Tag: PSL 9

  • ’کُھل کے کھیل‘ پی ایس ایل سیزن 9 کا آفیشل اینتھم رنگ جمانے کو تیار

    ’کُھل کے کھیل‘ پی ایس ایل سیزن 9 کا آفیشل اینتھم رنگ جمانے کو تیار

    لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن نائن کا آفیشل اینتھم رنگ جمانے کو تیار ہے۔

     ایچ بی ایل کے آفیشل اینتھم ”کُھل کے کھیل“ کا ٹیزر گزشتہ روز جاری کردیا گیا جبکہ اب مکمل آفیشل سانگ بھی رنگ جمانے کے لیے تیار ہے جو کہ آج ریلیز کیا جائے گا۔

    پی ایس ایل سیزن 9 کے گانے میں پاکستان کے صف اوّل راک اسٹار گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

    پرومو نےسوشل میڈیا پردھوم مچادی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اینتھم کے ٹیزر کو پسند کیا جارہا ہے اور اس کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

    اس کے علاوہ چند گھنٹے قبل راک اسٹار علی ظفر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پی ایس ایل سانگ سے جڑے اپنے اموشن سے متعلق گفتگو کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

     انہوں نے کہا کہ’ میں سیزن ون سے پی ایس ایل کا حصہ رہا ہوں اور شروع کے 3 سیزنز میں بھی میں نے کوشش کی تھی لوگوں کو خوب انٹرٹین کر سکوں اور اس بار بھی میری یہ ہی کوشش تھی، امید ہے آپ سب اس گانے کو بھی خوب انجوائے کریں گے‘۔

  • کپتان شان مسعود نے کراچی کنگز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم ظاہر کردیا

    کپتان شان مسعود نے کراچی کنگز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم ظاہر کردیا

    کراچی کنگز کے نئے کپتان شان مسعود نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں اپنی فرنچائز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم ظاہر کردیا۔

    کراچی کنگز کے پہلے ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شان مسعود نے پی ایس ایل میں پہلی بار اپنے آبائی شہر کی قیادت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے بہت پرجوش ہوں، ہم نے متوازن ٹیم بنائی ہے جو کراچی کنگز کو ایک نئی سمت میں لے جائے گی۔

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم نے ٹیم کو دوبارہ سے تشکیل دیا ہے، اسکواڈ اور انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کا مقصد ٹیم کو نئی بلندیوں تک لے کر جانا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو کہ فرنچائز کو ایک مضبوط قوت بنائیں گے اور مستقبل میں ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔

    کراچی کنگز کے کپتان نے ٹیم منیجر اور وی پی آپریشنز نوید رشید کے اچانک انتقال پر بھی اظہار افسوس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز اس سیزن کو نوید رشید کے نام کرے گی اور اسی جوش کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کرے گی جیسا کے مرحوم چاہتے تھے۔

    اس سیزن میں اپنے اہداف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شان نے کراچی کنگز کے مداحوں پر زور دیا کہ وہ پورے سیزن میں بھرپور طریقے سے اسٹیڈیم کا رخ کریں اور ٹیم کو سپورٹ کریں۔

    انھوں نے کہا کہ اسکواڈ بہترین اور ہمارے پاس ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کا بہترین موقع ہے۔ کراچی کے تماشائیوں کے سامنے ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں۔

    شان مسعود نے کہا کہ میں شائقین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اسٹیڈیم کو بھردیں، شائقین ہماری حوصلہ افزائی کے لیے گراؤنڈ آئیں اور ہمارے مداح بحیثیت 12ویں پلیئر کے ہمیں سپورٹ کریں۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے ساتھ کامیاب ٹریڈ کے بعد پی ایس ایل 9 پلیئر ڈرافٹ سے پہلے شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بنے تھے، لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم کے ساتھ انھیں تبدیل کیا گیا تھا۔

  • پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی کب ہوگی؟ فیصلہ کرلیا گیا

    پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی کب ہوگی؟ فیصلہ کرلیا گیا

    پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی ٹرافی کی رونمائی 13 فروری کو لاہور میں کی جائے گی جبکہ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 17فروری سے ہوگا۔

    پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز میں وقت بہت کم رہ گیا ہے، ٹرافی کی رونمائی کی تقریب گزشتہ برس کی طرح لاہور میں ہوگی۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ سے قبل لیگ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب 13 فروری کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جدید اتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل کے ترانے کے گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ کے ساتھ دیگر فنکار بھی فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹرافی کی رونمائی کے لیے گولف کورس اور تفریحی پارک کے مقامات پر غور کیا جارہا ہے، اگلے ایک دو روز میں رونمائی کے لیے وینیو کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

    محمد رضوان نے بابر اعظم کے ساتھ اوپننگ جوڑی ٹوٹنے پر کیا کہا؟

    ٹرافی کی رونمائی کی تقریب تمام ٹیموں کے کپتانوں اور فرنچائز مالکان کو مدعو کیا جائے گا، پی ایس ایل کرٹین ریزر تقریب پہلے میچ سے قبل ہو گی، اس کے ساتھ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا قذافی اسٹیڈیم میں انعقاد ہوگا۔