Tag: PSL 6

  • پی ایس ایل 6 : لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 6 : لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست دے دی

    ابو ظبی : پی ایس ایل سکس کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست دے دی ہے۔ لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 171رنز ٹارگٹ دیا تھا جسے پشاور زلمی حاصل نہ کر پائے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سکس کے سترہویں میچ میں لاہورقلندرز نے پشاورزلمی کو جیت کیلئے ایک سو اکہتر رنزکا ہدف دیا۔ جواب میں  پشاور زلمی نے خاص کارکردگی کا مظہارہ نہیں کیا، چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف تہتر رنز بنائے تھے۔

    میچ کے مقررہ اوورز میں پشاور زلمی کی ٹیم 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 160رنز بناسکی، لاہور قلندرز کے راشدخان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ شکارکیے۔ پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک تہتررنز بنا کرنمایاں رہےجبکہ عمید آصف23رنز بناسکے ۔

    ابتدا میں شدید مشکلات کے باوجود لاہور نے شاندار کم بیک کیا۔ قلندرز کے چار بلے باز پچیس رنز پرپویلین لوٹ گئے تھے۔ ٹم ڈیوڈ اور بین ڈنک نے اکیاسی رنز کی شراکت قائم کی ۔

    ٹم ڈیوڈ نے چھتیس گیندوں پرچونسٹھ رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی۔۔ بین ڈنک اڑتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پشاور کی جانب سے فیبین ایلن نے دو، وہاب ریاض، محمدعرفان، عمید آصف اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگزکو بارہ رنزسے شکست دی تھی۔ کراچی کی ٹیم ایک سوستتررنزکے تعاقب میں سات وکٹوں پرایک سوچونسٹھ رنزبنا سکی۔ بابراعظم کی پچاسی رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں گئی۔ ملتان سلطانز کے عمران خان نے تین اور عمران طاہر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پی ایس ایل سکس میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ میں سے چار میچز ہارنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میدان میں اترے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کرو یا مرو والی صورتحال درپیش ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

  • پی ایس ایل 6: آج کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز اور  لاہور قلندرز پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے

    پی ایس ایل 6: آج کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے

    کراچی : پی ایس ایل سکس میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور ملتان سلطانز درمیان جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گی۔

    پی ایس ایل سکس کی سب سے مقبول ٹیم دفاعی چیمپئن کراچی کنگز آج اپنا رنگ جمائے گی، کھلاڑیوں کا عزم ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف جیت کے عزم کے ساتھ ابوظہبی کے میدان میں اتریں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔

    کراچی کنگز نے ملتان سلطان سے آٹھ میں سے چارمیچ جیتے، ایک ہارا، ایک ٹائی ہوا اور دو بےنتیجہ رہے۔ کراچی کنگز نے پی ایس ایل سکس کے میچ میں ملتان کو کراچی میں سات وکٹ سے ھرایا تھا۔

    پاکستان سُپرلیگ کا آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا، قلندرز کے پاس پہلی پوزیشن مستحکم کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔

    پشاور زلمی اگر فتح حاصل کرتے ہیں تو پوائنٹس ٹیبل پر اوپر آجائیں گے۔ ریکارڈز میں پشاور زلمی کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک بارہ میچ کھیلے گئے، زلمی نے آٹھ اور لاہور چار میں کامیاب رہا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل سکس کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچا دیا ہے، قلندرز کے پانچ میچز میں چار فتوحات کے ساتھ آٹھ پوائنٹس ہوگئے، کراچی کنگز کا دوسرا نمبر ہے۔

    کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے چھ چھ پوائنٹس ہیں لیکن بہتر رنز اوسط کے باعث کنگز کی ٹیم پشاور زلمی سے آگے ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، ملتان سلطانز  پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر ہیں۔

     

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل6  کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان

    انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان

    دبئی: بالا آخر آگیا وہ لمحہ جس کا شائقین کرکٹ کو بے چینی سے انتظار تھا، جی ہاں پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کے انعقاد سے متعلق بے یقینی کی فضا اپنے اختتام کو پہنچی، سیزن کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، ایونٹ کےبقیہ میچز کا آغاز نو جون سےابوظبی میں ہوگا۔

    پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کےدرمیان ہوگا، چیمپئن ٹیم کراچی کنگز اپنا پہلا میچ دس جون کو ملتان سلطانز سےکھیلےگی، چودہ جون کو کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی، پندرہ جون کو دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پشاور زلمی سے ٹکرائے گی ،سترہ جون کو کراچی کنگز لاہور قلندرز سے مقابلہ کرے گی۔

    لیگ میں چھ ڈبل ہیڈرز شامل ہیں ، پہلا ڈبل ہیڈر11جون کو ہوگا، دوسرا ڈبل ہیڈر14، تیسرا15 ، چوتھا 17 ،پانچواں 18 جون کو ہوگا۔

    ایونٹ کا کوالیفائر اور پہلا ایلمنیٹر21جون کوکھیلاجائےگا، دوسرا ایلمنیٹر22جون کوہوگا جبکہ پی ایس ایل سیزن کا فائنل 24جون کو کھیلا جائے گا۔No description available.

  • پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کب ہونگے؟ اعلان ہوگیا

    پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کب ہونگے؟ اعلان ہوگیا

    دبئی: پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کے انعقاد سے متعلق بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، میچز کب سے ہونگے، اعلان ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز نو جون سے شروع ہونگے جبکہ لیگ کا فائنل 24 چوبیس جون کو کھیلا جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سکس کیلئے بھارتی کیمرہ کریو کو بھی اجازت مل گئی ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز نو سے چوبیس جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، کوالیفائر اور ایلیمنری سمیت ایونٹ کے دوران چھ ڈبل ہیڈرز میچز کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ابوظبی میں میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوں گے، ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات11 بجےشروع ہوگا۔

    پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کا مکمل شیڈول کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بھارتی کریو کا دبئی میں دس روز کا قرنطینہ جاری ہےجس کےباعث ایونٹ کا شیڈول تاخیر کا شکار ہوا۔

    اس سے قبل ذرائع پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارتی کریو کا سات روز قرنطینہ کی درخواست منظورہوگئی تو آٹھ جون تک ایونٹ شروع ہونے کا امکان ہے۔

  • پی ایس ایل 6: پہلے مرحلے میں دبئی پہنچنے والے کھلاڑیوں کا قرنطینہ ختم

    پی ایس ایل 6: پہلے مرحلے میں دبئی پہنچنے والے کھلاڑیوں کا قرنطینہ ختم

    دبئی: پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے لئے پہلے مرحلے میں ابوظبی پہنچنے والے کھلاڑیوں کو قرنطینہ سے آزادی مل گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں کھلاڑی قرنطینہ سےباہر آگئے، شیخ زید اسٹیڈیم میں لاہور قلندرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کےکھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

    ستائیس مئی کو پہلےمرحلے میں کراچی اور لاہور سے ابوظبی پہنچنے کےبعد کھلاڑیوں اور آفیشلز نےسات روز کا قرنطینہ مکمل کیا۔

    دوسری جانب بھارتی کریو کا دبئی میں دس روز کا قرنطینہ جاری ہےجس کےباعث ایونٹ کا شیڈول تاخیر کا شکارہے، بھارتی کریو کے قرنطینہ کم کرنے سے متعلق پی سی بی اور ابوظبی کے محکمہ صحت میں مذاکرات جاری ہے، آج بریک تھرو کا امکان ہے۔

    ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی کریو کا سات روز قرنطینہ کی درخواست منظورہوگئی تو آٹھ جون تک ایونٹ شروع ہونے کا امکان ہے۔

