Tag: PSL 9

  • لاہور قلندرز کے وین ڈرڈوسن نے پی ایس ایل 9 کی پہلی سنچری بنادی

    لاہور قلندرز کے وین ڈرڈوسن نے پی ایس ایل 9 کی پہلی سنچری بنادی

    پاکستان سپر لیگ 9 میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے بیٹر وین ڈرڈوسن نے اس ایڈیشن کی پہلی سنچری بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچ تو نہ جیت سکی تاہم اس کے جارح مزاج بلے باز وین ڈر ڈوسن نے شاندرا بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی پہلی سنچری بنادی۔

    ڈوسن نے پشاور زلمی کیخلاف طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 50 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ وہ سرتوڑ کوشش کے باوجود اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔

    وہ 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 6 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے جبکہ ڈسن نے اپنی بیٹنگ کے دوران 7 چوکے بھی لگائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو اس ایڈیشن میں مسلسل 5 ویں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

    پشاورزلمی نے لاہور قلندرز کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرا دیا۔ لاہور قلندرز 212 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا سکی۔

    اس سے قبل پشاورزلمی نے سیزن 9 کا سب سے بڑا اسکور بنایا۔ پشاور نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

    صائم ایوب نے 55 گیندوں پر 88 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان بابراعظم نے 48 اور پاویل نے 46 رنز بنائے۔

  • پی ایس ایل: دفاعی چیمپئن لاہور پرانی ڈگر پر لوٹ آئی، مسلسل پانچویں شکست

    پی ایس ایل: دفاعی چیمپئن لاہور پرانی ڈگر پر لوٹ آئی، مسلسل پانچویں شکست

    پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز پرانی ڈگر پر لوٹ آئی، دفاعی چیمپئن ٹیم اس ایڈیشن میں مسلسل 5 ویں شکست سے دوچار ہوگئی۔

    تفیلات کے مطابق پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرا دیا۔ لاہور قلندرز 212 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا سکی۔

    لاہور کے راسی وین ڈرڈسن کی شاندارسنچری رائیگاں گئی۔ راسی وین ڈرڈسن نے 52 گیندوں پر 104 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔

    اس سے قبل پشاورزلمی نے لاہورقلندرز کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیل کر سیزن 9 کا سب سے بڑا اسکور بنایا۔

    پشاور زلمی نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ صائم ایوب نے 55 گیندوں پر 88 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان بابراعظم نے 48 اور پاویل نے 46 رنز بنائے.

    لاہور قلندرزش کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جہانداد خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

  • قومی ٹیم میں واپسی کا گرین سگنل مل رہا ہے؟ محمد عامر نے کیا کہا؟

    قومی ٹیم میں واپسی کا گرین سگنل مل رہا ہے؟ محمد عامر نے کیا کہا؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز اپنی سلیکشن کا دائرہ صرف پاکستان سوپر لیگ تک نہ محدود کریں۔

    پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے کھیلنے والے لیفٹ آرم پیسر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا، واپسی کا گرین سگنل مل رہا ہے یا نہیں اللّٰہ بہتر جانتا ہے۔ دماغ میں اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کی بات نہیں ہے۔

    محمد عامر کا مزید کہنا تھا مختلف لیگز کھیل کر لطف اندوز ہورہا ہوں، ابھی تو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی محسوس نہیں ہورہی کیوں کہ لیگز کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

    پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے حوالے سے محمد عامر نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز میں شاہین کی پیس نظر آرہی ہے جبکہ وہ تھوڑا عرصہ پہلے انجری سے واپس آئے ہیں تو انھیں وقت دینا چاہیے۔

    سابق قومی پیسر نے کہا کہ شاہین جب تک لمبے اسپیل نہیں کریں گے انکا ردھم واپس نہیں آئے گا، لمبے اسپیل سے اعتماد ملتا ہے او بولر جو سبق بھول جاتا ہے وہ یاد آجاتا ہے۔

