Tag: psl 8

  • عماد وسیم نے بابر اعظم سے متعلق کیا کہا؟

    عماد وسیم نے بابر اعظم سے متعلق کیا کہا؟

    پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے خلاف کل کے میچ میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔

    پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اچھے کھلاڑی ہیں ان کی ہماری ٹیم کے لیے کافی خدمات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کے ہر کھلاڑی کے لیے بہت اہم ہے، پی ایس ایل دنیا کی سب سے مشکل لیگ سمجھی جاتی ہے۔

    عماد وسیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن میں عامر انجری کا شکار ہوگئے تھے لیکن وہ اب بہترین فارم میں ہیں ہم شعیب ملک کے تجربے سے بھی فائدہ اٹھائیں گے۔

    آل راؤنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کمبی نیشن بنائیں گے کراچی میں میچز ہورہے ہیں کراؤڈ ہمارا 12 واں کھلاڑی ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کراچی کا مقابلہ مزے دار رہتا ہے کھلاڑیوں کے درمیان کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہتا ہمیں گراؤنڈ میں سپورٹ ملتی ہے کوشش یہی ہے کہ افتتاحی میچ کا سفر جیت سے شروع کریں۔

  • وہاب کو چھ چھکے لگنے پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

    وہاب کو چھ چھکے لگنے پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

    کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اچھی بولنگ کرتے ہیں بس اس دن کو افتخار احمد کے ہاتھ میں آگئے اور انہوں نے چھکے لگادیے۔

    پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب کو پتا ہے وہاب ریاض تجربہ کار بولر ہیں وہ سو فیصد کارکردگی دکھاتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب بابر اعظم نے کہا کہ میں نے خصوصی طور پر لیگ اسپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس نہیں کی سب چیزوں کی پریکٹس کرتا ہوں کسی بھی موقع پر کوئی بھی بولر سامنے آسکتا ہے اس کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا ایشین پچز میں اسپنرز کو زیادہ مدد ملتی ہے اسی لیے اسپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس زیادہ کررہا تھا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل نے ہمیشہ نیا ٹیلنٹ پاکستان ٹیم کو دیا ہے ٹیم کے ٹورز بھی قریب تر ہیں کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے رہا ہوں۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ رہنے سے کافی فائدہ ہوتا ہے، ایمرجنگ، انڈر 19 کھلاری ہر فرنچائز میں موجود ہے جن کے لیے بھی مواقع موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کی ہے پریکٹس میں کچھ تجربات کیے ہیں جن پر عمل کروں گا۔

    بابر اعظم نے مزید کہا کہ کراچی کنگز کے پاس کوالٹی بولرز موجود ہیں ایسے بولرز کے خلاف کھیلنے میں مزہ آتا ہے۔

  • بابر ہو یا کوئی اور میرا کام وکٹ لینا ہے، محمد عامر

    بابر ہو یا کوئی اور میرا کام وکٹ لینا ہے، محمد عامر

    کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ سامنے بابر اعظم ہو یا کوئی اور میرا کام وکٹ لینا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ جارح مزاجی فاسٹ بولر کی خوبصورتی ہوتی ہے تاہم اللہ ہی جانتا ہے کہ ٹیم میں واپسی کب ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ میرے لیے روزی روٹی کرکٹ ہے پوری توجہ پی ایس ایل پر ہے۔

    محمد عامر نے کہا کہ شعیب ملک کا کراچی کنگز میں آنا خوش آئند ہے، عماد وسیم اچھے کپتان ہیں وہ ٹی 20 فارمیٹ سے متعلق کافی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ پچ کو سمجھ کر اس کے مطابق بولنگ کرتا ہوں کوشش ہوتی ہے کہ پاور پلے میں بیٹرز پر دباؤ برقرار رکھوں اور رنز کم بنیں۔

    ایک سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ پلیئرز اور بورڈ میں کمیونی کیشن گیپ نہیں ہونا چاہیے فٹنس کے بغیر کوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کرسکتا، پیسرز کے لیے تینوں فارمیٹ کھیلنا مشکل کام ہے میں نے فٹنس کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی جس پر باتیں بنائی گئیں۔

    محمد عامر نے کہا کہ پی ایس ایل میں تگڑے مقابلے ہوں گے شاہین آفریدی اور میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے، کراچی کنگز کے مداحوں کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

