Tag: PSL 2018

  • سلطانز کی شکست، قلندرز کی پی ایس ایل میں‌ پہلی کامیابی

    سلطانز کی شکست، قلندرز کی پی ایس ایل میں‌ پہلی کامیابی

    دبئی: پاکستان سپر لیگ کے بیسویں میچ میں لاہور قلندرز کے نوجوان باؤلر شاہین آفریدی کی شاندار باؤلنگ اور کپتان برینڈن میکولم ذمہ دارانہ بیٹنگ نے اپنی ٹیم کو پہلی فتح سے ہمکنار کرایا۔ 

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا بیسواں میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، سلطانز کی قیادت شعیب ملک جبکہ قلندرز کی کپتانی برینڈن میکولم نے کی۔

    شعیب ملک ٹاس جیت کر سلطانز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، احمد شہزاد اور کمار سنگاکارا اوپنگ کے لیے میدان میں آئے، 61 کے مجموعی اسکور پر ملتان کی ٹیم کو پہلے نقصان کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں 92، 97، 99، 99، 99، 108، 111، 114 اور 114 کے مجموعی اسکور پر وکٹیں گریں۔

    مصباح الیون کے آخری 7 کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف 17 رنز کا اضافہ کرسکے، کمار سنگاکارا 45 اور احمد شہزاد 32 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ نوجوان باؤلر شاہین آفریدی نے 3.4 اوورز میں 4 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز سے پہلے ہی 114 پر ڈھیر ہوگئی۔

    ہدف 115 کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز فخر زمان اور ڈیوچ نے کیا، میکولم الیون کی پہلی وکٹ 33 رنز پر گری جبکہ دوسری اور تیسری 41 پر گری، نئے آنے والے بیٹسمین گلریز اور کپتان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم 53 رنز کی شراکت داری قائم کی جس نے ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    قلندرز کے چوتھے کھلاڑی گلریز صدف سولہویں اوور میں 27 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، نئے آنے والے بیٹسمین سہیل اختر نے برینڈن میکولم کا ساتھ دیا اور انیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، کپتان میکولم 35 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمد عرفان، شعیب ملک، عمران طاہر اور سیف بدر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    شاہین شنواری کو عمدہ باؤلنگ کی وجہ سے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


    قلندرز اننگز خلاصہ

    لاہور کے کپتان برینڈن میکولم نے 31 رنز کی ذمہ دارانہ اور ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کے باعث ٹیم کو ایونٹ میں پہلی فتح حاصل ہوئی۔

    قلنرز کے کپتان اور بلے باز گلریز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 90 تک پہنچایا۔

    ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز فخر زمان اور ڈیوچ نے کیا، تیسرے ، چوتھے اور پانچویں اوور میں قلندرز کو ابتدائی تین اہم وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، 5 اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 41 تک پہنچا۔

    ملتان سلطانز اننگز خلاصہ

    شاہین آفریدی نے اننگز کا کامیاب ترین سولہواں اوور کروایا اور اس میں ملتان سلطانز کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نوجوان باؤلر نے شعیب ملک، روس وائٹ لے اور سیف بدر کو پویلین کی راہ دکھائی، بعد ازاں اٹھارویں اوور میں سہیل تنویر بھی آفریدی کا شکار بنے، مقررہ 20 اوورز میں سلطانز کی ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

    تیرہویں اوور کی آخری بال پر احمد شہزاد آؤٹ ہوئے بعد ازاں پندرہویں اوور میں صہیب مقصود بھی آؤٹ ہوئے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 97 تک پہنچا۔

    نویں اوور کی پہلی گیند پر کمار سنگاکارا سنیل نارائن کی کمار سنگاکارا کو پویلین کی راہ دکھائی انہوں نے 30 گیندوں پر 45 رنز بنائے، دسویں اوور کے اختتام پر ٹیم کو مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 73 تک پہنچا۔

    سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز احمد شہزاد اور کمار سنگاکار نے کیا، 5 اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 41 تک پہنچا۔

    لاہور قلندرز کے لیے میچ بہت اہم ہے کیونکہ فتح کی صورت میں ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ تک رسائی حاصل کرسکے گی علاوہ ازیں شکست کی صورت میں ایونٹ سے باہر جانا ہوگا، قبل ازیں ملتان سلطانز لاہور قلندرز کے خلاف فتح حاصل کرچکی ہے۔

