Tag: PSL 5 2020

  • کراچی کنگز کی شاندار کی فتح پر بابر اعظم کے مداحوں کا جشن

    کراچی کنگز کی شاندار کی فتح پر بابر اعظم کے مداحوں کا جشن

    کراچی : پی ایس ایل فائیو کے فائنل میچ میں کراچی کنگز کی فتح پر شہری خوشی سے جھوم اٹھے، بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ پر ان کے مداح پھولے نہیں سمارہے۔

    کراچی کنگز کی شاندار فتح پر شائقین کرکٹ کا جشن جاری ہے، اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے شہر کے بھر میں خوشیاں منانے والے لوگوں سے گفتگو کی۔

    شہر کی معروف فوڈ اسٹریٹ پر لوگوں نے کھانے کے دوران میچ دیکھا اور اور بابر اعظم کی بیٹنگ دل کھول کر تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی جیت نے کھانے کا لطف دوبالا کردیا۔

    دوسری جانب کراچی کنگز کے بالر عمید آصف نے میچ میں دو اہم وکٹیں حاصل کیں اور ان کے گھر پنجاب کے شہر ڈسکہ میں خاندان کے سارے افراد نے خوشی سے سرشار ہوکر جشن منایا۔

    عمید آصف کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میرے نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ سمجھتے تھے پاکستان سے کرکٹ ختم ہوگئی آج ان کی مایوسی کا دن ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے انتخاب میں پی ایس ایل کا اہم کردار ہے، مصباح الحق

    ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے انتخاب میں پی ایس ایل کا اہم کردار ہے، مصباح الحق

    لاہور : قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے انتخاب میں پی ایس ایل بہت اہم کردار ادا کررہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا ہے کہ اس سال پی ایس ایل کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ آنے والے چند مہینوں میں پاکستانی ٹیم کو ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیسے اہم مقابلوں میں حصہ لینا ہے۔

    اس لئے بہت ضروری ہے کہ ہم صحیح کھلاڑیوں کا ایک ایسا گروپ نکالیں جس سے ورلڈ کپ اورایشیا کپ کیلئے اچھی ٹیم تیار ہوسکے۔

    مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی پاکستانی ٹیم میں چند ایسی پوزیشن ہیں جن پر سلیکشن کیلئے سخت مقابلہ ہوگا۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    کراچی : پاکستان سپر لیگ سیزن 5 (پی ایس ایل) میں دفاعی چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ائٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کی دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے 157 رنز کے جواب میں دفاعی چمپیئن کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور مطلوبہ ہدف 19ویں‌ اوور میں‌ صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    ہدف کے تعاقب میں شین واٹسن اور جیسن رائے نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 41 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کیا لیکن واٹسن نے 20 گیندوں پر 27 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

    دفاعی چمپیئن کی دوسری وکٹ 54 رنز کے مجموعے پر اس وقت گری جب اوپنر جیسن رائے 17 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، جب کہ احمد شہزاد 11 رنز اسکور کرکے کپتان عماد وسیم کا شکار بن گئے۔

    کپتان سرفراز احمد اور نوجوان بلے باز اعظم خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 79 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

    اعظم خان نے 30 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 46 رنز اسکور کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتحیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم کامیابی کے قریب پہنچ کر 140 کے مجموعے پر اعظم خان رن آؤٹ ہوگئے۔

    گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ انور علی نے چھکا لگا کر ٹیم کو ایونٹ میں دوسری کامیابی دلوائی۔

    کراچی کنگز کے بولر کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، کپتان عماد وسیم اور چک جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا بیٹنگ پچ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی تھی۔ اوپنر بابر اعظم اور شرجیل خان نے سنبھل کر بیٹنگ کرنے کی کوشش کی اور اسکور کارڈ پر 31 رنز جوڑے، پہلی وکٹ گرنے کے بعد بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں‌ گرتی رہیں۔

    ون ڈاون آنے والے بیٹسمین ایلکس ہیلز نے محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے 29 رنز اسکور کیے لیکن محمد حسنین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں‌ کو آؤٹ کیا جب کہ ٹیمل ملز نے 2، محمد نواز اور سہیل خان‌ نے ایک ایک وکٹ‌ حاصل کی۔

    دوسری جانب دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس سے پہلے پشاور اور اسلام آباد کے خلاف دو میچز کھیل چکی ہے جس میں کوئٹہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ پشاور زلمی سے خود ہار گئی تھی۔

  • پی ایس ایل فائیو : پی سی بی نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    پی ایس ایل فائیو : پی سی بی نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    لاہور : پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل فائیو کے دوران شائقین اپنی قومی زبان اردو میں کمنٹری سن سکیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کمنٹیٹرز کے آفیشل پینل اور براڈ کاسٹرز کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی زبان اردو میں کمنٹری نشر کی جائے گی۔

    پی سی بی نے اس بار پی ایس ایل فائیو میں اردو میں کمنٹری کی خوشخبری سناتے ہوئے شائقین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، پی سی بی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اردو میں رواں تبصرہ کمنٹیٹرز رمیض راجا، بازید خان، وقار یونس اور عروج ممتاز کریں گے۔

    یہ مبصرین ہر اننگز کے دوران پانچ اوورز کے لیے اردو زبان میں تبصرہ کریں گے اس تبدیلی کا مقصد کرکٹ شائقین کو لائیو کوریج کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے جو مقامی چینلز پر نشر کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن فائیو کے میچوں کے دوران انگریزی میں کمنٹری کیلئے آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے سابق کرکٹر ڈرک نینِز، جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ایچ ڈی ایکرمن، انگلینڈ کے سابق کرکٹر مارک بُچر، ڈومِنک کورک اور جنوبی افریقہ کی خاتون کمنٹیٹر کاس نائیڈو پہلی بار کمنٹری کریں گے۔

    پی سی بی کے مطابق  پہلی مرتبہ پی ایس ایل 2020ء کے آخری تین میچوں کے دوران اسپائیڈر کیم کے ذریعے کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز کے درمیان رابطہ بھی آن فیلڈ ایکشن کے ذریعے شائقین کرکٹ کو ٹی وی اسکرینز سےجڑے رہنے پر مجبور کرے گا۔