Tag: PSL 3

  • کرکٹ ڈپلومیسی پاکستان کا کامیاب ہتھیار ہے، فیصل محمد

    کرکٹ ڈپلومیسی پاکستان کا کامیاب ہتھیار ہے، فیصل محمد

    قاہرہ : کرکٹ ڈپلومیسی پاکستان کا کامیاب ترین ہتھیار رہا ہے ماضی کی طرح اسے اس بار سلمان اقبال نے پاکستان کے "سافٹ امیج ” کو بحال کرنے کیلے استعمال کیا۔

    اس بات کا اظہار عالمی مصالحتکار فیصل محمد نے اے آر وآئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ11ستمبر کے بعد کی صورتحال اور انتہا پسندی کے معاملات نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاہ کردیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ اورعالمی ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے بحال کرنے کی ذمہ داری جس طرح اے آر وائی نیٹ ورک نے اٹھائی ہے وہ انتہائی قابل تحسین ہے۔

    فیصل محمد جو ” تنظیم مبصرین اسلامی” کے سفارتی ترجمان بھی ہیں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے بعد مصر سمیت اور دوسرے اسلامی ممالک بھی اس اسٹریٹیجی کو اپنانے حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔

  • امید ہے کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل شاندار ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    امید ہے کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل شاندار ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ایس ایل 3کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل شاندار ہوگا۔

    تفصیلات مطابق پی ایس ایل کے آغاز کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ایس ایل تھری کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی سی بی اور پی ایس ایل کھیلنے والی ٹیموں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل شاندار ہوگا۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اب سے کچھ گھنٹوں کے بعد دبئی میں شروع ہونے جا رہا ہے ، پہلا میچ رات دس بجے پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

    پاکستان سپر لیگ کا سیمی فائنل 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ پی ایس ایل 2018 کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل تھری میں‌ چھ ٹیمیں‌ مدمقابل ہوں گی، ٹرافی کے لیے کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ٹکرائیں‌گے. یہ ٹورنامنٹ 24دنوں پر محیط ہے، جس کے دوران 34 سنسنی خیز مقابلے ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل کراچی کنگز اپنے نام کرے گی: کوچ مکی آرتھر

    اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل کراچی کنگز اپنے نام کرے گی: کوچ مکی آرتھر

    کراچی: کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں جیت کے لیے پوری ٹیم کو جان لگانا ہوگی، امید ہے میگا ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کا ٹائٹل کراچی کنگز ہی اپنے نام کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، کوچ مکی آرتھر نے عزم کیا کہ کراچی کنگز میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں، امید ہے کہ کراچی میں ہونے والا فائنل کراچی ہی کی ٹیم جیتے گی۔

    پی ایس ایل تھری:‌ دبئی میں‌ سنہری ٹرافی کی رونمائی

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز فائنل میں پہنچے اور جیتے اس سے زیادہ ان کے لیے اطمینان کی اور کیا بات ہوگی، لیکن فائنل جیتنے کے لیے پوری ٹیم کو جان لگانا ہوگی۔

    ٹیم کے کپتان عماد وسیم سے متعلق مکی آرتھر نے کہا کہ عماد ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں امید ہے، وہ کپتانی میں بھی توقعات پر پورا اتریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے پاس تجربہ ہے، جس سے ٹیم کو بھرپور فائدہ ہوگا، عماد وسیم کو بھی ان سے سیکھنے کو ملے گا۔

    معروف اداکارعدنان صدیقی کراچی کنگزکی حمایت میں میدان میں آگئے

    خیال رہے آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ‌ حکام، ٹیموں کے کپتان، فرنچائز مالکان اور مینجمنٹ نے شرکت کی.

    یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی، ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل تھری : ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی میں ہوگی

    پی ایس ایل تھری : ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی میں ہوگی

    دبئی : ایچ بی ایل پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب آج دبئی میں منعقد ہوگی، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کے علاوہ ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتان بھی شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ شروع ہونے میں صرف دو دن رہ گئے ہیں، پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ٹرافی کی نقاب کشائی آج بروز منگل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔

     تقریب میں چھ ٹیموں کے کپتان اور پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی موجود ہوں گے، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے شائقین کرکٹ کو پیغام دیا ہے کہ پی ایس ایل تھری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ایونٹ کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

    اس کے علاوہ نوید اصغراور چھ ٹیموں کپتان ڈیرن سیمی، سرفراز احمد، شعیب ملک، عماد وسیم، برینڈن میک کولم اور مصباح الحق پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے، تقریب میں تمام ٹیموں کے مالکان سمیت ٹیم مینجمنٹ بھی شرکت کرے گی۔

    یاد رہے کہ چوکوں اورچھکوں کی برسات کے ساتھ پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز رواں ماہ 22 فروری کوعرب کےصحراؤں میں ہوگا۔

    ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب دبئی میں منقعد ہوگی، صوفیانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین اپنی آواز کا جادو جگائیں گی، اس کے علاوہ موسیقی کا شہزادہ شہزاد رائے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،پاکستان سپرلیگ کا آفیشل سانگ گانے والے علی ظفر بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں مجموعی طور پر34میچز دبئی، شارجہ اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • پی سی ایل تھری: امتیازسپرمارکیٹ کراچی کنگز کا آفیشل پارٹنربن گیا

    پی سی ایل تھری: امتیازسپرمارکیٹ کراچی کنگز کا آفیشل پارٹنربن گیا

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز اور امتیاز سپر مارکیٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد امتیاز سپر مارکیٹ کراچی کنگز کا آفیشل پارٹنر بن گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے امتیازسپرمارکیٹ نے کراچی کنگز کا آفیشل پارٹنر بن کرملک میں کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے بھرپورساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    معاہدے پر کراچی کنگ کے سی ای او طارق وصی اور امتیاز سپر مارکیٹ کے سی ای او کاشف امتیاز نے دستخط کئے۔

    اس موقع پر امتیاز سپر مارکیٹ کے چیئرمین امتیاز حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے بھر پور ساتھ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ امتیاز سپر مارکیٹ پاکستان کی سب سے بڑا ادارہ ہے جس پر صارفین بے حد اعتماد کرتے ہیں اور اب کراچی کنگ کا آفیشل پارٹنر بننے کے بعد ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔

    انہوں نے کراچی کنگز کے لیے نیک تمناؤں‌ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار فائنل بھی کراچی میں‌ ہے، امید ہے کراچی کنگز پی ایس ایل تھری کا فائنل کھیلے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • پی ایس ایل تھری کا آغاز، صرف چار دن باقی رہ گئے

    پی ایس ایل تھری کا آغاز، صرف چار دن باقی رہ گئے

    دبئی : پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے آغاز میں اب صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں، ٹائٹل کی جنگ جیتنے کیلئے ٹیمیں یو اے ای پہنچنا شروع ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ شائقین کا جوش ولولہ اور جنون اب صرف چھ دن کی دوری پرہے، چھکے اور چوکوں کی بھرمار ہونے والی ہے، پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کیلئے ٹیمیں متحدہ عرب امارات پہنچنا شروع ہوگئیں۔

    اس بار پانچ نہیں بلکہ چھ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ایونٹ کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز بھی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    پہلے راؤنڈ کے میچز دبئی اور شارجہ میں ہوں گے۔ افتتاحی میچ بائیس فروری کو دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور نئی ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ کراچی کنگز کے شیر تئیس فروری کو کوئٹہ گلیڈیئٹرز سے پنجہ آزمائی کریں گے۔

    علاوہ ازیں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بائیس فروری کو دبئی میں منعقد ہوگی، ملک کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل تھری، کراچی کنگز کے آفیشل نغمے کا ٹیزر جاری


    نامور فنکاروں میں عابدہ پروین، علی ظفر، شہزاد رائے ودیگر شامل ہیں، پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کی قیادت کون کون کرےگا؟

    پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کی قیادت کون کون کرےگا؟

    لاہور : پاکستان سپرلیگ سیزن تھری کی تمام ٹیموں کے کپتان ایک سے بڑھ کر ایک ہیں، چھ ٹیموں کی قیادت دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی کررہے ہیں، جن میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن تھری میں چھ ٹیموں کا امتحان ہوگا، کون سی ٹیم کا کپتان ٹائٹل اپنےنام کرے گا۔ پشاور زلمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی، زلمیز کی قیادت ویسٹ انڈیز کے ہر دلعزیز کھلاڑی ڈیرن سیمی کریں گے۔

    کراچی کنگز کے کنگ عماد وسیم ہوں گے، عماد وسیم کا شماردنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، ان کی کپتانی میں ٹیم ٹائٹل کیلئے فیورٹ ہے۔

    لاہور قلندرز کے قلندر نیوزی لینڈ کےبرینڈن میکلم ہیں۔ میکلم تیز کھیلتے ہیں اور کپتانی میں بھی ان کاانداز جارحانہ ہوتا ہے۔ دو مرتبہ منزل پر پہنچ کر ناکام ہونے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو اس بار بھی سرفراز احمد لیڈ کریں گے۔

    اسلام آباد نے لیجنڈ کھلاڑی مصباح الحق کو اس بار بھی کپتان برقرار رکھا ہے، مصباح الحق نے پہلے ایڈیشن میں اپنی ٹیم کو چیمپئن بنایا تھا۔

    اس کے علاوہ ایونٹ کی نئی ٹیم ملتان سلطانز نے آل راؤنڈر شعیب ملک پر بھروسہ کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون سا کپتان اپنی ٹیم کو کہاں تک لے جاتا ہے؟

  • پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز22 فروری سے ہوگا

    پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز22 فروری سے ہوگا

    دبئی : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب بائیس فروری کو دبئی میں ہوگی، ملک کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، پی سی بی نے پرومو جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چوکوں اورچھکوں کی برسات کے ساتھ پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز رواں ماہ 22 تاریخ کوعرب کےصحراؤں میں ہوگا۔

    پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب کا پرومو ریلیزکردیا گیا ہے، ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب دبئی میں منقعد ہوگی، صوفیانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

    موسیقی کا شہزادہ شہزاد رائے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، اس کے علاوہ پاکستان سپرلیگ کا آفیشل سانگ گانے والے علی ظفر بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

    اس موقع پر بلاک بسٹر گانے والے معروف امریکن سنگر جیسن ڈرولو بھی پرفارم کریں گے، دبئی میں اسٹارز کی یہ کہکشاں 22 فروری کو سجے گی۔

    پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوگی۔ یاد رہے کہ افتتاحی تقریب کے روز پہلا میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ڈیبوٹننٹ ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2018 کے میچز کا شیڈول جاری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

  • کراچی کنگز کے شائقین گھر بیٹھے ٹی شرٹ حاصل کرسکیں گے

    کراچی کنگز کے شائقین گھر بیٹھے ٹی شرٹ حاصل کرسکیں گے

    کراچی کنگز اور ٹی سی ایس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا  ہے، شائقین اب گھر بیٹھے باآسانی ٹی شرٹ حاصل کرسکیں گے۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے ، پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہے، دعا کریں ہم بھی فائنل میں پہنچیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی ایل سیزن تھری شروع ہونے میں کچھ دن ہی باقی رہ گئے ہیں اور اس عظیم الشان ایونٹ کی سرگرمیاں عروج پر ہیں، اسی سلسلے میں  کراچی کنگز اور ٹی سی ایس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے،  جس کے تحت کراچی کنگز کے شائقین ٹی سی ایس کے ذریعے  آن لائن ٹی شرٹس اوردیگر چیزیں حاصل کرسکیں گے۔

     کراچی کنگز اور ٹی سی ایس کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور ٹی سی ایس کے سی ای او اور صدر ایم اے منان موجود تھے۔ معاہدے کی تقریب میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور دیگر اسٹارز کی بھی شرکت کی۔

    اس حوالے سے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگزکاحصہ بننے پرٹی ایس اورایم اے منان کوخوش آمدید، yayvo.comسےشائقین کراچی کنگز کی مرچنڈائز  ٹی شرٹس اور دیگر اشیا با آسانی حاصل کرسکیں گے۔

    سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ٹیم کی مقبولیت کے لیے مرچنڈائزنگ اورمارکیٹنگ  بے پناہ اہمیت کی حامل ہے، پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا دعا ہے کراچی میں پی ایس ایل کافائنل کراچی کنگز کھیلے،  ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کراچی کنگز کی ٹی شرٹس کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ تھی۔

     کراچی کنگز کے مالک  سلمان اقبال نے یہ بھی کہا کہ کراچی کنگز پی ایس ایل کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے‘ کراچی کنگز اچھی کارکردگی دکھانے کی  بھرپورکوشش کرے گی۔

    کراچی کنگز کی ٹی شرٹس شائقین کو گھر بیٹھے ملے گی

    صدر اور سی ای او ٹی سی ایس ایم اےمنان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور پاکستانیوں کو کرکٹ سے دور نہیں کیاجاسکتا ، کراچی کنگز کی ٹی شرٹس ہماری ویب سائٹ yayvo.com پر دستیاب ہوں گی، کراچی کنگز کی ٹی شرٹس گھربیٹھے2گھنٹے میں مل جائے گی، کرکٹ دیکھئے چیزیں خریدیں اور لطف اندوز ہوں۔

    اس موقع پر ایم اے منان نے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا شکریہ ادا کیا۔

    تقریب میں کراچی کنگز کے کپتان عمادوسیم نے کہا کہ شائقین کو مایوس نہیں کریں گے، پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں پہلے سے زیادہ اچھی اوربہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

  • پی ایس ایل تھری فائنل کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے، آئی جی سندھ

    پی ایس ایل تھری فائنل کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے، آئی جی سندھ

    کراچی : پولیس کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں، امید ہے ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔

    انہوں نے کراچی کنگز سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، دریں اثناء ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی جلد لوٹے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کوکراچی میں ہوگا، نجم سیٹھی


    پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کراچی کے دورہ کے موقع پر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہوگا، ہماری پوری کوشش ہے کہ 15 فروری تک کراچی اسٹیڈیم تیار ہوجائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