    لاہور ایونٹ میں اب تک تمام میچز ہار چکا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر لاہور کا آخری نمبر ہے جبکہ ملتان سلطانز 7 میچز میں 4 فتوحات حاصل کر کے 9 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔


    ملتان سلطانز

    پہلی بار پی ایس ایل میں شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کیرون پولارڈ، کمار سنگا کارا، صہیب مقصود اور ڈیرن براوو، ورلڈ کلاس اسپنر عمران طاہر ، پاکستانی فاسٹ بولرز محمد عباس، عمرگل، محمد عرفان، جنید خان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔


    لاہور قلندرز

    لاہور قلندر کی قیادت برینڈن میکول کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ ٹیم میں عمر اکمل اور فخر زمان، نیوزی لینڈ کے اینٹن ڈیوسچ، بولر سہیل خان، یاسر شاہ ، شاہین آفریدی، رضا حسن، سنیل نارائن، بلاول بھٹی، غلام مدثر، بلال آصف، عامر یامین اور کیمرون ڈلپورٹ شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل 2018  :  پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے

    پی ایس ایل 2018 : پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے

    دبئی : پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے جاری ہے، دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کی ٹیم آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی سے لیگ راؤنڈ میں شکست کا بدلہ لے سکتے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ رات نوبجے شروع ہوگا۔

    اسلام آباد کی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک6 میچ کھیلے ہیں، جس میں سے 4 جیتے اور 2 ہارے ہیں جبکہ ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

    پانچویں نمبر پر براجمان پشاور زلمی کے چھ میچز میں چھ پوائنٹس ہیں، زلمی نے 3 میچز میں فاتح حاصل کی جبکہ 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    پشاور زلمی


    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رکی ویسلس، تمیم اقبال، محمد عارف، خوشدل شاہ، تیمور سلطان، ابتسام شیخ، محمد حفیظ، شکیب الحسن، حارث سہیل، ڈوائن براوو، حماد اعظم، سعد نسیم، خالد عثمان، کامران اکمل اور اینڈریو فلیچر شامل ہیں

    اسلام آباد یونائیٹڈ


    مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے رسل، سیموئل بدری، محمد سمیع، رومان رئیس، شاداب خان، افتخار احمد، عماد بٹ، آصف علی، جے پی ڈومنی، لیوک رانچی، فہیم اشرم، سیم بلنگز، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کو پچھاڑ دیا، 2 وکٹوں سے فتح

    گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کو پچھاڑ دیا، 2 وکٹوں سے فتح

    دبئی: پاکستان سپرلیگ کے سترہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا سترہواں میچ ملتان سلطانز اور  کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مابین کھیلا گیا، سلطانز کی قیادت شعیب ملک جبکہ کوئٹہ کی کپتانی سرفراز احمد نے کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کی، ملک الیون کے اوپنرز بری طرح ناکام ہوئے جس کے باعث ٹیم کو 3 کے مجموعی اسکور پر دو وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تاہم صہیب مقصود اور سہیل تنویر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا مگر 41 کے مجموعی اسکور پر سلطانز کا تیسرا کھلاڑی بھی پویلین روانہ ہوا۔

    ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ بغیر کسی رن پر گری جبکہ دوسرے اوپنر احمد شہزاد تین کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، بعد ازاں سہیل تنویر 41 ، صہیب مقصود 81 اور روس وائیٹلی 119 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، کپتان شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 3 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 65 رنز اسکور کیے جبکہ پولارڈ نے 6 گیندوں پر 15 رنز بنائے، دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔ ملک الیون نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا۔

    ہدف کے تعاقب میں سرفراز الیون کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اسد شفیق اور شین واٹسن نے کیا، سرفراز الیون کو اوپنگ کا بہتر آغاز ملا تاہم 48 پر پہلا اور 54 پر دوسرا کھلاڑی آؤٹ ہوا، بعد ازاں 62 پر تیسری وکٹ گری اور پھر 90 کے مجموعی اسکور پر رمیز راجہ آؤٹ ہوئے۔

    گلیڈی ایٹرز کی وکٹیں بالترتیب 48، 54، 62، 90، 114، 118، 144، 144 پر گریں، روسو 27 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ عمر گل نے پی ایس ایل کا بہترین اسپیل کرواتے ہوئے 4 اوور میں 24 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔


    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز

    عمر گل نے سترہویں اوور میں دو اور پھر اگلے ہی اوور میں مزید دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، گلیڈی ایٹرز کے بلے باز انور علی اور محمد نواز نے وکٹ پر آکر جارحانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا، آخری اوور میں سرفراز الیون کو 9 رنز درکار تھے اور کیوین پولارڈ کی گیند کو باؤنڈری کے باہر پھینک کر حسن خان نے ٹیم کو فتح دلوائی۔

    گیارہویں اوور کی دوسری بال پر کیوین پیٹرسن پانچ رن بناکر آؤٹ ہوئے بعد ازاں 90 کے مجموعی اسکور پر رمیز راجہ جونیئر بھی پویلین لوٹے، پندرہویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 105 تک پہنچا۔

    گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 48 کے مجموعی اسکور پر اُس وقت گری جب شین واٹسن 48 کے مجموعی اسکور پر عمر گل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، بعد ازاں 6 رنز اضافے کے بعد اسد شفیق بھی آؤٹ ہوگئے، یوں دسویں اوور کے اختتام پر سرفراز الیون کا مجموعی اسکور2 وکٹوں کے نقصان پر 62 تک پہنچا۔

    سرفراز الیون کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اسد شفیق اور شین واٹسن نے کیا، پانچ اوورز کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 38 تک پہنچا۔

    ملتان سلطانز اننگز

    شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 گیندوں پر 3 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 65 رنز اسکور کیے اور ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا علاوہ ازیں پولارڈ نے آخری میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہر کیا جس کی وجہ سے ٹیم کا مجموعی اسکور 152 تک پہنچا۔

    بارہویں اوور میں صہیب مقصود 27 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، گیارہویں اوور سے سلطانز کی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 75 رنز بنائے اور ٹیم کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 95 تک پہنچایا۔

    شین واٹسن نے ملتان سلطانز کے کھلاڑی سہیل تنویر کو 41 کے مجموعی جبکہ 19 کے انفرادی اسکور پر کلین بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی، دس اوورز کے اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 61 تک پہنچا۔

    ملتان سلطانز کو اچھی اوپنگ نہ مل سکی اور کمار سنگاکارا بغیر کھاتے کھولے پہلی ہی بال پر آؤٹ ہوئے بعد ازاں دوسرے اوپنر احمد شہزاد 1 کے انفرادی جبکہ 3 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔ نئے آنے والے بلے باز صہیب مقصور اور سہیل تنویر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو پانچ اوورز کے اختتام پر 30 رنز تک پہنچایا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا،  سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا دوسرا اور اہم مرحلہ شروع ہوچکا اس لیے جیت کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں، عمر امین کی جگہ اسد شفیق، محمود اللہ کی بدلے کیوین پیٹرسن اور جون ہسٹنگز  کو آرام کا موقع فراہم کر کے نئے کھلاڑی بین لافلین کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ۔

    اسکواڈ

    سلطانز کے کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے ازراہ مذاقاً کہا کہ سرفراز احمد بہت تیز بولتے ہیں اس لیے سمجھ نہیں آیا انہوں نے کیا کہا، اس بات پر رمیز راجہ نے گلیڈی ایٹرز کے کپتان کا باؤلنگ کروانے کے فیصلے سے شعیب ملک کو آگاہ کیا۔

    شعیب ملک نے بتایا کہ اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جنید خان کی جگہ عمر گل اور براوؤ کو آرام کا موقع فراہم کر کے روس وائیٹلی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے اب تک 6 میچز کھیلے جن میں سے ایک میں فتح جبکہ چار میں فتح حاصل کی علاوہ ازیں کراچی کنگز کے ساتھ شارجہ میں ہونے کا مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل 2018 : ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا

    پی ایس ایل 2018 : ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا

    دبئی : پاکستان سپر لیگ میں آج ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا، پاکستان وقت کے مطابق میچ رات نو بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہے، پشاور کو شکست دینے کے بعد اب سلطانز کا مقابلہ سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہوگا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

    ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا معرکہ ہے، شارجہ میں شعیب الیون نے باآسانی نو وکٹوں سے کوئٹہ کو زیر کیا تھا، ملتان سلطانز آج کا میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر برتری کو مزید مستحکم کرسکتی ہے جبکہ دبئی میں کوئٹہ کی بولنگ کا کڑا امتحان ہوگا۔

