Tag: psl 4

  • پی ایس ایل 4: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 4: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے آخری مرحلے میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم یہ میچ ملتان سلطانز نے سات وکٹوں سے جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 4 کی شکست خوردہ ٹیمیں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آج آمنے سامنے آئیں، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آج کے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں اوسط درجے کی کارکردگی دکھا کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔

    پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 141 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ملتان سلطانز نے بہ آسانی پورا کر کے لاہور قلندرز کو شکست دی۔

    ملتان سلطانز اسکواڈ

    آج کے میچ کے لیے ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شیعب ملک، شاہد آفریدی، عمر صدیق، ڈینیئل کرسچن، جانسن چارلس، شان مسعود، کرس گرین، محمد الیاس، جنید خان اور محمد عباس شامل ہیں۔

    لاہور قلندرز اسکواڈ

    لاہور قلندرز کی ٹیم میں آج فخر زمان، یاسر شاہ، راحت علی، شاہین آفریدی، آغا سلمان، سہیل اختر، حسن خان، حارث سہیل، محمد عمران اور عمیر مسعود کھیل رہے ہیں۔

    پی ایس ایل کے چوتھے سیزن میں دونوں ٹیموں نے 9، 9 میچز کھیلے جس میں سے ملتان کی ٹیم صرف 2 اور لاہور کی ٹیم 3 میچز جیت سکی۔

  • پی ایس ایل4: کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا آج ہوگا

    پی ایس ایل4: کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا آج ہوگا

    کراچی: پاکستان سپرلیگ کے سیزن فورمیں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانزجبکہ کراچی کنگز پشاور زلمی سے ٹکرائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 4 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اورملتان سلطانز پنجہ آزمائی کریں گے، دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ دوسرا میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی اس وقت 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرموجود ہے۔

    کراچی کنگز اگر آج پشاور زلمی کے خلاف میچ جیت جاتی ہے تو دوسری پوزیشن کے لیے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا رن ریٹ دیکھا جائے گا۔

    دوسری جانب لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہرہوچکی ہیں، اس لیے میچ کے نتیجے سے پوائنٹس ٹیبل پرکوالیفائرٹیموں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    عثمان شنواری کی شاندار باؤلنگ، گلیڈی ایٹرزکو ایک رن سے شکست

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دی تھی ،191 رنز کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر189رنز بنا سکی تھی۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےغیرملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےغیرملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

    کراچی: پی ایس ایل فور کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیرملکی کھلاڑی آج صبح جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں ٹیم انتظامیہ نے بلوچی پگ پہنا کر کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے غیرملکی کھلاڑیوں میں شین واٹسن، ڈی جے براوو، رائیلی روسو، ہیری گرنی، ڈیوین اسمتھ اور مینٹور ویوین رچرڈز بھی شامل ہیں۔


    دوسری جانب پشاور زلمی کے کھلاڑی بھی کپتان ڈیرن سیمی کی قیادت میں آج صبح کراچی پہنچے۔

    پی ایس ایل4: کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ٹاکرا آج ہوگا

    واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں میچ شام 7 بجے ہوگا جبکہ شائقین کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہوگا، نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر12 بجے کھول دیے جائیں گے اور شام 5 بجے بند کردیے جائیں گے۔

    ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 13 ہزار سیکیورٹی اہلکار نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    انتطامیہ نے آج نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے کئی مقامات پرپارکنگ پوائنٹس بنائے ہیں، شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

    شائقین کو ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا جبکہ کھانے پینے اور خواتین کے ہینڈ بیگ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

  • پی ایس ایل4: کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ٹاکرا آج ہوگا

    پی ایس ایل4: کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ٹاکرا آج ہوگا

    کراچی : پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز پنجہ آزمائی کریں گے۔

    کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں میچ شام 7 بجے ہوگا جبکہ شائقین کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہوگا، نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر12 بجے کھول دیے جائیں گے اور شام 5 بجے بند کردیے جائیں گے۔

    ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 13 ہزار سیکیورٹی اہلکار نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    انتطامیہ نے آج نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے کئی مقامات پرپارکنگ پوائنٹس بنائے ہیں، شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

    شائقین کو ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا جبکہ کھانے پینے اور خواتین کے ہینڈ بیگ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کے ایلمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اپنے 8 پوائنٹس میں مزید 2 کا اضافہ کرکے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرسکتے ہیں اس کے لیے انہیں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینا ہوگی۔

