Tag: PSL 9

  • پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی

    لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے بعد شکست سے دوچار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرادیا۔ 207 رنز کے تعاقب میں پشاور کی ٹیم 190 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔ کوئٹہ کے شکیل سعود کو عمدہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صائم ایوب 42 رنزکی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

    کوئٹہ کی طرف سے ابرار احمد نے 2 جبکہ محمد عامر، عقیل حسین اور وسیم جونیئر ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    اس سے قبل فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ اوپنر جیسن روئے 75 اور سعود شکیل 74 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دنوں نے اپنی ٹیم کو 157 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔

    پشاو زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 جبکہ محمد ذیشان اور لیوک ووڈ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

  • کرکٹ کس طرح کھیلیں یہ ہم دکھائیں گے، کپتان کراچی کنگز

    کرکٹ کس طرح کھیلیں یہ ہم دکھائیں گے، کپتان کراچی کنگز

    پی ایس ایل کی مقبول فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کرکٹ کس طرح کھیلیں یہ ہم دکھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شان مسعود کا ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کنگز گزشتہ 2 سالوں میں پرفارم نہیں کرسکی۔ کوشش کریں گے پہلے اپنی ٹیم کی پہچان بنائیں۔

    انکا کہنا تھا کہ ہمارا نوجوان ٹیلنٹ بہت زبردست ہے، کراچی کنگزکی طرف سے نوجوان کھلاڑی آگے بھی کھیلیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ کراچی کنگز کے تمام سینئر کھلاڑی آگئے ہیں، حکمت عملی مرتب کررہے ہیں۔

    اس سے قبل کراچی کنگز کے نئے کپتان شان مسعود نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں اپنی فرنچائز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

    کراچی کنگز کے پہلے ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے بہت پرجوش ہوں، ہم نے متوازن ٹیم بنائی ہے جو کراچی کنگز کو ایک نئی سمت میں لے جائے گی۔

    شان مسعود نے کہا کہ ہم نے ٹیم کو دوبارہ سے تشکیل دیا ہے، اسکواڈ اور انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کا مقصد ٹیم کو نئی بلندیوں تک لے کر جانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو کہ فرنچائز کو ایک مضبوط قوت بنائیں گے اور مستقبل میں ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔

  • جیت کے لیے کیا ضروری ہے؟ محمد رضوان نے بتا دیا

    جیت کے لیے کیا ضروری ہے؟ محمد رضوان نے بتا دیا

    ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے جیت کے لیے ضروری چیزوں کے بارے میں بتادیا، ساتھ ہی انھوں نے مخالف ٹیم کے حوالے سے بھی گفتگو کی ہے.

    تفصیلات کے مطابق فرنچائز ملتان سلطان کے کپتان اور سابق نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر محمد رضوان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے حریف کراچی کنگز کی کمزوریوں اور طاقت کو جانتے ہیں۔

    محمدرضوان کا کہنا تھا کہ جیت کیلئے ٹاپ فور کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے۔ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل میں اہم کردار ادا کیا۔ 4، 5 سال سے ڈومیسٹک نہیں کھیل رہے۔

    قومی وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ میرے لیے اہم ہے یہاں ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہترین ہو۔ ملتان سلطانز کے کھلاڑی مرضی سے دوسری ٹیم میں گئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے لاہور میں ہوچکا ہے۔ افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

  • فرنچائز کرکٹ: تاریخ میں پہلی بار سگے بھائیوں نسیم، عبید نے بولنگ کا آغاز کیا

    فرنچائز کرکٹ: تاریخ میں پہلی بار سگے بھائیوں نسیم، عبید نے بولنگ کا آغاز کیا

    فرنچائز کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دو سگے بھائیوں نسیم اور عبید نے دنوں اینڈز سے بولنگ کا آغاز کرکے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم اس میچ کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ لیگز کی تاریخ میں پہلی بار دو سگے بھائی اپنی ٹیم کے لیے بولنگ کا آغاز کرتے ہوئے پائے گئے۔

