Tag: PSL 9

  • ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست فاش سے دوچار کردیا

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست فاش سے دوچار کردیا

    کراچی: پی ایس ایل 9 کے تیسویں مقابلے میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست فاش دیدی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 186 رنز کے تعاقب میں محض 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عمیر بن یوسف 37 اور خواجہ نافع 16 رنز بنا سکے.

    ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی اور لیگ اسپنر اسامہ میر نے 3، 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ عباس آفریدی نے 2 شکار کیے۔

    اب ایونٹ کا پہلا کوالیفائر ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان جمعرات کو ہوگا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں جمعہ کو پہلے ایلی منیٹر میں ٹکرائیں گے۔

    اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کپتان محمد رضوان نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جانسن چارلس نے 29 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    افتخار احمد 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر یاسر خان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ابرار احمد اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سہیل خان کی جگہ عثمان طارق کی واپسی ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ملتان اس میچ سے پہلے 6 کامیابیوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود تھی جبکہ آج کی فتح کے بعد وہ پشاور کی ٹیم۔کے ساتھ کوالیفائرا کھیلے گی۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں ملتان کا پلڑا بھاری ہے، ملتان نے 12 میچز میں سے 8 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میچز میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کامیاب رہی۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ میں بھی ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی۔

  • کوئٹہ نے لاہور کو شکست دیکر پی ایس ایل کے پلے آف میں جگہ بنالی

    کوئٹہ نے لاہور کو شکست دیکر پی ایس ایل کے پلے آف میں جگہ بنالی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل نائن کے پلےآف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    پاکستان سپر لیگ کے ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو ہرا کر پلے آف مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ فاتح ٹیم نے 167 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔

    اوپنر سعود شکیل نے 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، خواجہ نافع 26 اور جیسن رائے 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 41 رنز دے کر 2 اپنے نام کیں جبکہ جہانداد خان نے بھی 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل پی ایس ایل کے 28 ویں مقابلے میں لاہور نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے۔

    صاحبزادہ فرحان اور جارج لنڈے کی لاہور کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ کوئٹہ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد وسیم جونیئرکو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔

    ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ آج کا میچ جیت کر ایونٹ کا اچھا اختتام کریں گے۔

    لاہور قلندرز کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ بطور ٹیم ہم نے فائٹ کی لیکن بدقسمتی سے نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے۔

  • ایک اور غیرملکی کھلاڑی کی پی ایس ایل میں انٹری

    ایک اور غیرملکی کھلاڑی کی پی ایس ایل میں انٹری

    زمبابوے کے ایک اور کھلاڑی پی ایس ایل 9 میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

    زمبابوین کرکٹر رچرڈ نگراوا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری سیزن نو میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

    نگراوا لیگ میں شامل ہونے جا رہے ہیں اور ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں اولی اسٹون کی جگہ لیں گے۔ اسٹون گزشتہ ماہ کمر میں انجری کے باعث پی ایس ایل 9 سے باہر ہو گئے تھے۔

    نگراوا پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے تیسرے زمبابوے کرکٹر ہوں گے۔

    Another Zimbabwe player set to take part in PSL 9

    اس سے قبل لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے سکندر رضا اور کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے والے بلیسنگ مزاربانی سمیت دو دیگر کرکٹرز پہلے ہی پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔

    نگراوا کو حال ہی میں ختم ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیا جا رہا ہے۔

  • ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے متعلق کیا کہا؟

    ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے متعلق کیا کہا؟

    کراچی: پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی میزبان ایرن ہالینڈ نے قومی کرکٹر شعیب ملک کی دوسری اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان 28 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاکرا ہوا، اسی میچ کے دوران پاکستان سپر لیگ کی میزبان ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے ملاقات کی۔

    ثنا جاوید سے ملاقات کے دوران ایرن ہالینڈ نے سیلفی بھی لی، جسے اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں شیئر کیا۔

    پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی میزبان ایرن ہالینڈ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری ثنا جاوید کو ٹیگ کی اور کہا کہ آخرکار! خوبصورت خاتون سے میری ملاقات ہوگئی۔

    یہی نہیں سوشل میڈیا پر ثنا جاوید، ہمایوں سعید اور کنزہ ہاشمی کی ویڈیو کے بھی خوب چرچے ہورہے ہیں، یہ ویڈیو بھی گزشتہ روز ہونے والے میچ کے دوران بنائی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ معروف آل راؤنڈر شعیب ملک پاکستان سپر لیگ 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

