Tag: PSL 4th

  • پی ایس ایل چوتھا ایڈیشن: کراچی کنگز میں اس بار کون سے کھلاڑی شامل ہیں، فہرست جاری

    پی ایس ایل چوتھا ایڈیشن: کراچی کنگز میں اس بار کون سے کھلاڑی شامل ہیں، فہرست جاری

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن فور کے لئے تمام فرنچائز کے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی، کراچی کنگز نے محمد عامر، بابر اعظم اور کولن منرو کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے سیزن فور کے لئےاپنے  آٹھ سپر اسٹارز کھلاڑیوں کو اس سال بھی برقرار رکھا ہے۔

    جاری ہونے والی فہرست میں پلاٹینئیم کٹیگری سے نیوزی لینڈ کے کولن منرو، فاسٹ بولر محمد عامر، ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ بابر اعظم سیزن فور کے لئے بھی کراچی کنگز کا ہی حصہ رہیں گے۔

    ڈائمنڈ کٹیگری سے جنوبی افریقہ کے کولن انگرم، عماد وسیم اور عثمان شنواری کراچی کنگز کے شیر ہوں گے جبکہ گولڈ کٹیگری میں وکٹ کیپر محمد رضوان اور انگلینڈ کے روی بوپارہ کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے سلور کٹیگری سے کسی کھلاڑی کو برقرار نہیں رکھا۔ اس کے علاوہ دیگر پانچ فرنچائز نے بھی برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 4 ، تمام کیٹگریز کے کھلاڑیوں کی فہرست جاری، انٹرنیشنل کرکٹر بھی شامل

    پی سی بی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ڈرافٹنگ میں ہر فرنچائز کو دس کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت تھی، ہر ٹیم 3 پلاٹینیم، 3 ڈائمنڈ، 3 گولڈ، 5 سلور اور 2 ایمرجنگ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

    ہر ٹیم کو ڈرافٹنگ میں چار چار کھلاڑیوں کو لینے کی اجازت تھی ڈرافٹنگ کی تقریب 20 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔

  • چوتھا پی ایس ایل : پی سی بی نے ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم کرکے معاملات سنبھال لیے

    چوتھا پی ایس ایل : پی سی بی نے ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم کرکے معاملات سنبھال لیے

    لاہور : پی سی بی نے ملتان سلطانز کا پی ایس ایل معاہدہ ختم کردیا، پاکستان کرکٹ بورڈ چھٹی ٹیم کے انتظاماتکی نگرانی خود کرے گا، ٹیم کو چھٹی ٹیم کے نام سے پکارا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کا فرنچائز معاہدہ منسوخ کردیا ہے، معاہدے کی منسوخی کی وجہ فرنچائز کا رقم کی ادائیگی نہ کرنا تھا جس کے بعد ملتان سلطانز کے تمام حقوق پاکستان کرکٹ بورڈ کو واپس مل گئے ہیں۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ اب کھلاڑیوں اور کوچز کی تمام تر ذمہ داری بورڈ پر ہوگی، چھٹی ٹیم کے بارے میں دیگر معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

    اوپن بڈنگ کے ذریعے چھٹی ٹیم کو فروخت کیا جائے گا، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن چھ ٹیموں کے ساتھ ہی ہوگا، واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چونتیس میچوں کا چوتھا ایڈیشن چودہ فروری دوہزار انیس سے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ کا عمل 20نومبر کو ہو گا اور اس میں پاکستان کرکٹ بورڈ ’چھٹی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب خود کرے گا۔