    اسلام آبا یونائیٹڈ کی جانب سے پہلا اوور قومی پیسر نسیم شاہ نے کیا جبکہ دوسرا اوور ان کے چھوٹے بھائی اور پاکستان انڈر19 ٹیم کے رکن عبید شاہ نے کرایا۔

    فرنچائز کرکٹ اور پی ایس ایل کی تاریخ میں بھی یہ پہلا واقعہ ہے کہ اننگز کے آغاز میں دنوں اینڈز سے دو سگے بھائیوں نے بولنگ کی شروعات کی ہے۔ اس سے قبل عبید کو پی ایس ایل میں ان کی ڈیبیو کیپ فہیم اشرف نے پیش کی تھی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا پریس کانفرس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عبید اپنے بڑے بھائی نسیم شاہ سے زیادہ زیادہ تیز فتار بولر ہیں۔

    پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی میز کے آغاز سے قبل انھوں نے عندیہ دے دیا تھا کہ شاہ برادرز ایک ہی وقت میں پلیئنگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

    شاداب نے کہا کہ گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران عبید شاہ کی بولنگ کا سامنا کیا تھا، وہ واقعی اپنے بڑے بھائی نسیم شاہ سے زیادہ تیز گیند کرتے ہیں۔

  • نسیم اور عبید شاہ میں سے کون زیادہ تیز رفتار ہے؟ شاداب خان نے بتادیا

    نسیم اور عبید شاہ میں سے کون زیادہ تیز رفتار ہے؟ شاداب خان نے بتادیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پیسر بھائیوں نسیم اور عبدید کی رفتار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کون ان میں سے تیز بولر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا پریس کانفرس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عبید اپنے بڑے بھائی نسیم شاہ سے زیادہ زیادہ تیز فتار بولر ہیں۔ نیٹ میں انھوں نے مجھے بولنگ کروائی تھی اور ان کی گیند کافی تیز تھی۔

    پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ کے آغاز سے قبل انھوں نے عندیہ دے دیا تھا کہ شاہ برادرز ایک ہی وقت میں پلیئنگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

    شاداب نے کہا کہ گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران عبید شاہ کی بولنگ کا سامنا کیا تھا، وہ واقعی اپنے بڑے بھائی نسیم شاہ سے زیادہ تیز گیند کرتے ہیں۔

    قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ 4 سیزن سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کررہا ہوں، اس سیزن میں ٹیم کیلئے ٹرافی اٹھانا چاہتا ہوں، عماد وسیم اور شاہ برادران کا شامل ہونا فرنچائز کو فائدہ پہنچائے گا۔

    اسلام آباد کے کپتان کا کہنا تھا کہ پچھلی سیزن ہم سے جو غلطیاں ہوئیں ان کا جائزہ لیا ہے، اس بار ہم بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ آئے ہیں۔

  • پی ایس ایل 9: شعیب ملک اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے

    پی ایس ایل 9: شعیب ملک اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے

    پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 9 کے آغاز سے قبل آج قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اپنی اہلیہ ثنا جاوید کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے۔

    پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    پی ایس ایل کی افتتاحی رنگارنگ تقریب کا آغاز آج لاہور میں ہوگا، میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری پرفارم کریں گے۔ اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں آتش باری اور لیزر شو کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کل ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • پی ایس ایل 9 میں کون سے غیر ملکی سپر اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے؟

    پی ایس ایل 9 میں کون سے غیر ملکی سپر اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے؟

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا میلہ آج لاہور میں سجے گا جہاں ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ غیر ملکی سپر اسٹارز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    پی ایس ایل نائن میں غیر ملکی سپر اسٹارز جیمزونز، ٹم سائفرڈ، ایلکس ہیلز، جیسن روئے ریزا ہینڈرکس اور کئی غیر ملکی کھلاڑی سیزن کی شان بڑھائیں گے۔

    پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز میں جیمز ونز، ٹم سائفرڈ جیسے جارح مزاج بیٹرز شامل ہیں جبکہ ڈینیل سیمز بال اور بلے دونوں سے کمال دکھائیں گے جبکہ شمسی اپنی لیگ اسپن سے وکٹیں اڑاتے ہیں۔

    اسلام آباد کی ٹیم کو بھی غیر ملکی کھلاڑی مضبوط بنائیں گے جس میں ایلکس ہیلز، کولن منرو، میتھیو فورڈ اور جوردن کاکس جیسے بڑے نام شامل ہیں ۔

    اس کے علاوہ جیسن روئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مضبوط ہتھیار ہوں گے، رائلی روسو، شرفین ردھر فوردڈ اور عقیل حسین بھی حریف ٹیموں کیلئے بڑا خطرہ ہوںگے جبکہ اس سیزن میں رائلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

    رومن پوول اور ٹام کوہلر کیڈمور پشاور زلمی کا حصہ ہیں جبکہ ریزا ہینڈرکس، ڈاوڈ ملان، ڈیوڈ ولی، جانس چارلس اور ریز ٹوپلے جیسے بڑے غیر ملکی اسٹارز ملتان کی نمائندگی کریں گے۔

    اس کے علاوہ 2 سال کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز میں غیر ملکی سپر اسٹارز میں وین ڈرڈوسن، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے اور شائے ہوپ قلندرز کی نمائندگی کریںگے۔

  • پی ایس ایل 9 کا پہلا ٹاکرا، لاہور کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

    پی ایس ایل 9 کا پہلا ٹاکرا، لاہور کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

    پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کیلئے  لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کا میلہ آج سجے گا، افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 2 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور میزبان دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

    اس کے لیے سٹی ٹریفک پولیس(سی ٹی او) نے ٹریفک کی موثر روانی اور شائقین کرکٹ کی آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا، اس دوران 4 ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز، 90 انسپکٹرز فرائض سر انجام دیں گے۔

     سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم، ٹیموں کے روٹس، متبادل راستوں پر 900 سے زائد وارڈنز تعینات ہوں گے جبکہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے۔

     عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے 3 پارکنگ اسٹینڈز مختص کیے گئے ہیں، میچ کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ،مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گیں۔

    انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس روایتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کا یہ سیزن 17 مارچ تک جاری رہے گا پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

  • پی ایس ایل 9: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل

    پی ایس ایل 9: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ محفوظ ماحول میں میچز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں، پنجاب میں میچز پر 20 ہزار سے اہلکار ڈیوٹی دیں گے، میچز کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ شائقین کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہونے کیلئے پولیس کی ہدایات پرعمل کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہوگا، ابتدائی مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

  • نوجوان پاکستانی اسٹارز پی ایس ایل 9 میں پرفارم کرنے کو بے تاب

    نوجوان پاکستانی اسٹارز پی ایس ایل 9 میں پرفارم کرنے کو بے تاب

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آغاز میں صرف دو روز باقی ہے اس میگا ایونٹ میں نوجوان پاکستانی کھلاڑی بھی پرفارم کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    پی ایس ایل سیزن 9 میں چھوٹے کھلاڑی بھی بڑے عزائم کے ساتھ پرفارم کرنے کے لیے بے تاب ہیں، اس سال نوجوان کھلاڑیوں میں سعد بیگ، عبید شاہ، حسین، ذیشان، خواجہ نافع ڈیبیو کریں گے۔

    انڈر19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنا خواب تھا۔

     انڈر 19 ورلڈ کپ میں عبیدشاہ نے شانداربولنگ سے سب کو متاثر کیا میگا ایونٹ میں دراز قد فاسٹ بولر محمد ذیشان پربھی سب کی نظریں ہوں گی۔

    ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی کے بھی اہم ہتھیار ہوں گے، جارح مزاج بیٹر خواجہ نافع گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں جبکہ انڈر 19 ٹیم کے اوپنر شامل حسین بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