دبئی: پی ایس ایل فور کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، لیونگ اسٹون نے 38 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 134 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سندیپ لمی چانے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری جب کولن منرو 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم کو 11 رنز پر سندیپ لمی چانے نے بولڈ کیا، کولن انگرام 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
لیونگ اسٹون نے 38 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
افتخار احمد نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کپتان عماد وسیم 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کے سندیپ لمی چانے نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ڈیوڈ ویسا، یاسر شاہ اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Karachi has a new HERO! @Ifti221 wins it for @KarachiKingsARY with his all round performance.#HBLPSL #KhelDeewanoKa #KKvLQ pic.twitter.com/WCcfoe7dxy
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 28, 2019
قبل ازیں دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا، افتخار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 5 رنز پر گری جب گوہر علی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 18 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
حارث سہیل 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اے بی ڈیولیرز 33 رنز بنا کر محمد عامر کا نشانہ بنے، کورے اینڈرسن 22 رنز پر عمر خان کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔
سہیل اختر نے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ڈیوڈ ویسا نے 3 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے افتخار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عمر خان، محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Great work in the field by @KarachiKingsARY bowlers and fielders. Can the bowlers of @lahoreqalandars defend the score?
LIVE: https://t.co/AvvNVO1kH6#HBLPSL #KhelDeewanoKa #KKvLQ pic.twitter.com/denCKbhSjl— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 28, 2019
قبل ازیں دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اعزاز چیمہ کو شامل کیا گیا ہے۔
کراچی کنگز اسکواڈ
عماد وسیم کپتان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو، بابر اعظم، محمد رضوان، کولن انگرام، افتخار احمد، محمد عامر، سمرز، عامر یامین، لیام ڈوسن اور عمر خان شامل ہیں۔
لاہور قلندرز اسکواڈ
فخر زمان کپتان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں سہیل اختر، حارث سہیل، اے بی ڈیویلیرز، کورے اینڈرسن، ڈیوڈ ویسا، گوہر، سندیپ لمی چانے، یاسر شاہ، حارث رؤف اور اعزاز چیمہ شامل ہیں۔
اب سے کچھ دیر قبل کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے کیرون پولارڈ اور عمر امین کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