    ملتان سلطانز ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دو فتوحات کے ساتھ ایونٹ میں پانچواں نمبر ہے۔

    ملتان سلطانز


    پہلی بار پی ایس ایل میں شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کیرون پولارڈ، کمار سنگاکارا، صہیب مقصود اور ڈیرن براوو، ورلڈ کلاس سپنر عمران طاہر ، پاکستانی فاسٹ بولرز محمد عباس، عمرگل، محمد عرفان، جنید خان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز


    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، محمد اللہ، انور علی، میر حمزہ، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھوٹ، راحت علی، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان، جیسن روئے، راشد خان، محمد اعظم خان اور فراز احمد شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملتان سلطانز کی ایک اور فتح، زلمی کو 19 رنز سے شکست

    ملتان سلطانز کی ایک اور فتح، زلمی کو 19 رنز سے شکست

    دبئی: پاکستان سپرلیگ کے 16ویں میچ میں صہیب مقصود کی بیٹنگ اور سہیل تنویر کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 19 رنز سے شکست دے کر فتح اور پوائنٹس ٹیبل پر اول پوزیشن حاصل کرلی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا سولہواں میچ دبئی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، زلمی کی قیادت محمد حفیظ جبکہ سلطانز کی کپتانی شعیب ملک نے کی۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

    پشاور زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، ملک الیون کی جانب سے اننگز کا آغاز احمد شہزاد اور کمارسنگاکارا نے کیا، سلطانز کی ٹیم کو پہلی وکٹ کا نقصان 51 کے مجموعی اسکور پر کرنا پڑا جبکہ 107 پر احمد شہزاد اور 140 پر شعیب ملک آؤٹ ہوئے۔

    سلطانز کی جانب سے صہیب مقصود 42 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ احمد شہزاد نے 37 رنز کی اننگز کھیلی، زلمی کے باؤلر عمید آصف اور لیام ڈوسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، مقررہ 20 اوورز میں ملتان کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔

    ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 19 کے مجموعی اسکور پر پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوا، بعد ازاں 25 پر کامران اکمل اور ڈیون اسمتھ 53 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، نئے آنے والے بیٹسمین 102 پر آؤٹ ہوئے۔

    زلمی کا پانچواں آؤٹ 151 کے مجموعی اسکور پر ہوا ایک رن بعد ہی حماد اعظم بھی آؤٹ ہوئے، بعد ازاں حسن علی 156 اور کپتان شعیب ملک 158 پر آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، پشاور کی جانب سے محمد حفیظ 56 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ سہیل تنویر نے 4 اوور میں 14 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سلطانز کے نمایاں باؤلر رہے۔

    عمدہ کارکردگی دکھانے پر صہیب مقصود کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    پشاور زلمی اننگز

    سولہویں اوور سے لیام نے لاٹھی چارج کا آغاز کیا مگر کچھ ہی دیر بعد وہ آؤٹ ہوئے، 19واں اوور پشاور زلمی کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا کیونکہ اس میں دو کھلاڑی پویلین روانہ ہوئے جبکہ اگلے اوور میں بھی کپتان محمد حفیظ اور حسن علی آؤٹ ہوئے۔

    چودہویں اوور کی چوتھی بال پر رکی ویسیلز 22 رنز پر آؤٹ ہوئے اس طرح پشاور زلمی کا چوتھا کھلاڑی 103 پر پویلین ہوٹا، 15 اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 116 تک پہنچا۔

    نویں اوور کی ڈیون اسمتھ 20 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے یوں پشاور زلمی کو تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، دسویں اوور کے اختتام پر سیمی الیون کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 65 تک پہنچا۔

    ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کامران اکمل اور اینڈری فلیچر نے کیا، 19 کے مجموعی اسکور پر زلمی کو پہلے جبکہ 25 پر دوسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    ملتان سلطانز اننگز

    صہیب مقصود نے وکٹ سنبھالی اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو مستحکم پوزیشن فراہم کی، 16ویں اوور میں عمید آصف نے شعیب ملک کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ملک الیون کو پہلے نقصان کا سامنا آٹھیوں اوور کی چوتھی بال پر کرنا پڑا جب کمار سنگاکارا 28 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، دس اوورز کے اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 62 تک پہنچا۔

    ملتان کی جانب سے اننگز کا آغاز احمد شہزاد اور کمار سنگاکارا نے کیا، پانچ اوورز میں اوپنرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 40 رنز تک پہنچایا۔

