Tag: psl 4

  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی چھت نصب کرنے کا کام شروع

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی چھت نصب کرنے کا کام شروع

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی تیاریاں عروج پر ہیں ، اسی سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم جو کہ گزشتہ سال بحالی کے مرحلے سےگزرا تھا اب اسکے دوسرے فیز میں انکلوژر کی چھت لگانے کے لیے غیر ملکی انجینئرز کی ٹیم نے اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔

    بتایا جارہاہے کہ ملائیشیا کی ملٹی میڈیا انجینئرنگ نامی کمپنی کے انجینئرز اس کام کو دو مرحلوں میں طے کریں گے، پہلے مرحلے میں جاوید میانداد انکلوژر سے لے کر نسیم الغنی انکلوژر تک کی چھت نصب کی جائے گی۔

    نصب کی جانے والی چھت کی تھری ڈی ڈرائینگ

    دوسرے مرحلے میں حنیف محمد انکلوژر سے لے کر اقبال قاسم انکلوژر تک کی چھت کی تنصیب کی جائے گی۔

    غیر ملکی انجینئرز کی ٹیم چار لاکھ اسکوائر میٹر ٹیفلون فیبرک کی چھت کی تنصیب کا کام ایک سے دو روز میں شروع کرے گی ، غیرملکی انجینئرنگ ٹیم کو میڈیا کوریج سے دور رکھا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے پانچ میچز سات سے سترہ مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے، شہر قائد اس میگا ایونٹ کے فائنل کی بھی میزبانی کرے گا۔

    گزشتہ سال پی ایس ایل سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں کئی طویل مدتی منصوبے مکمل کیے گئے تھے، جن میں انکلوژرزکی تزئین و آرائش، لفٹ کی تنصیب، سیوریج سسٹم کی بحالی، نشستوں کی مرمت اور تبدیلی شامل ہیں۔

  • میں لاہورآرہا ہوں، اے بی ڈی ویلیئرز

    میں لاہورآرہا ہوں، اے بی ڈی ویلیئرز

    لاہور: جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے پی ایس ایل میچز کے لئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں لاہور آرہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اسٹار کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز اپنے گھر آرہی ہے اور میں لاہور آرہا ہوں ۔ 9 اور 10 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کے لئے تیار ہوں، کوشش ہوگی کہ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں۔

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ نے ڈی ویلیئرز کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹار کرکٹر کی آمد سے نہ صرف شائقین میں بے پناہ جوش و خروش دیکھنے میں آئے گا بلکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے راستے کھولنے میں بھی مدد ملے گی۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔ پہلے چار میچز پہلی مرتبہ ابو ظہبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں سے 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 4 کا افتتاحی میچ اسلام آباد اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔

  • کراچی کنگز: عماد وسیم کپتان، انگرام نائب کپتان مقرر

    کراچی کنگز: عماد وسیم کپتان، انگرام نائب کپتان مقرر

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کے سیزن 4 کے لیے کراچی کنگز کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کردیا گیا۔ عماد وسیم کپتان برقرار رہیں گے جبکہ کولن انگرام نائب کپتان ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان رہیں گے۔

    اپنے ٹویٹ میں سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کولن انگرام کراچی کنگز کے نائب کپتان ہوں گے۔

    پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی سیزن 2016 میں شعیب ملک ٹیم کے کپتان تھے جبکہ سیزن 2 میں کمار سنگا کارا نے کپتانی کے فرائض انجام دیے۔

    گزشتہ برس عماد وسیم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جو اس سیزن میں بھی برقرار رہیں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے شیڈول کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

    پی ایس ایل فور کے 4 میچز پہلی مرتبہ ابو ظہبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • پی ایس ایل 4 کا شیڈول جاری، کراچی کنگز پہلا میچ 17 فروری کو کھیلے گی

    پی ایس ایل 4 کا شیڈول جاری، کراچی کنگز پہلا میچ 17 فروری کو کھیلے گی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ فائنل میچ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 17 مارچ کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

    پی ایس ایل فور کے 4 میچز پہلی مرتبہ ابو ظہبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 4 کا افتتاحی میچ اسلام آباد اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔

    کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 15فروری کو چھٹی ٹیم سےکھیلے گی، دوسرا میچ 16 فروری کو لاہور قلندرز، تیسرا 21 فروری کو پشاور زلمی، چوتھا 23 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ، پانچواں 24 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے ہوگا۔

    کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ 27 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ، 28 فروری کو لاہور قلندرز، 4 مارچ کو چھٹی ٹیم، 7 مارچ کو پشاور زلمی اور 10 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

    پاکستان سپرلیگ 4 کا ایلی منیٹر ون 12 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے اگلے روز یعنی 13 مارچ کو کوالیفائرز میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کا ایلی منیٹر ٹو 15 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

    پی ایس ایل 4 کا فائنل 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز سنہ 2016 میں کیا گیا تھا۔ لیگ کی پہلی ٹرافی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کی تھی۔

    سنہ 2017 میں پشاور زلمی لیگ کی فاتح رہی جبکہ رواں برس 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر فاتح ٹھہری۔

  • پی ایس ایل 4 : تمام کیٹگریز کے کھلاڑیوں کی فہرست جاری، انٹرنیشنل کرکٹر بھی شامل

    پی ایس ایل 4 : تمام کیٹگریز کے کھلاڑیوں کی فہرست جاری، انٹرنیشنل کرکٹر بھی شامل

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 4 کی تمام کیٹگریز کے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق کئی انٹرنیشنل کھلاڑی رواں سال بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں انٹرنیشنل کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز، اسٹیو اسمتھ، کیرون پولارڈ، کرس لین، سنیل نارائن، لیوک رانچی، تھیساراپریرا، کورےاینڈرسن، شین واٹسن، ڈیون براوؤ بھی ایکشن مین نظر آئیں گے۔

    قومی ٹیم کے نامور کھلاڑی سرفراز احمد، شاہد خان آفریدی، شعیب ملک، محمد حفیظ، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی اور فخر زمان سمیت دیگر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 4، پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹگیری لسٹ جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی ہرٹیم میں 16 کھلاڑی ہوں گے جن میں سے فرنچائز مالکان کو 10 برقرار کھلاڑیوں کو رکھنے کی اجازت ہے، کھلاڑیوں کے ٹریڈ کا سلسلہ 12 نومبر تک ہوسکے گا جبکہ برقرر رکھنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست پی سی بی کو 13 نومبر تک ہرصورت جمع کرانی ہوگی۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق درافٹنگ میں ہر فرنچائز کو 10 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی، ہر ٹیم 3 پلاٹینیم، 3 ڈائمنڈ، 3 گولڈ، 5 سلور اور 2 ایمرجنگ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

    ہر ٹیم کو ڈرافٹنگ میں چار چار کھلاڑیوں کو لینا ہوگا جس کی تقریب 20 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری 2019 سے دبئی میں ہوگا جبکہ فائنل 17 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا، پی ایس ایل کے 8 میچز کا انعقاد پاکستان میں ہی کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے عہدے کا منصب سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ عمران خان کی خواہش پر پی ایس ایل کو سب سے بڑا برانڈ بنانا ہمارا مشن ہے کیونکہ وزیراعظم پی ایس ایل کو مزید کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