  • پی ایس ایل سکس: فرنچائزز کا اسکواڈ تاحال نامکمل

    پی ایس ایل سکس: فرنچائزز کا اسکواڈ تاحال نامکمل

    دبئی: ابوظہبی میں پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کیلئے ٹیموں کا اسکواڈ تاحال نا مکمل ہے، جس کے باعث میچز کے شیڈول کا اعلان بھی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کویو اے ای کا ویزہ مل گیا ہے، سرفراز احمد سمیت تیرہ کھلاڑیوں اور آفیشلزکی آج روانگی متوقع ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان یو اے ای پہنچ کر سات روز کا قرنطینہ کرینگے۔

    ٹیموں کا اسکواڈ تاحال نا مکمل ہونے کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے شیڈول کےاعلان میں تاخیر ہورہی ہے، جس کے بعد امکان پیدا ہوگیا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔دوسری جانب ابوظہبی کے ہوٹلز میں کھلاڑیوں کا قرنطینہ جاری ہے، کراچی کنگز کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے اپنے روم میں ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ بھارت اور جنوبی افریقہ سےبراڈکاسٹنگ ٹیم امارات پہنچ چکی ہے۔

  • پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں کی ابوظبی روانگی ایک بار پھر تاخیر کا شکار

    پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں کی ابوظبی روانگی ایک بار پھر تاخیر کا شکار

    کراچی : پی ایس ایل میچوں کے لئے کراچی اور لاہور سے روانہ ہونے والی پی آئی اے کے خصوصی پروازیں تاحال روانہ نہ ہو سکیں، ویزوں کا معاملہ حل ہوتے ہی پروازوں کی روانگی پانچ بجے شام تک متوقع ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشل سمیت براڈ کاسٹرز کے ویزوں کا معاملہ حل نہ ہونے کے باعث پروازیں روانگی کی منتظر ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی کے6207 اور پی کے6203 کے ذریعے مجموعی طور پر360 مسافروں کو ابوظہبی روانہ ہونا ہے، یو اے ای حکام کی جانب سے تاحال کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے اوکے ٹو بورڈ کی اجازت جاری نہیں کی گئی۔

    یو اے ای حکام کی جانب سے تاحال کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے اوکے ٹو بورڈ کی اجازت جاری نہیں کی گئی، پروازوں کی روانگی ویزوں کا معاملہ حل نہ ہونے کے باعث پہلے ہی ایک روز تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ کھلاڑیوں اور آفیشل سمیت براڈ کاسٹرز کے ویزوں کا معاملہ حل ہوتے ہی پروازوں کی روانگی پانچ بجے شام تک متوقع ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ایس ایل 6 کھلاڑیوں کی روانگی میں ایک دن کی تاخیر

    علاوہ ازیں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا، ہنگامی اجلاس میں پی ایس ایل سے متعلق اہم فیصلہ کیا جائے گا میٹنگ کے اختتام پر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا فیصلہ ہوگا۔ ابوظہبی حکومت نے بھارت اورجنوبی افریقہ کی فلائٹس کی اجازت واپس لے لی۔

  • پی ایس ایل 6 کے کمنٹری پینل میں کون کون شامل ہے؟

    پی ایس ایل 6 کے کمنٹری پینل میں کون کون شامل ہے؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے لیے کمنٹری پینل تیار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے 10 رکنی کمنٹری پینل منتخب کر لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پینل میں 9 کمنٹیٹرز اور ایک پریزینٹر شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق انگلش کپتان اور مشہور کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور بھی پینل میں شامل کیے گئے ہیں، اس پینل میں پاکستان سے رمیز راجہ، بازید خان، ثنا میر، عروج ممتاز، طارق سعید اور سکندر بخت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر جے پی ڈومنی بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں، زمبابوے کے پومی بنگوا بھی پینل کا حصہ ہوں گے، جب کہ زینب عباس کو بطور پریزینٹر کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز میں پہلی بار یو اے ای سے اردو کمنٹری بھی ہوگی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے کھلاڑیوں کی ابوظبی روانگی ایک دن آگے بڑھا دی گئی ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ کچھ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزوں کے اجرا میں تاخیر ہوئی، جس کی وجہ سے تمام کھلاڑی اور آفیشلز مائیکرو سیکیور ببل میں ایک دن مزید رہیں گے۔

