Tag: PSL 5

  • پاکستان سپر لیگ کا فائنل، ٹریفک پلان جاری

    پاکستان سپر لیگ کا فائنل، ٹریفک پلان جاری

    کراچی: ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے فائنل میچ کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم روڈ کو میچ سے قبل بندکر دیا جائے گا، اور لیاقت آباد سے آنے والا ٹریفک نیو ٹاؤن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

    ٹریفک پلان کے مطابق نیپا سے حسن اسکوائر جانے والا ٹریفک بھی نیو ٹاؤن کی طرف بھیجا جائے گا، براستہ ڈالمیا روڈ شہریوں کو اسٹڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی،

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے شہری نیپا، عسکری فور، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل جا سکتے ہیں، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔

    پی ایس ایل فائیو فائنل، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز آج مدمقابل

    پلان کے مطابق یونی ورسٹی روڈ سے اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ جیل چورنگی سے شہید ملت یا پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا تاریخی فائنل آج شب 8 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، فائنل میں روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ ڈالر بطور انعام دیا جائے گا، اس کے ساتھ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، بہترین بیٹسمین، بہترین بولر اور اسپرٹ آف دی کرکٹ کے ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔

  • پشاور زلمی کے خلاف فتح سے حوصلے بلند ہوگئے ہیں: محمد حفیظ

    پشاور زلمی کے خلاف فتح سے حوصلے بلند ہوگئے ہیں: محمد حفیظ

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لاہور قلندرز کے کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کی شروعات اچھی نہیں تھی لیکن پشاور زلمی کے خلاف فتح سے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چالیس سالہ بیٹسمین محمد حفیظ نے کہا کہ پشاور زلمی کے خلاف ہمارا آغاز اچھا نہیں تھا، شروع میں وکٹیں گرنے سے مسئلہ درپیش تھا، تاہم میدان میں اترتے وقت دباؤ کو سوار نہ کرنے کا سوچ لیا تھا۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ بین ڈنک نے میرا بھرپور ساتھ دیا، ڈیتھ بولنگ ہماری کمزوری دکھائی دیتی ہے، ابتدائی بیٹنگ سمیت فیلڈنگ پر توجہ دینی ہے۔

    انھوں نے کہا میں ماضی کو بھلا کر حال کے بارے میں سوچتا ہوں، میں نے حالات کے مطابق پرفارمنس دی، جیت کے بعد ملتان سلطانز کے چیلنج کے لیے اب تیار ہیں، پشاور زلمی کے خلاف فتح سے حوصلے بلند ہوگئے ہیں، لاہور قلندرز اب نیا کارنامہ کرنے جا رہی ہے۔

    ادھر پشاور زلمی کے کپتان بھی محمد حفیظ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، وہاب ریاض نے لاہور قلندرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا محمد حفیظ کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔

    پہلا ایلیمینٹر: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    وہاب ریاض کا کہنا تھا ڈیو فیکٹر کی وجہ سےگیندگیلی ہو رہی تھی، کرکٹ میں ہر بار اچھی چیز نہیں ہو پاتی ہے، امید تھی کہ اگلا میچ کھیلیں گے لیکن مایوسی ہوئی، ایسے میچ میں غلطیاں نہیں کرنا تھی جو کر بیٹھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، محمد حفیظ نے 46 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حفیظ کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

  • پی ایس ایل 5: کراچی کنگز، سلطانز کو ہرا کر فائنل میں جانے کے لیے پُر عزم

    پی ایس ایل 5: کراچی کنگز، سلطانز کو ہرا کر فائنل میں جانے کے لیے پُر عزم

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے پلے آف مرحلے کا آج سے آغاز ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل فائیو کا 8 ماہ بعد آج سے دوبارہ آغاز ہو رہا ہے، یہ ایونٹ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث ملتوی ہوگیا تھا، پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے کے لیے چاروں ٹیموں نے پریکٹس میچز کےذریعے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    آج پہلے کوالیفائر میں سہ پہر 3 بجے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز میں زور کا جوڑ پڑے گا، کوالیفائر جیتنے والی ٹیم فائنل میں جائے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم ایک اور قسمت آزمائے گی، شام ساڑھے 7 بجے ایلیمنیٹر ون میں لاہور قلندر اور پشاور زلمی ٹکرائیں گے۔

