Tag: psl 2023

  • پی ایس ایل 8: کھلاڑیوں کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ، شوٹنگ کی عملی مشق

    پی ایس ایل 8: کھلاڑیوں کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ، شوٹنگ کی عملی مشق

    کراچی: پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور شوٹنگ کی عملی مشق بھی کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 8 میں 20 کھلاڑیوں کے وفد نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے کھلاڑی شامل تھے۔

    غیرملکی کھلاڑی مارٹن گپٹل، جوہان بوتھا اور بین کٹنگ بھی دورہ کرنے والوں میں شامل تھے۔

    ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور ان سے ملاقات کی اور کرکٹ کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    کھلاڑیوں نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی انڈور فائرنگ رینج میں شوٹنگ کی عملی مشق بھی کی۔

    ڈی آئی جی سیکیورٹی نے کھلاڑیوں کو اعزازی شیلڈز، سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف دیے جبکہ کھلاڑیوں نے بھی ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کو اپنی ٹیمز کی شرٹ بطور سووینئر پیش کیں۔

  • ’بابر اعظم کے خلاف بولنگ کرنے کیلیے پرجوش ہوں‘

    ’بابر اعظم کے خلاف بولنگ کرنے کیلیے پرجوش ہوں‘

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بین کٹنگ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے خلاف بولنگ کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

    کراچی کنگز کے بین کٹنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز میں بابر اعظم کی کمی محسوس ہوگی، پی ایس ایل میں اچھے اسپنرز اور بہترین بیٹسمین موجود ہیں اور یہ دوسری لیگز سے کافی مختلف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے ہمارا ایک گہرا تعلق ہے میں اور ایرن پاکستان اور یہاں کے لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔

    بین کٹنگ نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہر بولر 140 سے تیز رفتار سے بولنگ کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں بین کٹنگ نے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ایرن ہولینڈ پریزینٹر ہیں۔

    پی ایس ایل میں کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 14 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔

  • پی ایس ایل 8 کے اینتھم میں کونسے گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے؟

    پی ایس ایل 8 کے اینتھم میں کونسے گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے؟

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے اینتھم میں کونسے گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے نام سامنے آگئے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے آفیشل ترانے میں معروف گلوکار عاصم اظہر، شائے گل اور فارس شفیع نے گنگنایا ہے۔

    پی ایس ایل 8 کے اینتھم کو عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس گانے کو ایک دو روز میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل کے لیے میچز آفیشلز اور کمنٹری پینل کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

  • پی ایس ایل 8، عمر گل کا شاہین آفریدی کو مشورہ

    پی ایس ایل 8، عمر گل کا شاہین آفریدی کو مشورہ

    پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ عمر گل نے شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کا کہنا ہے کہ اسپیڈ اسٹار شاہین آفریدی کے ہاف فٹ ورلڈ کپ کھیلنے سے انہیں بھی نقصان ہوا اور ٹیم کو بھی نقصان پہنچا۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز نہیں کھیلنا چاہئیں۔

    عمر گل کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کی سیم درست کروائی، اسے ریورس سوئنگ سکھائی یارکر کا گُر بتایا لیکن سارا کریڈٹ اس کی محنت کا ہے جس نے اسے خطرناک بولر بنادیا۔

    یہ پڑھیں: ’ٹی 20 ورلڈ کپ میں مکمل فٹ نہیں تھا‘

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شاہین شاہ آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں مکمل طور پر فٹ نہیں تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بولنگ کے وقت جسم ساتھ نہیں دے رہا تھا۔

    شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی کرکٹ کو بہت مس کیا ہے لیکن اب مکمل فٹ ہوں پی ایس ایل میں کم بیک کروں گا۔

  • ’ویلنٹائن ڈے پر کنگز کے مداحوں کو تحفہ دیں گے‘

    پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر کنگز کے مداحوں ویلنٹائن ڈے پر تحفہ دیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ پی ایس ایل میں دلیری سے کھیلیں گے اور ویلنٹائن ڈے پر زلمی کے خلاف میت جیت کر کنگز کے شائقین کو تحفہ دیں گے۔

    عماد وسیم نے کہا کہ کرکٹ میں دوستی یاری پر یقین نہیں رکھتا کنگز کو چیمپئن بنانا ہدف ہے۔

    واضح رہے کہ ایونٹ میں کراچی کنگز اپنا پہلا 14 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔

    پی ایس ایل 8 شیڈول

    پی ایس ایل کی افتتاحی میچ 13 فروری کو سیزن سات کے چمپیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

    میگا ایونٹ 13 فروری سے 19 مارچ تک 4 وینیوز پرکھیلا جائے گا، پی ایس ایل ایٹ 2 مرحلوں میں کھیلا جائےگا، 13 سے 26 فروری تک ملتان اور کراچی میں مقابلے ہوں گے، جبکہ 26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، راولپنڈی میں میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی، افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