Tag: PSL Final at Lahore

  • پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس آج سے ملیں گے: نجم سیٹھی

    پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس آج سے ملیں گے: نجم سیٹھی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ آج سے ملنا شروع ہوجائیں گے، آئی سی سی سمیت 8 کرکٹ بورڈز کے سیکیورٹی ایکسپرٹ لاہور کا فائنل دیکھنے پہنچ رہے ہیں، جوغیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آئے گا اس کا متبادل لانا پڑےگا۔

    لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں ہونا عوام کی حوصلہ افزائی اوراللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے کیوں کہ اس کے بغیر کچھ نہیں ہوتا ساتھ عوام کی خواہش ہے جس کے مطابق ہونے جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ خیرکرے گا، جو کچھ ہورہا ہے عوامی امنگوں کے مطابق ہونے جارہاہے ، اس وقت قوم نے اپنا عزم اور یکجہتی دکھائی ہے، میں نے اتنی خوشی کبھی نہیں دیکھی کیوں کہ پاکستانی قوم ایک پرامن قوم ہے اور دکھانا چاہتی ہے کہ ہم بلیک میل نہیں ہوں گے، ہم دباؤ میں نہیں آئیں اور دہشت گردی کو ختم کرکے ہی دم لیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ 8 انٹرنیشنل سیکیورٹی ایکسپرٹ نے لاہورآنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ان میں انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،سری لنکا، آئی سی سی کے دو افراد شامل ہیں۔

    انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کامیاب پی ایس ایل کے عالمی کرکٹ پاکستان واپس آئے گی، اس کامیابی میں صرف ایک بورڈ کا ہاتھ ہیں، فرنچائزز اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی معاونت شامل ہے جس کے بغیر یہ ممکن نہیں ساتھ ہی میڈیا کی سپورٹ حاصل ہے، میں چاہتا ہوں سوالات کم سے کم ہوں اور کام زیادہ ہو۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئی سی سی سے باب نکلسن اور شان کیرل، انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے رچ ڈکلسن، آسٹریلیا سے جولین ڈکسن اور شان مارس جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھی ایک ایک سیکیورٹی انچارج آرہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ فائنل کے لیے 500 سو، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے مالیت کے ٹکٹ ہیں جن کی فروخت کل سے شروع ہوجائے گی جوکہ آن لائن اور آؤٹ لیٹس سے بھی ملیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ تین مارچ کو پتا چلے گا کہ کون سے دو ٹیمیں فائنل میں آرہی ہیں سب کے پلیئرز کے ساتھ بات چیت ہوچکی ہے، وہ انتظار میں تھے کہ حتمی فیصلہ ہو کہ لاہور میں فائنل ہو پھر وہ ہامی بھریں، اب یہ فیصلہ ہوگیا، ہم بات کریں گے اب اگر کوئی کھلاڑی منع کرتا ہے تو اس کا متبادل دیکھیں گے تاہم امید ہے تمام کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند فیصلہ ہے جسے وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم نے کیا ہے ہم ان کے مشکور ہیں جب کہ وزیراعظم نے بھی ہامی بھری ہے۔

    دہشت گردی پوری دنیا میں ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ معمول کی زندگی بدل دی جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ سمیت آٹھ ممالک کے کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی ایکسپرٹ لاہور کا فائنل دیکھنے یہاں آرہے ہیں جو اپنی اپنی رپورٹ اپنے ممالک کو پیش کریں گے جس کے بعد یقیناً یہاں عالمی کرکٹ کا راستہ کھل جائے گا

    ویڈیو دیکھئے


    انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ سال تک پاکستان عالمی کرکٹ سے محروم رہا ہے اس کا بڑا نقصان ہوا اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دو ٹیمیں فائنل میں ہوں گی، ہر ٹیم میں چار غیر ملکی کھلاڑی ہیں یعنی آٹھ کھلاڑی پاکستان آئیں گے، دو ٹیموں کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹیم اپنے کھلاڑیوں سے پوچھے گی کہ وہ پاکستان جائیں گے یا نہیں ،منع کرنے پر ان کا متبادل دیکھا جائےگا۔

  • دہشت گردی کے خدشات مسترد، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری

    دہشت گردی کے خدشات مسترد، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری

    لاہور: حکومت نے دہشت گردی کے تمام تر خدشات کو مسترد کرتے ہوئے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری دے دی، اعلان کل یا پرسوں وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے حکومت نے تمام تر سیکیورٹی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ پاک فوج کی جانب سے فائنل میچ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی پیش کش کرنا ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ اس حوالے سے کئی روز سے بات چیت جاری تھی تاہم اب حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے قبل ازیں صرف اطلاعات ہی تھیں۔


    Here is the news of the day, PSL2017 final will… by arynews

    وزیر قانون پنجاب رانا ثنا للہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں تمام سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور فائنل کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی، اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کا فائنل دبئی کے بجائے لاہور میں ہی کرایا جائےگا جس کے لیے تمام تر وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ لاہور خواجہ نصیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک دم واضح فیصلہ دیا ہے کہ میچ لاہور میں ہی ہوگا، سیکیورٹی سخت رکھی جائے۔

    رپورٹر کے مطابق پاک فوج کے ساتھ ساتھ رینجرز اور پولیس کے 3 ہزار جوان خدمات انجام دیں گے، اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب کل یا پرسوں کریں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ خوش آئند ہے،ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، فیصلے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ پانچ مارچ کو ہونا تھا ، لاہور میں فائنل کے انعقاد کے اعلان کےساتھ ہی ملک بھر میں 13 فروری سی دہشت گردی کی نئی لہر شروع ہوئی جس کی وجہ سے لاہور میں فائنل کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا تھا، غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد مشکوک ہوگئی تھی۔

    کئی اجلاسوں کے بعد بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا گیا حکومت اپنے اعلان سے پیچھے نہیں ہٹے گی، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں یا نہ آئیں فائنل لاہور میں ہی ہوگا۔

    اطلاعات ہیں کہ کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک لانے کے لیے انہیں وزیراعظم کی سطح کی وی آئی پی سیکیورٹی دی جائے گی، سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی جائیں گی۔

  • پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل، کور کمانڈر نے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی

    پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل، کور کمانڈر نے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی

    لاہور: پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل کے لیے کور کمانڈر نے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی، نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہماری فوج ہمیشہ مثبت قدم اٹھاتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندے شہزاد ملک کے مطابق پارک آرمی کے ایک کرکٹ میچ کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کو اس ایونٹ کے لاہور میں فائنل کرانے کے لیے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی۔

    اپنے خطاب میں پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے امکانات مزید روشن ہوں گے، پی ایس ایل انٹریشنل کرکٹرز کو راستہ دکھائے گی،ہماری کوشش ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ ملک میں واپس آئے۔

    انہوں نے کور کمانڈر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فوج ہمیشہ مثبت قدم اٹھاتی ہے، لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ہم سے کہا ہے کہآپ تیاری کریں ہم سیکیورٹی فراہم کریں گے،پاکستان میں امن کی موجودہ صورتحال بہتر ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی یقینی بنائیں گے۔