    کرونا وائرس کے باعث شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں، ٹیمیں بائیو سیکیورببل میں ہوٹل اور اسٹیڈیم میں رہیں گی، طبی امداد کے لیے موبائل اسپتال بھی اسٹیڈیم میں بنا دیاگیا ہے۔

    پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کو ملتان سلطانز پر برتری حاصل ہے، ایونٹ میں دونوں ٹیمیں 7 ویں بار مدِ مقابل آ رہی ہیں۔ مجموعی طور پر دونوں ٹیمیں 6 بار آمنے سامنے آئی ہیں، جس میں کراچی کنگز نے 3 میچز میں سلطانز کو شکست دی، جب کہ 2 میچز بغیر نتیجے کے ختم ہوئے، اور صرف ایک میچ سلطانز کے نام رہا۔

    پی ایس ایل فائیو سے متعلق اہم معلومات

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کوالیفائر میں سلطانز کے خلاف جیت کے لیے پُرعزم ہیں، ویڈیو کانفرنس میں انھوں نے کہا ہم ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائیں گے، کراچی اور لاہور کا فائنل ہو جائے تو مزہ آ جائےگا، ٹائٹل جیت کر ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں۔

    کراچی کنگز کے بہترین بلے بازوں میں ایلکس ہیلز، چیڈوک والٹن، بابر اعظم، کیمرون ڈیل پورٹ، شرجیل خان شامل ہیں اور اگر ملتان سلطانز کی بولنگ اٹیک کی بات کی جائے تو عمران طاہر، سہیل تنویر، محمد عرفان اور شاہد خان آفریدی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    کوالیفائرز جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو ایلیمنیٹر ٹو تک انتظار کرنا پڑے گا، آج شامل ایلیمنیٹر ون میں لاہور قلندرز اور سابق چیمپیئن پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔ اس میچ کی فاتح ٹیم کو کوالیفائرز کی شکست خوردہ ٹیم کا سامنا کرنا پڑے گا تب جا کر دوسری فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگا۔ میگا ایونٹ کا فائنل مقابلہ 17 نومبر کو شیڈول ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے اہم مرحلے میں کراچی کنگز بہترین کوچ ڈین جونز کی خدمات سے محروم ہوگا، ڈین جونز 24 ستمبر کو ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ ڈین جونز کی کمی شدت سے محسوس کریں گے۔

    ڈین جونز کی جگہ کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، سلطانز کے خلاف اہم میچ سے قبل وسیم اکرم نے کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دی ہیں۔

  • پی ایس ایل سیزن 5 میں بہترین تجربات، ہاشم آملہ کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

    پی ایس ایل سیزن 5 میں بہترین تجربات، ہاشم آملہ کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 میں پشاور زلمی کے لیے بحیثیت بیٹنگ مینٹور اپنے فرائض انجام دینے والے جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے ملک میں گزارے اپنے بہترین لمحات اور تجربات سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں ہاشم آملہ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنی نیک تنماؤں کا بھی اظہار کیا۔ دریں اثنا پی ایس ایل 5 کو بہترین ایونٹ قرار دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپر لیگ مستقبل میں غیرملکی کھلاڑیوں اور ٹیموں کو پاکستان آمد کے لیے حوصلہ افزائی کرے گی، لیگ کے سیزن فائیو سے قبل دبئی میں میچز ہوا کرتے تھے لیکن میگا ایونٹ کو ملک میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

    کورونا وائرس سے پی ایس ایل کو 20 کروڑ روپے کا نقصان

    انہوں نے نیک تنماؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستان سپر لیگ اسی طرح ہر سال پھلے پھولے گا، تمام غیرملکی کھلاڑیوں نے سیزن 5 میں اچھا کھیل پیش کیا اور بہت لطف اندوز بھی ہوئے۔