  • ’پہلی بار پاکستان آیا یہاں بہت ٹیلنٹ ہے‘

    ’پہلی بار پاکستان آیا یہاں بہت ٹیلنٹ ہے‘

    کراچی کنگز کے بلے باز لوئس ڈپلوئے نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان آیا ہوں یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

    کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے بلے باز نے بتایا کہ مکی آرتھر نے مجھے پی ایس ایل کے بارے میں کافی بتایا تھا نیٹ بولرز اور لوکل کھلاڑیوں کو دیکھ کر لگا یہاں بہت ٹیلنٹ ہے۔

    May be an image of football and text

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپلوئے نے کہا کہ ہم تینوں ڈیپارٹمٹ میں اچھا نہیں کھیلے جب کہ انہوں نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں پاور پلے میں اچھا کھیلا۔

    لوئس ڈپلوئے کا کہنا تھا کہ یہاں کنڈیشنز تھوڑی مختلف ہےلیکن میرا پلان وہی تھا کراچی کی پچ تھوڑی سلوتھی جس کی وجہ سےمشکل ہوئی کم ہدف ہونےکی وجہ سےان پر پریشر کم تھا۔

  • شائقین کراچی کنگز کی شرٹ پہن کر اسٹیڈیم نیلا سمندر بنا دیں گے، سلمان اقبال

    شائقین کراچی کنگز کی شرٹ پہن کر اسٹیڈیم نیلا سمندر بنا دیں گے، سلمان اقبال

    کراچی کنگز کی ٹیم گھر آگئی اور گھر میں اسے نہ صرف جیت کی توقعات زیادہ ہیں بلکہ کراچی والوں سے بھی امید ہے کہ وہ بڑی تعداد میں گراؤنڈ آ کر ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

    کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ پر کل اپنا پہلا کھیلے گی اور اپنی کچھار میں اسلام آباد یونائیٹڈ سمیت دوسری ٹیموں کا شکار کرے گی۔

    کراچی کنگز کے اونز سلمان اقبال نے ٹوئیٹ کیا کہ اپنے شہر پہنچ گئے ہیں امید کرتا ہوں فینز کراچی کنگز کی ٹی شرٹ پہن کر اسٹیڈیم نیلا سمندر بنا دیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Iqbal ARY (@salman_ary)

    کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی کراچی میں کھیلنے کیلئے پُرجوش ہیں اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہے اور ہماری ٹیم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سب نے پرفارم کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اچھا آغاز مل رہا ہے لیکن میں اس کو آگے نہیں بڑھا پارہا، جب میری پرفارمنس آئے گی تو ٹیم کو اور بھی فائدہ ہوگا۔

    فاسٹ بولر میرحمزہ کو امید ہے ٹیم کو فل سپورٹ ملے گی جب کہ سعد بیگ اور دیگر کھلاڑیوں کا اصرار ہے کہ شائیقن اسٹیڈیم بھر دیں۔

    کراچی کنگز پی ایس ایل سیزن 9 کی پوائنٹس ٹیبل میں تین میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ کل بدھ کو کراچی کی نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • ویڈیو: بابراعظم کی دھواں دھار سنچری

    ویڈیو: بابراعظم کی دھواں دھار سنچری

    لاہور: سابق قومی کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد کے بولرز کے خلاف لاٹھی چارج کرتے ہوئے اپنی پہلی سنچری بنا ڈالی۔

    پاکستان سپر لیگ میں بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولز کو نشانے پر رکھ لیا۔ پشاور کے کپتان نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے 63 بالز پر 111 رنز بنائے۔ اس دوران انھوں نے دو چھکے اور 14 چوکے بھی لگائے۔

    اپنی جارحانہ اننگز کے دوران بابر نے گراؤنڈ کے چاروں جانب خوبصورت شاٹس کھیلے اور لاہور کے شائقین سے داد وصول کی۔

    پی ایس ایل 9 میں یہ پشاور کے کپتان کی پہلی سنچری ہے، بابر اسیزن 9 میں سنچری بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں۔

    ان کی عمدہ اننگز کی بدولت زلمی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

    اس سے قبل ڈوسن نے پشاور زلمی کیخلاف طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 50 گیندوں پر اپنی اور پی ایس ایل 9 کی پہلی سنچری اسکور کی تھی۔

    وہ 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے، ان کی اننگز میں 6 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے جبکہ ڈوسن نے اپنی بیٹنگ کے دوران 7 چوکے لگائے تھے۔

  • پی ایس ایل: صائم ایوب کے ’نو لُک‘ شاٹ کی دھوم، بولر حیران رہ گئے!

    پی ایس ایل: صائم ایوب کے ’نو لُک‘ شاٹ کی دھوم، بولر حیران رہ گئے!