    ردھم چار اوور سے نہیں بلکہ لمبے اسپیل سے آئے گا، شاہین پروفیشنل بولر ہیں ان پر کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ کپتانی کی وجہ سے ان کی بولنگ میں فرق پڑا ہے۔ لاہور قلندرز افغان اسپنر راشد کو مس کر رہے ہیں۔

    انجرڈ ہونے والے پیسر حارث رؤف سے متعلق محمد عامر نے کہا کہ پی سی بی سے ان کا معاملہ چل رہا ہے وہ اپنی پرفارمنس کے حوالے سے خود جواب دیں گے۔

    انھوں نے واضح کیا کہ کوئی بولر پانچ وکٹیں لے لیکن 50 رنز دیدے تو کیا فائدہ ہوگا یا بیٹر سنچری بنائے اور ٹیم میچ ہار جائے تو اس سے کیا حاصل ہوگا۔ اس لیے میں میچ میں متاثر کن کردار ادا کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہوں۔

    عامر نے بولرز کو مشورہ دیا کہ بولنگ بہتر جب ہو گی جب آپ ریڈ بال کرکٹ کھیلیں گے۔ ملک میں بہت پیس والے بولر سامنے آرہے ہیں، کوئی 145 کوئی 140 کی اسپیڈ سے گیند کر رہا ہے لیکن نوجوان فاسٹ بولرز میں اسمارٹ بولنگ صلاحیت کی کمی۔

  • پشاور نے ملتان کو ہرا کر جیت کا کھاتہ کھول لیا

    پشاور نے ملتان کو ہرا کر جیت کا کھاتہ کھول لیا

    پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر پی ایس ایل 9 میں کامیابی کا کھاتہ کھول لیا۔

    ایونٹ میں ابتدائی تین میچ جیت کر ہٹ ٹرک کرنے والی ملتان سلطانز کی کامیابیوں کو بریک لگ گئی۔ بابراعظم اینڈ کمپنی نے محمد رضوان کی ٹیم کو5 رنز سے شکست دے کر پہلی فتح سمیٹ لی۔

    ملتان میں کھیلے گئے میچ میں زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز بنائے جس کے جواب میں سلطانز مقررہ اوورز میں 174 رنز بنا سکی۔ ڈاوڈملان کے 52 اور یاسرخان کے43 رنز بھی جیت نہ دلا سکے۔

    عارف یعقوب 3، لیوک ووڈ اور سلمان ارشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    زلمی کی جانب سے حسیب اللہ37 اور کپتان بابراعظم31رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ سلطانز کے ڈیوڈولی، محمد علی اور اسامہ میر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے ہم نےچھوٹی چھوٹی غلطیاں کیں جس کی وجہ سے میچ ہارے ہیں۔

  • ہاک آئی نے غلط گیند دکھانےکا اعتراف کرلیا

    ہاک آئی نے غلط گیند دکھانےکا اعتراف کرلیا

    ہاک آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تصدیق کردی ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں سلمان علی آغا کے خلاف رائلے روسو کو ناٹ آؤٹ قرار دینا انسانی غلطی تھی۔

    ہاک آئی نے تسلیم کیا ہے کہ سسٹم نے زیربحث ڈلیوری کو درست طریقے سے ٹریک کیا تھا جس میں امپائر کی کال کے طور پر امپیکٹ اور وکٹ کو ہٹ کے طور پر دکھایا گیا تھا تاہم آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے غلط بال ٹریکنگ ڈیٹا کوآن ائر کردیا گیا۔

    ہاک آئی نے وضاحت اور اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر توقع کے مطابق عمل کیا گیا ہوتا تو بال ٹریکنگ کا درست ڈیٹا غلط ڈیٹا کے چلنے کے چند سیکنڈ بعد ہی دستیاب ہوتا۔

    ہاک آئی بال ٹریکنگ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی واحد منظور شدہ ٹیکنالوجی ہے جسے پہلی بار 2008 میں آزمایا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ DRS کا حصہ ہے۔