    اب تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ویزا کنفرمیشن کے بعد ہی روانگی ممکن ہوگی، پاکستان میں موجود کھلاڑی اور آفیشلز اب جمعرات کو ابوظبی روانہ ہوں گے۔

    سیزن 6 میں شرکت کے لیے بھارت سے ابوظبی سفر کرنے والے تمام 25 افراد کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف شامل ہے۔

  • پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز کراچی سے یواے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

    پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز کراچی سے یواے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

    لاہور: ملک میں کرونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شائقین کرکٹ کے لئے بُری خبر ہے کہ پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کراچی سے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے ورچوئل اجلاس میں ہوا، باہمی مشاورت کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل لیگ کے لیے امارات کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لیگ کیلئےمجوزہ تاریخ میں اسٹیڈیمز،ہوٹلز کی دستیابی کی درخواست بھی دی گئی ہے، فیصلے سے قبل پی سی بی نے کراچی کے ہوٹلز میں پی ایس ایل کیلئے کرائی گئی بکنگ کینسل کردی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مکمل کرنےکے لیے رواں سال پی سی بی کے پاس کوئی اور ونڈو نہیں ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی عالمی مصروفیات کی وجہ سے ونڈو تلاش کرنا مشکل ہے، یہی وجہ ہے کہ لیگ کرانے کے لیےمیچز یو اے ای منتقل کرنے کا آپشن استعمال کیا گیا جبکہ فرنچائزز بھی یواے ای میں لیگ کرانے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

    ترجمان ایمرٹس کرکٹ بورڈ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں پی سی بی کے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای میں پی ایس ایل سیزن سکس کرانے کےلئے تیار ہیں، پی سی بی کی سفارشات مکمل کریں گے، پی ایس ایل سیزن سکس کے میچز شاندار طریقےسے ہونگے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’’ہم لاک ڈاؤن اور آپ میچز کی تیاری کررہے ہیں‘‘

    اضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایس ایل فرنچائزز نے بھی پی سی بی کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے پی ایس ایل ملتوی کرنے یا پھر میچز یواے ای منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ابتدائی 14میچ کے بعد ملتوی ہوگیا تھا۔

     

  • پی ایس ایل 6 : مزید 3 کھلاڑی کورونا کا شکار

    پی ایس ایل 6 : مزید 3 کھلاڑی کورونا کا شکار

    کراچی : پی ایس ایل 6 میں 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے ، علامات ظاہر ہونے پر گزشتہ روز دوپہر میں کورونا ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 میں 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آئے،پی سی بی کا کہنا ہے کہ تینوں کھلاڑی 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے، متاثرہ کھلاڑیوں نے بدھ کے روز منعقدہ میچز میں شرکت نہیں کی، علامات ظاہر ہونے پرگزشتہ روز دوپہر میں کورونا ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔

    پی ایس ایل6 کی آرگنائزنگ کمیٹی آج ورچوئل میٹنگ کاانعقادکرےگی ، جس میں تمام ٹیموں کے مالکان اورمینجمنٹ شرکت کرے گی۔

    اس سے قبل پی ایس ایل 6 میں تین کھلاڑیوں اور ایک آفیشل میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی ، جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد اور لوئس گریگری اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن شامل تھے۔

    کورونا مثبت آنے کے بعد تینوں کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ کامران خان کو دس دن کے لیے فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا تھا

    یاد رہے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی اسپنر فواد احمد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ایک روز کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سکس میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگوانے کی پیشکش کی ، ویکسین آج لگائی جائے گی۔

    کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے کے فیصلے کا اختیار ہوگا، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی ، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت کو بہت سنجیدگی سے لیتا، اسی لئے بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام افراد کو ویکسین لگوانے کی پیشکش کی۔

    واضح رہے پاکستان سپرلیگ میں آج اسلام آبادیونائیٹڈاورلاہورقلندرزکےدرمیان میچ کھیلاجائےگا، یہ میچ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شام سات بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے لئے آج ایکشن میں دکھائی دیں گے۔