    صائم ایوب نے ایک بار پھر اپنے ’نو لک‘ شاٹ سے شائقین کے دل جیت لیے، پی ایس ایل میں بلے باز کے چھکے پر اسلام آباد کے بولر حیران نظر آئے۔

    پاکستان سپر لیگ میں بھی صائم ایوب نے اپنی بیٹنگ سے شائقین کے دل موہ لیے۔ پشاور زلمی کے اوپنر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر ٹائمل ملز کو لیگ سائیڈ پر ایک شاندار ’نو لُک‘ چھکا مارا اس دوران پیسر بھی حیرانی سے گیند کو دیکھتے رہے۔

    قومی ٹی ٹوئنٹی اوپنر کے اس شاٹ پر کمنٹری باکس میں موجود کمنٹیٹر بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور ان کے اس انداز کی کھل کر تعریف کی۔

    اسلام آباد کے خلاف پشاور کے نوجوان اوپنر نے 21 بالز پر 38 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔ ان کی اننگز میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندرز کے خلاف بھی صائم نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 88 رنز بنائے تھے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف صائم ایوب کی جارحانہ بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

    محمد عامر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ”کیا کھیلتا ہے یار یہ لڑکا، ماشاء اللہ ماشاء اللہ“ ساتھ ہی انھوں نے دل کی ایموجی بھی بنائی تھی۔

  • پی ایس ایل 9 میں احسان اللہ کے متبادل کا اعلان

    پی ایس ایل 9 میں احسان اللہ کے متبادل کا اعلان

    ملتان سلطانز نے احسان اللہ کے متبادل کا اعلان کر دیا۔

    ملتان سلطانز نے اپنے باصلاحیت فاسٹ بولر احسان اللہ کے متبادل کا اعلان کیا ہے جو کہنی کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

    علی ماجد شاہ پی ایس ایل سیزن 9 کے بقیہ حصے کے لیے احسان اللہ کے لیے میدان میں ہیں۔

    احسان اللہ کی نیٹ میں کوششوں کے باوجود، انھیں میڈیکل ٹیم کی جانب سے گرین سگنل نہیں ملا جس کی وجہ سے وہ بقیہ سیزن کے لیے باہر ہوگئے ہیں۔

    احسان اللہ کی عدم موجودگی اہم ہے کیونکہ پی ایس ایل 8 میں ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت سلطانز کو زبردست کامیابی ملی تھی انہوں نے 13 میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔

    ملتان سلطانز پی ایس ایل 9 میں اپنا مضبوط گڑھ برقرار رکھے ہوئے ہے فی الحال پانچ میچوں میں آٹھ پوائنٹس اور 0.78 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

  • لاہورقلندرز پلے آف کیلیے کوالیفائی کیسے کر سکتی ہے؟

    لاہورقلندرز پلے آف کیلیے کوالیفائی کیسے کر سکتی ہے؟

    پی ایس ایل9 کے ابتدائی پانچ میں میچوں میں مسلسل شکست کے باوجود لہور قلندرز پلے آف کے لیے کوالیفائی کیسے کر سکتی ہے؟

    اپنی فارم تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نو میں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    قلندرز لیگ میں اب تک اپنے پانچوں میچ ہار چکے ہیں مزید برآں، وہ فی الحال پوائنٹس ٹیبل کے سب سے نیچے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-9-former-cricketers-talk-about-lq-defeats/

    اپنے پلے آف کے خوابوں کو زندہ رکھنے کے لیے لاہور کو اپنے بقیہ پانچ میچوں میں فتوحات حاصل کرنا ہوں گی جس کا مقصد کل 10 پوائنٹس حاصل کرنا ہے۔

    پچھلے پی ایس ایل سیزن میں، ایسی مثالیں موجود ہیں جب ٹیموں نے صرف 10 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف میں جگہ حاصل کی تھی۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ پشاور زلمی نے یہ کامیابی 2023 میں حاصل کی تھی جبکہ کراچی کنگز نے 2021 اور 2019 میں، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2018 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان ٹیموں نے کوالیفائنگ ٹیموں میں کم از کم مطلوبہ پوائنٹس کے ساتھ پلے آف تک رسائی حاصل کی۔

    قلندرز کا اگلا چیلنج ٹیبل ٹاپرز ملتان سلطانز کے خلاف ہے، جو منگل کو لاہور میں شیڈول ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کی پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 5 میں سے 4 میچز جیت کر سر فہرست ہے۔ کوئٹہ گلیڈیئٹر نے 6 پوائنٹ کے ساتھ دوسری، کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ایک فتح اور 2 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں جب کہ لاہور قلندر بغیر کسی پوائنٹ کے سب سے آخر چھٹے نمبر پر ہے۔