Tag: psl 10

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاکستان میں ہر سال کھیلی جانے والی ایک پیشہ ورانہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ ہے۔ اس کا آغاز 2015 میں ہوا تھا اور اس کا انتظام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرتا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز پر مبنی لیگ ہے، جس کا مطلب ہے کہ ٹیمیں پاکستان کے مختلف شہروں کی نمائندگی کرتی ہیں لیکن ان کی ملکیت نجی اداروں کے پاس ہے۔ فی الحال چھ ٹیمیں ہیں:

اسلام آباد یونائیٹڈ
کراچی کنگز
لاہور قلندرز
ملتان سلطانز
پشاور زلمی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
اس لیگ میں بین الاقوامی اور ملکی دونوں کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ پر مشتمل ہے جس میں ہر ٹیم دوسری ٹیم کے ساتھ دو بار کھیلتی ہے۔ اس کے بعد سرفہرست چار ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں، جس میں دو کوالیفائنگ فائنل اور ایک ایلیمینیٹر ہوتا ہے، جس کا اختتام فائنل میچ پر ہوتا ہے۔

پی ایس ایل دنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک بن چکی ہے، جو ایک وسیع مداحوں کی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور اعلیٰ معیار کی کرکٹ پیش کرتی ہے۔

  • پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل 10 کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

    2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 10 پلے آف کے لیے باضابطہ طور پر کوالیفائی کرلیا، گلیڈی ایٹرز نے یہ اعلان سوشل میڈیا پیج پر پوسٹر شیئر کرکے کیا۔

    پوسٹر میں کپتان سعود شکیل، محمد عامر اور رائلی روسو شامل ہیں۔

    انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کرکے لکھا گی کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف میں جگہ بنالی۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 8 میچوں میں 11 پوائنٹس ہیں اور ان کا رن ریٹ 0.906 ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شروع کے میچوں میں ناکامی کے بعد اپنے اگلے میچوں میں شاندار واپسی کی جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا۔

    پلے آف میں جگہ بنانے کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے اگلے دو میچ اہم ہیں کیونکہ وہ ٹاپ ٹو میں جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ انہیں پی ایس ایل 10 فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے دو مواقع ملیں گے۔

    کوئٹہ کا اگلا میچ بدھ کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف راولپنڈی میں شیڈول ہے جبکہ لیگ مرحلے کا آخری میچ اتوار کو سب سے نیچے والے سلطانز کے خلاف کھیلا جانا ہے۔

  • پی ایس ایل میں اضافی ٹیموں سے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت آگئی

    پی ایس ایل میں اضافی ٹیموں سے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت آگئی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر نے واضھ کیا ہے کہ لیگ کے آٗنددہ 11ویں سیزن میں دو نئی ٹیمیں شامل کی جائیں گی۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے شہر جن میں حیدرآباد، میرپورخاص، سیالکوٹ اور فیصل آباد شامل ہیں یہ درست نہیں ہے۔

    سلمان نصیر ن ےلیگ کی توسیع کی تصدیق کی اور کہا کہ حالیہ رپورٹس میں جن شہروں کا ذکر کیا گیا ہے وہ صرف قیاس آرائیاں ہیں اور کچھ نہیں۔

    انہوں نے شائقین کو یقین دلایا کہ نئی ٹیموں کے لیے شہروں کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور مناسب وقت پر مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

    اس سے قبل رپورٹس گردش کر رہی تھیں کہ لیگ کے 2026 ایڈیشن میں توسیع کے لیے چار شہروں پر غور کیا جا رہا ہے۔

    "پی سی بی پی ایس ایل 11 کے لیے مزید دو ٹیمیں شامل کرے گا۔

    پی ایس ایل جو 2016 میں پانچ ٹیموں کے ساتھ شروع ہوئی تھی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ 2018 میں ملتان سلطانز کے اضافے کے ساتھ چھ ٹیمیں ہوگئی تھیں۔

    لیگ کا جاری 10 واں ایڈیشن اپنے اختتام کے قریب ہے، محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔

  • شاہین شاہ آفریدی کی بے رُخی پر سابق کرکٹرز نے کیا کہا؟

    شاہین شاہ آفریدی کی بے رُخی پر سابق کرکٹرز نے کیا کہا؟

    پی ایس ایل 10 میں کراچی سے میچ ہارنے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ کا بے رخی والا انداز سابق کرکٹرز کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

    پی ایس ایل 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ لیگ میں دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز اپنا گزشتہ کراچی کنگز کے خلاف میچ ہار کر بڑی مشکل میں آ چکی ہے اور پلے آف مرحلے میں رسائی کے لیے اس کو پشاور زلمی کے خلاف اپنا آخری میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

    اس میچ میں جہاں کراچی کنگز کے نوجوان بیٹر عرفان خان کی جارحانہ بیٹنگ کا کمال ہے۔ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کے ایک اوور میں تین چھکے مار کر میچ کا رخ اپنی جانب موڑا۔

    میچ کے بعد گفتگو میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا رویہ کافی روکھا رہا اور انہوں نے پریزنٹر زینب کے سوالات کے جوابات کافی بے رخی سے دیے۔

    فاسٹ بولر کا یہ بے رخی کا انداز سابق کرکٹرز کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ ایک مقامی نجی ٹی وی چینلز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا کہ جب آپ ہارتے ہیں تو ایسے سوالات تو آئیں گے۔ میں بھی اگر اس جگہ ہوتا تو ایسے ہی سوالات کرتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر اور محمد آصف بڑے بولر تھے تو کیا اگر کوئی ان سے سوال کرتا تو کیا وہ ایسے بے رخی سے جواب دیتے۔

    سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ بعض سوالات غصہ دلانے والے ہوتے ہیں لیکن شاہین سے جو سوالات کیے گئے وہ بنتے تھے کہ میچ ہارنے، بولنگ خامیوں اور آخری تین اوورز میں مار پڑنے سے متعلق ان سے ہی سوال ہونا تھا۔

  • ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ نے  پشاور زلمی سے شکست پر کیا کہا؟

    ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ نے پشاور زلمی سے شکست پر کیا کہا؟

    ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ کا پشاور زلمی سے شکست کے بعد کہنا تھا کہ ہم یہ تیسرا مسلسل میچ ہارے ہیں، جو نتائج سامنے آئے ہیں ہم ان سے خوش نہیں ہیں۔

    سلطانز کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری چار سے پانچ وکٹیں جلدی گرگئیں جس کی وجہ سے مومینٹم نہیں حاصل کرسکے۔

    اُنہوں نے کہا کہ آپ میچ ہارنے کے بعد تبدیلیاں کرنا شروع کردیتے ہیں، کوئی بھی ٹیم مسلسل اچھا نہیں کرسکتی، میں شائقین کرکٹ سے معذرت خواہ ہوں، ہم اچھے نتائج نہیں دے سکے۔

    کوچ جولین ووڈ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پہلا میچ ہارنے کے بعد پھر اُبھر نہیں سکے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 25ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 109 رنز کا ہدف 13 اوورز میں باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

    مچل اووین ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان بابر اعظم کو 8 رنز پر شاہد عزیز نے بولڈ کیا، میکس برائنٹ 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ‘ملتان سلطانز نے ایسی ٹیم بناکر لوگوں کی دلچسپی ختم کردی’

    ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا تھا۔

  • احمد دانیال نے اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ والد کے نام کردیا

    احمد دانیال نے اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ والد کے نام کردیا

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم پشاور زلمی کے آل راؤنڈر احمد دانیال نے اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے والد کے نام کردیا۔

    ملتان میں میچ کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میں نے اس مین آف دی میچ کیلئے چار سال انتظار کیا ہے، اور پی ایس ایل میں یہ میرا پہلا اعزاز ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز میرے مرحوم والد کیلیے ہے کیونکہ میں ان کی زندگی میں کرکٹر نہیں بن سکا لیکن آج ملنے والا یہ اعزاز میں اپنے مرحوم والد کے نام کرتا ہوں۔