  • پی ایس ایل 8: کھلاڑیوں کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ، شوٹنگ کی عملی مشق

    پی ایس ایل 8: کھلاڑیوں کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ، شوٹنگ کی عملی مشق

    کراچی: پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور شوٹنگ کی عملی مشق بھی کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 8 میں 20 کھلاڑیوں کے وفد نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے کھلاڑی شامل تھے۔

    غیرملکی کھلاڑی مارٹن گپٹل، جوہان بوتھا اور بین کٹنگ بھی دورہ کرنے والوں میں شامل تھے۔

    ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور ان سے ملاقات کی اور کرکٹ کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    کھلاڑیوں نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی انڈور فائرنگ رینج میں شوٹنگ کی عملی مشق بھی کی۔

    ڈی آئی جی سیکیورٹی نے کھلاڑیوں کو اعزازی شیلڈز، سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف دیے جبکہ کھلاڑیوں نے بھی ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کو اپنی ٹیمز کی شرٹ بطور سووینئر پیش کیں۔

  • ’بابر اعظم کے خلاف بولنگ کرنے کیلیے پرجوش ہوں‘

    ’بابر اعظم کے خلاف بولنگ کرنے کیلیے پرجوش ہوں‘

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بین کٹنگ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے خلاف بولنگ کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

    کراچی کنگز کے بین کٹنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز میں بابر اعظم کی کمی محسوس ہوگی، پی ایس ایل میں اچھے اسپنرز اور بہترین بیٹسمین موجود ہیں اور یہ دوسری لیگز سے کافی مختلف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے ہمارا ایک گہرا تعلق ہے میں اور ایرن پاکستان اور یہاں کے لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔

    بین کٹنگ نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہر بولر 140 سے تیز رفتار سے بولنگ کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں بین کٹنگ نے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ایرن ہولینڈ پریزینٹر ہیں۔

    پی ایس ایل میں کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 14 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔

  • پی ایس ایل 8 کے اینتھم میں کونسے گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے؟

    پی ایس ایل 8 کے اینتھم میں کونسے گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے؟

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے اینتھم میں کونسے گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے نام سامنے آگئے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے آفیشل ترانے میں معروف گلوکار عاصم اظہر، شائے گل اور فارس شفیع نے گنگنایا ہے۔

    پی ایس ایل 8 کے اینتھم کو عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس گانے کو ایک دو روز میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل کے لیے میچز آفیشلز اور کمنٹری پینل کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

  • پی ایس ایل 8، عمر گل کا شاہین آفریدی کو مشورہ

    پی ایس ایل 8، عمر گل کا شاہین آفریدی کو مشورہ

    پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ عمر گل نے شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کا کہنا ہے کہ اسپیڈ اسٹار شاہین آفریدی کے ہاف فٹ ورلڈ کپ کھیلنے سے انہیں بھی نقصان ہوا اور ٹیم کو بھی نقصان پہنچا۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز نہیں کھیلنا چاہئیں۔

    عمر گل کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کی سیم درست کروائی، اسے ریورس سوئنگ سکھائی یارکر کا گُر بتایا لیکن سارا کریڈٹ اس کی محنت کا ہے جس نے اسے خطرناک بولر بنادیا۔

    یہ پڑھیں: ’ٹی 20 ورلڈ کپ میں مکمل فٹ نہیں تھا‘

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شاہین شاہ آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں مکمل طور پر فٹ نہیں تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بولنگ کے وقت جسم ساتھ نہیں دے رہا تھا۔

    شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی کرکٹ کو بہت مس کیا ہے لیکن اب مکمل فٹ ہوں پی ایس ایل میں کم بیک کروں گا۔

  • پی ایس ایل سیزن 8 کے وینیوز تبدیل کیے جانے کا امکان

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ملتان سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی ملتان سے پی ایس ایل کے آغاز میں نہیں ہے فروری میں شدید سردی اور دھند کے باعث ملتان سے افتتاحی تقریب کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ سیزن کے میچز بھی کراچی اور لاہور میں کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے شیڈول کا اعلان حالیہ پاک نیوزی لینڈ سیریز کے بعد کیا جائے گا جبکہ لاجسٹک مسائل اور موسم کی صورتحال کے باعث میچز محدود وینیوز پر کروائے جانے کا امکان ہے۔