہے۔ پی ایس ایل کے فائنل اور پلے آف مرحلے کے تین میچز سمیت مجموعی طور پر 8 میچز کھیلے جانے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے باعث دو روز قبل پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابتدائی طور پر دبئی منتقل کر دیے گئے تھے۔ بعد ازاں اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

  • پاک بھارت جنگ بندی: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ اہم خبر

    پاک بھارت جنگ بندی: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ اہم خبر

    پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ 10 کے ملتوی کیے جانے والے میچز کہاں کرائے جائیں گے اس حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

    پاکستان میں پی ایس ایل 10 اور بھارت میں آئی پی ایل جاری تھیں۔ تاہم مودی سرکار کا جنگی جنون کرکٹ کو لے ڈوبا اور دونوں لیگز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اب پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز پاکستان میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہی کرائے جائیں گے۔ جب کہ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیگ کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے نہ آنے کی صورت میں یہ میچز غیر ملکی کھلاڑیوں کے بغیر کھیلے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ پی ایس ایل ٹیموں کا باقی 8 میچز میں مکمل انحصار ملکی کھلاڑیوں پر ہوگا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرائے جانے کا حتمی فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ اختتامی مراحل میں جاری ہے۔ پی ایس ایل کے فائنل اور پلے آف مرحلے کے تین میچز سمیت مجموعی طور پر 8 میچز کھیلے جانے ہیں۔

    پاک بھارت کشیدگی کے باعث دو روز قبل پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابتدائی طور پر دبئی منتقل کر دیے گئے تھے۔ بعد ازاں اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

  • چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل سلمان نصیر کا فرنچائزز سے رابطہ

    چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل سلمان نصیر کا فرنچائزز سے رابطہ

    چیف ایگزیکٹو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سلمان نصیر نے فرنچائزز سے رابطہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل سلمان نصیر نے فرنچائزز سے رابطہ کرکے کھلاڑیوں کے مقامات کا پتا کرنے کی درخواست کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے نئے شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل کی ٹیموں سے رپورٹ ملنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

    پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل 10 غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

    ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ اس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، میچز کی منسوخی کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہماری خوشی کا ذریعہ ہے مگر ملک کی خود مختاری اولین ترجیح ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کے ذہنی سکون اور ان کے اہلِ خانہ کے خدشات کا احترام کرتے ہیں۔

    علاوہ ازیں پی سی بی نے تمام شراکت داروں، فرنچائزز، کھلاڑیوں اور اسپانسرز کی کوششوں کو سراہا ہے۔

  • پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل 10 غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

    پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل 10 غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

    ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ اس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، میچز کی منسوخی کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

    ترجمان پی سی بی کے مطابق ایل او سی پر صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے، بھارت کی جانب سے 78 ڈرونز کی دراندازی اور میزائل حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باعث قومی توجہ اور جذبات افواج پاکستان کے ساتھ جڑے ہیں، پی سی بی اور کھلاڑی شہدا کے لواحقین اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ہماری خوشی کا ذریعہ ہے مگر ملک کی خود مختاری اولین ترجیح ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کے ذہنی سکون اور ان کے اہلِ خانہ کے خدشات کا احترام کرتے ہیں۔

    علاوہ ازیں پی سی بی نے تمام شراکت داروں، فرنچائزز، کھلاڑیوں اور اسپانسرز کی کوششوں کو سراہا ہے۔