    تاہم میچ کے بعد گفتگو میں شکست پر دلبرداشتہ یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اس شکست کا ملبہ ٹیکنالوجی پر ڈال دیا اور کہا کہ ڈی آر ایس کی وجہ سے ان کی ٹیم کو شکست ہوئی ہے۔ شاداب کے اس بیان کے بعد ٹورنامنٹ میں ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

    ہوا کچھ یوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے 11ویں اوور کی آخری گیند پر آغا سلمان کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں رائلی روسو کو آن فیلڈ امپائر علیم ڈار نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دے دیا۔ تاہم روسو کے ریویو لینے پر بال ٹریکنگ میں امپیکٹ آؤٹ سائیڈ اور ہٹنگ مسنگ کا نتیجہ سامنے آیا اور یوں امپائر کو یہ فیصلہ تبدیل کر کے روسو کو ناٹ آؤٹ دینا پڑا۔

    اس بارے میں شاداب خان نے میچ کے بعد یہ الزام لگایا میرے خیال سے ہم ٹیکنالوجی کی خرابی کی وجہ سے ہارے ہیں۔ ریویو میں کوئی اور گیند دکھائی گئی۔ میں نے بطور لیگ سپنر چار اوورز کروائے ہیں، تب گیند اتنی نہیں گھوم رہی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس نے آؤٹ سائیڈ آف اسٹمپ (امپیکٹ) کر دیا اور مسنگ (ہٹنگ) بھی کر دیا۔ میرے خیال سے ایسے بڑے ٹورنامنٹ میں ایسا ہونا مایوس کن ہے اور ایسی غلطیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

  • پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی پہلی فتح، زلمی کو شکست

    پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی پہلی فتح، زلمی کو شکست

    پی ایس ایل 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کیرون پولارڈ نے 21 گیندوں پر 49 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں چار چوکے اور چار بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    جیمز ونس 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کپتان شان مسعود 12 اور محمد اخلاق 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پشاور زلمی کی جانب سے لک ووڈ نے دو اور وقار سلام خیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل  کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پشاور زلمی کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، زلمی کے کپتان بابر اعظم  72 رنز بنا کر نمایا رہے  جبکہ رومین پاول نے39 اور آصف علی نے 23 رنز کی اننگز کھلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    دوسری جانب کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی اور میرحمزہ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈینیئل سیمز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ پشاور زلمی کو کم سے کم اسکور پر روکنے کی کوشش کرینگے، ملتان کی کنڈیشن مختلف تھیں اس لیے مشکل ہوئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    واضح رے کہ پشاور زلمی اپنا پہلا میچ کوئٹی گلیڈی ایٹرز  سے ہار چکی ہے جبکہ کراچی کنگز کو بھی اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • پی ایس ایل 9: ’اللہ ھو، اللہ ھو‘ شاہنواز دھانی اور ڈیوڈ ولی نے قوالی نائٹ میں رنگ جمادیا

    پی ایس ایل 9: ’اللہ ھو، اللہ ھو‘ شاہنواز دھانی اور ڈیوڈ ولی نے قوالی نائٹ میں رنگ جمادیا

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 میں ملتان سلطانز کے کھلاڑی شاہنواز دھانی اور ڈیوڈ ولی نے قوالی نائٹ میں رنگ جمادیا۔

    گزشتہ روز کے میچ سے قبل میزبان ٹیم نے پیر کی شب نجی ہوٹل میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا جس میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہنواز دھانی اور برطانیہ سے آنے والے آل راونڈر ڈیوڈ ولی کو  قوالی نائٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=evTK9X4xERQ

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ ولی کو جب قوالی سمجھنے میں مشکل پیش آئی تو شاہنواز دھانی  نے ان کی مدد کی اور انہیں قوالی کے بول بھی سکھائے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ ولی شاہنواز دھانی کے ساتھ ’اللہ ھو، اللہ ھو‘ گنگنا رہے ہیں، اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