    ہاشم آملہ نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یونس خان، محمد یوسف، وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے بہترین سابق کرکٹرز کی پی ایس ایل کے لیے خدمات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ دریں اثنا انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کی بھی تعریف کی۔

  • پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز اسی سال ہوں گے، سلمان اقبال

    پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز اسی سال ہوں گے، سلمان اقبال

    کراچی : پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ عین ممکن ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد اسی سال پی ایس ایل فائیو کے بقییہ میچز کا انعقاد کیا جائے۔

     برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے ناک آؤٹ  مرحلے کے میچز اسی سال ہوں گے اور  ممکن ہے کہ آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اختتام بعد ان  میچز کا انعقاد کیا جائے۔

    واضح  رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے بقیہ میچز ملتوی کر دیے تھے، پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے نئے شیڈول کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

    اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہونے کی اجازت دے دی تھی۔

  • پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنل میچز کل لاہور میں ہوں گے

    پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنل میچز کل لاہور میں ہوں گے

    لاہور  : پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے سیمی فائنلز میں کل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی مد مقابل جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی، ناک آؤٹ مرحلہ کل سے لاہور  میں منعقد ہوگا۔

    پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنل میچز کل لاہور  میں کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر دو بجے ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان  شام سات بجے شروع ہوگا۔

    پہلے سیمی فائنل میں ملتان سلطانز اور دو مرتبہ کی فائنلسٹ پشاور زلمی کا ٹکراؤ ہوگا، ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹرافی پر نظریں جمالیں، وہاب ریاض بھی تیسری بار پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں، دونوں ٹیمیں کل دو پہر دو بجے مدمقابل آئیں گی۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے دوسرے سیمی فائنل میں روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی، سنسنی سے بھرپور سیمی فائنل کل شام سات بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • لاہور قلندرز کے تین غیر ملکی کھلاڑی وطن واپسی کیلئے تیار

    لاہور قلندرز کے تین غیر ملکی کھلاڑی وطن واپسی کیلئے تیار

    لاہور : پی ایس ایل میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کے جارح مزاج اوپنر کرس لین سیمی فائنل میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاہور قلندرز اپنے دو سے تین غیر ملکی کھلاڑیوں سے محروم ہوسکتی ہے، اس سلسے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے جارح مزاج اوپنر کرس لین نے وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    آسٹریلوی بلے باز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیل کر بہت مزہ آیا، کرس لین نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کےخلاف شاندار سینچری اسکور کی تھی۔

    اس کے علاوہ لاہور قلندر کے اسکواڈ کا حصہ ڈیوڈ ویزے اپنی فلائٹ کنفرم ہونے پر کسی بھی وقت لندن روانہ ہوسکتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے ڈیوڈ ویزے کی درخواست پر ان کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب سری لنکا کے اسپنر سیگیوپرسنا بھی نجی مصروفیات کے سبب واہس اپنے وطن جانے کی تیاریوں میں ہیں، ان کی واپسی کے لیے بھی انتظامیہ ٹکٹ اور دیگر انتظامات کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

    واضح  رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے سیمی فائنل میں کل لاہور قلندرز  اور کراچی کنگز فائنل میں رسائی کیلئے مد مقابل ہوں گے، سیمی فائنل کیلئے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے حکمت عملی مرتب کرنا شروع کر دی ہے ۔

  • پی ایس ایل : ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو187رنز کا ہدف دے دیا

    پی ایس ایل : ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو187رنز کا ہدف دے دیا

    لاہور : پی ایس ایل فائیو کے میچ میں ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے187رنز کا ہدف دے دیا، خوشدل شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو187رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

    ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرفہرست رہے اور انہوں نے 29 گیندوں پر 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی اننگ کھیلی ۔

