Tag: psl-2

  • پی ایس ایل سیزن 2 کے یاد گار لمحے

    پی ایس ایل سیزن 2 کے یاد گار لمحے

    پاکستان سپر لیگ سیزن 2 گزشتہ رات لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اپنی پوری شان وشوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا‘ ایونٹ کے فاتح کا سہرا پشاورزلمی کے سر بندھا لیکن کل رات ہونے والا فائنل پوری پاکستانی قوم کی جیت کا نشان تھا۔

    پہلے سیزن کی نسبت یہ سیزن زیادہ سنسنی خیز رہا اور کئی ایسے مناظر تھے جو شاید سالوں بعد بھی یاد رکھیں جائیں گے۔ ایسے ہی کچھ مناظر ہم آپ کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

    پی ایس ایل سیزن 2 کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا اوراس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اورہزاروں شائقین کرکٹ آخری لمحے تک ٹکٹ کے حصول کی کوشش کرتے رہے ‘ ملک بھر میں میچ دیکھنے کے لیے سینکڑوں مقامات پر اسکرین لگائی گئیں۔

    پی ایس ایل کے سیزن 2 کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ دنیا بھر میں اسے آن لائن دیکھا گیا اور آن لائن دیکھنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی تھی۔

    پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کرلیا

    فائنل میچ سے پہلے ہونے والی تقریب کے رنگا رنگ لمحات

    کراچی کنگز کے کرس گیل پشاور زلمی کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے

    کمارا سنگاکارا کا شاندار شاٹ اور بال تماشائیوں کے ہاتھوں میں

    پی ایس ایل سیزن 2 کی واحد سینچری

    وہ لمحہ جب کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن 1 کے فاتح اسلام آباد یونائیڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا

    پر مسرت لمحات ‘ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی کا جشن مناتے ہوئے

    جب شاہد آفریدی انتہائی مشکل لمحات میں آؤٹ ہوگئے، شائقین میں بگزبنی کے ساتھ روتی ہوئی لڑکی سوشل میڈیا سنسیشن بن گئی

    لاہور قلندرسے جیت کر کراچی کنگز کے پولارڈ انوکھے انداز میں جشن مناتے ہوئے

    پی ایس ایل سیزن 2 کا سب سے یادگار کیچ

  • دبئی: پاکستان سپرلیگ سیزن ٹو کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    دبئی: پاکستان سپرلیگ سیزن ٹو کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    دبئی: پاکستان سپرلیگ سیزن ٹو کی ٹرافی کی تقریب رونمائی دبئی میں کردی گئی، ، ایونٹ کا پہلا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 فروری کو کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان سپرلیگ ٹو کی ٹرافی کی رونمائی ایک رنگارنگ تقریب میں کی گئی، ٹرافی کی تیاری میں پچاس ہزار کرسٹلز استعال کئے گئے ہیں اور اسے اسپرٹ ٹرافی کا نام دیا گیا ہے، تقریب کے دوران چاروں ٹیموں کے کپتانوں نے تقریب رونمائی میں شرکت کی۔

    تقریب میں پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی، کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال، شعیب ملک اور دیگر ٹیموں کے کپتان وسیم اکرم اور دیگرآفیشلز بھی موجود تھے۔

    تقریب رونمائی میں پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل ٹو کے لئے منفرد ٹرافی تیار کی گئی ہے، پاکستان سپرلیگ ٹو کا فائنل انشااللہ لاہور میں ہوگا، پی ایس ایل کی ٹرافی آرٹ کا ایک بہترین نمونہ ہے۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ ایونٹ میں بہترین بیٹسمین، بولر اور وکٹ کیپر کو علیحدہ علیحدہ ٹرافی دی جائیں گی، بہترین بیٹسمین کی ٹرافی حنیف محمد کےنام سے دی جائیگی، بہترین بولرکی ٹرافی فضل محمد کے نام سے دی جائیگی، بہترین وکٹ کیپرکی ٹرافی امتیاز احمد کے نام سے دی جائیگی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پی ایس ایل پہلے کی طرح دلچسپ ہوگا، پی ایس ایل کے ذریعے کرکٹ واپس پاکستان لیکر جارہے ہیں، پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کوکھیلنے کاموقع مل رہا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن جیتنے سے ہماری ٹیم پراعتماد ہے، اسلام آباد کی ٹیم کا کامبی نیشن بہت اچھا ہے، پاکستان کھلاڑی دبئی اورشارجہ میں زیادہ کھیلتے ہیں، یو اے ای میں زیادہ کھیلنے کا فائدہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہوگا۔

    کراچی کنکز کے کپتان کمارسنگاکارا نے کہا کہ کراچی کنگز میں نوجوان کھلاڑی اورتجربہ کار کوچز ہیں، اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    کوئٹہ گلیڈیئرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی طرح اب بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز نو فروری سے یو اےای کے صحراؤں میں ہوگا۔