  • پی ایس ایل 9: عامر نے بابر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا

    پی ایس ایل 9: عامر نے بابر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر  نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا۔

    گزشتہ روز لاہور کی قذافی اسٹیڈیم میں پشاور اور کوئٹہ کے درمیان پی ایس ایل کا دوسرا میچ کھیلا گیا، اس سنسنسی خیز مقابلے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور کو 16 رنز سے ہرا دیا۔

    میچ کی دوسری اننگز کے تیسرے اوور میں ایک واقعہ پیش آیا، کریز پر موجود بابر اعظم کو محمد عامر نے بولنگ کی جو کہ مس ہوگئی اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گفتگو ہوئی۔

    دریں اثنا، میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے باؤنسر کے بعد بابر اعظم کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو شیئر کی۔

    عامر نے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ میں نے دراصل بابر کو باؤنسر پھینکا اور اس نے کہا کہ گیند پچ سے پھسل گئی اور میں سمجھ نہیں پایا ‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر عامر نے بابر کی تعریف میں کہا کہ ’ ہم نے زیادہ بات نہیں کی، وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے لیکن میرا کردار ہمیشہ ٹاپ بلے باز کی وکٹیں لینا رہا ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    محمد عامر نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بابر اعظم نے اچھی اننگز کھیلی اور اس کی وکٹ میچ کا اہم موڑ تھا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بیٹرز کی کرکٹ ہے، لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس بہترین بولر ہیں۔

  • کراچی کنگز کا جادو نہ چل سکا، پہلے میچ میں ملتان سلطانز کامیاب

    کراچی کنگز کا جادو نہ چل سکا، پہلے میچ میں ملتان سلطانز کامیاب

    پاکستان سپر لیگ کے پہلے مقابلے میں معروف فرنچائز کراچی کنگز کا جادو نہ چل سکا، ملتان سلطانز نے پہلے معرکے میں فتح حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 9 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کیخلاف 55 رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کرلی۔ کراچی کنگز186 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی۔

    کراچی کی جانب سے آل راؤنڈر شعیب ملک کے 53 اور کپتان شان مسعود کے 30 رنز رائیگاں گئے۔ کیرون پولارڈ 29 گیندوں پر27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    فاتح ٹیم کی جانب سے محمد علی نے عمدہ 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ڈیوڈ ولی اور عباس آفریدی کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔ ریزا ہینڈرکس کو54 گیندوں پر79 رنز کی اننگز کھیلنے پر پلیئرآف دی میچ قراردیا گیا.

    اس سے قبل پاکستان سپر لیگ 9 کے تیسرے میچ میں اپنے ہوم گراؤنڈ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو فتح کیلئے 186 رنزکا ہدف دیا تھا۔

    ملتان نے اننگز کی شروعات کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔ میزبان ٹیم کی طرف سے ریزا ہینڈرکس 79 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اس کے علاوہ اوپنر ڈیوڈ ملان 52 اور خوشدل شاہ 28 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ کپتان محمد رضوان صرف 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور ڈینیئل سیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی کی جانب سے 15 رنز ایکسٹراز کی مد میں دیے گئے۔

  • پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے تگڑا ہدف دیدیا

    پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے تگڑا ہدف دیدیا

    ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے اپنے پہلے مقابلے میں حریف کراچی کنگز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 9 کے تیسرے میچ میں اپنے ہوم گراؤنڈ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو فتح کیلئے 186 رنزکا ہدف دیا ہے.

    ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔ میزبان ٹیم کی طرف سے ریزا ہینڈرکس 79 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اس کے علاوہ اوپنر ڈیوڈ ملان 52 اور خوشدل شاہ 28 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ کپتان محمد رضوان صرف 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور ڈینیئل سیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی کی جانب سے 15 رنز ایکسٹراز کی مد میں دیے گئے۔