    یاد رہے کہ آج کے 26ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو آسانی سے 7 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ میں پشاور زلمی کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت ملتان سلطانز کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹہر سکا اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے 3، معاذ صداقت اور لک ووڈ 2 جب کہ الزاری جوزف، صائم ایوب اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    علاوہ ازیں پشاور زلمی کے آل راؤنڈر احمد دانیال کا کہنا ہے کہ آخری دونوں میچ جیتنے کی کوشش کرنی ہے، مجھے بیٹنگ کا شوق ہے اس پر کام کر رہا ہوں۔

    ملتان میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے زلمی کے آل راؤنڈر احمد دانیال نے کہا کہ دو میچ میں نے کھیل لیے، سب ایک دوسرے کو بیک اپ کرتے ہیں۔

    احمد دانیال کا کہنا تھا کہ محنت سب نے کی ہوتی ہے، ملتان بہت اچھی ٹیم ہے۔ بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احمد دانیال نے کہا کہ میرے خیال سے بابر اعظم کا اپنا فیصلہ تھا وہ ٹیم کے لیے سوچتے ہیں۔

    احمد دانیال کا مزید کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ بابر اعظم کی کپتانی میں کھیل رہا ہوں، وہ بیٹنگ سے متعلق اچھے مشورے دیتے ہیں۔

  • ‘ملتان سلطانز نے ایسی ٹیم بناکر لوگوں کی دلچسپی ختم کردی’

    ‘ملتان سلطانز نے ایسی ٹیم بناکر لوگوں کی دلچسپی ختم کردی’

    پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز نے ایسی ٹیم بناکر لوگوں کی دلچسپی ختم کردی۔

    اے آر وائی کے پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ 10 میں ملتان سلطانز کی زوال پذیر کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ملتان کے اونر کوپتہ ہی نہیں ٹیم کیا بنائی ہے، ملتان سلطانز نے آج 3 مین بیٹسمین بٹھا دیے۔

    سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم چار بار آل آؤٹ ہوئی، ملتان سلطانز کا معیار تو خود ہی نیچے گرگیا ہے، میرے خیال میں ملتان کی ٹیم سلیکشن ٹھیک نہیں ہوئی۔

    خیال رہے کہ پاکستان پی ایس ایل 10 کے 25ویں میچ میں بھی ملتان سلطانز کو پشاورزلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 109 رنز کا ہدف 13 اوورز میں باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

    پاکستان سپر لیگ 10 میں ملتان سلطانز کی کارکردگی انتہائی خراب رہی، نہ صرف ٹیم چار بار آل آئوٹ ہوئی بلکہ 9 میں سے 8 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-multan-sultan-v-peshawar-zalmi-match-25/

  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    پی ایس ایل 10 کے 25ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 109 رنز کا ہدف 13 اوورز میں  باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

    مچل اووین ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان بابر اعظم کو 8 رنز پر شاہد عزیز نے بولڈ کیا، میکس برائنٹ 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    شائے ہوپ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، طیب طاہر 22 اور کپتان محمد رضوان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    شاہد عزیز 1 اور ڈیوڈ ولی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد عامر برکی 3 اور یاسر خان 10 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لک ووڈ اور معاذ صداقت نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، علی رضا، صائم ایوب اور الزاری جوزف ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

    پشاور کے لیے میچ جیتنا لازم ہے اگر آج کا میچ ہارے تو اگلے دونوں میچوں کو لازمی جیتنا ہوگا، بابر الیون نے اب تک 7 میں سے صرف 3 میچ جیتے ہیں۔

    پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی پانچویں اور ملتان سلطانز کی آخری پوزیشن ہے اور رضوان الیون پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں سلطانز کا پلڑا بھاری ہے 17 میں سے 11 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  • فخر زمان نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ‌ دیا

    فخر زمان نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ‌ دیا

    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں سنسنی خیز میچز جاری ہیں فخر زمان نے پی ایس ایل کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہے۔ لاہور قلندرز کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے لیگ کا ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