    زلمی کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت پر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ دوسری اننگز میں اوس کی وجہ سے باؤلرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا مخالف ٹیم فائدہ اٹھا سکتی ہے جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اس لیے ہم بڑا اسکور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم آج کے میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ پوئنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہے، ملک الیون نے اب تک 6  میچز کھیلے جن میں سے 4میں فتح اور ایک میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم پانچ میں سے تین میں فاتح اور دو میں شکست کے بعد 6 پوائٹس کے ساتھ 3 نمبر پر موجود ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پی ایس ایل فائنل،  ٹکٹس کی تفصیلات جاری

    پی ایس ایل فائنل، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

    کراچی : پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا فائنل میچ کے ٹکٹ کی دستیابی کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہیں، کم از کم ٹکٹ ایک ہزار روپے جبکہ مہنگا ٹکٹ بارہ ہزار تک کا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے فائنل کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہے ، سندھ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    پی ایس ایل فائنل میچ کے ٹکٹ کی دستیابی کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہیں، شائقین کو ٹکٹ 15 مارچ کے بعد دستیاب ہوں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی خود ہی ٹکٹ ریٹس بتا چکے ہیں، جس کے مطابق کم از کم ٹکٹ ایک ہزار روپے جبکہ مہنگا ٹکٹ بارہ ہزار تک فروخت ہوگا۔

    فائنل میچ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کے انکلوژر کو فرسٹ کلاس، پریمیئم کلاس اور وی آئی پی کلاس میں تقسیم کیا گیا ہے، سب سے کم ٹکٹ جنرل انکلوژر کا ہے ، جس کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

    آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژر کو فرسٹ کلاس کا درجہ دیا گیا ہے ، جس کے ٹکٹ کی قمیت 4 ہزار روپے ہے۔

    اسپیشل چلڈرن، قائد انکلوژر، وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژر کو پریمیئم کا درجہ دیا گیا ہے، پریمیئم کلاس کا ٹکٹ 8 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

    حنیف محمد، فضل محمود اور جاوید میانداد انکلوژر جسے وی آئی پی کا درجہ دیا گیا ہے ، ان انکلوژر کا ٹکٹ سب سے مہنگا ہے ، جس کی قیمت 12 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

    پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر فائنل میچ کے ٹکٹس پندرہ مارچ سے پی سی بی سے منظور شدہ پرائیوٹ ادارے کی آن لائن سروس اور آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہونگے۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل سیز ن تھری کا فائنل 25 مارچ بروز اتوار کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، وقت کا تعین فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کراچی میں کئی سال بعد کرکٹ کا کوئی بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہونے جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل فائنل: شاہراہ فیصل کےاطراف میں شادی ہالز، ہوٹل اوردفاتربند رہیں گے

    پی ایس ایل فائنل: شاہراہ فیصل کےاطراف میں شادی ہالز، ہوٹل اوردفاتربند رہیں گے

    کراچی : پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے موقع پرکراچی میں شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ کے اطراف میں تمام عمارتیں، شادی ہالز، ہوٹل، کاروباری مراکز اوردیگر دفاتربند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر سیکیو رٹی انتظامات کے لیے پولیس نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے موقع پر شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔

    بہادرآباد پولیس اسٹیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ کے اطراف واقع تمام عمارتیں، شادی ہالز، ہوٹلزاور دفاتر 24 گھنٹے کے لیے 25 مارچ صبح 6 بجے سے 26 مارچ صبح 6 بجے تک بند رہیں گے۔

    پولیس کی جانب سے جاری ہدایت نامے کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف سخت کارروائی کے بھی احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے پرمطمئن ہیں، پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔


    پی ایس ایل فائنل‘ کراچی میں فل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 11 فروری کو کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے سیکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • لاہور پشاور زلمی 10 وکٹوں‌ سے فاتح، لاہور قلندرز کو پانچویں‌ شکست

    لاہور پشاور زلمی 10 وکٹوں‌ سے فاتح، لاہور قلندرز کو پانچویں‌ شکست

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے چودہویں میچ میں پشاور زلمی نے یک طرفہ مقابلے کے بعد مخالف ٹیم کو باآسانی شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی، لاہور قلندرز کو ایونٹ میں مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا چودہویں میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کے باعث میچ سے باہر ہیں اس لیے حفیظ کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی جبکہ قلندرز کی کپتانی میکولم نے کی۔