  • پی ایس ایل4: اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرز کا ٹاکرا آج ہوگا

    پی ایس ایل4: اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرز کا ٹاکرا آج ہوگا

    کراچی: پی ایس ایل فور میں پلے آف مرحلے کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پلے آف مرحلے میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنجہ آزمائی کریں گے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز میں میچ شام 7 بجے ہوگا جبکہ شائقین کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہوگا، نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر12 بجے کھول دیے جائیں گے اور شام 5 بجے بند کردیے جائیں گے۔

    ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 13 ہزار سیکیورٹی اہلکار نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    انتطامیہ نے آج نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے کئی مقامات پرپارکنگ پوائنٹس بنائے ہیں، شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

    شائقین کو ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا جبکہ کھانے پینے اور خواتین کے ہینڈ بیگ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    پی ایس ایل 4: گلیڈی ایٹرز کی ایک اور فتح، پلے آف مرحلے تک رسائی

    یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کے پہلے پلے آف مرحلے کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ دو ٹیموں کا انتخاب ہونا باقی ہے۔

  • پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی کراچی آمد سے متعلق شیڈول جاری

    پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی کراچی آمد سے متعلق شیڈول جاری

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی ٹیموں کی کراچی آمد سے متعلق شیڈول جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کی ٹیموں کی کراچی آمد سے متعلق شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم 6 مارچ کو ای کے 606 کے ذریعے کراچی پہنچے گی۔

    [bs-quote quote=”لاہور کے ٹکٹس ریفنڈ کردئیے جائیں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”پی سی بی”][/bs-quote]

    پشاور زلمی کی ٹیم بھی 6 مارچ کو ای کے 604 کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے گی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 مارچ کو ای کے 602 کے ذریعے کراچی پہنچے گی۔

    پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کو اولڈ ٹرمینل سے ہوٹل سخت سیکیورٹی میں لے جایا جائے گا۔

    دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور کے ٹکٹس ریفنڈ کردئیے جائیں گے، کراچی کے نئے ٹکٹس کی معلومات بھی فراہم کردی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے لاہورمیں شیڈول تمام میچزکراچی منتقل

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچز لاہور سے کراچی منتقل کردئیے گئے ہیں، 9 ماچ کو کراچی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ہوگا۔

    دس مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، 11 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 2 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

    پی ایس ایل سیزن فور کا کوالیفائر 13 مارچ کو کراچی میں ہوگا، 14 مارچ کو پہلا ایلیمنیٹر، 15 مارچ کو دوسرا ایلیمنیٹر کھیلا جائے گا، فائنل میچ 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

  • پی ایس ایل کے لاہورمیں شیڈول تمام میچزکراچی منتقل

    پی ایس ایل کے لاہورمیں شیڈول تمام میچزکراچی منتقل

    کراچی: پاکستان سپرلیگ کے لاہور میں شیڈول تمام میچز کراچی منتقل کردیے گئے، سیزن فورکے فائنل سمیت آٹھ میچزکراچی میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کے لاہور میں شیڈول میچز کراچی میں ہوں گے، ایونٹ کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جس کے بعد 7 مارچ سے شروع ہونے والے میچز اب 9 سے 17مارچ تک ہوں گے۔

    کراچی کنگزکا پشاورزلمی کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ 7مارچ کی بجائے 10مارچ کوہوگا، 11مارچ کو کراچی کنگزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا میچ ہوگا۔

    پاکستان سپرلیگ فور کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے تمام میچزشام میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

    یاد رہے کہ 28 فروری کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہوں گے اور کسی بھی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ تمام ٹیمیں پاکستان میں میچز کھیلنے کی حمایت کررہی ہیں، پی ایس ایل کے تمام کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فور کے فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں کھیلیں جائیں گے جن میں سے 3 لاہور اور فائنل سمیت 5 میچز کی میزبانی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو دی گئی تھی۔

  • پی ایس ایل سیزن فور کا تیسرا مرحلہ مکمل، کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس

    پی ایس ایل سیزن فور کا تیسرا مرحلہ مکمل، کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس

    دبئی: پی ایس ایل سیزن فور کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس نے ایونٹ کو پرجوش بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، پیر سے ابوظبی میں میدان سجے گا، 4 مارچ کو کراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطانز جبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    کراچی کنگز کے کولن انگرام نے سیزن فور کی پہلی سنچری بنائی اور ساتھ ہی 127 رنز بنا کر سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    کراچی کنگز کے بابر اعظم اور لیونگسٹن نے 157 رنز بنا کر پی ایس ایل کی سب سے بڑی شراکت قائم کی۔

    مزید پڑھیں: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے پی ایس ایل سیزن فور کی پہلی ہیٹ ٹرک کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    پشاور زلمی کے کیرون پولارڈ نے بلند و بالا چھکے لگا کر نصف سنچری اسکور کی، زلمی کے فاسٹ بولر حسن علی 18 وکٹیں حاصل کرکے سب سے آگے ہیں۔

    ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں صرف 2 دومیچز ہی جیت سکی ہے تاہم کپتان شعیب ملک 240 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچز میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا تھا۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: پی ایس ایل سیزن فور کے 22ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 122 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا، شاہد آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 49 رنز پر گری جب شین واٹسن 33 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے، احسن علی کو بھی 17 رنز پر شاہد آفریدی نے آؤٹ کیا۔

    روسو 35 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے،  احمد شہزاد 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    شاہد آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 121 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دے دیا، ڈیوئن براوو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب جیمز ونس 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عمر صدیق 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جانسن چارلس نے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں محمد نواز نے آؤٹ کیا۔

    مورس 9 رنز بنا کر براوو کی گیند پر بولڈ ہوئے، ڈینئل کرسچن 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، شعیب ملک 24 گیندوں پر 21 رنز بنا کر براوو کی گیند پر نواز کو کیچ دے بیٹھے، شاہد آفریدی 4 رنز بنا کر براوو کا نشانہ بنے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈیوائن براوو اور سہیل تنویر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، محمد نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    قبل ازیں دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، ملتان سلطانز کی ٹیم میں ٹام مورس کو شامل کیا گیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں احمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے۔

    ملتان سلطانز اسکواڈ

    شعیب ملک کپتان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، عمر صدیق، جیمز ونس، ڈینئل کرسچن، جانسن چارلس، نعمان علی، محمد عباس، محمد الیاس، محمد عرفان اور ٹام مورس شامل ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ

    سرفراز احمد کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، احسن علی، شین واٹسن، روسو، عمر اکمل، ڈیوائن براوو، محمد نواز، سہیل تنویر، محمد حسنین اور فواد احمد شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، لیام ڈوسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: پی ایس ایل سیزن فور کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، لیام ڈوسن نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دئیے جانے والا 177 رنز کا ہدف پشاور زلمی کی ٹیم نے آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گری جب کامران اکمل 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فلیچر 21 رنز پر شاداب خان نے آؤٹ کیا، امام الحق 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    عمر امین 6 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے، کیرون پولارڈ ایک رن بنا کر ظفر گوہر کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، ڈیرن سیمی 40 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے، لیام ڈوسن نے ناقابل شکست 52 رنز کی اننگز کھیلی

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور ظفر گوہر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    قبل ازیں دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 176 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا، ابتسام شیخ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گری جب لک رانکی 9 رنز بنا کر ابتسام شیخ کی گیند پر عمر امین کو کیچ دے بیٹھے، سلٹ 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیمرون ڈیلپورٹ نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    والٹن کو وہاب ریاض نے کلین بولڈ کیا انہوں نے 22 رنز بنائے، آصف علی 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    پشاور زلمی کے وہاب ریاض، ابتسام شیخ اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں پی ایس ایل 4 کے پہلے میچ میں پشاور  زلمی کا مقابلہ  دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ ہوگا، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

    پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے وہ 4 میچز میں کامیاب رہی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 7 میں سے 4 میچز میں فاتح رہی ہے۔

    پشاور زلمی اسکواڈ

    ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، امام الحق، عمر امین، اینڈرے فلیچر، کیرون پولارڈ، ڈاسن، حسن علی، ابتشام شیخ، عمید آصف،  اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ

    شاداب خان کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں لک رانکی، کیمرون ڈیلپورٹ، حسین طلعت، آصف علی، فہیم اشرف، انٹونیو والٹن، سمیٹ پٹیل، رومان رئیس، محمد موسیٰ، عماد بٹ شامل ہیں۔

    پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن فور کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، کیرون پولارڈ اور عمر امین نے ناقابل شکست نصف سنچریاں‌ اسکور کی تھیں۔