Tag: psl 2019

  • پی ایس ایل میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہوگا

    پی ایس ایل میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہوگا

    کراچی : پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگزاوراسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ایلیمینیٹرمیں آج مدمقابل ہوں گے، فاتح ٹیم فائنل میں رسائی کے لیے جمعہ کو پشاور زلمی پنجہ آزمائی کرے گی۔

    کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شام 7 بجے کھیلے جائے گا، دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔

    پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

    پشاور زلمی 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز ہی بناسکی تھی۔

    پی ایس ایل 4 کوالیفائنگ میچ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلیڈی ایٹرز کی فتح

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کو 71 رنز کی اننگز اور شاندار آخری اوور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    واضح رہے کہ شین واٹسن پی ایس ایل 2019 میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاری بھی بن گئے ہیں۔

  • چار سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں، پہلی بار فینز کے سامنے پرفارم کروں گا، روی بوپارا

    چار سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں، پہلی بار فینز کے سامنے پرفارم کروں گا، روی بوپارا

    کراچی: غیر ملکی کھلاڑی روی بوپارا نے کہا ہے کہ چار سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں، پہلی بار فینز کے سامنے پرفارم کروں گا جو میرے لیے فخر کی بات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اوراسلام آبادیونائیٹڈ نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی جس میں دونوں ٹیموں کے تمام ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

    پریکٹس سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روی بوپارا کا کہنا تھا کہ 4سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں، پہلی بارکراچی میں فینز کےسامنےکھیلنا میرے لیے بہت فخرکی بات ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم پروفیشنل کرکٹر ضرور ہیں مگر مجھ سمیت تمام کھلاڑیوں کے لیے  یہ لمحات یادگارہوں گے، ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی اب ہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا سامناکرنےکے لیے تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں: آئی سی سی کا کراچی میں پی ایس ایل کے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

    دوسری جانب ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    یاد رہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں جبکہ تمام فرنچائزز کے ملکی و غیرملکی کھلاڑی بھی کراچی پہنچ گئے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 4 میچز، کراچی کا متبادل ٹریفک پلان جاری

    نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک روٹ پلان جاری کردیا جبکہ اسٹیڈیم جانے والے شائقین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ٹکٹ کے ساتھ اصل شناختی کارڈ رکھیں۔

    پارکنگ کے مقامات

    پارکنگ مقامات پر 4 مقامات یونیورسٹی روڈ پر ہیں جن میں وفاقی اردو یونیورسٹی گراؤنڈ، حکیم سعید پارک سے متصل گراؤنڈ، بیت المکرم مسجد کے سامنے اتوار بازار والا گراؤنڈ اور ایکسپو سینٹر کا میدان شامل ہے جبکہ پانچواں مقام ڈالمیا پیٹرول پمپ کے نزدیک غریب نواز فٹبال گراؤنڈ ہے۔

    شائقین کس طرح اسٹیڈیم پہنچیں گے؟

    پولیس کی جانب سے پارکنگ کے لیے پانچ مقامات مختص کیے گئے، اسٹیڈیم جانے والے شائقین کو مرحلہ وار تلاشی کروا کے بذریعہ شٹل سروس اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا، گراؤنڈ کے دروازے صبح 12 بجے سے کھولے جائیں گے جبکہ میچ شروع ہونے سے دو گھنٹے قبل اسٹیڈیم انہیں بند کردیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 4، کراچی میچز کا سیکیورٹی پلان مرتب، شائقین کے لیے ہدایت نامہ جاری

    شائقین کو اپنے ہمراہ موبائل فون لے جانے کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ وہ پانی کی بوتل بھی اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتے جبکہ خواتین بھی اپنے ہینڈ بیگس ساتھ نہیں لے جا سکیں گی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ  نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن فور کے شیڈول میچز 9، 10، 11، 13 اور 15 جبکہ فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا جس کے تحت مختلف شاہراؤں پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک کی روانی مکمل بند ہوگی۔

     

  • پی ایس ایل 4 : چوتھا مرحلہ مکمل، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان اڑان بھرنے کو تیار