    لاہور قلندرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے فخر زمان اور برینڈن میکولم کو اوپننگ کے لیے بھیجا، لاہور کی ٹیم کو ابتدائی آغاز اچھا ملا تاہم 42 کے مجموعی اسکور پر جب کپتان آؤٹ ہوئے پھر وکٹوں کی لائن لگ گئی۔

    جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے فخر زمان 57 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ نئے آنے والے بیٹسمین بھی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے، قلندرز کی وکٹیں بالترتیب 42، 57، 57، 71، 73، 87، 98، 99، 100، 100 پر گریں۔

    اوپنر فخر زمان 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ زلمی کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے لیام ڈاسن اور حسن علی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں علاوہ ازیں وہاب ریاض نے 2 اور ثمین گل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، قلندرز کے تمام کھلاڑی 17.1 اوور میں 100 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔

    ہدف (101 رنز) کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز تمیم اقبال اور کامران اکمل نے کیا دونوں ہی بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 10 وکٹوں سے فتح دلائی۔

    فائنل اسکور کارڈ

    پشاور زلمی اننگز خلاصہ

    سیمی الیون کے اوپنر کامران اکمل نے 47 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی اور تمیم اقبال بھی 37 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے، زلمی کے اوپنرز نے پی ایس ایل کی سب سے بڑی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو باآسانی فتح دلوائی۔

    پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے اگلے پانچ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے چالیس رنز بنائے اور مجموعی اسکور کو بغیر کسی نقصان کے 70 تک پہنچایا۔

    ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز تمیم اقبال اور کامران اکمل نے کیا، پانچ اوور کے اختتام پر سیمی الیون کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 30 تک پہنچا۔

    لاہور قلندرز اننگز خلاصہ

    آخری نمبروں پر آنے والے چار بیٹسمین مجموعی اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ کرسکے، اٹھارویں اوور کی پہلی بال پر قلندرز کا آخری کھلاڑی بھی آؤٹ ہوا، یوں میکولم الیون مخالف ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور 100 رنز بنا سکی۔

    چھٹے اوور کی دوسری بال پر اوپنر فخر زمان آؤٹ ہوئے، انہوں نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 30 رنز کی اننگز کھیلی، تیسرے پویلین لوٹنے والے کھلاڑی دنیش رام دین تھے جو بغیر کھاتے کھولے ہی واپس لوٹے، وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا تو قلندر کا ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین جارتا رہا، 10 اوور کے اختتام پر قلندرز کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے۔

    قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور برینڈن میکولم نے کیا، چوتھے اوور کی چوتھی بال پر کپتان 15 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے یوں پانچ اوور کے اختتام پر ٹیم نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 48 رنز بنائے۔

    اسکواڈ

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے اب تک پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چار میچ کھیلے اور کسی میں بھی فتح حاصل نہیں کی، ایونٹ کے دو میچز میں میکولم الیون فتح کے قریب پہنچ گئی تھی تاہم ناقص کارکردگی کے باعث انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    مزید پڑھیں: سپر اوور:‌ لاہور قلندرز کو پھر شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ فاتح

    یہ بھی پڑھیں: پشاور بمقابلہ کوئٹہ، زخمی سیمی نے اپنی ٹیم کو فتح‌ دلوا دی

    پشاور زلمی کی ٹیم نے اب تک چار میچز کھیلے جن میں سے انہیں دو میں فتح اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایک روز قبل کھیلے جانے والے میچ میں زلمی کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مدمقابل تھی اور شکست کے بہت قریب پہنچ چکی تھی تاہم کپتان ڈیرن سیمی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو ناقابلِ یقین فتح دلوائی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سنگاکارا اور عمران طاہر کی بدولت سلطانز فاتح، گلیڈی ایٹرز کو شکست

    سنگاکارا اور عمران طاہر کی بدولت سلطانز فاتح، گلیڈی ایٹرز کو شکست

    شارجہ: پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے تیرہویں میچ ملتان سلطانز نے کمار سنگاکارا اور عمران طاہر کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا تیرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد جبکہ سلطانز کی کپتانی شعیب ملک نے کی۔

    ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی بیٹسمین زیادہ دیر تک وکٹ پر نہیں ٹک سکا تاہم سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اسکور کی پوزیشن تھوڑی بہتر بنائی، کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے 6 کھلاڑی صرف مجموعی اسکور میں 1 رن کا اضافہ کرسکے، گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 102 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

    گلیڈی ایٹرز کی وکٹیں بالترتیب 27، 28، 46، 69، 92 ، 101 ، 101، 102، 102، 102، 102 مجموعی اسکور پر گریں، آخری کے چھ کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کر سکے، سرفراز احمد 30 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔ ملتان سلطانز کے باؤلر عمران طاہر نے ہیٹ ٹرک مکمل کی علاوہ ازیں سہیل تنویر نے تین اور جنید خان دو اور شعیب ملک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے کیا، ملک الیون نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 16ویں اوور میں ہی 9 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی، کمارسنگاکارا 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

    ملتان سلطانز اننگز خلاصہ

    گیارہویں اوور کی چوتھی بال پر احمد شہزاد 27 کے انفرادی جبکہ 66 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، کمار سنگاکارا کی ففٹی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت سلطانز نے 16.4 اوور میں ہی میچ اپنے نام کرلیا۔

    سرفراز احمد کی باؤلنگ

    سلطانز نے محتاط انداز میں بٰٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دس اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 53 تک پہنچایا۔

    ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے اوپننگ کے لیے احمد شہزاد اور کمار سنگاکارا کو کریز پر بھیجا گیا، پانچ اوور میں بغیر کسی نقصان کے سلطانز کی ٹیم نے 33 رنز اسکور کیے۔

    گلیڈی ایٹرز اننگز خلاصہ

    یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے کے باعث گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 16 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی، عمران طاہر نے ہیٹ ٹرک کی اور سرفراز الیون 102 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

    چودہویں اوور کی چوتھی بال پر گلیڈی ایٹر کے بلے باز محمد نواز جبکہ آخری بال پر سرفراز احمد بھی پویلین لوٹے، بعد ازاں پندرہویں اوور میں بھی ٹیم کو ایک اور وکٹ کے نقصان کا سامنا رہا، 15 اوورز کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 7 وکٹوں پر 107 تک پہنچا۔

    ساتویں اوور میں شین واٹسن 19 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے، کپتان سرفراز احمد نے کریز سنبھالی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں ٹیم کا مجموعی اسکور 76 تک پہنچایا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز عمر امین اور شین واٹسن نے کیا، چوتھے اوور کی آخری بال پر عمر امین جبکہ پانچویں اوور کی پہلی بال پر رمیز راجہ آؤٹ ہوئے، 5 اوورز کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز اسکور کیے۔

  • پی ایس ایل 2018 :  پشاور  اور لاہور کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

    پی ایس ایل 2018 : پشاور اور لاہور کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

    شارجہ : پاکستان سپر لیگ تھری میں آج دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہے، ایونٹ میں اب تک تمام ٹیمیں چار چار میچز کھیل چکی ہیں، شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے میچ میں دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور لاہور قلندرز ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔

    ایونٹ میں اب تک کوئی بھی میچ نہ جیتنے والی لاہور قلندرز ایونٹ میں پہلی جیت کے لئے بے تاب ہے جبکہ پشاور زلمی کا ایونٹ میں چوتھا نمبر ہے، زلمی نے 4 میچز میں سے اب تک 2 میچ میں فتح جبکہ 2 میچز میں شکست کھائی ہے۔

    پشاور زلمی


    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رکی ویسلس، تمیم اقبال، محمد عارف، خوشدل شاہ، تیمور سلطان، ابتسام شیخ، محمد حفیظ، شکیب الحسن، حارث سہیل، ڈوائن براوو، حماد اعظم، سعد نسیم، خالد عثمان، کامران اکمل اور اینڈریو فلیچر شامل ہیں۔

    لاہور قلندرز


    لاہور قلندر کی قیادت برینڈن مک کلم کر رہے ہیں ، ان کے علاوہ ٹیم میں عمراکمل اورفخرزمان، نیوزی لینڈ کے اینٹن ڈیوسچ ، بولر سہیل خان، یاسرشاہ ، شاہین آفریدی ، رضا حسن ، سنیل نرائن ، بلاول بھٹی ، غلام مدثر ، بلال آصف ، عامر یامین ، کیمرون ڈلپورٹ شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