    فخر زمان نے گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف 33 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز گوکہ یہ میچ نہ جیت سکی لیکن اس کے جارح مزاج اوپنر نے نصف سنچری بنا کر پی ایس ایل کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان کی یہ پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کے لیے 24 ویں نصف سنچری تھی اور وہ پاکستان سپر لیگ میں کسی بھی ایک ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ نصف سنچری بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

    ان کے پیچھے دو سال سے پشاور زلمی کی نمائندگی اور قیادت کرنے والے بابر اعظم ہیں جنہوں نے کراچی کنگز کی جانب سے 23 نصف سنچریاں اسکور کی ہوئی ہیں۔

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 22 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے، کامران اکمل پشاور زلمی کی جانب سے 15 نصف سنچریاں اسکور کرکے چوتھے جبکہ بابر اعظم اپنی حالیہ فرنچائز پشاور زلمی کے لیے 14 نصف سنچریاں بنا کر اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-play-off-points-table-position/

  • ’لاہور قلندرز کے دو بولرز کی وجہ سے کراچی کنگز جیت گئی‘

    ’لاہور قلندرز کے دو بولرز کی وجہ سے کراچی کنگز جیت گئی‘

    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے لاہور قلندرز کو میچ ہروایا۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    کراچی کنگز نے بارش سے متاثرہ میچ میں 168 رنز کا ہدف تین گیند پہلے حاصل کیا تھا، عرفان نیازی 48 رنز کی میچ وننگز اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    تاہم سابق فاسٹ بولرز تنویر احمد نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 15 اوورز میں 161 رنز کا ہدف برا ٹارگٹ نہیں تھا، کراچی کنگز کی جانب عباس آفریدی نے زبردست بولنگ کرکے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سوچنے والی بات یہ ہے کہ جب کراچی کنگز کی ٹیم 161 رنز کا ہدف حاصل کرنے آئی تو اسٹارٹ بہت اچھا تھا سائفرٹ اور وارنر نے 24 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے لیکن کراچی کنگز کی جیتی کیسے صرف دو بولرز ایسے تھے جن کی وجہ سے کراچی کنگز کی ٹیم جیتی ہے۔

    تنویر احمد کا کہنا تھا کہ میں سر پکڑ کر بیٹھ گیا کہ شاہین اور حارث پاکستان کے ٹاپ کلاس کے بولرز ہیں، 12 اوورز میں 120 رنز تھے اور 161 رنز کا ہدف تھا سوچیں حارث اور شاہین نے کیا ہے، 13ویں اوور میں شاہین نے 21 اور 14ویں اوور میں حارث نے 20 رنز دیے تین، تین چھکے کھارہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ بولرز ہیں جن کے لیے ہم کہتے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم ان کے بغیر مکمل نہیں۔

  • خود پر یقین تھا میچ جتوا سکتا ہوں، عرفان نیازی

    خود پر یقین تھا میچ جتوا سکتا ہوں، عرفان نیازی

    پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے جارح مزاج بیٹر عرفان خان نیازی کا کہنا ہے کہ خود پر یقین تھا کہ میچ جتوا سکتا ہوں۔

    کراچی کنگز کے جارح مزاج بیٹر عرفان خان نیازی نے لاہور قلندرز کے خلاف شاندار بیٹںگ پر کہا کہ برے وقت میں ٹیم مینجمنٹ نے بھرپور سپورٹ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ میری بہترین اننگز میں سے ایک تھی، ایسے ہی کھیل کی صلاحیت رکھتا ہوں لیکن کچھ وقت سے پرفارم نہیں کر پارہا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم لاہور میں کامیابی کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

    کنگز گروپ اسٹیج کے آخری دو میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلیں گے، کراچی کی ٹیم پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔

    کراچی کنگز نے اب تک آٹھ میں سے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی اور دس پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    کراچی کنگز نے بارش سے متاثرہ میچ میں 168 رنز کا ہدف تین گیند پہلے حاصل کیا تھا، عرفان نیازی 48 رنز کی میچ وننگز اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    پی ایس ایل 10 میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوگا۔