    پی ایس ایل 4 : چوتھا مرحلہ مکمل، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان اڑان بھرنے کو تیار

    ابوظہبی: پاکستان سپرلیگ سیزن فور میں کھیلنے والے بیشتر غیرملکی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہوگئے، آسٹریلیا کے شین واٹسن نے بھی 14 برس بعد کراچی آنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا چوتھا مرحلہ گزشتہ روز ابوظہبی میں مکمل ہوگیا جس کے بعد اب بقیہ تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    ملتان سلطانز کی ٹیم پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی جبکہ کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹرافی حاصل کرنے کے لیے مقابلے کریں گی۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل سیزن فور کا تیسرا مرحلہ مکمل، کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس

    پی ایس ایل کے لیے پاکستان میں ہوگی اسٹارزکی بھرمار ہوگی،  کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے شین واٹسن چودہ سال بعد پاکستان آئیں گے اور شائقین کو جارحانہ کھیل دکھائیں گے۔

    گلیڈی ایٹرز کے ہی ڈی جے براوو نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کردیا جبکہ کراچی کنگز کے اسٹارز کولن منرو، انگرام، لیونگ اسٹن بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اپنا کھیل پیش کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 4 : دوسرا مرحلہ مکمل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سرفرازی، کراچی کنگز کا شاندار کم بیک

    پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت پوری ٹیم کراچی آئے گی، غیر ملکی کھلاڑی پولارڈ بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رانکی نے بھی پاکستان آنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روزپاکستان سپر لیگ کا یواے ای میں گروپ مرحلہ ختم ہوگیا، پوائنٹس ٹیبل پر سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ پشاور زلمی 12، اسلام آباد یونائیٹڈ 8، کراچی کنگز 8 ، لاہور قلندرز 6 اور ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری، تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر ہیں۔

    پی ایس ایل 4: کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی

    بلے بازوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن 332 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، انہوں نے تین نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ سنچری بنانے کا اعزاز کراچی کنگز کے کولن انگرام کے پاس ہے علاوہ ازیں لیام لیونگ اسٹن نے بھی جارحانہ بلے بازی کر کے رنز کا انبار لگایا۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 4، کراچی میچز کا سیکیورٹی پلان مرتب، شائقین کے لیے ہدایت نامہ جاری

    باؤلرز میں حسن علی 18 وکٹیں لے کر سرفہرست کے جبکہ کراچی کنگز کے نوجوان باؤلر عمر خان نے بھی اب تک 10 وکٹیں حاصل کر کے  اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

  • پی ایس ایل 4: مصباح کی شاندار بیٹنگ، زلمی کے ہاتھوں‌ قلندرز کو شکست

    پی ایس ایل 4: مصباح کی شاندار بیٹنگ، زلمی کے ہاتھوں‌ قلندرز کو شکست

    ابوظہبی: پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے 25ویں میچ میں مصباح الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا 25 واں میچ ابوظہبی کے شیخ زاہد اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز اسکور کیے۔

    ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، امام الحق 6 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں کامران اکمل 8، عمر امین اور ڈاؤسن 12 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    کیورن پولارڈ بھی 8 رنز اضافے کے بعد 20 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ ہوئے، بعد ازاں کپتان ڈیرن سیمی اور مصباح الحق نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو فتح کے قریب لے گئے۔

    پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینیجمنٹ نے مصباح الحق کی واپسی پر سلیوٹ مار کر اُن کا استقبال کیا۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی آخری اوور میں نصف سنچری سے چار قدم دور آؤٹ ہوئے جبکہ مصباح الحق نے 55 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    زلمی کی جانب سے مصباح 59 ، کپتان سیمی 46 کے ساتھ نمایاں بلے باز جبکہ شاہین شاہ آفریدی 3 وکٹیں لے کر نمایاں گیند باز رہے۔

    قبل ازیں پشاور زلمی کی دعوت پر لاہور قلندرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو حارث سہیل کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکھا، زمان الیون کی پہلی وکٹ 12 ،  دوسری 18،  تیسری 36،  چوتھی 54، پانچویں 86، چھٹی 99 اور ساتویں 108 کے مجموعی اسکور پر گری۔