    ان کے علاوہ شان مسعود نے 42 اور روی بوپارہ نے 33 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو ، وائس نے دو اور محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھائی۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم

    لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں کپتان سہیل اختر ، دلبر حسین ، بین ڈنک ، فخر زمان ، حار ث روف ، جاہد علی ، کرس لین ،محمد حفیظ ، محمد فیضان ، سمت پٹیل ، راجہ فرزان ، سلمان بٹ ، شاہین آفریدی ، عثمان شنواری ، ڈین ویلاس، ڈیوڈ وائس ،پراسانا شامل ہیں۔

    ملتان سلطانز کی ٹیم

    ملتان سلطانز کے سکواڈ میں کپتان شان مسعود، موئن علی ، اسد شفیق ، فابین ایلن ، بلاول بھٹی ، روی بوپارہ ، عمران طاہر، جنید خان ، خوشدل خان ، وین میڈسن ، محمد الیاس ، محمد عرفان ، روحیل نذیر ، ریلی رسووو، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، عثمان قدیر ، جیمز وینس، ذیشان اشرف شامل ہیں۔

  • لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    لاہور : پی ایس ایل فائیو کے میچ میں ہونے والا ٹاس لاہور قلندرز نے جیت لیا، کپتان سہیل اختر نے ملتان سلطان کو بیٹنگ کی دعوت دے کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ لاہورقلندرز کیخلاف میچ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  آج کے میچ میں عمران طاہر، شاہد آفریدی اور سہیل تنویر کو آرام دیا گیا ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    کپتان لاہور قلندرز سہیل اختر کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ہدف کے تعاقب میں ریکارڈ اچھا ہے، کوشش ہوگی کہ ملتان سلطانز کو کم سے کم اسکور پر روکیں۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم

    لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں کپتان سہیل اختر ، دلبر حسین ، بین ڈنک ، فخر زمان ، حار ث روف ، جاہد علی ، کرس لین ،محمد حفیظ ، محمد فیضان ، سمت پٹیل ، راجہ فرزان ، سلمان بٹ ، شاہین آفریدی ، عثمان شنواری ، ڈین ویلاس، ڈیوڈ وائس ،پراسانا شامل ہیں۔

    ملتان سلطانز کی ٹیم

    ملتان سلطانز کے سکواڈ میں کپتان شان مسعود، موئن علی ، اسد شفیق ، فابین ایلن ، بلاول بھٹی ، روی بوپارہ ، عمران طاہر، جنید خان ، خوشدل خان ، وین میڈسن ، محمد الیاس ، محمد عرفان ، روحیل نذیر ، ریلی رسووو، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، عثمان قدیر ، جیمز وینس، ذیشان اشرف شامل ہیں۔

  • پاکستان سپرلیگ فائیو : ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج جیت کیلئے پنجہ آزمائی کریں گے

    پاکستان سپرلیگ فائیو : ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج جیت کیلئے پنجہ آزمائی کریں گے

    کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج لاہور قلندرز کا ٹاکرا پشاور زلمی سے ہوگا، ایونٹ میں شامل رہنے کیلئے پشاور زلمی کیلئے جیتنا لازمی ہے، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ میں سنسنی سے بھرپور مقابلے جاری ہیں۔ آج اہم میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گے۔

    اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے پشاور زلمی کیلئے میچ جیتنا لازمی ہے۔ شکست کی صورت میں پشاور زلمی کیلئے ٹاپ فور میں جگہ بنانا مشکل بہت ہوجائے گا۔

    ملتان سلطانز پہلے ہی پلےآف میں اپنی جگہ بناچکی ہے، میچ شائقین کے بغیر کھیلاجائے گا، یہ اہم مقابلہ آج شام سات بجے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے بقیہ میچز تماشائیوں کے بغیر خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 10 کروڑ روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    مزید پڑھیں : کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

    پی ایس ایل فائیو کے26ویں میچ میں گزشتہ روز کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو باآسانی دس وکٹوں سے شکست دے دی، کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 151 رنز کا ہدف 17.1 اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