    قلندرز کی جانب سے حارث سہیل 43 ڈی ویسی 26 اور عمیر مسعود 22 بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ پشاور زلمی کے ٹائمل ملز نے3 ، ثمین گل نے 2 ، وہاب ریاض اور ڈاؤسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہےجبکہ لاہور کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

    پشاور زلمی نے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں جبکہ لاہور قلندرز نے 5 کھلاڑی تبدیل کیے ہیں۔

  • پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: پی ایس ایل سیزن فور کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، لیام ڈوسن نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دئیے جانے والا 177 رنز کا ہدف پشاور زلمی کی ٹیم نے آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گری جب کامران اکمل 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فلیچر 21 رنز پر شاداب خان نے آؤٹ کیا، امام الحق 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    عمر امین 6 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے، کیرون پولارڈ ایک رن بنا کر ظفر گوہر کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، ڈیرن سیمی 40 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے، لیام ڈوسن نے ناقابل شکست 52 رنز کی اننگز کھیلی

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور ظفر گوہر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    قبل ازیں دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 176 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا، ابتسام شیخ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گری جب لک رانکی 9 رنز بنا کر ابتسام شیخ کی گیند پر عمر امین کو کیچ دے بیٹھے، سلٹ 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیمرون ڈیلپورٹ نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    والٹن کو وہاب ریاض نے کلین بولڈ کیا انہوں نے 22 رنز بنائے، آصف علی 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    پشاور زلمی کے وہاب ریاض، ابتسام شیخ اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں پی ایس ایل 4 کے پہلے میچ میں پشاور  زلمی کا مقابلہ  دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ ہوگا، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

    پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے وہ 4 میچز میں کامیاب رہی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 7 میں سے 4 میچز میں فاتح رہی ہے۔

    پشاور زلمی اسکواڈ

    ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، امام الحق، عمر امین، اینڈرے فلیچر، کیرون پولارڈ، ڈاسن، حسن علی، ابتشام شیخ، عمید آصف،  اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ

    شاداب خان کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں لک رانکی، کیمرون ڈیلپورٹ، حسین طلعت، آصف علی، فہیم اشرف، انٹونیو والٹن، سمیٹ پٹیل، رومان رئیس، محمد موسیٰ، عماد بٹ شامل ہیں۔

    پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن فور کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، کیرون پولارڈ اور عمر امین نے ناقابل شکست نصف سنچریاں‌ اسکور کی تھیں۔

  • پی ایس ایل4: کراچی کنگز اورلاہورقلندرزآج آمنے سامنے

    پی ایس ایل4: کراچی کنگز اورلاہورقلندرزآج آمنے سامنے

    دبئی: پاکستان سپرلیگ کے سیزن فورمیں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے، کراچی کنگز کا مقابلہ لاہورقلندرز سے ہوگا جبکہ ملتان سلطانز پشاور زلمی سے ٹکرائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 4 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اورپشاور زلمی پنجہ آزمائی کریں گے، دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے ہوگا جبکہ دوسرا میچ رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل فور میں ملتان سلطانز 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے وہ 2 میچز میں کامیاب رہی جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم 5 میں سے 3 میچز میں فاتح رہی ہے۔

    ایونٹ میں کراچی کنگز 6 میں سے 2 میچز میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ لاہور قلندرز 6 میں سے 3 میچز میں فاتح رہی ہے۔

    پوائنٹس ٹیبل پرپشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے پانچویں اور کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن فور کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، آصف علی نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

  • پی ایس ایل 4: اسلام آباد یونائیٹڈ اورملتان سلطانز آج آمنے سامنے

    پی ایس ایل 4: اسلام آباد یونائیٹڈ اورملتان سلطانز آج آمنے سامنے

    دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں دبئی کے اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آج ٹکرائیں گے، میچ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل فور میں دونوں ٹیمیں 5،5 میچز کھیل چکی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ میں سے تین جبکہ ملتان سلطانز 5 میں سے ایک میچ میں فتح حاصل کرسکی ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع انجری کے باعث میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ آل راؤنڈر شاداب خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

    ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ دبئی میں 16 فروری کو کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن فور کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: پی ایس سیزن فور کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی، شین واٹسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، شین واٹسن نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو احمد شہزاد پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی کچھ نہ کرسکے اور صرف 2 رنز بنا کر پٹیل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    شین واٹسن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 81 رنز کی اننگز کھیلی، روسو صرف 10 رنز بنا کر رومن رئیس کی گیند پر محمد سمیع کو کیچ دے بیٹھے۔

    عمر اکمل نے جارحانہ انداز میں اپناتے ہوئے 28 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان سرفراز احمد 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پٹیل، رومن رئیس اور ڈیلپورٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں پی ایس ایل سیزن فور کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔

    سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، سہیل تنویر نے اپنے پہلے ہی اوور میں لک رونکی اورشاداب خان کو سہیل تنویر نے پویلین کی راہ دکھائی۔

    رونکی اور شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ رضوان حسین 5 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے، فواد احمد 19 رنز بنا کر ڈیلپورٹ کا نشانہ بنے۔

    حسین طلعت کو فواد احمد نے 30 رنز پر بولڈ کیا، آصف علی 36، فہیم اشرف 1 جبکہ پارنیل نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، فواد احمد نے تین اور محمد نواز کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ دبئی کے اسٹیڈیم میں پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہوگا، میچ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

    ایونٹ کا دوسرا میچ پشاورزلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپرلیگ کے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

    لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر138 رنز بنائے، جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 4 میں 6 ٹیموں کے درمیان 34 مقابلے ہوں گے، ابتدائی 26 میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے، ابوظہبی پہلی مرتبہ پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا۔

    پی ایس ایل 4 کے آخری 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ 7 سے 17 مارچ تک میچز لاہور اور کراچی میں ہوں گے، لاہور میں 9، 10 اور 12 مارچ کو میچز کھیلے جائیں گے۔

    بعد ازاں کراچی میں 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو میچز کھیلے جائیں گے، 17 مارچ کو لیگ کا فائنل بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • سب ٹھیک رہا تو  اگلا پی ایس ایل پاکستان میں کرائیں گے، نجم سیٹھی

    سب ٹھیک رہا تو اگلا پی ایس ایل پاکستان میں کرائیں گے، نجم سیٹھی

    دبئی : پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے سب ٹھیک رہا تو اگلے سال پاکستان سپر لیگ کا ایونٹ متحدہ عرب امارات کے بجائے پاکستان میں کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اگلا پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں، کراچی تیار ہے، ملتان تیار ہے اور اب ہم راولپنڈی اور پشاور میں تیاری کر رہے ہیں۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی بہتری کے بعد پورا ٹورنامنٹ ملک میں کرانا ممکن ہوسکتا ہے، میری یہ کوشش ہیں کہ پی ایس ایل پاکستان آجائے، پی ایس ایل کے  پاکستان میں انعقاد سے بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات میں افغانستان اور عرب ٹی 20 کرکٹ لیگ کے انعقاد پر امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ تنازعے کا امکان ہے، افغانستان لیگ کی جنوری یا اکتوبر میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔


    مزید پڑھیں : نجم سیٹھی سلمان اقبال کے معترف، ٹیم کے لیے معروف شخصیات کی نیک خواہشات


    نجم سیٹھی نے کہا کہ اگلے ماہ میں ملائشیا جارہا ہوں تاکہ وہاں اسٹیڈیم اور دیگر سہولیات کا جائزہ لے سکوں، امکان ہے کہ پی سی بی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا انعقاد عارضی بنیادوں پر ملائنشیا میں کرے۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو متحدہ عرب امارات میں میچ ہونے پر نصف اخراجات کا سامنا کرے گا۔

    اس سے قبل بھی پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کراچی میں فائنل کرارہے ہیں، پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں نے شہر کے حالات ٹھیک کر دئیے، اگلے سال سے غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آنا شروع ہوجائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